اسامہ بن لادن ہلاک ہوگئے، صدر باراک اوبامہ کا اعلان

ابوعکاشہ نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏مئی 2, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    پتا نہیں لوگ کیا کیا لکھتے رہتے ہیں۔ بنا سوچے سمجھے مفکر بنتے ہیں
    ذرا یہ ملاحظہ فرما لیں

    اِنَّ شَرَّ الدَّوَاۗبِّ عِنْدَ اللّٰهِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا فَهُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَ

    (اے پیغمبر') بلاشبہ اللہ کے نزدیک بدترین حیوان وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر (کا راستہ اختیار) کیا ہے تو وہ کسی طرح ایمان لانے والے نہیں'

    اِنَّ شَرَّ الدَّوَاۗبِّ عِنْدَ اللّٰهِ الصُّمُّ الْبُكْمُ الَّذِيْنَ لَا يَعْقِلُوْنَ

    یقینا اللہ کے نزدیک بدترین خلائق (یہ کافر) ہیں' بہرے (اور) گونگے' جو کچھ نہیں سمجھتے۔
     
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    فواد کا بیک اپ!!!!!!!!:00026:
     
  3. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

    جو راۓ دہندگان فورمز پر اسامہ بن لادن کی موت کو پاکستان پر امريکی دباؤ بڑھانے کی سازش سے تعبير کر رہے ہيں، وہ يہ بھول رہے ہيں کہ دہشت گرد سرغنہ کو کيفر کردار تک پہنچانا کئ برسوں سے ہمارا واضح کردہ مشترکہ مقصد رہا ہے۔ اس تناظر ميں اسامہ بن لادن کی موت پاکستان کی اپنے ہدف کے حصول ميں کاميابی بھی ہے۔

    صدر اوبامہ نے امريکی عوام سے اپنے خطاب ميں پاکستانی افسران کے کردار کو بھی اجاگر کيا

    "پاکستانی حکام اس امر سے متفق ہيں کہ يہ دونوں اقوام کے لیے ايک اچھا اور تاريخی دن ہے۔ مستقبل ميں يہ اشد ضروری ہے کہ پاکستان القائدہ اور اس سے منسلک گروہوں کے خلاف ہماری لڑائ ميں ہمارا ساتھ دے۔"

    سيکرٹری کلنٹن نے بھی اپنے بيان میں پاکستانی حکومت اور فوج کی کاوشوں اور سپورٹ کو خراج تحسين پيش کيا

    "ہماری شراکت دارياں بالخصوص پاکستان کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات کی بدولت القائدہ اور اس کی قيادت پر شديد دباؤ بڑھانے میں مدد ملی"۔

    امريکی حکومت نے ہميشہ پاکستان فوج کے سپاہيوں کی جانب سے دہشت گردی کے عفريت کے خاتمے کے ضمن میں دی جانے والی عظيم قربانيوں کو تسليم کيا ہے۔ اسامہ بن لادن کی موت پاکستان سميت پوری عالمی برادری کے ليے اہم فتح ہے کيونکہ ان کی مجرمانہ سرگرمیوں کے سبب گزشتہ کئ برسوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی شہری لقمہ اجل بن چکے ہيں۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    U.S. Department of State
    Incompatible Browser | Facebook
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اور مجرمانہ امريكى ڈرون حملوں ميں مرنے والے بے گناہ معصوم پاكستانيوں كا حساب ابھی باقى ہے !

    فواد اس تصوير كا كيا قصہ ہے؟ شايد اوباما امن كے نوبل پرائز كے بعد اب كوميڈی ايوارڈز كا اميدوار ہے۔

     
  5. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    عزت افزائی کا شکریہ۔۔۔
    ویسے مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کے آپ بھی اس طرح کبھی جلوہ گر ہونگے۔۔۔ خیر دنیا ہے اللہ سمجھنے کی توفیق عطاء فرمائے۔۔۔ جلی پر تیل ڈال کر آگ کو بھڑکانا آسان کام لیکن اگر دو مسلمان کسی بات پر اختلاف کر بیٹھیں تو اُن میں صلاح کرنا اچھائی کے قریب ترین عمل میں شمار ہوتا ہے۔۔۔ ہاں میں ہاں ملا کر مثال میں بھی دے سکتا ہے کتُے والی مگر میں نے ترجیح اس بات کو سمجھنے میں دی کے فریقین کون ہیں؟؟؟۔۔۔ (ام نور العین) اور (وردہ الاسلام) اسی بنیاد پر میں نے یہ بات کہی کے کیا اوبامہ انسان نہیں؟؟؟۔۔۔ اس سوال میں اعتراض کس چیز پر ہے؟؟؟۔۔۔ اس کے اوبامہ ہونے پر یا اُس کے انسان ہونے پر۔۔۔ دوسری بات جو میں نے اس کے اشرف المخلوق ہونے کی کہی کیا یہ میری غلط بیانی تھی؟؟؟۔۔۔

    اللہ رب العزت نے سورہ بقرہ میں ارشاد فرمایا۔۔۔ کے ہم نے ان کے دلوں، کانوں اور آنکھوں پر مہریں لگادی ہیں۔۔۔ مگر کیا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کی موجودگی میں اپنی محنت کو ترک کیا؟؟؟۔۔۔نہیں کیا۔۔۔ مکہ والوں نے کون سی ایسی اذیت نہ تھی جو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دی مگر فتح مکہ پر کس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو امان دی۔۔۔ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ غزوہ احد کے معرکے کے بعد ہی مشرف با اسلام ہوئے تھے۔۔۔ مگر تاریخ کا طالب علم یہ بات بخوبی جانتا ہے کے غزوہ اُحد میں اُن کے حملے میں سترہ کے قریب صحابہ کرام شہادت کے درجے پر فائز ہوئے تھے۔۔۔(کمی بیشی کے ساتھ اگر غلط ہو تو درست کردیجئے گا) اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم بھی زخمی ہوئے تھے مگر کیا اس وقت اس طرح کا طرز عمل جو آج اس تھریڈ میں اپنایا جارہا ہے کہیں دکھائی دے رہا ہے؟؟؟۔۔۔ حالانکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی آپ رضی اللہ عنہ کو سیف اللہ کے خطاب سے نوازا ہم اس حقیقت سے کیوں منہ چراتے ہیں۔۔۔

    اس لئے کے اللہ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ساتھ ساتھ یہ بشارت بھی دی تھی کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا ذمہ جو کام دیا گیا ہے اس کو احسن طریقے سے انجام دیجئے اورجہاں تک بات ہے ہدایت کی تو ہدایت دینا یہ اللہ کے ذمہ ہے۔۔۔ اُسامہ بن لادن اگر تو واقعی وفات پاچکے ہیں تو اُن کے قتل میں سب برابر کے شریک ہیں چاہے وہ مسلمان ہوں چاہے کفار۔۔۔ دعوے کی بنیاد صرف یہی ہے نا کے مارنے والے ہاتھ تو ہمیں دکھائی دے رہیں مگر مروانے والے چہروں کو ہم کیوں نظر انداز کررہے ہیں؟؟؟۔۔۔

    الحمداللہ مسلمانوں کی تاریخ اس طرح کے سانحات سے بھری پڑی ہے۔۔۔ جس پر ہمیں فخر ہونا چاہئے یہ جانتے ہوئے بھی کے آج بھی مسلمانوں کے حوصلے اُسی طرح بلند ہیں جس طرح ہمارے اسلاف کے ہوا کرتے تھے۔۔۔ اس سازش کے پیچھے جتنا کردار کفار نے ادا کیا ہے اُتنا ہی ہمارے اپنے مسلمانوں حکمرانوں کا بھی ہے۔۔۔ لہذا میری کوشش صرف اتنی تھی کے ان دونوں ممبران کے درمیان جو ایک اختلافی صورتحال پیدا ہوگئی تھی اس کو کسی طرح سے ختم کیا جائے۔۔۔ جس کے لئے مجھے آپ کے تعاون کی بھی ضرورت ہے۔۔۔ تاکہ ہم اپنے اصل مطالبے کی طرف پلٹیں۔۔۔
     
  6. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    محترم فواد صاحب۔۔۔ تبصرے پر تو بات بعد میں کرتے ہیں لیکن اُس سے پہلے ذرا آپ دہشتگرد اور دہشتگردی کی تعریف بیان کرنا پسند کریں گے؟؟؟۔۔شکریہ۔۔۔
     
  7. ابوعمر

    ابوعمر محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 23, 2007
    پیغامات:
    171
    کنعان بھائی ، اس تصویر سے دھوکہ کھانے کی ضرورت نہیں ، اور نہ ہی یہ تصویر کل کے آپریشن کے بعد جاری کی گئی ہے بلکہ یہ تصویر مجھے میرے والد صاحب نے کئی ہفتوں پہلے دکھائی تھی اور گرافکس ڈیزائیننگ سے واقفیت کی وجہ سے میں نے اُن کی اس غلط فہمی کو درست کر دیا تھا۔

    کل ایبٹ آباد میں کیا ہوا یہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ بحیثیت مسلمان ہمیں اپنی اپنی صلاحتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دینِ اسلام کا دفع کرنا ، اور اللہ تعالٰی کے اس دین کو دنیا میں بحیثیت نظامِ زندگی نافذ کرنے کی بھر پور کوشش کرنی ہے۔ اللہ اس مقصد میں ہماری مدد فرمائے آمین۔
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وردہ چندا مجھے آپ کے غصے كا سبب بالكل سمجھ نہیں آیا۔اسامہ اور اوباما كو موت نہیں آسكتى يا ان دونوں کا يہ نام نہیں؟
    ميں بالكل برا نہیں مانوں گی كيونکہ ميں كوئى شيخ ہوں نہ پرنسس آف ويلز کہ مجھے ميرى موت كا يقين نہ آئے : ) فقيرہ ہوں آج بھی خاك سے تعلق ہے كل بھی خاك اوڑھ كر سونا ہے۔ اس ميں كيا برائى ہے؟ آپ ميرى لاش (اگر تحريك "طالبان" پاكستان كے خود كش حملہ آوروں اور امريكى ڈرونز سے بچ كر نارمل موت آئى تو، ورنہ ظاہر ہے ہزاروں پاكستانيوں كى طرح لاش كے بغير مرنا پڑے گا، مجبورى ہے ) ،كفن ، دفن ، جنازے، قبر سب كا بصد شوق ذكر كریں۔ہاں البتہ ميرا قل ختم ساتواں چاليسواں وغيرہ نہیں ہو گا ان شاء اللہ العزيز ۔
    وردہ جى ، ڈائنا كے معاملے ميں تو آپ بھی ميڈیا کے زير اثر ہیں يا شايد طالبان كا ميڈیا بھی ان خوبرو خاتون كے احترام ميں انہیں ليڈی کہتا ہو گا : )
    ڈائنا امريكى نہیں تھی، برطانوى تھی ۔ امريكہ ميں تو مشل اوباما نامى ڈائن ہوتی ہے وہ بھی ليڈی ہے فرسٹ ليڈی۔
    ميرى سوچ يقينا محدود ہوسكتى ہے آخر كو انسان ہوں۔ آپ کے ذكر كردہ فتاوى پڑھے ہیں ۔ آپ بھی یہ پڑھیے ۔بس اتنى گزارش كى تھی کہ تھریڈ كا موضوع جو خبر ہے اس سے ہٹ كر نئى بحث شروع نہ كريں ۔ اب آگے آپ كى مرضى ۔
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ رہی ۔۔۔
     
  10. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    صبر کریں۔۔۔۔۔امریکہ بہادر نے کہا ہے کہ وہ ویڈیو جلد منظر عام پر لا رہا ہے جو
    آپریشن سے پہلے کی ہے اور اسامہ کی لاش کو سمندر میں پھینکنے کی ہے ۔۔۔

    ارے بھئی !!!! "تیرے بن لادن" جیسا کوئی فلمی سیٹ اب جھٹ پٹ تو تیار ہونے سے رہا ۔۔۔تو امریکہ نے دنیا سے مہلت مانگی ہےکہ بھئی صبر کرو ۔۔۔۔ویڈیو ایڈٹنگ میں
    تھوڑا تو وقت لگتا ہے نا۔۔۔۔
    پھر دیکھئے گا آپ ۔۔۔۔عوام ویسی ہی ایک اور ڈرامائی ویڈیو دیکھنے کے لیے تیار ہوجائے جیسی"سوات میں کوڑے مارے" جانے والی ویڈیو تھی۔۔۔۔۔
    بالکل دیسی کی گھی کی طرح "خالص اصلی" ویڈیو ہوگی اور ہماری امریکہ زدہ عوام آمنا و صدقنا کر رہی ہوگی
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 3, 2011
  11. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    میں نے جو دھاگہ بنا کر لگایا تھا وہ تو غائب ہو گیا ھے۔

    السلام علیکم! عمر بھائی،

    تبصرہ کرنے پر شکریہ چلیں اس پر میں آپ کو مزید اطلاع فراہم کر دیتا ہوں اس سے مزید آپ کو سمجھنے میں آسانی ہو گی۔

    اسامہ کی جتنی بھی تصاویر لگائی گئی ھیں وہ امریکہ کی جانب سے جاری نہیں ہوئی کیونکہ اس وقت کیا ہوا اس کا کسی کو علم نہیں۔ یہ تصویر کسی نے گوگل میں ریلیز کی اور پھر اسے پوری دنیا کی الیکٹرونی میڈیا نے اپنے پروگرامز میں ریلیز کر دیا۔ اور جب امریکہ کی طرف سے اس کی تصدیق ہوئی تو پھر اس کی نشرواشاعت روک دی گئی۔

    اس لنک کو بھی چیک کریں


    جب 2009 میں بھی اسامہ کو مارنے کا دعوٰی کیا گیا تھا اس وقت یہ تصویر ریلیز کی گئی تھی جو نمبر 2 پر ھے اور اسے مڈل ایسٹ کے اخبار نے شائع کیا تھا اور جو اس وقت تصویر لگائی گئی ہے وہ نمبر 3 پر ھے جو ان دو تصاویر کو ملا کر بنائی گئی ھے مگر اسے امریکہ کی طرف سے جاری نہیں کیا گیا۔

    والسلام
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 3, 2011
  12. فتاة القرآن

    فتاة القرآن -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 30, 2008
    پیغامات:
    1,444
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بالكل ، آنکھیں تك اسى طرح ہیں ۔
    اسامہ كى آخرى تصويروں اور ويڈیوز ميں داڑھی كافى سفيد ہو چکی تھی۔ مرتے ہوئے دوبارہ كالى ہو گئی ؟ Google Image Result for http://www.clevelandleader.com/files/Nov4OsamaJazeeraTV.jpg

    امريكیوں كى اپنی عقل گھاس چر نے گئی ہے تو وہ دوسروں كواتنا بيوقوف كيوں سمجھتے ہیں؟
    جس طرح عراق ميں wmdsکا جھوٹ بولا گيا تھا اسى طرح اب يہ جھوٹا ڈرامہ كر كے پاكستان كو شكار بنايا جائے گا۔
     
  14. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
  15. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
  16. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063


    کچھ کو چھوڑ کر تمام کو فواد کے انداز تحریر سے بہت کچھ سیکھنا چاہئے، کہ کیسے وہ اپنی بات بھی خوبی سے بیان کر رہے ہیں اور دوسروں تک اپنی باتیں‌بری ہی صبر کے ساتھ پہنچارہے ہیں، بقول ہمارے ایک قابل ممبر کے، ہمیں‌جذبات سے کام لیکر اپنے خیالات بتانے کے بجائے فواد سے یہ معاملہ سیکھنا چاہئے جو کہ اپنے ڈیپارٹمنٹل ریسپانسبلیٹیز کو ادا کرہے ہیں، میں‌نے یاد کیا اور بھائی حاضر۔اللہ انہیں‌ہدایت بھی دے اور نیک توفیق کے بلی جس طرح آنکھ بند کر دودھ پیتی ہے، اسی طرح‌کے ایسے کامنٹس امریکہ کے بارے میں‌کر رہے ہیں‌جو کہ خود امن کا دشمن ہے۔مثالیں‌دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔
     
  17. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924
    میں اک بات کہنا چاہتا ہوں جب تک پاکستانی قوم غفلت کی نیند سے بیدار ہوگی اس وقت تک اپنا سب کچھ لٹا چکی ہوگی اور ہمارے ساتھ بھی وہی ہونے والا ہے جو افغانیوں اور عراقیوں کے ساتھ ہوا ،میری اس بات سے شاید کچھ بھا ئیوں کو تکلیف ہوگی ،مگر یہ سچ ہے ابھی بھی کچھ نہیں بگڑا ،اگر آج بھی اس خواب غفلت سے بیدار نہیں ہو ئے تو پھر شاید پچھتانے کا بھی موقع نہ ملے اور آنے والے ہماری نسلیں ہمارے اس خطا کا خمیازہ بھگتیں ،جس طرح فلسطینی بھگت رہے ہیں
     
  18. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    میرے ایک کراچی کے کولیگ ہیں، انکا کہنا ہے کہ ، جو واقعہ ہوا وہ بالکل صحیح‌ہے ، یعنی یہ انسی ڈنٹ ہوا، اور اسامہ کو شہید کیا گیا، آئی ایس آئی وغیرہ نے بھی اسکی تصدیق کی وغیرہ۔
    ساتھ ہی ساتھ، ایک بات یہ بھی کہی کہ، اب پاکستان پر مزید اٹاکنگ کرنے کے جواز بھی امریکہ کو مل گئے ہیں کہ کیوں‌اسامہ کی موجودگی بتائی نہیں‌گئی، اور اسکو بیس بناکر وہ پاکستان پر اٹیکس تیز کرسکتا ہے وغیر۔
     
  19. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    پیارے بھائیوں اور محترم بہنوں
    یقیناً اسامہ بن لادن نے جو کیا (یا کرے گا) اس کا بدلہ اللہ کے ہاں اس کو ملے‌گا -
    قیامت کے دن ہم سب کا حساب وکتاب ہوگا, اس لئے ہمیں اپنے اعمال کى فکر کرنى چاہئے -
    میرى گزارش ہے کہ ہمیں آپس میں لڑنے سے پرہیز کرنا چاہئے -
    شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  20. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    اس معاملے میں‌ہم نے آج ایک سعودی کولیگ سے کافی ڈیٹیلڈ بات کی ہے، جسکو اس نے کچھ اس انداز میں‌کنگلوڈ کیا ہے۔

    اسامہ کی والدہ شام کی خاتون تھیں، اور وہ خود ایک یمنی فیملی سے تعلق رکھتے تھے، بعد میں سعودی عرب ریا‌ض میں‌مقیم تھے۔یہ ابتدائی زندگی کے حالات ہیں

    اسکا یہ ماننا ہے کہ یہ سب کچھ ایک گیم پلان ہے، اور وہ تو سرے سے کسی القاعدہ کے وجود کو ماننے کے لئے ہی تیار نہیں ہیں، وہ کہتے ہیں‌کہ یہ سب کچھ کسی امریکی فلم کی مانند ہے۔

    سب سے پہلے ٹوین ٹاورز کی کہانی گھڑی گئی، اور پھر بعد میں‌ القاعدہ کو اسکا ذمہ دار ٹہراکر، اسامہ کو اسکا ماسٹر مائند بتا کر ایک گیم کی ابتدا کی گئی، اور درمیان میں‌جو ویڈیوز بتائے گئے کہ یہ اسامہ کے تھے، اسکے بارے میں‌اسکا ماننا ہے کہ وہ خود ایک فیک ویڈیو جنریٹیڈ تھی، اور اب کون اسامہ ہے ،اور کون الظہراوی اور دوسرے کون یہ سب ایک گیم کا حصہ ہے، اور کسی امریکن فلم کی مانند جہاں‌فکشنز کرئیٹ کئے جاتے ہیں‌بس، ورنہ نہ بہت دنون‌سے کوئی اسامہ ایکزسسٹ کرتا ہے اور نہ کوئی جانشین۔
    اسکا ماننا ہے کہ دو دن پہلے کا واقعہ بس اس فیک گیم پلان کا حصہ ہے جو کہ ٹوئین ٹاورز کے حملے سے ابتدا کی گئی تھی، بعد میں‌عراق اور افغانستان پھر پاکستان اور درمیانی میں‌واقعات اور اسکے ذمہ دار القاعدہ وغیرہ یہ سب کچھ ، صرف ایک روم میں‌بیٹھ کر پلانننگ ہورہی ہے، اور کچھ پیادوں‌کو استعمال کرکے کچھ چیزوں‌کو ڈسٹراوے کیا جاتا ہے، اورنہ القاعدہ کا وجود خود ایک سوالیہ نشان ہے، کہ کون ہے، کہاں‌رہتے ہیں اور کب کیا اور کہاں‌کرنا ہے، لیکن جو ترجمانی اور بعد کے بریفننگ سامنے آتے ہیں‌وہ سب بس گیم پلان کا حصہ ہے۔

    اسکا ماننا تھا کہ، اسامہ بن لادن ذاتی طور پر ایک نیک انسان تھے، لیکن بعد کے واقعات جو کچھ رونما ہوئے ، حوادث اور بہت سے واقعات وغیرہ، لیکن اسکا ماننا بالکل بھی نہیں‌ہے کہ ان سب میں‌اسامہ شریک بھی ہیں۔وغیرہ۔

    بہرحال اللہ امت مسلمہ کو اپنے حفظ و امان میں‌رکھے اور خاتمہ خیر کے ساتھ کرے، شعور بیدار ہو، اور اسلام اپنی آب و تاب کے ساتھ چمکے، دشمنان اسلام کے ہاتھوں‌ہمارے لوگ ایکسپولائیٹ نہ ہوں۔ ان شااللہ
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں