شام: بشار حکومت کی جانب سے صیدانیا جیل میں شامی شہریوں کا قتل عام، ایمنسٹی کی لرزہ خیز تحقیق

عائشہ نے 'خبریں' میں ‏فروری 8, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اس ہفتے ایمنسٹی نے شام کے متعلق ایک لرزہ خیز تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے جس کا عنوان انسانی مذبحہ خانہ رکھا گیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں بری خبروں کا اضافہ ہو رہا ہے اس رپورٹ کی تفصیلات ہر باضمیر اور حساس انسان کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ ہیں۔
    یوں لگتا ہے کرہ ارض پر انسانی لہو سب سے ارزاں چیز بن گیا ہے۔
    اس رپورٹ کے اہم نکات کا اردو ترجمہ بشکریہ العربیہ اردو
    "انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں الزام عاید کیا ہے کہ شامی فوج نے دمشق کے قریب قائم ’صیدانیا‘ نامی عقوبت خانے میں پچھلے پانچ سال کے دوران کم سے کم 13 ہزار افراد کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ قتل کیےگئے افراد میں بیشتر عام شہری اور اپوزیشن کے حامی کارکن شامل ہیں۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’ایمنسٹی‘ کی جانب سے ’انسانی قربان گاہ‘۔۔۔ صیدانیا جیل میں اجتماعی قتل عام‘ کےعنوان سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2011ء سے 2015ء کے آخرتک شامی فوج نے کم سے کم 13 ہزار افراد کو پھانسی دے کر قتل کیا ہے۔
    ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ اس نے رپورٹ کی تیاری میں شواہد کا گہرائی سے مطالعہ کیا اور دسمبر 2015ء سے دسمبر 2016ء تک صیدانیا جیل میں ہونے والے قتل عام کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران عینی شاہدین، جیل کے سابق محافظوں، قیدیوں، شامی حکومت کے عہدیداروں، وکلاء، عالمی اور عالمی مبصرین کے بیانات لیے گئے۔
    خبر کا حوالہ اور تفصیلات https://urdu.alarabiya.net/ur/middl...ل-میں-13-ہزار-افراد-موت-کے-گھاٹ-اتار-دیے.html
    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ویب سائٹ پر رپورٹ کا ربط: https://www.amnesty.org/en/documents/mde24/5415/2017/en/
    تنبیہ: اگر آپ بری خبریں برداشت نہیں کر سکتے تو یہ رپورٹ نہ دیکھیں
    یاد رہے کہ یہ خوف ناک حقائق شامی حکومت کے صرف ایک عقوبت خانے کے متعلق ہیں۔ یہ سلوک ہتھیار اٹھا کر لڑنے والے جنگجو یا باغیوں سے نہیں کیا گیا، بلکہ یہ عام شہریوں اور سیاسی مخالفین سے کیا گیا غیر انسانی سلوک ہے جس کی وجہ سے جیل کے گارڈ بھی خود کو مجرم محسوس کر رہے ہیں اور شدید نفسیاتی اثرات کا شکار ہیں۔
    ایک غیر جانب دار ادارے کی اس رپورٹ کے بعد شامی صد بشار کے خونی درندے ہونے میں کوئی شبہ نہیں رہ جاتا۔ظلم، بربریت، ایران اور روس کی بیساکھیوں پر قائم شامی حکومت کی مضبوطی پر فخر کرنے والوں کو شاید اب بھی کوئی شرم نہ آئے۔
    ایمنسٹی نے بجا طور پر مطالبہ کیا ہے کہ شامی حکومت پر ان جرائم کی بنیاد پر مقدمہ چلایا جائے۔ اس مطالبے میں دنیا بھر سے مختلف ادارے ایمنسٹی کا ساتھ دے رہے ہیں۔
     
    Last edited: ‏فروری 8, 2017
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں