انقلاب کیا ہے

ابو عبیدہ نے 'نقطۂ نظر' میں ‏مارچ 28, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو عبیدہ

    ابو عبیدہ محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 22, 2013
    پیغامات:
    1,001

    انقلاب کیا ہے؟
    وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِي الزَّبُوْرِ مِنْۢ بَعْدِ الذِّكْرِ اَنَّ الْاَرْضَ يَرِثُہَا عِبَادِيَ الصّٰلِحُوْنَ۝۱۰۵
    اور ہم زبور میں نصیحت کے بعد لکھ چکے ہیں کہ زمین کے وارث میرے نیک بندے ہی ہوں گے۔

    انقلاب کا یہ مطلب نہیں کہ فقط حکام کو مطعون اور قصور وار قرار دے کر اپنے متعلق اطمینان حاصل کر لیا جاءے اور بغاوت یا سیاسی چالبازیوں کے ذریعے ملک میں انقلاب برپا کرایا جائے۔ دوبارہ جو برسر اقتدار آتے ہیں وہ اپنے پیشروؤں سے بہتر نہیں ہوتے اس سے ملک کو سوائے بدامنی اور خلفشار کے کچھ فائدہ نہیں پہنچتا۔ اصل انقلاب ’’تبدیلی حالت افراد‘‘ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے آپ میں انقلاب لانے کی کوشش کریں۔ ہماری اخلاقی حالت نہایت ابتر ہو چکی ہے ہم نے کبھی کسی کا بھلا نہیں سوچا کسی کے لئے خیرخواہی کی تو ہم سے امید تک نہیں کی جا سکتی جو لوگ بڑی آسانی سے اپنی حکومتوں کا شکوہ کر لیتے ہیں مادی نقطہ نظر سے بے شک اس کی معقول وجوہ ہوں لیکن معلوم ہونا چاہیے کہ پیش آمدہ مصیبت کے پیچھے کچھ روحانی اسباب بھی ہوا کرتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ہم نے اپنا کردار کہاں تک سنوارا ہے۔ ذرا اپنے گریبان میں منہ ڈل کر دیکھیں کیا ہم اس لائق ہیں کہ ہمیں صالح کہا جا سکے؟ ان حالات میں صالح حکومت کی خواہش کیا ہمارے حسب حال ہے؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
    کما تکونوا یسلط علیکم: جیسے تم خود ہو گے ایسے ہی حکمران تمہارے اوپر مسلط کئے جائیں گے۔

    علماء سوچیں وہ کیا کر رہے ہیں؟ کاروباری حضرات بھی غور کریں۔ انہوں نے آزادی کے بعد کیا لوٹ کھسوٹ مچائی ہے؟ سیاسی پارٹیاں بھی جو ہر وقت انقلاب کے لئے چشم براہ رہتی ہیں اپنے ماضی کے آئینے میں جھانک کر دیکھیں وہ اپنی تحریکوں میں کہاں تک صادق اور مخلص ہیں؟ جس کسی کو موقع ملا اس نے وقت سے ناجائز فائدہ اٹھانے میں کبھی کوتاہی نہیں کی۔

    یقین جانیے! صحیح معنوں میں انقلاب اسی وقت آئے گا جب ہم خود کو بدل دیں گے۔ اس بگڑے ہوئے دور میں ایک صالح کے لئے گنجائش ہی نہیں کہ وہ آگے بڑھ کر قوم کی کمال سنبھال سکے۔ اگر ہمارا دل نیکی کی جانب راغب ہو، حیا ہمارا جزوِ ایمان بنے اور ہر مقام پر دیانت و امانت کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں تو پھر اللہ تعالی سے توقع کی جا سکتی ہے۔
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بہت خوب ، اچھا اقتباس ہے ۔
    جو کچھ اس تحریر میں انقلاب کے لیے لکھا گیا ہے ، خلافت کا نعرہ لگانے والے اس لفظ کی جگہ خلافت کو رکھ کر دیکھ لیں‌۔
     
  3. mujeeb_86

    mujeeb_86 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 27, 2011
    پیغامات:
    198
    اچھی تحریر جزاک اللہ خیرا
     
  4. ابو عبیدہ

    ابو عبیدہ محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 22, 2013
    پیغامات:
    1,001
    لفظ ’’انقلاب‘‘ کی جگہ لفظ ’’خلافت‘‘ رکھنے کی متحمل یہ تحریر ہرگز ہرگز نہیں ہے۔ لفظ ’’خلافت‘‘ کے لئے دوسری تحریر کو خوش آمدید کہنا بہتر ہو گا۔



    فضیلة الشیخ محمد ابراہیم بھٹی حفظہ اللہ نے ایک درس میں یہ بات ارشاد فرمائی تھی کہ مذکورہ بالا حدیث کا مطلب سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کچھ اس طرح سے بتایا تھا کہ جب لوگ نہی عن المنکر کرنا چھوڑ دیں دیتے ہیں تو معاشرے کے رذیل لوگ حکومت پر قابض ہو جاتے ہیں۔ پھر ان سے چھٹکارا حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ اور ایک حدیث کے مطابق جب نہی عن المنکر چھوڑ دیا جائے تو ایمان والوں کی دعائیں قبول نہیں ہوا کرتیں۔ انتہٰی کلامہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ابو عبیدہ بھائی مندرجہ بالا حدیث کا حوالہ دے دیجئے۔۔ ۔ ۔جزاک اللہ خیر
     
  6. ابو عبیدہ

    ابو عبیدہ محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 22, 2013
    پیغامات:
    1,001
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    محترمہ بہن !

    یہ

    وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِي الزَّبُوْرِ مِنْۢ بَعْدِ الذِّكْرِ اَنَّ الْاَرْضَ يَرِثُہَا عِبَادِيَ الصّٰلِحُوْنَ۝۱۰۵

    سورۃ الانبیاء آیت نمبر 105 ہے۔
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    سسٹر مشکٰوۃ ! یہ حدیث موجود ہے ۔ لیکن یہ روایت صحیح نہیں ۔ ان شاء اللہ حوالہ دیتا ہوں ۔

    بھائی ۔ بہن نے آپ سے حدیث کا حوالہ مانگا تھا ۔ آپ نے قرآن کی آیت پیش کردی ۔ یہ تو حوالہ نہیں بنتا ۔ اسے کہتے ہیں سوال گندم ، جواب چنا ۔


    بہتری کے لیے ہم متقدمین کے فہم کو خوش آمدید کہتے ہیں‌، متاخرین میں سے بعض ابھی تک لفظ '' خلافت '' کو سمجھنے سے قاصر ہیں یا انہیں اس کی ہدایت نہیں ۔ اللہ ہدایت دے ۔ آمین ۔
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    فحديث: كما تكونوا يولى عليكم. رواه الديلمي في مسند الفردوس عن أبي بكرة، ورواه البيهقي عن أبي إسحاق السبيعي مرسلاً.
    وقد ضعفه غير واحد من أهل العلم، منهم من المتقدمين الحافظ ابن حجر العسقلاني رحمه الله ومن المتأخرين الشيخ الألباني رحمه الله فقد جمع طرقه في سلسلة الأحاديث الضعيفة 1/490
    وحكم عليه بالضعف. ثم قال: والواقع يكذبه، فإن التاريخ حدثنا عن تولي حكام أخيار بعد حكام أشرار والشعب هو هو.
    http://fatwa.islamweb.net
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    معاف کیجئے گا بھائی مجھے آیت مٹانا مناسب نہیں لگا ،حدیث کو اسی لئے کلر دے دیا تھا۔

    جی اسے لئے پوچھا تھا کیونکہ ہمارے گھر فری سٹائل بحث میں یہ بات ہو چکی ہے کہ مندجہ بالاروایت ضعیف ہے۔ ۔ ۔


    جزاک اللہ خیر
     
  10. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    انقلاب انسان کی زندگی میں جب آتا ہے جب وھ قران وحدیث پر عمل کر نا شروع کر ے پھر ہی وہ اپنے وجود کے ساتھ ساتھ ہر شخص کو جنت کے راستے پر چلتا ہوا دیکھنا چاہے گا۔۔۔
    مگر افسوس آج مذ ہب کے ٹھیکدار بنے ہوئے لوگ انقلاب کی باتیں تو کر تے ہیں مگر طریقہ کافروں کا دیا ہوا اپناتے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. ابو عبیدہ

    ابو عبیدہ محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 22, 2013
    پیغامات:
    1,001
    جی بلال مدنی صاحب! جب قول و عمل کا اختلاف ختم ہو اور حق بات کو حق کہنے اور منکر بات کی برائی بیان کرنے کی جرات ہو تو امید کی جا سکتی ہے کہ اب انقلاب آئے گا۔ واللہ اعلم
     
  12. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بالکل صحیح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہی صورت حال ھے
     
  13. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    اس کا کیا مطلب ھے
     
  14. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا بھائی

    اللہ تعالی ہمارے علم میں اضافہ کرے آمین اور ہمیں اپنے دین کو صحیح معنوں میں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں