امام ابوحنیفہ پر ارجاء کی تہمت

الطحاوی نے 'نقطۂ نظر' میں ‏اکتوبر، 24, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    آپ جیسے مقلدکا بزعم خویش کشید کردہ اجماع کوئی معنی نہیں رکھتا!! آپ ساتویں اور آٹھویں صدی ہجری کے ثقہ عالم کے قلم سے اس اجماع کے وقوع و وجود کا ثبوت پیش کردیں۔ پھر باقی باتیں اس اجماع کے حوالے سے بعد میں ہونگی! ان شاء اللہ!
    ابن داؤد صاحب کے پاس اب جب کہ حوالہ جات کی موجودگی میں مجال انکار نہیں بچی ہے تواپنی ہٹ دھرمی پر اترآئے ہیں ۔ہم پوچھناچاہتے ہیں کہ کیااجماع کے ثابت ہونے کیلئے کسی عالم کا بیان ضروری ہے۔اجماع سکوتی کے بیان میں علماء (غیرمقلد شامل نہیں ہیں)نے کہیں نہیں لکھاہے کہ کسی ثقہ عالم کا اجماع کا بیان کرنا ضروری ہے۔اگرابن داؤد کا یہ خیال ہے تو وہ اس کی تائید میں کسی معتبر کتاب سے حوالہ پیش کردیں۔سچ ہے ۔
    لوآپ اپنے دام میں صیاد آ گیا
    جب آپ کو اس بات کااقرار ہے کہ احناف کے نزدیک عمل ایمان میں شامل نہیں تو پھر جھگڑا کس بات کا ہے؟ یہ آپ کا مرجئہ ہونے کا اعتراف ہے۔ کیونکہ عمل کو ایمان میں شامل نہ کرنا ہی ارجاء ہے!!
    جھگڑا اس بات کا ہے کہ لفظی اشتراک سے حقیقت نہیں بدلاکرتی ۔محدثین اگر اعمال کوایمان کا جزو ماننے میں خوارج اومعتزلہ کے ہم زبان ہیں تواس سے یہ لازم نہیں آتا کہ وہ خوارج ہوگئے ۔ٹھیک اسی طرح اگر گمراہ مرجئوں اورامام ابوحنیفہ کے بیان میں لفظی اشتراک موجود ہے تواس سے یہ کیسے لازم آگیاکہ وہ نفس الامر اورحقیقت میں بھی متفق ہیں۔
    بس یہیں آپ کے متکلمین علم الکلام میں جھک مارنا شروع کر دیتے ہیں۔ اب عیسائی بھی قیامت مانتے ہیں اور اور مسلمان بھی، تو مسلمانوں کا قیامت پر ایمان عیسائیوں سے مشابہت کہلائے گا؟؟ بس اسی قسم کی جھک کا مظاہرہ اشرف علی تھانوی نے کیا کہ سلف الصالحین یعنی صحابہ ، تابعین اور تبع تابعین کے عقیدوں کو نصاریٰ کے متاشابہہ قرار دے دیا۔
    چلئے جو بات ہم ابن داؤد صاحب کو بڑی دیر سے سمجھانے کی کوشش کررہے تھے وہ انہوں نے مثال دے کر خود ہی واضح کردیاہے۔جس طرح عیسائیوں کے قیامت کو ماننے سے مسلمان کا ایمان عیسائیوں سے مشابہت نہیں رکھتا۔ ٹھیک اسی طرح امام ابوحنیفہ کے اورگمراہ مرجئوں کے بیان میں جزوی تطابق کے باوجود حقیقت اورنفس الامر میں گہری خلیج ہے۔ابن داؤد صاحب ذرا سمجھنے کی کوشش کریں آپ نے مثال بیان دے کر میراکام آسان کردیاہے ۔خداسمجھنے کی بھی توفیق دے۔
    مندجہ ذیل پوسٹ میں اس کا ثبوت ہے:
    URDU MAJLIS FORUM - تنہا پوسٹ دیکھیں - دور حاضر كے احناف جہمی عقیدہ رکھتے ہیں

    ابن داؤد صاحب کی عقل واقعتا کمال ہے امام ابوحنیفہ کی بات ہوگی تو حنیفہ کا ذکر لے آئیں اوراحناف کی بات ہوگی تو امام ابوحنیفہ کا ذکر لے آئیں گے اورکسی طرح خلط مبحث کرکے بحث کو الجھانے کی کوشش کریں گے۔
    تعجب ہے کہ مصنف نے آگے جونقول درج کئے ہیں کہ کس بناء پر احناف کا مرجئہ سے الگ موقف ہے
    آپ تعجب نہ کریں آپ غور کریں!احناف کا مؤقف ایمان کی تعریف میں ارجاء کا ہی ہے جو آپ نے خود قبول کیا ہے۔ ہاں اس ارجاء کی اصل سے جو گمرہی کی شدت ہے اس میں درجات ہیں۔ یعنی کہ ارجاء کی اصل سے پیدا ہونے ہونے والی گمرہی میں احناف غالی قسم کے مرجئیوں سے کم گمراہ ہیں۔ فتدبر!!
    جب ذکر چھڑا ہے تو پھر پوری بات ہونی چاہئے۔ذرا اس لنک کو بھی بغور دیکھ لیجئے ۔????? ?????? ?????? ??? ????? ??????? ((???? ???????)) - ????? ?????? ????????
    جناب! ابھی ارجاء کی اصل یعنی کہ بیناد پر احناف نے جو عمارت کھڑی کی ہے اس عمارت کا تو تذکرہ ہی نہیں کیا گیا!!
    یہ تومجھے معلوم ہے کہ غیرمقلدین حضرات کو طولانی کلام کی بہت خواہش رہتی ہے ایک طرف رفیق طاہر صاحب چھ صفحات سیاہ کرنے کے باوجود اپنااعتراض واضح نہیں کرپاتے ہیں اورتحریر سنبھٹ کی یہ تاثر آپ کو بھی ملا ہے کہ کیونکہ شیخ رفیق طاہر صاحب آپ کے اورخود کے بارے میں کہہ ہی چکے ہیں
    خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو
    جی جناب! احناف کے دلائل اسی طرح کے ہوتے ہیں، جیسے احناف عمل کو ایمان میں شامل نہیں کرتے اس کے لئے بھی کچھ اسی قسم کے دلائل ہیں!!
    احناف کے دلائل کیاہیں یہ کتابوں میں مذکور ہے آپ بحث کو پٹری سے اتارنے کی کوشش اورخلط مبحث سے بچئے۔بات صرف یہ ہورہی ہے کہ امام ابوحنیفہ کو مرجیہ میں شامل کرنا کس حد تک غلط یاصحیح ہے۔
     
  2. ابن داود

    ابن داود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2010
    پیغامات:
    278
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
    ہمارا مطالبہ جوں کا توں ہی ہے، کہ آپ ساتویں اور آٹھویں صدی ہجری کے ثقہ عالم کے قلم سے اس اجماع کے وقوع و وجود کا ثبوت پیش کردیں!! اب آٹھویں صدی کے بعد ہمارے طحاوی دوراں کو پندرہوی صدی میں سات صدی پہلے کا اجماع کشید کرنی کی سوجھی ہے۔ لیکن جس دور کے علماء کے اجماع کا دعوی ہے ان کو اس کی خبر نہیں ہوئی اور انہیں تو کہیں یہ اجماع نظر نہیں آیا!!
    الطحاوی صاحب اگر ساتوں یا آٹھویں صدی کے اجماع کو دعوی ہے تو اس دور کے کسی عالم کےثقہ عالم کے قلم اس کا ثبوت دیں۔ اور یاد رہے کسی ثقہ عالم کا حوالہ دیجئے گا، کسی مقلد کا نہیں!!
    اگر آپ یہ پیش نہیں کرتے تو آپ کا دعوی اور صاحب کتاب کا دعوی جو کہ ایک ہی ہے، کہ آپ کے "امام اعظم" کی ثقاہت و عدالت پر اجماع ہے، مگر آپ نے اپنے دعوی میں دور کا تعین بھی کیا ہے، باطل و مردود ثابت ہو جائے گا۔

    آپ سے لفظی اشتراک پر ہمارا جھگڑا ہے ہی نہیں ، ہمارا اعتراض عمل کو ایمان میں شامل نہ کرنے پر ہے۔
    الطحاوی صاحب! یہ معاملہ ان امور میں ہے جس کی دلیل قرآن و حدیث سے ہو۔ اس میں اگر یہود و نصاری بھی ہم خیال ہوں تو وہ ان امور میں اسلام سے موافقت رکھتے ہیں۔ مگر حنفیوں کا ارجاء سے جو تعلق ہے وہ قرآن کی دلیل کی بناء پر نہیں بلکہ علم الکلام میں جھک مارنے کی بناء پر ہے۔ لہذا ان کی بات اسلام سے موافقت نہیں بلکہ گمراہی میں اور لفظ میں ہی نہیں بلکہ ارجاء کی بنیاد میں!!!
    میاں جی ! کیا احناف اور حنفیہ کے عقیدے اور اصول میں فرق ہے؟ آپ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں؟ اگر آپ کا مؤقف اس کے برخلاف ہے اور آپ ایک ہی جانتے ہو تو پھر تو ایک ہی بات ہوئی۔ خلط مبحث تو نہ ہوا!!
    جناب من ! آپ کو بتلایا ہے کہ حنفیہ اور غالی قسم کے مرجئیوں کی گمراہی کے درجات میں فرق ہے!! احناف کا مؤقف ایمان کی تعریف میں ارجاء کا ہی ہے جو آپ نے خود قبول کیا ہے۔ ہاں اس ارجاء کی اصل سے جو گمرہی کی شدت ہے اس میں درجات ہیں۔ یعنی کہ ارجاء کی اصل سے پیدا ہونے ہونے والی گمرہی میں احناف غالی قسم کے مرجئیوں سے کم گمراہ ہیں۔ فتدبر!
    الطحاوی صاحب ! پھر آپ نے دوسرے تھریڈ کا رونا اس تھریڈ میں شروع کر دیا!! اسے کہتے ہیں خلط مبحث!!
    کون سی کتابوں میں؟؟ وہ جو دریا میں ڈبو دی گئیں؟؟
    تو میرے پیارے بھائی! آپ اپنے دعوی پر دلیل بیان کریں!!!

    ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
    صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
    ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔​
     
  3. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    ذرا ہمارے مطالبہ پر بھی دھیان دیجئے کہ اجماع سکوتی کیلئے کس عالم نے کہاہے کہ کسی عالم کا ذکر کرنا ضروری ہے۔ہمیں بھی کسی معتبر عالم جو آٹھویں یاساتویں صدی ہجری کے ہوں‌۔ان کا قول دکھادیجئے کہ اجماع سکوتی کیلئے یہ ضروری ہے کہ کسی عالم نے اس کا ذکر کیاہو۔
    اسی دور کے علماء کے بیانات پر اجماع سکوتی کا مدار ہے لیکن کسی اندھے کو نظرنہ آئے تو دوسراکیاکرسکتاہے سوائے اس کے کہ شیخ سعدی کا شعر پڑھ کر گزرجائے
    گرنہ بیند بروز شپرہ چشم
    قرص آفتاب راچہ گناہ
    یہی بات توہم بھی کہہ رہے ہیں کہ کسی معتبر عالم کا قول نقل کردیجئے کہ اجماع سکوتی کیلئے کسی ثقہ ومعتبر عالم کا ذکر کرنا ضروری ہے ورنہ اجماع سکوتی منعقد نہیں ہوتا۔ ویسے یہ مطالبہ پہلے بھی کرچکاہوں‌کہ ابن دائود اجماع سکوتی کی تعریف نقل کریں لیکن جانتے ہیں کہ اس سے سارابھانڈہ ہی پھوٹ جائے گااس لئے ابھی تک گریزان ہیں یاشاید اس لئے کہ ان کے اوران کے شیخ الاسلام کا مبلغ علم شذرات الذہب تک ہی ہے۔
    یہ بات ’’کچھ نہ سمجھنے خداکرے کوئی ‘‘کے قبیل سے ہے بھائی مافی الضمیر کا سہل طریقے سے اظہارکرناتوسیکھ لو،ویسے غیرمقلدین میں ادیب شاید وباید ہی ہوتے ہیں اس لئے یہ بھی مشکل ہی ہے۔میں نے اگردور کا تعین کیاہے تو وہ کس طرح باطل ومردود ہوجائے گا۔ذرا وضاحت فرمائیں۔
    پھر وہی مرغے کی ایک ٹانگ یعنی غیرمقلدین والی ہٹ دھرمی شروع کردی ۔ابھی تو ذرا پہلے بڑے طمطراق کے ساتھ مسلمان اورعئسائیوں کے قیامت پر یقین رکھنے کی مشابہت کا ذکر کررہے تھے۔اب جب یہ سر پر لگی ہےتو فرماناشروع کردیا کہ لفظی اشتراک پر ہماراجھگڑانہیں ہے۔اب ذرا یہ بتائیں کہ لفظی اشتراک اورعمل کو ایمان میں شامل نہ کرنے میں‌کیافرق ہے۔
    چلئے یہ بات مان لیاکہ گمراہ قسم کے مرجئہ میں اورامام ابوحنیفہ کے قول میں لفظی اشتراک پر آپ کا جھگڑانہیں ہے۔اب یہ بتایئے کہ انجام کار کے لحاظ سے محدثین کے اقوال میں اورامام ابوحنیفہ کے قول میں کیاجوہری اوربنیادی فرق واقع ہوتاہے۔
    آپ کے ہی تقریباایک ہم نام شخص بھی گزرے ہیں نام کے ایک اور صاحب گزرے ہیں جن کو حافظ ذہبی خفیف الراس فرماتے ہیں ۔اس سے گریز کرتے ہوئے میں یہ عرض کرناچاہوں‌گاکہ کسی معتبر اورثقہ عالم جو غیرمقلد نہ ہو اس کی تحریر دکھائیں کہ
    ارجاء کی بنیاد میں کس طرح موافقت پائی جاتی ہے ذرا ابن دائود واضح کریں ۔
    یہ ہے غیرمقلدانہ علم کلام اورجوش تحریر میں کیالکھ کئے ہیں کہ ذرا نشان زد الفاظ دیکھئے۔امام ابوحنیفہ اور احناف کے عقیدہ میں کوئی فرق نہیں ہے۔اس کی تفصیل کا یہ محل نہیں ہے۔ورنہ آنجناب پھر پٹری سے اترنے لگیں گے۔لیکن جب بات امام ابوحنیفہ کے تعلق سے ہورہی ہو اورکتاب صرف امام ابوحنیفہ کے تعلق سے ہے تواسی حد تک محدود رہناچاہئے۔
    ابن دائود دعوے بہت کردیتے ہین اوردلیل کے نام پر زیرو لیکن دوسروں سے مطالبات کو طومار اورلمبی فہرست سامنے رکھتے ہیں چونکہ ابن دائود کی کوئی علمی حیثیت نہیں ہے لہذا ہم سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ کس ثقہ اورمعتبر عالم نے امام ابوحنیفہ کو کم گمراہ کہاہے۔یاد رہے کہ ثقہ اورمعتبر عالم ۔
    اسے خلط مبحث نہیں آئینہ دکھاناکہتے ہیں
    نہ ہی سیاہی کے ہیں دشمن نہ سفیدی کے ہیں دوست
    ہم کو آئینہ دکھاناہے دکھادیتے ہیں
    کوئی فرمائو کہ ہم فرمائیں کیا
    تو میرے پیارے بھائی! آپ اپنے دعوی پر دلیل بیان کریں!!!
    کچھ دلائل آنجناب بھی اپنے دعووں پر پیش کریں۔صرف سوال کرنا زیبانہیں ہے
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 10, 2010
  4. ابن داود

    ابن داود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2010
    پیغامات:
    278
    السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
    الطحاوی صاحب! آپ نے اپنے "امام اعظم " کے غیر معتبر اور غیر ثقہ ہونے کا اقرار تو آپ خود کرلیا ہے۔ آپ رقم طراز ہیں: کسی معتبر اورثقہ عالم جو غیرمقلد نہ ہو اس کی تحریر دکھائیں۔
    اور آپ کے "امام اعظم" کا غیر مقلد ہونا یقینی ہے، جس کا تھانوی صاحب نے بھی کیا ہے۔ لو جناب آپ نے خود اپنے "امام اعظم" کو غیر معتبر اور غیر ثقہ قرار دے دیا۔

    ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
    صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
    ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 11, 2010
  5. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    جناب کلام کو سمجھنے کی صلاحیت اور’’لیاقت‘‘پیداکیجئے۔
    دوسری گزارش ہے کہ کچھ ہمارے مطالبات پر بھی توجہ دیجئے اورثقہ ومعتبر علمائے دین کے حوالہ سے جو مطالبات کئے گئے ہیں ان کے جوابات دیئے جائیں۔
     
  6. ابن داود

    ابن داود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2010
    پیغامات:
    278
    السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
    الطحاوی صاحب! کلام آپ کا ہے کہ :
    آپ کے اس کلام کے مطابق "غیر مقلد" غیر معتبر اور غیر ثقہ ہوتا ہے۔ اور آپ کے "امام اعظم" یقینی "غیر مقلد " تھے۔ لہذا آپ کے کلام کے مطابق آپ کے "امام اعظم" ابو حنیفہ غیر معتبر اور غیر ثقہ ثابت ہوئے!!
    آپ کی باقی تحریر کا جواب بھی لکھا جا چکا ہے، لیکن پہلے اس بات کو آپ تسلیم کر لیں کہ:
    آپ کے کلام کے مطابق آپ کے "امام اعظم" ابو حنیفہ غیر معتبر اور غیر ثقہ ثابت ہوئے!!
    آپ آئیں اور علم الکلام میں جھک مار کر اپنے "امام اعظم" کو اس کلام کی زد سے نکال کر بتلائیں!!

    ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
    صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
    ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔​
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 12, 2010
  7. مسلم

    مسلم Guest

    لینگویج حضرات لینگویج پلیز۔۔! اخلاقی اقدار تو مشترک ہی ہیں اس پر تو عمل کریں!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    فریقین سے گزارش ہے کہ مہربانی فرما کر گفتگو کے آداب کا خیال رکھیں ۔ شکریہ
     
  9. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    غیرمقلدین ادب وزبان میں بہت کمزور ہواکرتے ہیں اوریہ صرف اردو ہی نہیں عربی اوردیگر زبانوں‌میں بھی قدر مشترک ہے۔لہذااس کیلئے ضروری ہے کہ پہلے کلام اوراس کے مفہومات ومدلولات کو سمجھنے لیاقت بہم پہنچائی جائے ورنہ اسی طرح کے بے سروپااورغیرمقلدانہ اعتراضات کرتے رہیں گے۔
    میرے مطالبات کا جواب تاحال ادھار ہے
    کسی عالم کی صراحت دکھائی جائے کہ اجماع سکوتی کیلئے کسی عالم کا ذکر کرناضروری ہے
    امام ابوحنیفہ (نعوذ باللہ)کم گمراہ تھے(کہنے والا ہی شاید گمراہ ہو)اس کی کسی معتبر اورثقہ عالم (جو غیرمقلد نہ ہو ۔ابن دائود صاحب براہ کرم جملہ اوراس کے مفہوم کو سمجھنے کی کوشش کریں سابق میں وضاحت کرچکاہوں دوبارہ اعادہ کی‌ضرورت نہیں)حوالہ دیں۔کیونکہ ابن دائود ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حذف بذریعہ انتظاميہ اردو مجلس : ذاتى حملوں کی بجائے تہذیب کے دائرے ميں رہ كر علمى گفتگو كريں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امید ہے کہ سابق کی طرح ادھر ادھر کی بات چھیڑ کر اصل موضوع سے فرار کی کوشش نہ کریں گے۔
     
  10. ابن داود

    ابن داود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2010
    پیغامات:
    278
    السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ!
    الطحاوی صاحب! آپ کی یہ بات غیر مقلد ابو حنیفہ نعمان بن ثابت پر بالکل صادق آتی ہے!
    جی جناب ! اسی لئے غیر مقلد ابو حنیفہ نعمان بن ثابت اہل الاثر کے مؤقف پر بے سروپا اعتراضات وارد کرتے تھے!
    ادھار ہمارا مطالبہ ہے اس کے بعد آپ کا مطالبہ پورا کر دیا جائے گا۔ ان شاءاللہ!
    آپ کو پہلے بھی کہا گیا ہے : آپ یہ بتلا دیں کہ ساتویں اور آٹھویں صدی ہجری کے ثقہ عالم کے قلم سے اس اجماع کے وقوع و وجود کا ثبوت پیش کرنے سے قاصر ہیں۔ پھر ہم آپ کو اجماع کا سبق بھی پڑھا دیں گے!!
    الطحاوی صاحب!ہم آپ کو پہلے بھی آگاہ کیا ہے کہ غیر مقلد ابو حنیفہ نعمان بن ثابت کی گمراہی پر گفتگو کی آپ تاب نہ لا سکو گے!!
    الطحاوی صاحب! آپ کو پھر یاد دلاؤں کہ یتیم فی الحدیث کس نے کس کو کہا ہے؟؟؟
    الطحاوی صاحب! موضوع یہ ہے کہ آپ نے اپنے "امام اعظم" ابو حنیفہ کی عدالت و ثقاہت پر اجماع ثابت کرنا، اور آپ کے امام ابو حنیفہ پر ارجاء کی جرح کو رفع کرنا۔ اور ان دونو ں کے دلائل و ثبوت آپ نے فراہم کرنے ہیں!!


    ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
    صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
    ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔​
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 16, 2010
  11. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    امام ابوحنیفہ مجتہد ہیں اب کتنی مرتبہ بتائوں ۔غیرمقلد اورمجتہد میں اسی طرح تضاد ہے جیسے مشرق اورمغرب میں۔
    غیرمقلدیت کا نمونہ دکھاناشروع کردیا۔اگراسی طرح‌بات بدلنی ہے تو بسم اللہ ہم بھی تیار ہیں توپھر لو سب کو سمیٹ لیتاہوں۔ اس بھوپالی اورمیاں جی سمیت اب بعد میں رونا مت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اس جہالت کا کوئی جواب ہے !ثابت کردیاگیاکہ امام ابوحنیفہ پر ساتویں آٹھویں‌صدی ہجری میں اجماع سکوتی واقع ہوچکاہے۔اب فرماتے ہیں کہ کسی عالم کی تصریح دکھائو ۔اس پر جو میرا مطالبہ ہے وہ توپوراکردو کہ کسی عالم نے اجماع سکوتی میں کسی عالم کے بیان کی صراحت کی ہو وہ تو دکھائو ورنہ اعتراف کرو ------- حذف ۔۔۔ بذریعہ انتظامیہ ۔۔
    ہمارا دل بہت بڑا ہے ہماری فکر مت کیجئے۔غیرمقلدوں‌نے امام ابوحنیفہ کی تعلق سے کیایاوہ گوئیاں کی ہیں وہ ہمارے علم میں ہیں۔ ظاہر ہے انہی کی قئے آپ بھی کریں گے۔اس سے ہمارے لئے کوئی فرق نہیں‌ پڑتا۔
    فی الحال تواپنی خیر منایئے۔آپ ہی کا مصرعہ دوہرادیتاہوں جو بڑے شوق سے ہر جگہ ماقبل میں بیان کرتے تھے۔
    تجھ کو پڑائی کیاپڑی اپنی نبیڑ تو ۔
    دل اورنگاہ جو چشم حسود کی طرح تنگ ہے اسے ذرا وسیع کریں گے تو ماقبل کے پوسٹس میں امام ابوحنیفہ پر اجماع ثابت کیاجاچکاہے۔رہ گیاآپ کا غیرعالمانہ مطالبہ تواس کی دلیل درکار ہے ۔امید ہے کہ آئندہ جو دومطالبات کئے گئے تھے ان کے حوالہ جات کے ساتھ اس بحث میں شریک ہوں‌گے۔
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 17, 2010
  12. ابن داود

    ابن داود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2010
    پیغامات:
    278
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
    امام ابو حنفیہ مقلد تھے تو ثابت کرو!! جب مقلد نہ تھے تو غیر مقلد، اور ابو حنیفہ کا غیر مقلد ہونا یقینی ہے۔
    بد نہ بولے زیر گردوں گر کوئی میری سنے

    مقلد کی جہالت کا کیا جواب ہو سکتا ہے!!

    اب ایک مقلد مطلق اجماع کشید کر کے اجماع ثابت کرے گا!! اب ایسے اجماع کے ثبوت کی حیثیت ہی کیا ہے!!
    آپ اعتراف کر لیں کہ آپ کسی ثقہ عالم کی تصریح پیش نہیں کرسکتے۔ ہم آپ کو اجماع کا سبق پڑھا دیں گے!!
    اس میں کوئی شک ہی نہیں کہ آپ بے کار بکواس کرتے ہیں!!
    میں آپ کی اس بات کو انتظامیہ کا خیال رکھتے ہوئے درگذر کرتا ہوں، ----------------- حذف ۔۔ انتظامیہ ۔
    وہی ہستی تو موضوع گفتگو ہے!!

    اور ثبوت کیاپیش ہے؟ خود کشید کردہ اجماع!! اسطرح اجماع ثابت نہیں ہوا کرتا!!
    آپ ہمارے دو مطالبات پورے کردیں، کو موضوع بحث ہیں۔ اس کے بعد ہم آپ کو اجماع کا سبق پڑھا دیں گے!!
    میں پھر تحریر کر دیتا ہوں:
    اعتراف کریں ساتویں اور آٹھویں صدی ہجری کے ثقہ عالم کے قلم سے اس اجماع کے وقوع و وجود کا ثبوت پیش کرنے سے قاصر ہیں۔
    آپ کے "امام اعظم" پر ارجاء کی کو دلیل سے رفع کریں۔
    پیش کر غافل گر دلیل دفتر میں ہے!!

    ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
    صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
    ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 17, 2010
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    شکریہ ۔۔ انتظامیہ کا ۔
    حنفی دیوبندی مقلدین بار بار ذاتی حملے اور اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کر کے یاد دلاتے رہتے ہیں کہ ہمارا تعلق زاہد کوثری اور امین اوکاڑوی سے ہے ۔ کہیں لوگ بھول نہ جائیں ۔ الطحاوی دوراں کی مثال سامنے ہے ۔ صحیح معنوں میں علامہ زاہد کوثری سے نسبت کا حق ادا کر رہے ہیں ۔ مزید ::
    علامہ الکوثری کے بدعی افکار - URDU MAJLIS FORUM
    شاید الطحاوی بھی چاہتے ہیں کہ ان کے لیے بھی کوئی ایسا تھریڈ لگایا جائے
    ۔
     
  14. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    غیرمقلدابن رواحہ اب پنانہیں کس سے تعلق ہے مرکزی اہل حدیث غربائ اہل حدیث فقراء اہل حدیث جس فرقہ کے بھی اہل حدیث ہوں۔تو ابن رواحہ ذرا دوسروں‌کے بھی الفاظ کو دیکھ لیاکریں کون کیاکہتاہے اورانتظامیہ اوربطور خاص عکاشہ صاحب کی میرے پوسٹس پر خاص نظرکرم رہتی ہے۔مسئلہ یہ ہے کہ دوسرے ایساکہیں تو کوئی بات نہیں ہاں اگرمیں نے کہاتو پھر بات قابل اعتراض شرمناک اوردائرہ تہذیب سے باہر ہوجایاکرتی ہے اس سب کو دیکھ کر کلیم عاجز کا شعر یاد آجاتاہے۔
    تم اپنی انجمن میں جس کو چاہو بے وفاکہہ دو
    تمہاری انجمن ہے تم کو جھوٹاکون سمجھے گا​
    علامہ کوثری پر اعتراض سے ذرا دیگر نام نہاد سلفیوں اورمقبلوں‌ کے شاتم اورگالی نامہ کوبھی ذہن میں رکھیں۔میرے خیال سے کسی کی بھی پہنچ مقبل کے اعلی اورگراں قدر لقب تک نہیں‌ہوگی جو اس نے یوسف القرضاوی کو دیاہے ’’الکلب العاوی ‘‘ بھلااس سلفی اخلاق اورحسن تہذیب کا کوئی ٹھکاناہے لیکن غیرمقلدین کے نزدیک انصاف کا پیمانہ اورمعیار دوہراہے۔
    علامہ کوثری کیلئے کچھ اور مقبلوں‌کیلئے کچھ اور۔
    امید ہے اتنی گزارش کافی ہوگی۔اورآئندہ اپنے اس طرح کے خرافات سے پرہیز کریں ورنہ جواب بھی اسی طرز کا ملے گا میرا توصاف سیدھااصول ہے جیسے کو تیسا۔
    آئندہ گفتگو سے پہلے ہی سوچ لیاکریں کس طرح‌کی گفتگو کرنے کا شوق ہے۔اسی اعتبار سے آنجناب کی ’’خاطر تواضع‘‘کی جائے گی۔
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 17, 2010
  15. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
    الطحاوی بھائی آپ کا یہ الزام صحیح نہیں‌۔ انتظامیہ کے ایکشنز میں‌ کوئی جانبداری نہیں ہوتی ۔ آپ کے علاوہ دوسرے اراکین کی کتنی ہی ایسی پوسٹس ہیں جو کہ حذف کر دی گئیں ۔ ویسے آپ کی اس طرح کی الزام تراشی ہمارے لیے کوی نئی نہیں‌۔ کون علمی گفتگو کرتا ہے اور کون غیر اخلاقی ۔ سب لوگ باخوبی جانتے ہیں ۔
     
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    الطحاوی دوراں ۔ قبلہ اتنا ناراض ہونے کی کوئی بات نہیں ۔ سچ ہمیشہ ہی کڑوا ہوتا ہے ۔ دوسرے بھی قابل اعتراض رویہ اپناتے ہیں ۔ لیکن آپ اس معاملے میں منفرد ہیں ۔ ابھی اسی تھرید کو دیکھ لیں‌۔ سب سے پہلے آپ نے '' بکواس '' کا لفظ استعمال کیا ۔ جس سے گفتگو موضوع سے ہٹ کر تہذیب کے دائرے سے باہر نکل گئی ۔ وہ پوسٹس انتظامیہ نے حذف کردیں ہیں‌۔
    اس پر بھی تفصیل سے بحث‌ہو چکی ۔ مزید لنک حاضر ہے ۔ پڑھیں اور خود ہی فیصلہ کریں کہ شاتم کون ہے ۔
    امام ابوحنیفہ رح اورعلامہ مقبل بن ھادی رح - URDU MAJLIS FORUM
    علامہ الکوثری کے بدعی افکار - URDU MAJLIS FORUM
    قبلہ ابھی تو ہم نے خاطر تواضع شروع ہی نہیں‌کی ۔ فکر نہ کریں ۔ ویسے جواب نہیں دیا جائےگا ۔ یہ شاتم اور گالی نامہ اور بداخلاقی ہماری شیوا نہیں‌۔ یہ آپ کو اور آپ کے اکابرین مقلدین کو ہی مبارک ہو ۔

     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 17, 2010
  17. ابن داود

    ابن داود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2010
    پیغامات:
    278
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
    اس تھریڈ کی بحث کا خلاصہ مندرجہ ذیل ہے:
    الطحاوی صاحب نے جو کتاب پیش کی تھی اس کتاب پر مندرجہ ذیل اعتراضات وارد کیئے گئے:
    صاحب کتاب نے دعویٰ کیا کہ:
    "جن کی ثقاہت،عدالت اور امامت پر امت کا اجماع ہے اور اجماع کے ثبوت کے جتنے بھی طریقے ہیں، ان میں ہر ایک طریقے سے ان کی عدالت و فقاہت پر اجماع ثابت ہو چکا ہے"

    [​IMG]

    [​IMG]

    اول :آپ اپنے "امام اعظم" کی ثقاہت اور عدالت پر اجماع کا ثبوت پیش کریں !!

    خلاصہ یہ ہے کہ آج الطحاوی صاحب کو ساتویں اور آٹھویں صدی کی کتب میں اجماع نظر آرہا ہے، مگر اس دور کے کسی ثقہ عالم کو یہ نظر نہیں آیا۔ اگر آیا ہے تو وہ پیش کر دیں! مگر
    ایں خیال است و محال است و جنوں
    اس لئے وہ اس بات سے فرار ہونا چاہتے ہیں! یہ مقلدین احناف تا قیامت اپنے "امام اعظم" کی ثقاہت و دعدالت پر اجماع پیش نہیں کرسکتے۔ جبکہ علم الحدیث میں امام ابو حنیفہ کا ضیعف ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ مقلدین احناف کے "امام اعظم " کی ثقاہت مجروح ہے۔

    دوم :اس کتاب کے مصنف تو آپ کے "امام اعظم" کے مرجئی ہونے کا ثبوت خود بیان کر رہے ہیں!! کہ آپ کے "امام اعظم" عمل کو ایمان سے الگ گردانتے تھے، یعنی عمل ایمان میں شامل نہیں۔ اسی کو ارجاء کہتے ہیں ۔
    "امام ابو حنیفہ اس آیت سے استدلال کرتے ہوئے فرماتے ہیں ۔ کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ایمان اور عمل الگ الگ کر دیا ہے کہ لوگ ایمان لائے پھر تقاضائے ایمان کے مطابق عمل کئے۔ اہل ایمان ایمان کی وجہ سے نماز روزہ حج وغیرہ انجام دیتے ہیں نہ کہ ان چیزوں کی وجہ سے مومن ہوئے۔ "

    [​IMG]


    (ویسے یہاں اس آیت میں " پھر" سے استدلال کرنا ہی باطل ہے کیونکہ "پھر" کا ذکر قرآن کی اس آیت میں ہے ہی نہیں۔ اسی وجہ سے مقلدین احناف کے "امام اعظم" کے بارے میں کہا گیا ہے کہ:
    "سخانش بہ لحن و غلط آمیختہ میشد" کبھی ان کا کلام غلطی اور لحن کا آمیزہ ہوتا)
    الطحاوی صاحب اس بات کا جواب دینے سے بھی قاصر رہے۔


    ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
    صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
    ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔ ​
     
  18. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    بہت شکریہ ابو داؤد بھائی ۔ آپ نے خلاصہ بیان کر کے بحث کو سمیٹ دیا ۔ جزاکم اللہ خیرا ۔ دونوں طرف سے دلائل موجود ہیں ۔ قارئین خود ہی اندازہ لگا لیں گئے کہ کس نے دلائل کے ساتھ بات کی اور کس نے ان دلائل کا علمی جواب دینے کی بجائے ذاتیات پر گفتگو کی ۔ اس پر مزید بحث کی گنجائش نہیں‌۔ اس لیے اس تھریڈ کو مقفل کیا جا رہا ہے کیونکہ بحث کی طوالت اپنے فائدے کھو دیتی ہے ۔ الطحاوی بھائی کی‌آخری پوسٹ کو بھی ذاتیات پر تنقید کرنے ، غیر اخلاقی گفتگو کرنے اور انتظامیہ پر ڈھکے چھپے انداز میں طنز کرنے اور الزام تراشی کرنے کی وجہ سے حذف کر دیا گیا ہے ۔ شکریہ ۔


     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں