امریکی کارروائی، 35 پاکستانی طالبان ہلاک

اہل سلف نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏جولائی 27, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. اہل سلف

    اہل سلف -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 7, 2011
    پیغامات:
    59
    افغانستان میں اتحادی افواج کے ایک قافلے پر حملے کے بعد امریکی طیاروں کی جوابی کارروائی میں پینتیس پاکستانی شدت پسندوں کے ہلاکت کی اطلاع ملی ہیں۔

    وزیرستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیا میں جمعہ کو ایک سو سے زیادہ مسلح پاکستانی شدت پسندوں نے اتحادی افواج کے ایک قافلے پر چھوٹے رینج کے میزائلوں اور راکٹوں سے حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے نتیجہ میں اتحادی افواج کے کسی اہلکار کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    باوثوق ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ اس حملے کے بعد امریکی طیاروں نے اتحادی افواج پر حملہ کرنے والوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں پینتیس پاکستانی شدت پسند ہلاک جبکہ ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
    ہلاک ہونے والے حافظ گل بہادر گروپ ، مُلا ندیر گروپ اور پنجابی طالبان بتائے جاتے ہیں

    ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کو پاکستان کے علاقے میرانشاہ لایا گیا ہے تاہم طالبان شدت پسند میتوں کو بھی لانے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن ابھی تک کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں حافظ گل بہادر گروپ کے پندرہ، مُلا نذیر گروپ کے پانچ اور پندرہ پنجابی طالبان بتائے جاتے ہیں۔ حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے ہلاک شدہ گان میں وزیر اور داوڑ قبائل کے شدت پسند شامل ہیں جبکہ مُلا نذیر گروپ کے سارے طالبان کا تعلق وزیر قبائل سے ہے۔

    علاقے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کے علاقوں میں لوگوں کا فاتحہ خوانی کے لیے ان کے لواحقین کے پاس آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ افغانستان کے علاقے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے کسی شدت پسند گروپ نے نیٹو افواج پر حملہ کیا۔ اس سے پہلے بھی پاکستانی شدت پسند گروپوں نے اتحادیوں اور امریکیوں پر حملے کیے ہیں جس میں فریقین کو کافی جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

    BBC Urdu
     
    Last edited by a moderator: ‏جولائی 27, 2011
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    یعنی امریکہ نے ایسے لوگوں کو مارا ہے جو اس کی اپنی پیداوار ہیں‌۔ اور نام بھی اسی کا دیا ہوا ہے ۔ اور کیا عجیب ہے کہ حملہ افغانستان میں‌ہوا ہے اور غصہ پاکستانیوں پر ۔
     
  3. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

    پاکستانی ميڈيا کے کچھ حلقوں ميں دعوی کيا گيا کہ نيٹو کے ہيلی کاپٹرز کی جانب سے ہفتہ 23 جولائ کو کرم ايجنسی ميں پاکستانی کی فضائ حدود کی خلاف ورزی کی گئ۔

    يہ رپورٹ بالکل غلط ہے۔

    افغانستان کے ريجنل کمانڈ (ايسٹ) کے فضائ آپريشنز کی پڑتال سے يہ واضح ہے کہ نيٹو کے کسی طيارے کی جانب سے پاکستان کی فضائ حدود کی خلاف ورزی نہيں کی گئ۔ امريکی اور اتحادی افواج کی جانب سے افغانستان ميں پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں ہونے والی فضائ کاروائياں پاکستان کی ائر فورس کے ساتھ مکمل تعاون کے بعد کی جاتی ہيں۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    U.S. Department of State
    Incompatible Browser | Facebook
     
  4. فرقان خان

    فرقان خان -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 4, 2010
    پیغامات:
    208
    کتنی جلدی ہم لوگ مفروضوں پر یقین ہی نہیں کرنے لگتے بلکہ ان کی بنیاد پر پھر بلند و بالا عمارتیں بھی کھری کر لیتے ہیں!!!
    آنکھیں بند کر کے کبوتر کی طرح بیٹھ جانا ہمارا وطیرہ بنتا جا رہا ہے.
    کیا عکاشہ صاحب بتائیں گے کہ ڈرون اٹیک پھر کیوں ہو رہے ہیں طالبان پر؟؟............... ایک ایک میزائل جو فائر کیا جاتا ہے کتنا قیمتی ہوتا ہے؟؟ یہ پہلے سرچ کر لیجئے گا.

    حقانی نیٹ ورک جس کے "محب وطن" ہونے کے بارے میں "سبھی" متفق ہیں، کیوں تی ٹی پی کو پناہ دے رکھی ہے؟؟ کیوں القائدہ کی مدد کرتے ہوئے آدھا حقانی خاندان کٹ گیا ہے؟؟ ............ یہ کوئی راز کی باتیں نہیں انہی اخبارات و جرائد میں شائع ہوتی رہتی ہیں........... بات صرف تمام عینکیں اتار کر دیکھنے کی ہوتی ہے.

    حق بات یہ ہے کہ طالبان ریاست کے اس رد عمل کی پیداوار ہیں،،، جو پے درپے آرمی آپریشنز کی صورت میں قبائلی علاقوں میں 2003 سے جاری ہے.......... کبھی یہاں تو کبھی وہاں........... اب مجھے بتائیں کہ "امریکہ کی پیداوار " کا لفظ اس ساری کہانی میں کہا فٹ ہوتا ہے؟؟

    لا یجرمنکم شنٰان قوم علٰی الا تعدلوا
    نوٹ:: میں خلاف اسلام عمل اور بالخصوص عوامی مقامات پر بمباری کے سخت خلاف ہوں.... وہ طالبان ہوں یا جو کوئی بھی ہو.
     
    Last edited by a moderator: ‏اگست 3, 2011
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں