فوکس کون کمپنی کے ملازمین کی موت ایسا کیوں ؟

Aamirfarooq13 نے 'متفرقات' میں ‏جون 24, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Aamirfarooq13

    Aamirfarooq13 محسن

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2015
    پیغامات:
    176
    یوٹیوب پر ویڈیو دیکھی جس میں فوکس کون کمپنی جو چائنہ میں ہے اور جو ایپل پروڈکٹ بناتی ہے اس کمپنی میں شاید 2011 میں کچھ لوگوں نے خود کشی کر لی تھی وجہ شاید کمپنی کے رول تھے ہزاروں کی تعداد میں لوگ یہاں کام کرتے ہیں آپ بتا سکتے ہیں ایسے کیا رول ہیں اس کمپنی کے اندر ؟


    Sent from my iPhone 6s Plus using Tapatalk
     
    Last edited by a moderator: ‏جون 24, 2016
  2. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    چائنہ کی خبریں پڑھ کر تو یہی لگتا ہے کہ وہاں کے نوکری پیشہ افراد سے کچھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا۔ یہ اسکینڈل 2011 کا نہیں 2010 کا ہے ۔ جس میں غالبا 18 افراد نے خودکشی کی کوشش کی تھی اور 14 افراد فوت ہوئے تھے ۔ خبروں میں تو یہی وجہ تھی کہ کام کا پریشر کافی تھا ۔ اوور ٹائم او ر ناروا سلوک۔ ویسے اس کمپنی میں ہر سال ہی خودکشیاں ہوتی ہیں ۔2010 میں زیادہ ہوئیں تھیں ۔ لیکن وجہ سب کی کم و پیش یہی ہے۔

    آج کل چائنہ کی ہی ایک اور بینک کی ویڈیو بھی کافی نظر آرہی ہے جس میں کسی ٹریننگ کورس میں ناقص کارکردگی پر مینجر نےسب کے سامنے چھڑی سے ان ملازمین کی پٹائی کی ہے۔اس مینجر اور اس کے ایک اور ساتھی کو ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے ۔لیکن بہت افسوس ہوا تھا یہ خبر دیکھ کر ۔اتنے برے سلوک کے بعد تو اتنی خودکشیوں کی وجہ سمجھ آجاتی ہے۔
     
    • مفید مفید x 1
  3. Aamirfarooq13

    Aamirfarooq13 محسن

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2015
    پیغامات:
    176
    مجھے لگا شاید اس کمپنی کے اندر نوکری جوئن کرنے کے بعد باہر کی دنیا سے ان کا رابطہ منقطع کر دیتے ہیں تاکہ کمپنی کیا کر رہی ہے کیا بنا رہی ہے اس کی خبر باہر لیک نا ہو ایسا تو نہیں ؟ خود کشی آسان نہیں کوئی بہت تنگ آ کر ہی کرتا ہے ایسا تو نہیں جو کمپنی چھوڑ کر جانا چاہتا ہو اسے یہ جانے نہیں دیتے ؟ ایک ہی کام روز کر کے لوگوں کو نفسیاتی تو نہیں بنا دیتے ؟


    Sent from my iPhone 6s Plus using Tapatalk
     
  4. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    مجھے اس سے زیادہ تفصیلات کا علم نہیں ۔ فاکس کون ویسے بھی ایپل ، ایچ پی اور اسی طرح کی دیگر کمپنیز کی مصنوعات بناتی اور بیچتی ہے۔
    جی یہ سب باتیں ملازمت پیشہ افراد کی حق تلفی کے زمرے میں ہی آتی ہیں ۔ اور خبروں کے مطابق فاکس کون نے ملازمین کے حقوق کا اتنا خیال نہیں رکھا تھا ۔ اب خاص طور پر کس طرح خیال نہیں رکھا گیا اس کی تفصیلات تو وہ ہی بتا سکتے ہیں ۔
    خود کشی کافی آسان چیز ہے۔ خاص طور پر اس وقت کافی آسان ہو جاتی ہے جب آپ کو آخرت پر یقین نہ ہو اور آپ دنیا کو ہی سب کچھ سمجھ لیں ۔ اس کے بعد ذرا سی بات ہو یا بہت کٹھن حالات ، ہر انسان کی اپنی قوت برداشت ہوتی ہے کب جواب دے جائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    صرف ملازمت پیشہ ہی نہیں، چین میں ایک معلمہ نے اپنے شاگرد کی بہت بری پٹائی کی تھی جس کی وڈیو بن گئی۔ وہ میں نے غلطی سے دیکھ لی۔ آج تک بھولا نہیں منظر۔
    یہاں کچھ لوگوں کا خیال سنا ہے کہ چینی بہت وائلنٹ ہوتے ہیں۔ میری چینی سہیلیاں اچھی تھیں، کبھی برا تجربہ نہیں ہوا۔
     
  6. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    بس ہر قوم میں ہی اچھے برے دونوں طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔ ہم ہی ایک آدھ لوگوں کو دیکھ کر پوری قوم کا نام خراب کر دیتے ہیں۔چینی یہاں بھی کافی ہیں۔ میری کلاس میں چینی تو نہین لیکن کورین ، جاپانی وغیرہ ہیں۔ پچھلے سمسٹر میں گروپ میں کورین کے ساتھ کام کیا تھا جو کہ کافی اچھا تجربہ رہا۔
    ابھی کچھ دن پہلے کسی اور گروپ کا سنے مین آیا تھا اس میں کسے گورے نے ہی اپنے کلائنٹ کو کسی بات پر بے عزت کر دیا۔ اگے پتہ نہیں پروفیسر نے کیسے بات سنبھالی۔
     
    • متفق متفق x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں