"کچن ہیلپ کارنر"

فرینڈ نے 'کچن کارنر' میں ‏ستمبر 24, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    ابلتے ہوئے پانی کے پاس پیاز کاٹے جائیں تو آنکھوں سے پانی نہیں نکلتا۔آزماء کہ دیکھیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. اخت طیب

    اخت طیب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2013
    پیغامات:
    769
    السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
    سوری کے یہ تهریڈ دیر سے دیکها چلیں آج اپکو شاورما بنانا سکهاتے ہیں طریقہ
    چکن کے باریک پیس کاٹ لیں جیسا کے شاورماکے ہوتے ہیں
    تقریبا ایک چکن کے لیے ایک پاو دہی چاہیے اب اپ سارے مسالےاس دہی میں مکس کر لیں
    1 بڑا چمچ سرکہ
    1بڑا چمچ لال مرچ
    1 چهوٹا چمچ ہلدی
    1 چهوٹا چمچ لہسن پیسٹ
    1بڑا چمچ گرم مسالہ
    اور نمک حسب ضرورت ان سب کو دہی میں مکس کر لیں اچهی طرح پھر اس میں چکن ڈیپ کر کے رکھ دیں تقریبا 2 گهنٹے
    اب ایک فرائی پین میں تهوڑا سا تیل ڈالیں اور تیز انچ پر چکن کو پکا لیں جب چکن اچهی طرح پک جائے تو آنچ بند کر دیں اب اس میں اگر اپکو مرچ ہلکی لگے تو سبز مرچ باریک کاٹ کر ڈال دیں اور باریک کٹی ہوئ بقدونس ڈالیں
    بقدونس کے بغیر شاورما ادهوری بنے گی. میں اسی طریقہ سے بناتی ہوں
    اگر اچهی بنے تو دعا دیجیے گا اور اگر..........پهر بهی دعا ہی دیجئے گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    جزاک اللہ خیرا اخت طیب سسٹر
     
  4. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
  5. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    اردو مجلس سے کہیں سے میں‌نے بھی کاپی پیسٹ کیا تھا اپنے فوڈ پیج کے لئے۔ (بشکریہ لکھ کر( :)
    وہی میری نظر میں اور ناقص تجربہ کے مطابق اچھی ترکیب ہے۔

    اپنے پیج سے اب یہاں پیسٹ کررہا ہوں۔
    چکن شاورمہ
    چکن شاورمہ
    اجزا:
    بون لیس چکن آدھا کلو
    لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    سفید مرچ ایک چائے کا چمچ
    نمک ایک چائے کا چمچ
    سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
    سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
    (دار چینی دو کھانے کے چمچ ﴿پسی ہوئی
    تیل دو کھانے کے چمچ
    چلی سوس تین کھانے کے چمچ
    دہی تین کھانے کے چمچ
    پیٹا بریڈ ایک عدد
    پیاز تھوڑی سی
    سلاد پتے حسبِ ضرورت
    تاہینی سوس:
    تاہینی دو کھانے کے چمچ
    دہی آدھا کپ
    لہسن کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    سفید مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ


    ترکیب:
    بون لیس چکن کو اسٹرپس میں کاٹ لیں۔

    پھر چکن اسٹرپس کو ایک چائے کے چمچ لہسن کا پیسٹ، سفید مرچ، نمک، سویا سوس، سفید سرکہ، پسی دار چینی، چلی سوس اور دہی سے ایک گھنٹے کے لیے میری نیٹ کر دیں۔

    ایک فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کریں۔ اس میں میری نیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر دس منٹ تک فرائی کریں کہ گل جائے۔

    اب ایک پیٹا بریڈ پر فرائی کی ہوئی چکن ڈالیں۔

    ساتھ ہی تاہینی سوس، پیاز اور سلاد پتے ڈال کر فولڈ کر لیں۔

    ایک پیالے میں تاہینی سوس یا چلی گارلک سوس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

    تاہینی سوس: بلینڈر میں تاہینی، دہی، آدھا چائے کا چمچ لہسن کا پیسٹ، آدھا چائے کا چمچ نمک اور سفید مرچ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔

    نوٹ:۔ تاہینی: آئل (زیتون یا کوئی بھی کوکنگ آئل) کے ساتھ سفید تل گرائنڈ کرنے پر جو پیسٹ بنے۔ عرب میں اسکا رواج ہے زیتون کے تیل میں عموماً بناتے ہیں۔
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 21, 2014
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    گرمیوں کی کھانے والی اچھی ڈشز کون سی ہیں جن کی تاثیر ٹھنڈی ہو اور چکنائی کم ہو؟
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اچھا سوال ہے نیا تھریڈ شروع کریں پھر ہم آپ کو گرمیوں کے پکوان بتاتے ہیں ۔
     
  9. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    گڈ آئیڈیا۔۔۔ :00001:
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں