ہنسو ، ہنسو کُھل کے ہنسو

راضی نے 'لطائف' میں ‏ستمبر 6, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    :ballybally:

    :00009: اُستاد کلاس سے : فرض کرو ایک ٹرین کراچی سے لاھور پچاس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آ رھی ھے اور دُوسری اسلام آباد سے پشاور ساٹھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جا رھی ھے۔ اب بتاؤ میری عُمر کیا ھے؟

    اس عجیب و غریب سوال پر پوری کلاس کو سانپ سونگھ گیا۔ آخر ڈرتے ڈرتے ایک بچے نے ھاتھ کھڑا کیا۔

    ھاں بتاؤ

    سر آپ کی عُمر چالیس سال ھے

    بُہت خُوب ، نہایت اعلیٰ ۔ اب یہ بتاؤ تمھیں اس جواب کا پتہ کیسے چلا؟

    سر بات یہ ھے کہ میرا ایک بڑا بھائی ھے وہ نیم (آدھا) پاگل ھے اور اُس کی عُمر بیس سال ھے
     
  2. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    مزاحیہ اشعار

    دونوں مکان چپکے سے جوئے میں ہار کے
    وہ جا رہا ہے کوئی شبِ غم گزار کے

    مشکل ہے کہ پھر نقد کی جانب نظر کرے
    اک بار جس کو پڑ گئے چسکے ادھار کے

    غم روزگار کے بھی کڑے ہیں بہت مگر
    دکھ اس سے بھی زیادہ ہیں بے روزگار کے

    عینک لگا کے دیکھتے ہیں اس کی سمت ہم
    جب دیکھتا ہے وہ ہمیں عینک اتار کے
     
  3. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    سرفراز شاہد


    لبوں میں آ کے قلفی ہوگئے اشعار سردی میں
    غزل کہنا بھی اب تو ہوگیا دشوار سردی میں

    محلے بھر کے بچوں نے دھکیلا صبح دم اسکو
    مگر ہوتی نہیں اسٹارٹ اپنی کار سردی میں

    مئی اور جون کی گرمی میں جو دلبر کو لکھا تھا
    اسی خط کا جواب آیا ہے آخرِ کار سردی میں

    دوا دے دے کے کھانسی اور نزلے کی مریضوں کو
    معالج خود بیچارے پڑ گئے بیمار سردی میں

    کئی اہلِ نظر اس کو بھی ڈسکو کی ادا سمجھے
    بچارا، کپکپایا جب کوئی فنکار سردی میں

    یہی تو چوریوں اور وارداتوں کا زمانہ ہے
    کہ بیٹھے تاپتے ہیں آگ پہریدار سردی میں

    لہو کو اس طرح اب گرم رکھتا ہے مرا شاہیں
    کبھی چائے، کبھی سگرٹ، کبھی نسوار سردی میں

     
  4. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    ڈاکٹر انعام الحق جاوید

    [COLOR="Red"
    [SIZE="5"]حبیبی حّٰی حّٰی حبیبی حّٰی حّٰی

    اب بھی نہیں لگایا فائل کو تو نے پہیہ
    اور مفت میں نہ ہوگا یہ کام میرے بھیا
    ہے اب بھی وقت کرلے چپ چاپ مک مکیا
    پھر بعد میں نہ کہنا جب ڈوب جائے نیا
    حبیبی حّٰی حّٰی حبیبی حّٰی حّٰی

    بہتر ہے اب سیاست کا ہی لگا لے ٹھیا
    اس کاروبار میں ہے چوکھا ہی گھم گھمیا
    لاگت تو ہے چونی اور آمدن روپیا
    اوپر سے ہر سہولت ہوگی تجھے مہیا
    حبیبی حّٰی حّٰی حبیبی حّٰی حّٰی

    پولیس کررہی ہے تھانے میں ٹھک ٹھکیا
    یا گا رہا ہے ڈھولک کی تھاپ پر گویا
    یہ راز کھولنے کا جس نے کیا تہیہ
    رویا وتا ویا، رویا وتا ویا
    حبیبی حّٰی حّٰی حبیبی حّٰی حّٰی

    بیٹھی رہے گی کب تک تیرے لیے ثریا
    ملتان جانے والوں کا آچکا ہے لیہ
    اب بھی جو تو نے اپنا بدلا نہیں رویہ
    تے فیر ایہہ پکی گل اے، پئی او ہتھوں گئی آ
    حبیبی حّٰی حّٰی حبیبی حّٰی حّٰی[/SIZE]
    ][/COLOR]​
     
  5. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    قطعات - انور مسعود


    کس طرح کا احساسِ زیاں ہے جو ہوا گم
    کس طرح کا احساسِ زیاں ہے جو بچا ہے
    ملک آدھا گیا ہاتھ سے اور چپ سی لگی ہے
    اک لونگ گواچا ہے تو کیا شور مچا ہے
     
  6. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524

    سرِ بزم

    کل جو ہوا ہے دفعتًہ اس سے مرا مکالمہ
    خوبی اختصار کا تجربہ کچھ یونیک ہے
    میں نے کہا کہ بزمِ ناز، اس نے کہا کہ کیا کہا
    میں نے کہا کہ کچھ نہیں، اس نے کہا کہ ٹھیک ہے
     
  7. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    نیو ورلڈ آرڈر

    انہیں ضد ہے، ہوا اسلامیوں کی
    کسی گاڑی کے ٹائر میں نہ ہووے
    انہیں جمہوریت اچھی لگے ہے
    اگر یہ الجزائر میں نہ ہووے
     
  8. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    داخلِ دفتر

    کلرکوں کی سبھی میزوں پہ انور
    ہر اک فائل مزے سے سو رہی ہے
    اگرچہ کام سارے رک گئے ہیں
    مگر میٹنگ برابر ہورہی ہے
     
  9. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    بابا عبیر ابوذری


    بہت دُبلی بہت پتلی حیاتی ہوتی جاتی ہے
    چپاتی رفتہ رفتہ کاغذاتی ہوتی جاتی ہے

    ہمارے گال بھی پچکے ہوئے امرود جیسے ہیں
    اور ان کی ناک ہے کہ ناشپاتی ہوتی جاتی ہے

    میدانِ جنگ ہو یا محفلِ امن و اماں کوئی
    مسلسل مسلمانوں کی نکاتی ہوتی جاتی ہے

    بجٹ اس کا خسارے کا اور اپنا بھی خسارے میں
    کمیٹی بھی ہماری ہم جماتی ہوتی جاتی ہے

    وہ لندن میں ہیں اور میں ہوں چیچو کی ملیاں
    ہماری دوستی قلمی دواتی ہوتی جاتی ہے

    ہمارے درمیاں تشریف فرما اعلٰی افسر ہیں
    تبھی تو آج اپنی چوڑی چھاتی ہوتی جاتی ہے

    ملی ہے حکمرانی دیس کی اب پارساؤں کو
    مگر یہ قوم ہے کہ وارداتی ہوتی جاتی ہے
     
  10. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    عزیز احمد

    تری باتوں میں چکنائی بہت ہے
    کہ کم ہے دودھ، بالائی بہت ہے

    پُلس کیوں آپ منگوانے لگے ہیں
    مجھے تو آپ کا بھائی بہت ہے

    محبت کیوں محلے بھر سے کر لیں
    ہمیں تو ایک ہمسائی بہت ہے

    اسی خاطر ہے چھوٹی ناک اپنی
    کہ ہم نے ناک کٹوائی بہت ہے

    نشہ ٹوٹا نہیں ہے مار کھا کر
    کہ ہم نے پی ہے کم، کھائی بہت ہے

    وہ محبوبہ سے بیوی بن نہ جائے
    مری ماں کو پسند آئی بہت ہے

    تو باقی گالیاں محفوظ کر لے
    مجھے اتنی پذیرائی بہت ہے

    میں ان میں جھانکنے سے ڈر رہا ہوں
    تری آنکھوں میں گہرائی بہت ہے

    نہ پھینکو بجلیوں پر بجلیاں تم
    ہمیں بس ایک انگڑائی بہت ہے

    سنا تو تھا کہ بہروں کے نگر میں
    عزیز احمد کی شنوائی بہت ہے
     
  11. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    انور مسعود

    مرد ہونی چاہیے، خاتون ہونا چاہیے
    اب گریمر کا یہی قانون ہونا چاہیے

    رات کو بچے پڑھائی کی اذیت سے بچے
    ان کو ٹی وی کا بہت ممنون ہونا چاہیے

    دوستو، انگلش ضروری ہے ہمارے واسطے
    فیل ہونے کو بھی اک مضمون ہونا چاہیے

    نرسری کا داخلہ بھی سرسری مت جانئیے
    آپ کے بچے کو افلاطون ہونا چاہیے

    صرف محنت کیا ہے انور کامیابی کے لئے
    کوئی اوپر سے بھی ٹیلیفون ہونا چاہیے
     
  12. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    یہی کالج ہے وہ ہمدم جہاں سلطا ن پڑھتا تھا

    یہاں اک ایسا بر خوادر عالیشان پڑھتا تھا
    جو بحر درسگا ہ علم کا طو فا ن پڑھتا تھا
    وہ اسٹودنٹ کے حلیے میں اک شیطان پڑھتا تھا
    جہا ں سلطا نہ پڑ ھتی تھی وہا ں سلطا ن پڑ ھتا تھا
    یہی کا لج ہے جہاں ہمدم سلطان پڑ ھتا تھا
    کبھی جلسے میں دیکھا کبھی ہڑ تا ل میں پا یا
    وہ جس محفل میں جا پینچا اسی کو گر ما یا
    جو کالج اک دن آیا ت تو ہفتہ بھر نہیں آیا
    میں اک عر صے تک یہی سمجھا کو ئی مہمان پڑھتا تھا
    یہی کالج ہے وہ ہمدم جہاں سلطا ن پڑھتا تھا
     
  13. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    تیری یاد میں ساجن ہاضمہ خراب ھے مولیاں کھا کر بھی آتا نہیں ڈکار مجھے
    تیری طرف تحفہ بھیج تو دیتا مگر
    کسی دوکان سے ملتا نہیں ادھار مجھے
     
  14. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    اک بیوہ سے بولے تایا جی =
    یاد تو ھوگا پیار بچپن کا =
    آؤ ھم دونوں ایک ھو جائیں =
    تم تریپن کی ھو میں پچپن کا
     
  15. chaudry

    chaudry محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 6, 2007
    پیغامات:
    1,372
    اچھا ہے
     
  16. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
  17. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    راوی کا بیاں


    راوی کا بیاں ھے کہ میرے سابقہ پُل پر
    چیونٹی کوئی کہتی تھی کسی فیلِ رواں سے

    بے طرح لرز جاتا ھے یہ لوھے کا پُل بھی
    جس وقت بھی ھم مل کے گُزرتے ھیں یہاں سے
     
  18. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    آپ کے فن کا تعلق عالمِ بالا سے ھے
    یہ ہُنر کا زور زیرِ آسماں ممکن نہیں

    شعر لکھتے ھیں یقینا آپ جا کر چاند میں
    ایسی بے وزنی کی کیفیت یہاں ممکن نہیں
     
  19. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    مل اور زمین الاٹ کراتی ہے لیڈری
    اور کوٹھیوں پر قبضہ دلاتی ہے لیڈری
    لنچ اور ڈنر مزے سے اڑاتی ہے لیڈری
    غم ساتھ ساتھ قوم کا کھاتی ہے لیڈری

    فرصت ملے تو ٹور پر جاتی ہے لیڈری


    ہم لوگ زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں
    ووٹوں کی بھیک لینے جب وہ چل کے آتے ہیں
    دے دے کے ووٹ ہم انہیں ممبر بناتے ہیں
    کرسی پہ بیٹھ کے وہ ہمیں بھول جاتے ہیں

    پھر دور ہی سے جلوہ دکھاتی ہے لیڈری


    دنیا میں لے کے سیٹھ سے اے یارو تا فقیر
    ہے لیڈری کی زلفِ گرہ گیر کا اسیر
    اک آن میں بنائے مڈل فیل کو وزیر
    کیا کیا ہیں اور خوبیاں اس کی کہوں نظیر

    ذرے کو آفتاب بناتی ہے لیڈری
     
  20. chaudry

    chaudry محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 6, 2007
    پیغامات:
    1,372
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں