اٹھائیس سال بعد انڈیا ورلڈ چیمپیئن!

رفی نے 'سپورٹس' میں ‏اپریل 2, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    ہاہاہاہاہا
     
  2. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    :00001:
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    میری طرف سے بھی تمام انڈین دوستوں کو بہت بہت مبارک ہو۔
     
  4. محمداسد

    محمداسد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 5, 2007
    پیغامات:
    102
    آپ کی اپنے ملک سے وقمی وابستگی اپنی جگہ لیکن یہ کسی بھی بے تاج بادشاہی کے دعوی دار کو زیب نہیں دیتا کہ وہ اس آڑ میں اپنے بغض کا اظہار کرے۔ خاص کر وہ صاحبان جو کرکٹ میچ کو جنگ خیال کرتے ہیں اور جذبات کی رو میں بہت جلد بہہ جاتے ہیں۔

    پاکستانی ٹیم کے کپتان اور دیگر کھلاڑیوں کے بارے میں آپ کے خیالات لاعلمی پر مبنی ہیں۔ ایک ایسی ٹیم جسے بھارت سمیت دنیا کے ہر ملک نے اندھے کنویں میں دھکیلنے کی بھرپور کوشش کی نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر کے انہیں بخوبی باور کرایا کہ ہمارے اندر ٹیلنٹ بھی ہے اور ہم بڑے حریفوں کو زیر بھی کرسکتے ہیں۔

    آئی پی ایل سے پاکستانی کھلاڑیوں کا بلاوجہ انخلاء اور پھر اسپاٹ فکسنگ کے بعد جس طرح کا پروپگنڈا پاکستان کے خلاف کیا گیا، کسی اور ملک کے خلاف کیا جاتا تو وہ سر بھی نہیں اٹھاسکا۔ لیکن یہ شاہد آفریدی کی والہانہ اور جارحانہ قیادت ہی تھی جس نے انگلستان اور پھر جنوبی افریقہ کے دورے میں ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پھر نیوزی لینڈ کو شکست فاش دی۔ پھر عالمی کپ کے گروپ میچ میں 12 سال بعد ناقابل شکست آسٹریلیا کو شکست کی ہزیمت سے دوچار کیا۔ اور میں دعوی سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر پاکستان آسٹریلیا کو شکست نہ دیتا تو بھارت کے لیے بھی یہ ممکن نہیں ہوسکتا تھا۔

    محترم اگر پاکستانی بلے باز اتنے ہی غیر ذمہ دار ہوتے تو کیا سری لنکا پھر آسٹریلیا اور اس کے بعد 10 وکٹوں سے ویسٹ انڈیز کو شکست دینا ممکن تھا؟ جواب ہے نہیں۔ کینیڈ کے خلاف جلد آؤٹ ہوجانے کے باوجود کامیاب دفاع اور پھر آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کو 200 رنز بھی نہ بنانے دینا شاندار بالنگ ہی سے مکن ہوا۔ رہی بات بہتری کی تو اس کی گنجائش ہر ٹیم میں ہر وقت موجود ہی ہے۔

    عمران خان کی ٹیم، تو وہ تو بھائی اس ٹیم سے بھی کمزور تھی پھر بھی عالمی کپ جیتی۔ عالمی کپ سے قبل موجودہ پاکستانی ٹیم کا رینک ساتواں تھا اور بھارت کا تیسرا۔ فرق تو دونوں ٹیموں میں صاف ظاہر ہے لیکن حسابات کے اعتبار سے بھی ساتویں نمبر کی ٹیم کا عالمی کپ کی چار بہترین ٹیموں میں شمار بہت شاندار کارکردگی کا مظہر ہے۔

    بھارتی ٹیم عالمی کپ جیتی، اور اسے جیتنا بھی چاہیے تھا کیوں کہ ہوم گراؤنڈ، کراؤڈ اور کنڈیشن کے مدد کے ساتھ کارکردگی بھی بہترین رہی۔ لیکن براہ کرم کسی اور ملک کے بارے میں اظہار خیال سے پہلے مجموعی صورتحال کا مطالعہ کرلیجیے۔
     
  5. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    محترم قبلہ۔
    آپ درمیان میں‌کود کو اس قدر فصیح و بلیغ تقریر فرماچکے۔
    جزاک اللہ خیر۔
    اصل میں‌آپ سمجھے نہیں۔۔۔اور لگے تقریر جھاڑنے۔
    منصف بھائی بیچارے ہند کی شکست ماننے کے لئے تیار نہیں‌تھے، تب نتیجہ کے طور پر پاکستانی ٹیم کی وہ کمزوریاں جو کہ خود پاکستانی بھائیوں‌اور پاکستانی میڈیا سے ہمیں‌ملتی ہیں کا نچوڑ میں‌نے پیش کیا تھا، یہ موضوع ہند کے ورلڈ چمپئن بننے پر کبارکباد کا، لیکن ہمارے بھائی لوگ، اس جیت کو ماننے کے لئے تیار نہیں۔
    کوئی کہتا ہے، جادو کیا گیا۔
    کوئی کہتا ہے، ڈرامہ۔
    کوئی کچھ کہتا ہے اور کوئی کچھ۔
    لیکن سیمی فائنلز میں اگر جذبات سے ہند کام لیتا تو وہ فائنل میں‌بڑی وکٹس گرنے کے بع بھی سمبھلنا ایک خام خیالی ہوتی، لیکن اسنے سیمز لیکر فائنل اور شہنشاہت کا سفر صرف کول رہ کر کیا، ایسےہی اگر ہماری ٹیم بھی تھوڑا سا جذبات سے کام نہ لیتی اور آفریدی کیپٹن انگگز کھیلتے تب وہ نہ ہوتا جو ہوا۔
    (بغض‌کی جو بات آپ نے کہی وہ بات نہیں‌ہے۔۔۔بس اس سے بڑھکر کچھ کہنا نہیں‌چاہونگا کہ آپ بھی ہمارے دیرینہ رفیق رہ چکے ہیں، تو اتنا ہی کہہ دینا کہ "بغض‌نہیں‌بلکہ منصف بھائی کے ہار تسلیم نہ کرنے کا بس جواب ہے" کہہ کر میں‌بر الذمہ ہوتا ہوں، آگے آپ سمجھدار ہیں۔)
    جزاک اللہ خیر۔
     
  6. محمداسد

    محمداسد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 5, 2007
    پیغامات:
    102
    محترم آپ کی کیفیت کے لیے اردو زبان میں کئی محاورے ہیں لیکن میں انہیں استعمال نہیں کرنا چاہتا۔ وجہ آپ بہتر جانتے ہیں۔

    آپ نے جو کچھ اپنی تحاریر میں شامل فرمایا وہ پاکستان کے اوپر بلاوجہ تنقید پر مشتمل تھا۔ باوجود اس کے کہ فائنل میچ میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہوا لیکن آپ کو کمار سنگاکارا کی خراب کپتانی کی جگہ آفریدی، کالوسکرا کی ناقص بالنگ کی جگہ عمر گل، مرلی دھرن کی ناکامی کی جگہ سعید اجمل، اوپل تھرنگا کے جلد آؤٹ ہونے کے بجائے پاکستانی اوپنرز کی کارکردگی کھٹک رہی ہے۔ تو اے مرے میرے قابل احترام رفیق! یہ پاکستان سے بغض نہیں تو اور کیا ہے؟

    دوسری بات یہ کہ پاکستانی ٹیم پر تجزیہ اس وقت زیادہ مناسب ہوتا ہے جب آپ کرکٹ کے شائق ہوں نا کہ مخصوص قومی کرکٹ دیکھنے والے ہوں۔
    ویسے بھی کسی بھارت نواز شخص کو پاکستان کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔

    امید ہے آپ آئندہ جواب دیں گے تو دلیل کا خیال رکھ کر ہمارے وقت کو ضائع ہونے سے بھی بچائیں گے۔
     
  7. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    نا نا نا
    آپ نہیں‌سمجھے۔
    میرا جتنا کچھ پاکستان کے بارے میں‌کہنا ہے، وہ ایک پاک کرکٹ ٹیم کی شائق کی حیثیت سے غبار ہے بس۔۔۔! اس سے زیادہ کچھ کہکر میں آپکو کچھ کہنے پر مجبور نہیں‌کرونگا ، آپ خود سمجھدار ہیں۔
    البتہ برادر اسد۔
    اب ٹاپک پر آجائیں‌تھوڑا سا۔۔۔!
    یہ انڈیا کے ورلڈ کپ کے جیتنے پر ایک تہنیتی تھریڈ ہے۔۔ذرا سا تہنیت بھی پیش کردیں۔۔۔! (کیونکہ میں‌خود نہ انڈین کرکٹ فین ہوں اور نہ انڈین کرکٹ ٹیم کو پسند کرتا ہوں، لیکن جیسا کہ آپ نے کہا، اچھی کرکٹ تھی اسلئے اس تھریڈ میں‌بشمول آپ کے ، اور بھی مزید ساتھیوں‌سے یہ گذارش کی تھی کہ، تھوڑا سا انصاف کرکے، بھارت کو کپ جیتنے کی مبارکباد دے لیں، اور نہ دینے کی صورت میں‌اتنی کچھ بحث ہو چلی ہے۔۔جس میں‌آپ بھی بہتی گنگا میں‌کودنے والوں‌میں‌اوروں‌کے ساتھ شامل ہ یں۔۔۔مزید پھر سے ایک بار ریمائنڈ کیا جاتا ہے کہ یہ تھریڈ۔۔۔بھارت کے ورلڈکپ جیتنے پر ایک تہنیتی تھریڈ تھا، کہا سنا معاف کرکے۔۔۔تہنیت تو پیش کردیں‌حضور۔۔۔!
     
  8. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    باربار توجہ دہانی کے باوجد بھارت کہ تہنیت نہ پیش کرنے کے پاداش میں‌ اسد بھائی اور منصف بھائی کی جانب سے میں‌خود ہند کی ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی میں انہیں‌4 سال تک کرکٹ کی بادشاہت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
    آن بی ھالف آف۔۔۔اسد بھائی ایند منصف بھائی
     
  9. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    قربان جاؤن ایسی تضاد بیانیوں پر!!!!

    بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے!!!!! محترم آپ نے یہاں اوپر جس قسم کے خیالات کا اظہار فرمایا ہے ابھی بھی کچھ کسر باقی ہے؟ اور پاکستان مخالفت وہ بھی ہنود کی خاطر!!!! سبحان اللہ۔ ہنود کے مذہبی مفادت کے تحفظ کے لیے بنائے گئے وطن کی خاطر۔ آپ نے دو قومی نظریے کی واقعی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ لیکن یہ بات بھارتیوں سے کچھ غیر متوقع نہیں تھی۔ ظاہر ہے نہرو کے دیش میں تعلیم پانے والے اور چانکیے کے پیروکاروں کی سیاست پڑھنے والے وطنیت کی باتیں کرنے کے علاوہ اور کیا کر سکتے ہیں۔ اسی موضوع پر کل آپ کو ایک جواب دیا تھا میں نے۔ اب یہاں آُ اپنے آپ کو پاکستانی باور کروا رہے ہیں جبکہ وہاں آپ ہندی نظر آ رہے تھے۔ ہم آپ کے علاقے سے بخوبی واقف ہیں اس لیے معاف کر دیتے ہیں۔ بہر حال یہی کہوں گا کہ یہ سیکولر ازم، یہ وطنیت اور یہ "تضاد بیانیاں" آپ کو ہی مبارک ہوں۔ اللہ مسلمانوں کو ایسی لغو چیزوں سے بچائے۔
    صاف چھپتے بھی نہیں نظر آتے بھی نہیں۔ کھل کر بات کرنے کے بعد اب "گونگلو" سے مٹی کیوں‌جھاڑ رہے ہیں۔ یہ چانکیائی وار آپ اپنے پاس ہی رکھیں ورنہ ہم بھی منہ میں زباں رکھتے ہیں
     
  10. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    منہ میں‌زبان بھی رکھیں، لیکن سب سے پہلے اپنے نامہ اعمال کی حفاظت کرتے ہوئے ہی فلسفہ بیان کریں۔
    اور بدگمانیاں‌اچھی چیز نہیں‌ہوتیں، خاص طور پر اہل علم حضرات کے لئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
    آپکی تمام باتوں‌کا جواب ہے ان لائینز میں۔
    جزاک اللہ خیر۔
     
  11. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    بشمول سب کے ایک بار پھر یاد دہانی کی جاتی ہے کہ موضوع ، تہنیت کا ہے، اور تہنیت پیش کردیں۔
    نہ یہاں‌ہنود کا فلسفہ ہے، اور نہ کوئی تعصب، گیم ہے، ایک ٹیم گیم جیت چکی ہے، اور اسکو تسلیم کرنے میں‌کوئی عار نہیں‌ہونا چاہئے۔۔۔۔
    ایک صاحب نے صرف جیت کی مبارکباد دیکر بات کو آگے نہ بڑھایا ہوتا تب بات اسقدر غلط ڈائرکشن میں‌سفر نہ کر رہی ہوتی۔
     
  12. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    مسئلہ یہ ہے کہ آپ کی نشتر بھری پوسٹس نے کھیل کو کھیل نہیں رہنے دیا اور سیکولر ازم اور وطنیت کا رنگ لگا کر اسے "مسئلہ جاں" بنا دیا ہے۔ اور آپ کے خیالات بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ اس کا کل ہی مجھے بخوبی اندازہ ہو گیا تھا
     
  13. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    شکریہ میری سوچکو نشتر بھری کہنے پر۔۔۔! البتہ محترم بھائی، ذرا ساری تھریڈ کے سارے پوسٹس چیک کرلیجیئے۔۔۔ایک دفعہ غور مکرر ۔۔۔۔پلیز۔
    جزاک اللہ خیر۔
    ویسے مجھے آپ سے کوئی شکایت نہیں۔۔!
    جزاک اللہ خیر۔
     
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ ۔
    آپ سب کے تبصروں کا بہت شکریہ ۔
    اپنا وقت کسی اچھے کام میں‌ استعمال کریں ۔
    جزاکم اللہ خیرا،
    تھریڈ مقفل کیا جاتا ہے ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں