عسر کے ساتھ یسر ہے

منہج سلف نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏مئی 4, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    عسر کے ساتھ یسر ہے


    اے انسان! بھوک کے بعد شکم سیری، پیاس کے بعد سیرابی، جاگنے کے بعد نیند، مرض کے بعد صحت ہے-
    گم کردہ منزل پائے گا، مشقت اٹھانے والا آسانی حاصل کرے گا- اندھرے چھٹ جائيں گے "قریب ہے کہ اللہ تعالی اپنی فتح یا اور کسی بات کو لے آئے" رات کو بشارت دو صبح صادق کی جو اس کو پہاڑوں کی طرف دھکیل دے گی وادیوں کی جانب بھگادے گی، غمزدہ کو بشارت دو روشنی کی طرح تیزی سے آنے والی آسانی کی، مصیبت زدہ کو مڑدہ سنادو محفی لطف و کرم اور مہربان ہاتھوں کا، جب آپ دیکھین کا صحرا دراز سے دراز ہوتا جاتا ہے تو جان لیں کہ اس کے بعد سرسبز شاداب نخلستان ہے، رسی لمبی پہ لمبی ہوتی جاتی ہے تو یاد رکھیے کہ جلد ہی ٹوٹ جائے گی-
    آنسو کے ساتھ مسکراہٹ ہے، خوف کے بعد امن، گھبراہٹ کے بعد سکون، آگ نے ابراہیم خلیل اللہ کو نہیں جلایا کیونکہ حکم ربانی سے وہ "ابراہیم علیہ السلام کے لئے ٹھنڈک اور سلامتی بن گئی" سمندر نے موسی کلیم اللہ علیہ السلام کو نہیں ڈبویا کیونکہ انہوں نے بلند اور سچی آواز میں کہا کہ " میرا رب میرے ساتھ ہے اور مجھے راستہ دکھلادے گا-"
    محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے یار غار ڈھارس بندھائی کہ ہمارے ساتھ اللہ ہے- لہذا امن و سکینت اور نصرت نازل ہوئی- موجودہ برے حالات کے شکار، مایوس کن صورت حال کے گرفاتار صرف تنگی، عبرت اور بدبختی ہی کا احساس کرتے ہیں ان کی نظر کمرہ کی دیوار اور دروازے تک ہوتی ہے، اس کے آگے ان کی رسائی نہیں-
    کاش وہ پردہ کے پیچھے بھی دیکھتے ان کی فکر و رائے پس پردہ دیوار تک پہنچ جاتی- لہذا تنگ دل نہ ہوں ہمیشہ یکساں حالت نہیں رہے گی، بہترین عبادت اللہ کی رحمت و آسانی کا انتظار ہے، زمانہ الٹتا پلٹتا ہے، گردش دوراں جاری رہتی ہے- غیب مستور ہے، اور مدبر عالم کی ہر روز نئی شان ہے- امید ہے کہ اللہ اس کے بعد کوئی معاملہ پیدا کرے گا عسر کے یسر ہے تنگی کے بعد آسانی ہے-


    اقتباس: غم نہ کریں
    از: ڈاکٹر عائض القرنی
     
  2. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    بہترین کتاب سے بہترین اقتباس ہے۔ جزاک اللہ خیرا
    ساری ہی کتاب مطالعے کے قابل ہے۔ عتیق بھائی ، خوشی ہوئی کہ میری طرح آپ کے بھی مطالعے میں یہ کتاب موجود ہے۔
     
  3. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    جزاک اللہ بھائی!
    آخر آپ سے کچھ تو سیکھنے کو ملے گا نا۔ ۔ ۔۔ !!ان شاءاللہ
    والسلام علیکم
     
  4. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
  5. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    عتیق بھائی اور بازوق بھائی میرے ساتھ یہ کتاب شئیر کر سکتے ہیں اگر پی ڈی ایف میں ہو تو۔شکریہ
     
  6. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاک اللہ خیرا عتیق بھائی
    اگر پی ڈی ایف فارمیٹ میں یہ کتاب ہو تو ضرور شئیر کیجئے گا۔۔
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  8. انصاری آفاق احمد

    انصاری آفاق احمد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2010
    پیغامات:
    405
    السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
    جزاک اللہ فی الدارین
    سبحان اللہ وبحمدہ
    سبحان اللہ العظيم
    شاید ایسے ہو
    مصیبت زدہ کو مژدہ سنادو مخفی لطف و کرم اور مہربان ہاتھوں کا
    جب آپ دیکھیں کہ صحرا دراز سے
    یار غار کی ڈھارس بندھائی
    صورت حال کے گرفتار صرف
    عسر کے بعد یسر ہے
     
  9. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    جزاک اللہ خیر
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں