محمد احسن اللہ ڈیانوی عظیم آبادی رحمۃ اللہ علیہ

محمد ثاقب صدیقی نے 'مسلم شخصیات' میں ‏نومبر 3, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد ثاقب صدیقی

    محمد ثاقب صدیقی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 12, 2009
    پیغامات:
    90
    جناب محمد احسن اللہ ڈیانوی ایک مشہور علمی خانوادے کے چشم و چراغ تھے ۔ ان کے دادا بزرگوار مشہور محدث امام ابو الطیب محمد شمس الحق ڈیانوی عظیم آبادی رحمۃ اللہ علیہ ہیں‌۔ جبکہ مولانا حکیم ارادت حسین صادق پوری خلیفہ و برادر زادے امیر المجاہدین حضرت مولانا ولایت علی صادق پوری رحمۃ اللہ علیہ کے پر نواسے تھے ۔
    محمد احسن اللہ کی ولادت 1921ئ کو پٹنہ میں ہوئی ۔ انہوں نے مختلف علمائی کی صحبت اختیار کی اور ان سے استفادہ کیا جن میں مولانا تمنا عمادی مجیبی پھلواروی ، مولانا عبد الغفار صادق پوری ، مولانا عبد الخبیر صادق پوری اور مولانا حکیم محمد ادریس ڈیانوی وغیرہم شامل ہیں‌۔
    جناب محمد احسن اللہ نے مشرقی پاکستان میں مقیم محصورین پاکستانیوں‌کے لےے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں ۔ اللہ رب العزت نے موصؤف کو اعلیٰ تصنیفی صلاحیتوں سے نوازا ۔ ان کی تصانیف میں
    1۔ برصغیر پاک و ہند کے چند تاریخی حقائق
    اس کتاب کا سابقہ نام ’’ احناف کی تاریخی غلطیاں ‘‘ ہے ۔ یہ کتاب مصنف کی وفات کی وجہ سے نامکمل رہ گئی تھی ۔ مصنف کے صاحبزادہ گرامی جناب محمد تنزیل الصدیقی الحسینی نے اس کی تکمیل کرکے شائع کروایا ۔ اس کتاب پر مولانا محمد اسحاق بھٹی اور مولانا ارشاد الحق اثری نے تقاریظ لکھیں ۔ نیز مولانا عبد الروف جھنڈا نگری اور شیخ محمد عزیز شمس نے مصنفین کو اس علمی کارنامے پر مبارکلباد دی ۔
    2 ۔ روح نماز
    3 ۔ محدث ڈیانوی رحمۃ اللہ علیہ
    4 ۔ یہ غازی یہ شہید
    5 ۔ تاریک دریچہ
    6 ۔ ایک مسلمان گھرانہ
    جناب محمد احسن اللہ ڈیانوی عظیم آبادی کی وفات 4 اکتوبر 1995ئ کو کراچی میں‌ہوئی ۔
    عصر حاضر کے مشہور مصنف و محقق جناب محمد تنزیل الصدیقی الحسینی حفظہ اللہ موصؤف کے صاحبزادے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاكم اللہ خيرا وبارك فيكم ۔
     
  3. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    شکریہ جناب۔جزاک اللہ خیرا۔ پہلی بار محمد احسن اللہ ڈیانوی عظیم آبادی رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق تفصیلا علم ہوا
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ
    جزاکم اللہ خیرا و بارک فیکم ۔
     
  5. محمد ثاقب صدیقی

    محمد ثاقب صدیقی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 12, 2009
    پیغامات:
    90
    محمد احسن اللہ ڈیانوی کی صرف تین کتابیں ہی مطبوع ہیں
    1 برصغیر پاک و ہند کے چند تاریخی حقائق
    2 روح نماز
    3 محدث ڈیانوی
    آخر الذکر کتابچہ امام شمس الحق ڈیانوی عظیم آبادی رحمہ اللہ کے حالات پر مشتمل ہے اور ’’ الانتقاد ‘‘ کے شمارہ خاص میں بھی شامل ہے ۔
     
  6. محمد ثاقب صدیقی

    محمد ثاقب صدیقی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 12, 2009
    پیغامات:
    90
    جناب محمد تنزیل الصدیقی الحسینی کو امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کی کتابوں سے خاص شغف ہے اور وہ ان کے اردو تراجم کی اشاعت کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ ’’ خلاف الامۃ فی العبادات ‘‘ شائع کردی ہے اور اب ’’ العبودیۃ ‘‘ کی بہترین انداز سے محققانہ طباعت کی تیاری کر رہے ہیں ۔
     
  7. محمد ثاقب صدیقی

    محمد ثاقب صدیقی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 12, 2009
    پیغامات:
    90
    السلام و علیکم !
    برادرم آپ نے درست پہچانا ۔ تاہم اب اصلاح المسلمین پبلشرز مکتبہ دارالاحسن میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ میں خود ذاتی طور پر جو کتابیں شائع کرتا ہوں اب مکتبہ دار الاحسن ہی کے نام سے شائع کرتا ہوں اس کے مہتمم میرے چچا محمد تنزیل الصدیقی الحسینی ہیں‌آپ نے ان کا نام یقینا سنا ہوگا ۔
    اگر کوئی کاروباری معاملہ کرنا چاہیں تو یہ ممکن ہے ۔ آپ مناسب سمجھیں تو اپنی شائع کردہ کتابوں سے آگاہ فرمائیں۔
    دعاون کی درخواست ہے
     
  8. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    وعليكم السلام بھائی اگر آپ مولانا ادريس ڈیانوى رحمت اللہ عليہ كے متعلق بھی کچھ معلومات پوسٹ كر سكيں تو ضرور كريں
    جزاك اللہ خيرا۔ ’’ خلاف الامۃ فی العبادات ‘‘ کى تفصيل؟ كس مكتبہ سے چھپی ہے ؟


     
  9. محمد ثاقب صدیقی

    محمد ثاقب صدیقی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 12, 2009
    پیغامات:
    90
    برادرم ڈینی
    مولانا حکیم محمد ادریس ڈیانوی کا ذکر آپ نے کہاں سنا کہاں پڑھا ؟ ’’ خلاف الامۃ فی العبادات ‘‘ آپ کو لاہور میں دارالکتب السلفیہ سے اور کراچی میں مکتبہ دارالاحسن اور فضلی بک سے مل سکتی ہے ۔
     
  10. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جزاك اللہ خيرا۔بھائى آئى ڈی انگریزی بنانا مجبورى تھی اردو ٹائپنگ نہ آنے كى وجہ سے:00002:۔ ورنہ اتنا انگریز نہیں ہوں كہ ڈینی نام ركھ لوں۔ دانى ۔
    مولانا ادريس ڈیانوی رحمت اللہ عليہ كا سرسرى تذكر شيخ ارشاد الحق اثرى متعنا اللہ بطول حياتہ كى كسى نگارش ميں دیکھا تھا۔ اتنا معلوم ہے کہ محدث عظيم آبادى رحمت اللہ عليہ كے خانوادے سے ہیں اور تدريسى اور دعوتى خدمات كا بھی کچھ علم ہے مگر تفصيل فراہم ہو جائے تو مجھ جیسے طالب علموں كو مہمیز ملے گی۔
     
  11. محمد ثاقب صدیقی

    محمد ثاقب صدیقی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 12, 2009
    پیغامات:
    90
    مولانا حکیم محمد ادریس ڈیانوی محدث شہیر شمس الحق ڈیانوی عظیم آبادی رحمہ اللہ کے صاحبزادے تھے ۔ 1297ھ میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے اپنےوالد کے علاوہ جن اصحاب علم و فضل سے استفادہ کیا ان میں حافظ عبد اللہ غازی پوری ، شیخ حسین بن محسن یمانی ، شیخ‌ الکل سید میاں نذیر حسین وغیرہم شامل ہیں ۔ انہوں نے چند ایک کتابیں بھی تالیف کیں ۔ اپنے والد کی وفات کے بعد ڈیانواں میں سلسلہ تدریس کو ’’ جامع ازہر ‘‘ کے تحت جاری رکھا ۔ سیاسی اعتبار سے مسلم لیگ کے زبردست حامی تھے ۔ دسمبر 1960ئ کو ڈھاکہ میں وفات پائی ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جزاك اللہ خيرا جناب ۔ كيا ہی اچھا ہو اگر مولانا حكيم محمد ادريس ڈیانوى رحمت اللہ عليہ کا تفصيلى تعارف الگ تھریڈ ميں ہو جائے۔ناچیز ٹائپنگ ميں تعاون كے ليے حاضر ہے۔
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاكم اللہ خيرا۔ ان كے احوال پر كوئى مضمون يا كتاب پی ڈی ايف ميں فراہم كر دى جائے تو اركان مكتبہ اسلاميہ اردو مجلس اس كو يونيكوڈائز كر سکتے ہیں۔
     
  14. محمد ثاقب صدیقی

    محمد ثاقب صدیقی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 12, 2009
    پیغامات:
    90
    جناب محمد تنزیل الصدیقی الحسینی نے اپنی غیر مطبوعہ کتابوں میں مولانا حکیم محمد ادریس ڈیانوی کا تفصیلی ذکر کیا ہے ۔ انشائ اللہ ان کی اجازت سے جلد ہی ان کے تفصیلی حالات الگ تھریڈ میں ارسال کروں گا۔
     
  15. Truthness

    Truthness -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 1, 2009
    پیغامات:
    97
    محمد ثاقب صدیقی بھائی مجھے
    آپ کے مکتبہ کی شایع کردہ کتابیں
    اصحاب علم وفضل
    تاریخ حقائق (احناف کی تاریخی غلطیاں)
    بہت پسند آئیں
     
  16. محمد ثاقب صدیقی

    محمد ثاقب صدیقی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 12, 2009
    پیغامات:
    90
    مولانا حکیم محمد ادریس ڈیانوی کے مضامین ماہنامہ ’’ ضیائ السنۃ ‘‘ میں بھی شائع ہوئے ۔ جن کا موضوع منکرین حدیث کی تردید تھا ۔ ماہنامہ ’’ ضیائ السنۃ ‘‘ مولانا عبد الغفار حسن کے دادا مولانا عبد الجبار عمر پوری نکالا کرتے تھے ۔ ڈاکٹر صہیب حسن اور ڈاکٹر سہیل حسن کی کتاب ’’ مولانا عبد الغفار حسن حیات و خدمات ‘‘ میں ضیائ السنۃ کی فہرست شائع ہوئی ہے ۔
     
  17. ابن جاوید

    ابن جاوید -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 23, 2010
    پیغامات:
    3
    میں قبل ازیں عرض کیا تھا کہ جناب محمد تنزیل الصدیقی الحسینی نے مولانا حکیم محمد ادریس ڈیانوی کے تفصیلی حالات لکھے ہیں اگر ان کی اجازت ملی تو اردو مجلس کے قارئین کی نذر کروں گا تاہم امر واقعہ یہ ہے کہ انہوں نے بیشمار مضامین لکھے اور بعد میں انہی شخصیات پر لکھنے والے اہل قلم نے ان کے مضامین سرقہ کئے اور حوالے کی زحمت گوارا نہ کی ۔ ان کی کتاب ’’ اصحاب علم و فضل ‘‘ مطبوع ہے اس میں جن اہل علم کے حالات انہوں نے لکھے اور ان کے بعد جس نے بھی ان شخصیات پر قلم اٹھایا وہ ان کی تحقیق سے بے نیاز نہ رہ سکا تاہم بہت کم ہیں جنہوں نے حوالہ دینے کی زحمت گوارا کی ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں