برتن آدھا بھرا ہے یا آدھا خالی ہے

ابو جزاء نے 'نقطۂ نظر' میں ‏جنوری 2, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو جزاء

    ابو جزاء -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 11, 2012
    پیغامات:
    597
    بہت سے دوستوں کی رائے ہے کہ ہمیشہ پازیٹیو لکھا، پڑھا اور سنا جائے۔
    بہت سے دوست صرف اسی چیز کے حامی ہیں۔
    بہت سے دوست اس کے حامی نہیں ہیں۔
    بہت سے لوگ صرف اسی کے حامی نہیں ہیں۔
    میں ایک واقعہ بیان کرتا ہوں جو آج ہی پیش آیا اور فیصلے آپ پر کہ ’’گلاس آدھا بھرا ہے یا آدھا خالی ہے‘‘؟؟؟

    پاکستان کے سب سے بڑے دربار پر آج کل ’’عرس اور میلہ‘‘ ہو رہا ہے۔ عوام کو قید کرنے اور ان کے روزمرہ کے کاموں کو پابند سلاسل کرنے کی بات اس لئے نہیں لکھتے کہ یہ ’’گورنمنٹ‘‘ کا مسئلہ ہے۔ ہم انفرادی طور پر لکھتے ہیں کہ

    ایک پولیس والے حضرت مسجد میں آئے بازو میں کھڑے ہوئے رفع الیدین کر کے ظہر و عصر ادا فرمائی۔ تشریف آوری کا سبب مزار پر سیکورٹی کی ڈیوٹی ہے۔

    کیا کسی انسان کے سینے میں دو دل ہیں کہ ایک میں توحید ہو اور ایک میں غیراللہ کی عبادت کرنے والوں کا تحفظ۔

    کیا سینے میں ایمان والا برتن ’’آدھا خالی ہے یا آدھا بھرا ہوا ہے‘‘
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مسئلہ پھر وہی ہے کہ یہ فیصلہ کرنا اہل علم کا کام ہے کہ اس کی نوکری کیسی ہے ۔ یہ عام لوگوں کا کام نہیں کہ عوامی فورم پر ڈسکس ہو ۔
     
  3. فلاح کا راستہ

    فلاح کا راستہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اگست 22, 2011
    پیغامات:
    238
    ڈیئر سسٹر!

    طرا مت مانیے گا

    یہ جملہ پڑھانے میں‌ کس کی اطاعت ہے؟؟؟؟

    روحی فداک یا رسول اللہ ﷺ
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  5. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    جب کوئی سرکاری ملازمت اختیار کریں خاص حساس اداروں میں تو پھر اس میں ایک حلف نامہ پر دستخط بھی کئے ہوتے ہیں جس میں تمام شکیں درج ہوتی ہیں۔ اب اس پر ڈیوٹی جہاں بھی ملے اسے جانا پڑتا ھے۔

    انڈین صدر منموہن سنگھ جب عرب ممالک میں مہمان بن کر جاتا ھے تو اسے وی آئی پی پروٹوکول دیا جاتا ھے اور اس عرب ملک کے تمام توحیدی اس کی جان کی حفاظت کے لئے معمور کئے جاتے ہیں۔ وہ ان کی جاب ھے دل کے ساتھ ایک دماغ بھی ھے۔

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    جزاک اللہ خيرا، کنعان بھائی.
     
  7. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ابوجزاء بھائی یقینا یہ دوغلہ پن ہو سکتا ہے ، اگر صاف صاف دیکھوں تو دوغلہ پن بھی لگتا ہے کیونکہ ایسے لوگوں کو معاملہ تو سیدھا سیدھا سا ہے کہ یہ لوگ کُفر کی انتہا کو پہنچتے ہیں، ایک طرف نماز ادا کرتےہیں تو دوسری قبروں کو عبادت گاہ بناتے ہیں ۔

    لیکن جس طرح آپ نے اوپر شیئر کیا وہ معاملہ کچھ اور ہے، جس کا ذکر کنعان بھائی نے اپنی پوسٹ کر دیا ہے ۔ پولیس والا اگر وہاں ڈیوٹی کے لیے آیا ہے تو اگر وہ اپنی نماز کو ادا کر رہا ہے تو اس میں قباحت کوئی نہیں ہے اب اُس نے وہاں دربار میں ہی نماز کو ادا کیا اُس کے پیچے کیا وجہ ہو سکتی ہے یا اُس نے کس نیت سے نماز پڑھی ہو گی یہ تو بندہ جانتا ہے یا اُس کا پروردگار ۔ باقی اگر نماز پڑھ کر وہ ڈیوٹی سر انجام دینے لگ جاتا ہے تو اس کو غلط کس سینس میں لیں گے۔ یقینا جب پولیس والے ڈیوٹی جوائن کرتے تو اُن کو یہ بات پہلے سے پہ پتہ پوتی ہے اور اُن کی ڈیوٹی میں شامل ہوتی ہے کہ اُن کی ڈیوٹی کہیں بھی لگائی جا سکتی ہے۔

    باقی مزید مسئلہ تو عالم وغیرہ ہی بتا سکتے ہیں
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میں استاد ہوں ، میرے پاس مشرک اور کافر بھی پڑھتے ہیں ۔ کیا میں ان کو پڑھانا بند کردوں ؟
    سبزی بیچنے والا پہلے سب سے عقیدہ پوچھے پھر سبزی بیچے ؟
    پولیس کا کام ہے امن کی حفاظت ، اس میں ملک میں رہنے والے سب لوگ شامل ہیں۔
     
  9. ابو جزاء

    ابو جزاء -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 11, 2012
    پیغامات:
    597
    کم از کم ایک اجر کماتے ہوئے مفتی صاحب نے لکھا ہے:

    روحی فداک یا رسول اللہ

    ٹھیک ہے تو پھر یہ ’’التجا‘‘ بھی ٹھیک ہو گی

    صلی اللہ علیک یا رسول اللہ

    دلیل اسوئہ حسنہ سے نقل فرماتے ہوئے شکریے کا موقعہ عنایت فرمائیں۔




    مشفق آنٹی !!!
    ٹیچر کا کام عقیدہ و اعمال صالحہ کی طرف رہنمائی کرنا ہے۔ تاجر سے حلال چیز لینا سنت سے ثابت ہے۔
    پولیس کا کام ’’امن کی حفاظت‘‘ یا ’’گورنمنٹ کی رٹ کی حفاظت‘‘ ہے آپ خود ہی فیصلہ فرما لیں۔
     
  10. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ابو جزاء بھائی یہاں پر آپ کی تشفی ممکن نہیں، کیونکہ حکومتی رِٹ پر آپ اپنی رَٹ ہی لگائے ہوئے ہیں، مخلصانہ مشورہ ہے کہ ایسے سوالات آپ مجلس پر اسلامی سوال و جواب والے سیکشن میں پوچھ سکتے ہیں یا پھر اپنے ہی کسی پسندیدہ مفتی سے پوچھ کر فیصلہ کر لیجئے۔
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بے وقوف کے سر پر سینگ نہیں ہوتے ، وہ جس بھی آئی ڈی سے آئے پہچانا جاتا ہے ۔
     
  12. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ابوجزاء بھائی آپ کو رفیق بھائی سے یہ سوال کر لینا چاہیے ایک بحث سے بچتے ہوئے یہ کام کرنا بہتر ہو جائے گا ان شاءاللہ۔

    دین پہلے باقی سب کام بعد میں ، چاہے جاب ہو یا کچھ بھی ، جاب کے لیے ایمان نہیں بیچا جاتا اور جو بیچتا ہے اُس میں ایمان کی مضبوطی نہیں ہو گی ، تبھی اپنی ضرورتوں اور مجبوریوں کے آگے اپنے ایمان کا سودا کر جاتا ہے
     
  13. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    کیا کسی انسان کے سینے میں دو دل ہیں کہ ایک میں توحید ہو اور ایک میں غیراللہ کی عبادت کرنے والوں کا تحفظ۔

    کیا سینے میں ایمان والا برتن ’’آدھا خالی ہے یا آدھا بھرا ہوا ہے‘‘

    کسی کے دل میں کتنا ایمان ہے یہ تو کوئ بھی نہیں بتا سکتا لیکن آج کل معا شرے میں تکفیری حضرات لوگوں کے د لوں کے حال جاننے کا دعوئ کر کے قتل کرنے کے فتوی با نٹتے ہیں
    اس نقط نظر کو سوال کی صورت میں پو چھا جائے تو بہتر ہے
    اگر پھر بھی تشفی نا ہوں تو Beyluxe سے میسنجر ڈاون لوڈ کر کے آجا ئے مائک پر بات کر لیں گے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    آپ مزارپرہونے والے شرک کو دیکھتے ہوئے گزر گئے اور ان کے جرم سے پردہ پوشی کی لیکن رفع یدین کرنے والے حضرت آپ کی نگاہ میں آگئے ۔ ؟اس پر آپ نے ہمیں کوئی دلیل مرحمت نہیں فرمائی ؟؟ سر دست آپ قرآن و حدیث کے دلائل جید علماء کی تشریح کے ساتھ ذکر فرمائیں جن سے ہمیں یہ معلوم ہوسکے کہ یہ رفع الیدین کا جرم کرکے ظہر و عصر ادا کرے والے صاحب کی ڈیوٹی غلط تھی ؟
     
  15. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    بھای جی سب بحث میں پڑنے کی بجاے شیخ صاحب سے سوال کیوں نہیں پوچھتے۔؟؟؟؟؟
     
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اللہ بارک فیکِ ۔ جی ہاں یہ اہل علم کا کام ہے کہ کسی مسلمان کے ایمان پر کوئی فتوٰی لگائیں ۔ اور اس کی جگہ مدارس کے دارالافتاء ہیں ۔ اس پر شیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظ اللہ کا ایک بہترین درس اردو مجلس پر موجود ہے ۔
    تکفیر اور اصول دعوت (شیخ عبداللہ ناصر رحمانی ) - URDU MAJLIS FORUM
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وہ علماء و مشائخ سے بالا ہیں ، دیکھا نہیں ایک فتوے پر کیسا نقد فرمایا ہے ؟
     
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آدھے خالی کو دیکھنے سے ایسا ہی ہوتا ہے ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں