شیخ مبشر ربانی اور شیخ امین اللہ پشاوری حفظہما اللہ کے بارے میں تکفیریوں کے شبہات

اہل الحدیث نے 'نقطۂ نظر' میں ‏اگست 9, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    کچھ عرصہ قبل "نام نہاد سلفیوں" یعنی تکفیریوں کی جانب سے شیخ مبشر ربانی حفظہ اللہ کی ایک تقریر "فتنہ تکفیر" کے رد میں ایک کتاب منظر عام پر آئی جس کا عنوان اس کے مندرجات کا عکاس تھا۔

    " مرجئۃ‌ العصر کی تلبیسات کا علمی محاکمہ"
    جماعۃ الدعوۃ کے مفتی مبشر احمد ربانی کی تقریر فتنہ تکفیر کا رد​

    اس کتاب میں مجہول مصنفین نے شیخ صاحب کی تقریر میں سے چند باتوں کو حسب معمول سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا اور انہیں مرجئہ باور کروانے کی کوشش کی۔ اور حال ہی میں محدث فورم پر انہوں نے اسی حوالے سے کافی واویلا بھی مچایا ہوا ہے

    سب سے اولین بات تو یہ کہ شیخ محترم کی تقریر کو توڑ مروڑ کر اس کا جواب لکھنے میں تکفیریوں نے ڈیڑھ سال لگائے ہیں جب کہ اب شور مچا کر وہ یہ باور کروانے کی کوشش میں ہیں کہ شیخ محترم اس کا جواب دینے سے قاصر ہیں۔ میں انہیں یہ بتلا دینا چاہتا ہوں کہ کسی مجہول آدمی کی بات کا جواب کسی معروف آدمی سے رکھنا عبث ہے۔ اس کے لیے انہیں شیخ محترم کے سامنے اپنی اصلیت ظاہر کرنی ہو گی تاکہ ان کو ان کی قابلیت کے مطابق جواب مل سکے۔
    دوسری بات یہ کہ شیخ امین اللہ حفظہ اللہ کے سر تکفیر کا فتویٰ منڈ کر پاکستان میں "جہاد" جیسے مذموم مقاصد حاصل کرنا بھی انتہائی نانصافی ہے جب کہ حال ہی میں‌شیخ محترم نے اپنے دورہء لاہور کے موقع پر ان تکفیری حضرات کا خوب رد کیا۔ اور اپنے اسی موقف ہو اپنے فتاویٰ کی جلد 9 میں‌مفصل بیان کیا ہے۔

    اس تمام کے باوجود ہم تلامذہ شیخ مبشر ربانی حفظہم اللہ یعنی یحیی عارفی اور دیگران کی طرف سے تکفیری حضرات کو یہ چیلنج دیتے ہیں کہ اس کتاب کے مصنفین ان سے جامعہ محمدیہ لوکو ورکشاپ لاہور میں اسی تقریر کے حوالے سے دوبدو مناظرہ کریں۔ اور اگر وہ اس قابل نہیں ہیں تو بلاوجہ واویلا مچا کر اپنی عزت داؤ پر مت لگائیں۔
     
    Last edited by a moderator: ‏اگست 9, 2011
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,017
    جزاک اللہ خیرا۔
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا۔
     
  4. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم!
    تکفیری ایڑی چوٹی کا زور لگادیں مگر پھر بھی قرآن و حدیث سے ایسا کوئی ثبوت نہیں پیش کرسکتے کہ مسلمان دوسرے مسلمان کا خون کرے اور وہ جائز ہو۔
    تکفیریوں کا باپ تو اس دنیا میں رہا نہیں، اب ان یتیموں کو امریکہ ہی گود میں لے سکتا ہے۔
    تکفیریو! اللہ تمہارے مسلم دشمن عزائم کبھی پورے نہیں ہونے دے گا۔ ان شاءاللہ
    مسلم حکمران کے خلاف خروچ کرنے کا حکم بھی تب ہے جب وہ نماز سے انکار کرے اور نماز سے منع کرے۔
    اس لحاظ سے تو پرویز مشرف کے خلاف بھی خروج جائز نہیں تھا اور اسی وجہ سے امام کعبہ السیدس پاکستان آئے تھے فتنہ کو روکنے کے لیے، تو پھر لال مسجد کے سورماؤں نے کس بنیاد پر پنگا لیا اور معصوم بچوں و بچیوں کو ان ظالموں سے شہید کروالیا۔
    اس لیے کہا جاتا ہے کہ ایسا کام کرو کہ فتنہ نہ پیدا ہو۔
    والسلام علیکم
     
  5. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    جزاکم اللہ خیرا
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    يہ مصنفين اپنی شناخت كيوں چھپا رہے ہیں؟
     
  7. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    مجھے معلوم نہیں!!!!
    واللہ تعالیٰ اعلم
     
  8. فرقان خان

    فرقان خان -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 4, 2010
    پیغامات:
    208
    جب دلائل ختم ہو جائیں تو ایسی ہی معروف مجہول کی باتیں یاد آ جاتی ہیں ، ماشا ءاللہ . ان سب شیخ الارجاء اور ان کے اندھے مقلدین کا ہمیشہ سے یہی وطیرہ رہا ہے.

    باقی شیخ امین اللہ کا بہت سا کلام اور تقاریر موجود ہیں ، آُپ لوگ تو حامد محمود صاحب کی تحاریر برداشت نہیں کرتے ، شیخ امین اللہ تو دور کی بات ہے!!!
     
  9. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    جزاک اللہ خیرا اہل الحدیث بھائی


    اللہ تعالی ہمیں ایک دوسرے پہ کافر کافر کے فتوے لگانے کی بجائے نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    فرقان خان صاحب!!!! جن کا آپ دفاع کر رہے ہیں، آپ ہی ان کا تعارف کروا دیں۔ وہ اگر اتنے ہی بڑے سلفی بنے پھرتے ہیں تو سامنے کیوں نہیں‌ آتے؟؟؟؟
    باقی رہ گئی بات مجہول کی تو آپ کو معروف بندوں کی طرف سے کھلا چیلنج دیا گیا ہے مناظرے کا۔۔۔
    مصنفین آئیں اور مناظرہ کر لیں۔ اگر آپ مصنفین کے ترجمان ہیں تو لائیں انہیں میدان میں۔۔۔۔ اور اگر آپ کے لیے بھی وہ مصنفین ہماری طرح مجہول ہیں تو فضول میں اپنی توانائیاں ضائع مت کریں اور متعلقہ بندوں کو بات کرنے دیں۔
    جہاں تک شیخ امین اللہ کی بات ہے تو ان کے فتاویٰ کی نویں جلد اس پر شاہد ہے۔۔۔۔اگر آپ کو زیادہ مسئلہ ہو تو شیخ امین اللہ کے فتاویٰ کے سکین بھی لگائے جا سکتے ہیں۔
    ویسے یہ بات بھی عجیب ہے کہ شیخ امین اللہ کی فتاویٰ آپ نقل کرتے ہیں لیکن یہ نہیں لوگوں کو بتلاتے کہ ان کا تعلق کس جماعت سے ہے؟؟؟ وہ بھی تو اسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں جن پر آپ ارجاء کا فتویٰ صادر کر رہے ہیں!!!!!!
    فتدبر
     
  11. فرقان خان

    فرقان خان -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 4, 2010
    پیغامات:
    208
    پہلی بات یہ ہے کہ آپ اس کتاب کا مطالعہ فرما لیں مہربانی کر کے پھر بات کریں. یہ بات میں اس لیے کہہ رہا ہوں کہ آپ نے جانے انجانے میں شیخ امین اللہ کو بھی مفتی مبشر صاحب کے ساتھ بریکٹ فرما دیا ہے، حالانکہ اس کتاب میں شیخ امین اللہ پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا ہے بلکہ الٹا ان کی عبارات صفحوں کے حساب سے بطور حوالہ نقل کی گئی ہیں!!!

    دوسری بات یہ کہ اس کتاب میں قطعا بھی مبشر ربانی صاحب کی عبارات کو توڑا موڑا نہیں گیا ہے بلکہ ایک باقاعدہ ریلیز شدہ کیسٹ سے منقول ہیں، جس قبیل کی کم از کم ایک درجن تقاریر مفتی صاحب کی ریکارڈ شدہ موجود ہیں اور ہنوز ان کا یہ "ٹاسک" جاری و ساری ہے!!! اور کیا آپ بھی ان کے شاگرد ہونے کی حیثیت سے وہی موقف نہیں رکھتے جو اس کتاب میں شیخ صاحب سے منسوب کیا گیا ہے؟؟ توڑنے موڑنے کے الزام کے ثبوت آُپ فراہم کریں یا پھر بہتان طرازیوں سے گریز فرمائیں.

    تیسری بات یہ ہے کہ شیخ کے فتاوٰی کے سکین آپ لگائیں اور بے شک لگائیں، لیکن پھر جلد نمبر 8 کے اسکین بھی لگانے پڑیں گے !!! بسم اللہ کریں.

    چوتھی اور آخری بات میں سنی سنائی بات نہیں اپنے مشاہدے اور شیخ سے کسب فیض کی بنیاد پر کہتا ہوں اور شیخ امین اللہ کی مجلس میں بیٹھنے والا ایک بچہ بھی یہ جانتا ہے کہ وہ ان مروجہ پارٹیوں اور جماعات کو سرے سے ہی غلط اور امت میں تفرقہ کا باعث خیال کرتے ہیں............ یہ ان کا مشہور موقف ہے، وہ مختلف پارٹیوں کے ساتھ اچھائی کی بنیاد پر تعاون کرتے ہیں جن میں اپ کی چہیتی جماعت کے علاوہ کئی پردہ نشینوں کے نام بھی آتے ہیں........... جن کے ذکر سے ہی سے آُپ لوگوں کو زکام ہو جاتا ہے.!!!

    اور رہی مجھول معروف کی بات تو دور نہ جائیں، حامد محمود حفظہ اللہ تو معلوم معروف اور "موجود" سبھی میں اتے ہیں. ان کے مواقف کا اختلاف تلبیس پر قائم اس جماعت سے بھی بڑا واضح ہے، ان کے ایک مضمون " کیا مرجئہ یہ طے کریں گے کہ تکفیری کون ہیں؟؃ کا جواب ہی کوئی دے دے....
     
  12. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    محترم میں بہت عرصہ قبل اس کتاب کا مطالعہ کر چکا ہوں اور صرف یہی نہیں بلکہ اس کتاب میں شیخ کی تقریر کے حوالے سے جو مغالطات دئیے گئے تھے، ان سب سے بخوبی واقف ہوں۔ اور جس تقریر کی آپ بات کر رہے ہین، وہ تقریر ابھی بھی اہل الحدیث ڈاٹ نیٹ پر موجود ہے۔ احباب اس تقریر کو وہاں سے سن سکتے ہیں اور بے شک اس کتاب کا بھی مطالعہ فرمائیں۔ انہیں بخوبی اس صورتحال اور آپ کے مغالطات کا اندازہ ہو جائے گا۔
    دوسری بات یہ ہے کہ میری عبارت سے یہ دکھائیں کہ اس کتاب میں شیخ امین اللہ کو شیخ مبشر ربانی کے ساتھ نتھی کیا گیا ہے۔ اور شیخ امین اللہ پر بھی اعتراض کیا گیا ہے۔۔۔۔۔ آپ کے فہم کا اندازہ یہاں سے ہی ہو جاتا ہے۔ میں نے اپنی تحریر میں‌ یہی کہا تھا کہ شیخ امین اللہ کے فتاویٰ کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے اور اس سے اپنی مرضی کے معنی اخذ کئے جا رہے ہیں
    میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو

    قارئیں یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ 8 بعد میں آتا ہے یا 9۔ آپ خوشی سے شیخ امین اللہ کے فتاویٰ کے سکین لگائیں لیکن اگر آپ کی اوپر والی بیان کردہ بات درست ہے تو پھر آپ یہ بتلائیں کہ ان جیسے اہل علم کے لیے "مرجئہ پارٹی" کے اجتماعات اور جلسوں میں شرکت جائز ہے؟ کیا یہ منافقت نہیں؟؟؟ اور اگر یہی بات ہے تو اس منافقت کی زد میں کون کون آتے ہیں، یہ ہم آپ کو بعد میں بتلائیں گے ان شاء اللہ
    باقی اس پر بات تب ہو گی جب آپ اپنا نقطہ نظر واضح کریں گے۔
    میں دوبارہ کہتا ہوں کہ اگر آپ ان بھگوڑے مصنفین کے ترجمان ہیں تو لائیں انہیں میدان میں!!!! اور اگر نہیں تو اپنا اور میرا قیمتی وقت ضائع مت کریں


    یہاں دو باتیں ہیں۔

    کیا وہ کتاب حامد محمود نے لکھی ہے؟؟؟ جب کہ مصنفین میں سے کسی کا نام حامد محمود نہیں!!!!!
    دوسری بات یہ کہ حامد محمود نام کی دو شخصیات اس وقت معروف ہیں
    حافظ حامد محمود الخضری۔۔۔ میرے خیال کے مطابق ان کا ایسا کوئی مضمون اور موقف نہیں
    حامد محمود المعروف حامد کمال الدین۔۔۔۔ اگر آپ کی مراد حامد کمال الدین صاحب ہیں تو جب سے وہ حامد محمود سے حامد کمال الدین ہوئے ہیں، یہ ارتقائی نظریہ بھی تب سے ہی پروان چڑھا ہے۔ آج طاغوت طاغوت کے نعرے لگانے والے کل خود طاغوت کی گود میں بیٹھے تھے۔۔۔۔ تب توحید کہاں تھی؟؟؟
    تب اسلام کہاں تھا جب لوگوں سے ڈھیر سارے وعدے کر کے ان کے بچوں کا مستقبل تباہ کر دیا گیا تھا اور موصوف طاغوت کے گڑھ میں جا بیٹھے تھے، کیا وعدہ خلافی اسلام میں جرم نہیں؟؟؟ اور کیا مومن دھوکے باز اور وعدہ خلاف ہو سکتا ہے؟؟؟؟
    اور یہی نہیں بلکہ افغانستان کا امن برباد ہونے کے بعد بھی موصوف کئی سال وہاں کیا کرتے رہے تھے؟؟؟ تب انہیں طاغوت نظر نہیں آیا یا اس وقت طاغوت کے پیسے نے موصوف کی آنکھوں پر پٹی اور زبان پر قفل ڈال رکھے تھے!!!!
    اگر آپ حامد کمال الدین صاحب کے ترجمان ہیں تو لائیں انہیں میدان میں اور اپنا دعویٰ دائر کریں!!!!!
    اور چلتے چلتے قارئین کو یہ بھی بتلا دیں کہ حامد کمال الدین کا نسب کیا ہے؟؟؟ اور موصوف امریکہ سے نکالے جانے کے بعد کس کس جگہ جمعہ پڑھاتے آئے ہیں اور وہ مساجد کن کی تھیں؟؟؟؟
    کیونکہ ہم عرض کریں گے تو شکایت ہو گی!!!!!!

    جہاں تک اس مضمون کی بات ہے تو قارئین اس مضمون کو بھی پڑھ لیں اور شیخ مبشر ربانی حفظہ اللہ کی اوپر ذکر کردہ تقریر بھی سن لیں۔۔۔۔۔ اور اگر یہ سمجھیں کہ صاحب مضمون کے پیدا کردہ شبہات رفع نہیں ہوئے تو ہم سے رابطہ فرمائیں۔۔۔۔دلائل کی حد تک ان کی تسلی ہو جائے گی ان شاء اللہ
    باقی جس میں خارجیت کے جراثیم پیدا ہو جائیں ان کا علاج صحابہ رضی اللہ عنہم نہیں کر سکے تو ہم کس کھیت کی مولی ہیں۔۔۔۔
     
    Last edited by a moderator: ‏اگست 10, 2011
  13. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
  14. اہل سلف

    اہل سلف -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 7, 2011
    پیغامات:
    59
    القاعدہ کا نام بدل کر المجہولین رکھ دینا چاہئے۔۔۔۔۔
     
  15. فرقان خان

    فرقان خان -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 4, 2010
    پیغامات:
    208
    محترم اہلحدیث::

    آُپ کا عنوان جس بات کی چغلی کھا رہا ہے اپ مراسلوں میں اسے رد کر رہے ہیں:: ذرا اپنا عنوان تو ملاحظہ فرمائیں::

    شیخ مبشر ربانی اور شیخ امین اللہ پشاوری حفظہما اللہ کے بارے میں تکفیریوں کے شبہات

    اور بریکٹ کرنا کسے کہتے ہیں؟؟؟ کامن سینس از ناٹ ویری کامن؟؟؟

    اب تکفیریوں کے شبہات شیخ مبشر کے بارے میں تو ہیں جیسا کہ اس کتاب سے مترشح ہے، شیخ امین کے بارے میں کہاں ہیں ان کے شبہات؟؟ عنوان لگانے سے پہلے کچھ سوچ لیا کریں.............. ہاں شیخ امین کے بارے میں "مغالطے" کہے جا سکتے تھے آپ کے نکتہ نطر سے.... بہرحال.

    شیخ کے فتاوٰی کو غلط انداز میں کیا کیسے پیش کیا جا رہا ہے یہ اپ پر بتانا لازم ہے، ورنہ محض یہ رٹ لگانے سے کیا حاصل ہے؟؟؟ کیا شیخ کی جو عبارات بلکہ طویل تر مضامین وہاں نقل کیے گئے ہیں ان میں کوئی قطع و برید کی گئی ہے؟؟ کہیں ترجمے میں ڈنڈی ماری ہے؟؟ انہوں نے تو مفہوم بھی بیان کرنے کی کوشش نہیں کی کہ فتاوٰی اپنے بیان میں کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں رکھتے...............!!!

    رہی شیخ صاحب کی جلسوں اور تقاریب میں شرکت تو میں پہلے بھی یہ سطور گھسیٹ چکا ہوں کہ::

    """وہ مختلف پارٹیوں کے ساتھ اچھائی کی بنیاد پر تعاون کرتے ہیں جن میں اپ کی چہیتی جماعت کے علاوہ کئی پردہ نشینوں کے نام بھی آتے ہیں........... جن کے ذکر سے ہی سے آُپ لوگوں کو زکام ہو جاتا ہے.!!!"""


    آُپ کی چہیتی جماعت دفاع پاکستان کے لبرل کاز کے لیے گستاخان صحابہ اور سجادہ نشینوں اور مجاوران قبور سے اشتراک عمل کر کے جس وعید کی مستحق بنتی ہے اسی نسبت سے شیخ امین اللہ کو بھی حصہ عطا فرما دیں!!! میں نفاق کے فتاوٰی جاری کرنے سے قاصر ہوں!!! کہ دلوں کا حال اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا...... ایک سے زیادہ جماعتوں کے ذمہ داران کو تو سیدھا سیدھا ان کی غلطیوں پر پھٹکارتے تو شیخ کو ہم نے خود دیکھا ہے!!!

    اور آخر میں حامد صاحب کے بارے میں جو جو گل فشانیاں آُپ نے فرمائی ہیں ، وہ اللہ ہی اپ سے پوچھنے والا ہے، یہ طرز تخاطب ایسا ہی ہے کہ بندہ حافظ سعید صاحب کے بارے میں یہ پوچھنا شروع کر دے کہ آج جمہوریت کفر کفر کے نعرے لگانے والے کل خود کیوں اس کے حق میں نعرہ زن تھے.....آج طالبان کی فتح کی خبریں سنا نا نہ تھکنے والے دشت لیلٰی ، مزار شریف اور قلعہ جنگی کے کڑے وقت میں کہاں تھے؟؟... وعلٰی ھذا القیاس !!!

    اتنا بتا دوں کہ " کیامرجئہ طے کریں گے کہ تکفیری کون ہیں؟" حامد صاحب ہی کی تصنیف ہے جو کہ اس لنک پر موجود ہے::
    http://www.eeqaz.com/main/articles/09/20090103.htm

    آخر میں جزاک اللہ کہ اپ نے قارئین کو بہت ہی قابل عمل حل بتلا دیا کہ مبشر صاحب کی تقریر بھی ملاحظہ فرما لیں اور یہ کتاب بھی. خود ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے.... کتاب کا لنک میں دے رہا ہوں امید ہے مبشر صاحب کی تقریر کا لنک آپ دے کر عنداللہ ماجور ہوں گے.

    murjiatulasr_ki_tilbeesat_ka_ilmi_mahakma.doc - File Shared from Box.net - Free Online File Storage
     
    Last edited by a moderator: ‏اگست 11, 2011
  16. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    محترم فرقان خان صاحب۔۔۔۔۔

    میں پھر کہہ رہا ہوں کہ قیمتی وقت ضائع نہ کریں اور اگر آپ ان مجہول مصنفین کے ترجمان ہیں تو لائیں انہیں میدان میں۔ اور اگر یہ کتاب حامد کمال الدین کی ہے تو اسے ہی لے آئیں میدان میں۔ مناظرہ کریں اور لوگوں کے سامنے حق بھی واضح ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ۔
    شیخ امین اللہ کے بارے میں آپ کی کہی گئی باتیں قطعا" وقعت نہیں رکھتیں بالخصوص اس صورتحال میں جو ان کے حالیہ دورہ لاہور سے پیدا ہوئی ہے۔ جس میں انہوں نے تکفیریوں کی خوب دھلائی کی ہے۔ وہ جماعت الدعوۃ کے ساتھ منسلک ہیں۔۔
    باقی میری پچھلی پوسٹس میں کی گئی ساری باتوں میں‌سے کسی ایک کا جواب بھی آپ نہیں دے سکے۔ بس ادھر ادھر کی مارتے نظر آ رہے ہیں۔
    آپ مجھے یہ بتلائیں کہ آپ مصنفین کے ترجمان ہیں یا حامد کمال الدین کے؟؟؟؟؟ کیونکہ مصنفین اور حامد کمال الدین تو ایک دوسرے سے کوسوں دور ہیں۔ یہاں یہ مغالطہ بھی ختم کر دیا جائے کہ حامد کمال الدین، کا طالبان یا القاعدہ کے کوئی نسبت رکھتا ہے۔۔۔۔۔ حامد کمال الدین کا رول اس وقت جماعت اسلامی کی بی پارٹی ہے۔ اور جماعت اسلامی کس کے پے رول پر ہے، یہ سب کو معلوم ہے۔

    حامد کمال الدین کے مضمون کا جواب تو شیخ مبشر ربانی کی تقریر میں کافی حد تک سما گیا۔
    جہاں تک دوسری کتاب کا تعلق ہے تو قارئین کو کتاب میں کئے گئے اعتراضات کی حقیقت تو معلوم ہو جائے گی۔ باقی اس کتاب کا آپریشن بھی عنقریب ہو جائے گا کہ اس میں‌لفاظی اور چند جذباتی مغالطات کے سوا کچھ نہیں ہے۔
    آخر میں مطالبہ پھر دہراتا جاؤں کہ کتاب کے مصنفین آئیں اور مناظرہ کر لیں۔
    اگر حامد کمال الدین مصنف ہے تو اسی کو لے آئیں مناظرے کے لیے۔

    دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ۔

    مزید گزارش ہے کہ اس تھریڈ میں صرف اس کتاب کے مصنفین یا ان کے ترجمان ہی لکھیں۔ فرقان خان صاحب اگر اپنی حیثیت واضح نہیں کرتے تو میں ان کی کسی بات کا جواب دینے کا پابند نہیں ہوں، کیونکہ غیر متعلقہ لوگوں سے بحث کو طول دینا میری عادت نہیں۔
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بارك اللہ فيكم بھيا ،
    اللہ تعالى آپ كو بہترين بدلہ دے۔
    جزاكم اللہ خيرا ، بہت عمدہ خطاب ہے ، اس ميں شيخ حفظہ اللہ نے طالبانِ علم دين كى جس ذمہ دارى كا ذكر كيا ہے، ان شاء اللہ اپنے حصے كى ذمہ دارى ادا كرنے كے ليے اس چشم كشا خطاب كو يونيكوڈائز كر كے جلد اردو مجلس پر پيش كيا جائے گا ۔ وباللہ التوفيق۔
     
  18. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    میں زیادہ تو کچھ نہیں‌کہوں گا لیکن ایک عقل رکھنے والے کیلئے اشارہ ہی کافی ہے۔
    2001 سے 2011 تک خودکش حملے کرکے اسلام کو کیا فائدہ پہنچایا گیا؟
    کافروں سے زیادہ مسلمانوں کو نقصان پہنچایا گیا اور یہ باتیں اب میڈیا کا حصہ ہیں
    پاکستان میں بےگناہ لوگوں کو قتل کیا گیا یہ کونسا جہاد ہے ؟ جہاد تو فتنہ ختم کرنے کیلئے کیا جاتا ہے لیکن تکفیرکرکے مسلمانوں کا خون بہانے والوں کے کالے کرتوت سے تو مسلمان رہنا ہی فتنہ بن گیا؟؟؟؟؟
    ایک طرف تکفیری یہ واویلا کرتےہیں کہ امریکہ نے مسلمانوں کا خون بہایا اور ان کی مساجد کو گرایا اور عورتوں کوبیوہ اور بچوں کو یتیم بنایا ۔۔۔۔۔۔ اور دوسری طرف۔۔ خود کش حملہ کرکے مساجد تک کو نہیں بخشا گیا، عورتوں کو بیوہ بنایا گیا اور بچوں کو یتیم بنادیا گیا۔ ہوسکتا ہے کہ یہ لوگ کہہ دیں کہ مساجد پر ہم حملہ نہیں کرتے لیکن بات پھر وہی پر آکر رک جاتی ہے کہ خودکش حملوں کاسلسلہ تکفیر ہی کی وجہ سے شروع ہوا اور اسی وجہ سے یہ سب کچھ ہورہا ہے۔
    اعتدال کا راستہ جو چھوڑ دیتا ہے وہ ایسا بھٹک جاتا ہے کہ نہ دنیا کا رہتا ہے اور نہ آخرت کا۔
    ایک طبقہ نے جہاد کو بالکل چھوڑ دیا ہے اور کافروں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کو نقصان پہنچایا۔
    دوسرے طبقہ نے سب کو کافر قرار دے کر جہاد کے نام پر بے گناہ لوگوں کو‌خون میں نہلانا اسلام کا حصہ بنادیا۔
    تکفیر کرنے والو! اسلام کی کونسی خدمت کی ہے مغرب میں اب داڑھی رکھنا بھی جرم بن گیا ، برقعہ عذاب بن گیا اور مسلمان ہونا بھی جرم بن گیا۔ کیا یہ مسئلہ ان خودکش حملوں سے پہلے تھا۔ اگر تھا بھی تو اس قدر شدید نہیں۔
    ہمارا عقیدہ اسلام والا نہیں‌رہا
    ہمارے معاملات اسلام والے نہیں رہیں
    ہماری نمازیں سنت کے مطابق نہیں‌رہی
    ہماری زکوۃ زکوۃ نہیں رہی
    ہمارے روزے تقوی والے نہیں‌رہیں
    ہمارا حج حج نہیں‌رہا
    تو کیا ہمارا جہاد خراب نہیں ہوسکتا ؟
    جس طرح دین کے دیگر ارکان میں قرآن وسنت کی طرف رجوع کی ضرورت ہے اسی طرح جہاد کیلئے بھی منھج نبوی کو سامنے رکھنا ہوگا۔
     
  19. فرقان خان

    فرقان خان -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 4, 2010
    پیغامات:
    208
    حامد صاحب کے موقف و منہج سے سے اس حد تک نا واقف ہونا آپ کی جہالت ہے یا تجاھل عارفانہ، اس کا فیصلہ آپ پر ہی چھوڑتا ہوں.... اپ کی یہ پھرپھڑاہٹ ویسی "ٹر" ہے کیسی کہ "تکفیریوں کے شیخ امین اللہ کے بارے میں شبھات" والا کلام بے مثال!!!

    ویسے اتنی ناواقفیت کے بعد کہ نام لیے جانے پر محمود خضری کی طرف بھی ذہن جا رہاہو، یہ اچانک اتنی واقفیت کہاں سے آگئی کہ "اندر کی باتیں" بناتنے چل دیے!!!

    رہی حامد صاحب کے القاعدہ سے تعلق وغیرہ کی بات یا "دور و نزدیک" کے واسطے.... تو اس دفعہ انہوں نے ایقاظ کے دو شماروں کو ضم کر کے شیخ اسامہ رحمہ اللہ پر ایک ضخیم دستاویز تیار فرمائی ہے، آنکھیں کھول دینے کے لیے شاید کافی ہو، یا شاید انھا لا تعمی الابصار ولکن تعمی القلوب؟؟؟

    حامد صاحب کا القاعدہ سے تدبیری اختلاف تو ہے، عقیدے کا رتی برابر بھی کوئی فرق نہیں ہے، یا ہے تو سامنے لائیں.... ورنہ پھر دور و نزدیک کے بے بنیاد دعوے مت کریں، مہربانی.

    یہ حیثیت کے سوالات تب ہی کیے جاتے ہیں جب اور کوئی بات پلے نہ ہو، آُپ پہلے اپنی جنرل معلومات کو اپڈیٹ فرما لیں، یقین کریں کہ میں اپ سے کسی "حیثیت" کا سوال نہیں کروں گا، وہ تو ویسے بھی "بزرگوں" کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آپ نے آشکارا فرما ہی دی ہے.

    اللہ ہمیں طاغوت اکبر کے ایجنٹوں کی ایجنٹی سے بچا کر صرف اپنی ایجنٹی کے دامان عافیت میں پناہ گیر ہونے کی توفیق عطا فرمائیں.
     
  20. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    محترم فرقان خان صاحب
    میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں اور اب پھر بھی کہتا ہوں کہ

    شیخ امین اللہ حفظہ اللہ کے بارے میں‌شبہات کی جہاں تک بات ہے تو تکفیری حضرات عموما" شیخ امین اللہ کے حوالے سے یہ شبہ لوگوں کے دلوں میں ڈالتے آئے ہیں کہ انہیں شیخ امین اللہ کی حمایت حاصل ہے جب کہ شیخ محترم کھل کر ان کا رد کرتے ہیں۔

    جہاں تک حامد کمال الدین کو جاننے کی بات ہے تو میں اسے آپ سے بہتر جانتا ہوں۔
    اور جس طاغوت اکبر کی بات آپ کر رہے ہیں ، کیا آپ بتلا سکتے ہیں کہ حامد کمال الدین صاحب اتنی دیر اس طاغوت کی گود میں بیٹھ کر کیا کرتے رہے تھے۔ اور تب انہیں یہ طاغوت کی گردان یاد کیوں نہیں آئی؟؟؟
    یہاں آپ کی بات مکمل ہو گئی ہے لیکن جس مقصد کے لیے میں نے تھریڈ لگایا تھا اس کا جواب ہنوز باقی ہے۔ اگر مصنفین میں ہمت ہے تو وہ اتریں میدان میں مناظرے کے لیے۔ اور اگر آپ ان کے ترجمان ہیں تو بات کو آگے بڑھائیں ورنہ قیمتی وقت کو برباد نہ کریں۔
    امید ہے اس مرتبہ مجھے میرے سوال کا جواب ملے گا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں