خواتین کے متعلق دلچسپ حقائق

بنت واحد نے 'گوشۂ نسواں' میں ‏جولائی 19, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962

    خواتین کے متعلق دلچسپ حقائق


    دنیا بھر کی خواتین کی نفسیات جاننے کے لئے گزشتہ دنوں لندن میں تحقیق کی گئی جس کے مطابق سکاٹ لینڈ کی خواتین دیگر ملکوں کی خواتین کے مقابلے میں زیادہ کنجوس ہوتی ہیں ۔ شوہر مضازی خدا کے برابر ہوتا ہے تاہم جب وہ اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہو جائے یا نبھانے سے قاصر ہو جائے تو ذلت و خوری اس کا مقدر ٹھہرتی ہے۔

    شوہروں کی سب سے زیادہ پٹائی میں اٹلی خواتین سر فہرست ہیں۔

    امریکوں کے بارے میں ایشیائی مثبت نظریہ نہیں رکھتے جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ دھوکہ دہی میں امریکی خواتین ہی سب سے آگے ہیں ۔

    گھومنے پھرنے کا شوق ہر عورت کو ہوتا ہے مگر دنیا بھر میں گھومنے پھرنے والی خواتین فرانسسی خواتین ہیں جو اپنی کمائی کا آدھا سیروتفریح کی نظر کر کے مطمئن ہوتی ہیں۔

    ہمارے ہمسایہ ممالک کی کواتین میں اکثر مس ورلڈ اور مس یونیورس منتخب ہوتی ہیں تاہم چغل خوری میں وہ سب سے آگے ہیں ان کے ٹی وی ڈراموں میں بھی اسی عنصر کو زیادہ دکھایا جاتا ہے۔

    بدلتے وقت کے ساتھ ورکنگ ویمن لفظ عام ہوتا جا رہا ہے تاہم سپین میں سب سے زیادہ نوکری پیشہ ہیں۔

    ایک وقت تھا جب کھیلوں کی دنیا پر مرد حضرات کا راج تھا مگر اب خواتین بھی کھیلوں میں بھی اپنی اہمیت دکھا رہی ہیں۔کھیلوں میں زیداہ دلچسپی رکھنے والی خواتین کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ وہ انٹرنیشنل لیول پر ہر گیم میں شمو لیت اختیار کرتیں ہیں اور سپورٹ کو زندگی کا اہم عنصر سمجھتی ہیں۔

    بنت حوا کو صنف نازک بھی کہا گیا ہے، ہمدردی اور قربانی کے جذبے سے سرشار خواتین اکثر ہمارے معاشرے میں دکھائی دیتی ہیںتاہم سب سے زیادہ جنوبی افریقہ کی خواتین نرم مزاج ہوتی ہیں وہ سخت مزاجی کو نا پسند کرتی ہیں اور اپنے روزمرہ زندگی کے معاملات کو قابل ستائش طریقے سے حل کرتی ہیں۔

    سخت مزاجی اگرچہ مردوں کی خاصیت سمجھی جاتی ہےمگر ناروے سے تعلق رکھنے والی خواتین سخت مزاجی میں تمام ممالک سے بازی لے گئی ہیں۔

    خاموش طبع اور سلجھی ہوئی لڑکیوں کو لوگوں کی کثیر تعداد پسند کرتی ہے مگر جدید دور میں ایسی لڑکیاں کم ہی نظر آتی ہیں۔تحقیق کے مطابق عرب خواتین کی زیادہ تر تعداد خاموش طبع ہوتی ہے۔وہ اپنے کام سے کام رکھنے پر ترجیح دیتی ہیں۔

    جاپانی خواتین زیادہ ہلہ گلہ پسند کرنے والی ہوتی ہیں۔ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں بھی تفریح کے طریقے ڈھونڈ ہی لیتی ہیں اور خاص کر اپنے تہواروں کو پورے جوش و جذبے سے منانا اپنا حق سمجھتی ہیں۔

    چین نے جلد ہی پوری دنیا میں اپنی اہمیت واضح کر دی ہے وہاں کے لوگ محنت مشقت سے کبھی نہیں گھبراتے اس لئے چینی خواتین بھی بہت سخت جان ہوتی ہیں۔گزشتہ دنوں ہونے والے ایک سروے میں اپنے بل بوتے پر دنیا کی امیر ترین خواتین میں شامل ہونے والی چینی خواتین سر فہرست تھیں۔جنہوں نے دن رات محنت کر کے بلند مقام حاصل کیا۔

    پاکستانی خواتین کو فضول خرچی کرنیوالی خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے وہ شاپنگ کے دوران 70 فیصد اشیاء فضول خریدتی ہیں جنہیں بعد ازاں ضرورت میں کم ہی لایا جاتا ہے۔

    بحوالہ سنڈے میگزین​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سمجھايا تھا نا سويٹی آپ كو اتنى شاپنگ نہ كيا كريں ، كروا دى نا رينکنگ خراب !
     
  3. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    ہاہاہا مجھ اکیلی کی وجہ سے ایسا نہیں ہوا اس میں آپ بھی شامل ہیں جناب
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ميرى شاپنگ كا ذكر ہوتا تو كتابوں كا نام آتا كہ سو دكانيں گھوم كر ايك كتاب بہت مشكل سے پسند آتى ہے يا يہ كہ سٹيشنرى كى مہنگائى كا سبب خواتين ہيں ۔70 فى صد الا بلا كى شاپنگ آپ كى ہى ہو سكتى ہے يا ارم كى ۔ ارم سے ياد آيا يہ رپورٹ بالكل درست ہے ۔ شاپنگ ۔۔۔۔
     
  5. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    کتابوں کی شاپنگ تو واقعی بہت مشکل ہے جو کتاب چاہیے ہوتی ہے وہی دکان پر نہیں ہوتی ۔
    ہاہاہا ارم کے لئے تو یہ بالکل درست بات ہے
    میں شاپنگ کرتی ہوں پر اتنی الہ بلا چیزیں نہیں ہوتی ضرورت کا سامان ہوتا ہے
    شاپنگ سے یاد آیا کیا آپ نے عید کی شاپنگ کر لی یا رمضان میں کرنے کا ارادہ ہے۔
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    رپورٹ كو غور سے ديکھيں ۔۔۔
    يہ لازما ميك اپ كى چيزيں ہوں گی اور جيولرى اور اور ميچنگ سينڈليں ، ميچنگ چوڑياں ۔۔۔
    اگر سبزى كى خريدارى ہو تو ان كا 70 فى صد چھلکوں كى صورت ميں ڈسٹ بن چلا جاتا ہے۔
    پھل ملتے ہی ستر فى صد گلے سڑے ہيں ۔۔۔
    اس لحاظ سے بيبيوں كا اتنا قصور بنتا نہيں ۔
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ابھی ارم كو آ لينے ديں وہ كہيں گی سويٹی كے ليے يہ بالكل درست ہے ۔
    عيد كى تو ڈيڑھ سال پہلے كر لى تھی :) دراصل ايك سوٹ خريدا پڑا تھا وہی چلے گا ۔ باقى چيزيں بھی ہيں ۔ رمضان ميں اتنا رش ہو جاتا ہے مجھے زہر لگتا ہے رش ميں بازار جانا ۔
     
  8. حجاب

    حجاب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2010
    پیغامات:
    666
    واقعی دلچسپ حقائق ہیں۔
     
  9. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    ہاہاہا جہاں شاپنگ کا نام لیا جائے وہاں ارم نہ ہو یہ کیسے ہو سکتا ہے :00002:

    ارم کی شاپنگ تو ابھی شروع ہوئی ہے پہلے کبھی سال میں ایک آدھ بار شاپنگ کیا کرتی تھی مگر اب تو ہر روز کرنا پڑتی ہے ۔

    ضرورت کے علاوہ اگر کوئی چیز پسند آجائے تو لینا پڑتی ہے اور 70 فیصد درست نہیں








    بلکہ








    95 % ہونا چاہیے تھا :00026:


    ھممم سویٹی ہی زیادہ کرتی ہو گی :00005:

    ماشاء اللہ آپ نے ڈیڑھ سال پہلے سوٹ خریدا اور وہی چلے گا یہ بات کچھ ہضم نہیں ہوئی :00002:
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اف شاپنگ مشين !


    ہہہہ :00005:

    اب كون فيصلہ كرے گا :00039:
    ہہہہ ميرى زيادہ تر باتيں ثقيل ہوتى ہيں :) ارے بھئی نيا ہے بالكل ۔ كپڑا خريدا ركھا تھا ۔۔۔۔ جب ميں كسى سوٹ كو بہت محبت سے ڈيزائن كرنا شروع كروں تو منصوبہ اتنا وقت لے ليتا ہے :00016:
    ويسے اتفاق سے ابھی مغرب كے بعد مجھے روپے عطا فرمائے گئے ہيں ذاتى خريدارى كے ليے اور مجھے كتابوں كا ايك سيٹ ياد آ رہا ہے جو ميں نے پھر کبھی پر چھوڑا ہوا ہے :00016:۔۔۔ خيال بن رہا ہے خريدارى كا ۔
     
  11. ام احوس

    ام احوس -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 25, 2012
    پیغامات:
    162
    الحمدللہ۔ ہم ان میں سے نہیں۔۔
     
  12. ثانیہ

    ثانیہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 14, 2010
    پیغامات:
    165
    بھیا، گوشہ بھی توخواتین کا ہے ۔:00002:
     
  13. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    اچھا جی ۔۔۔۔۔۔۔

    ہمممم فیصلہ پتا نہیں ۔ بندہ اگر 5 سوٹ پرانے ضائع کرے تو کم از کم 3 سوٹ نئے لینے کا تو حق بنتا ہے نا۔۔۔۔۔
    اور پھر چھوٹے ہونے کا فائدہ بھی تو ہونا چاہیے کچھ نا کچھ تحفے میں ضرورت کا مل ہی جاتا ہے۔

    اب اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ میں شاپنگ زیادہ کرتی ہوں

    ہممم گڈ
     
  14. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    ہممم اتنا صبر

    ہممم ایسا ہی ہوتا ہے ۔:00026:
     
  15. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    چلیں پاکستانی خواتین تو شاپنگ کرتی ہیں پر اٹلی کی خواتین کا پڑھ کر بڑی ہنسی آئی۔:00003:

     
  16. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    امممممم مجھے اس تحقیق پر یقین نہیں آرہا! :00039:
     
  17. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    کپڑے جوتے جیولری یہ سب چیزیں عورتو ں کی کمزوری ھیں ۔اور تحقیق سے یہ با ت ثابت ھو گئ کہ پاکستانی عورتیں عین فطرت کے مطابق ھیں۔
     
  18. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    گڈ سسٹر بنت مکہ۔ ۔ ۔ ۔ ! مزہ آگیا
     
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یعنی انتہائی کمزور ؟
     
  20. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    چو ا ئس اپنی اپنی میرا تو یہ ساری چیزیں دیکھ کر ہی دل گارڈن گارڈن ہو جا تا ہے ۔اور پہنچ میں آ نے
    پر تو پوچھیں ہی متی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں