آل محمد ﷺ اور آل صدیق رضی اللہ عنہ

اہل الحدیث نے 'سیرتِ سلف الصالحین' میں ‏ستمبر 27, 2020 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    آل محمد ﷺ اور آل صدیق رضی اللہ عنہ

    امام ابو طالب محمد بن علی العشاری (366 - 451ھ) نے اپنی کتاب "فضائل ابی ابکر الصدیق رضی اللہ عنہ" میں بسند حسن ایک روایت پیش کی ہے:

    حدثنا علي (الدارقطنی) حدثنا أبي (عمر) حدثنا إبراهيم بن شريك حدثنا عقبة بن مكرم حدثنا (سفیان) ابن عيينة حدثنا (الامام) جعفر (الصادق) بن محمد عن أبيه (الامام محمد باقر) قال:

    "كان آل أبي بكر الصديق يدعون على عهد رسول الله ﷺ آل محمد."

    "عہد رسالت ﷺ میں آل ابوبکر صدیق (رضی اللہ عنہ) کو آل محمد (ﷺ) پکارا جاتا تھا۔"

    اس روایت کے تمام راوی ثقہ ہیں اور قول بھی امام محمد باقر بن زین العابدین بن حسین بن علی (رضی اللہ عنھم) کا ہے۔ اس روایت کو پڑھ کر اَوروں کا تاثر خواہ کچھ ہی ہو ہمیں تو اس میں بھی "ان اللہ معنا" کی جلوہ آرائی نظر آتی ہے۔ رسول اور صدیق کی معیت ایسی ہی ہے کہ جسے جدا کرنا نا ممکن ہے

    از تنزیل الحسن صدیقی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں