مرد اور مرد ذات

عائشہ نے 'طنزیہ و مزاحیہ نثری تحریریں' میں ‏اپریل 2, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مرد اور عورت اللہ سبحانہ وتعالی کی حسین تخلیق ہیں جو ایک دوسرے کی تکمیل ہیں ، لیکن ان میں سے کچھ پکے بغیر گر پڑتے ہیں ان کو مرد ذات کہتے ہیں ۔یہ مرد ذات ہر عورت کو عورت ذات کہہ کر اپنا ابال نکالتے رہتے ہیں ۔
    مردوں میں سے کم ہی کو مرد ہونا نصیب ہوتا ہے جبھی دنیا میں قحط الرجال کا واویلا رہتا ہے۔ قحط الرجال کی کیفیت میں عموما مرد ذات کی آبادی کا تناسب بڑھ جاتا ہے ۔
    مرد ذات مردوں کی ایک عام دستیاب قسم ہے جس کو سمجھنے کے لیے علم حیوانیات کا جاننا ضروری ہے کیوں کہ یہ حیوان ناطق ہونے کے باوجود ناطقے سے تہی دست ہوتے ہیں ۔
    مکمل مرد سے بات کی جائے تو وہ بات کا بات سے جواب دے گا ، دلیل کے جواب میں دلیل لائے گا ، نظریاتی اختلاف کو ذاتی یا صنفی اختلاف بنانے سے گریز کرے گا۔ مرد ذات ہر دلیل کے جواب میں صرف {میں مرد ذات، تم عورت ذات} کی گردان کرے گا۔
    مردوں کے برعکس مرد ذات عورت سے بات کرتے وقت عجیب عدم تحفظ کا شکار ہو جاتے ہیں ، کوئی عورت ان کی کسی بودی دلیل سے اختلاف کر بیٹھے تو ان کو خیال ہوتا ہے کہ یہ اصل میں مرد بے زار ہے ،ان کے بعض بزرگ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ درپردہ انبیائے کرام کی نبوت کا انکار کر رہی ہے ۔ : ) { کوئی بزرگ اس کو بزرگوں کی گستاخی نہ سمجھیں یہ بعض کے ساتھ ہے ۔ }
    مرد عورتوں کی حفاظت اور تکریم میں اضافے کے لیے تخلیق کیے گئے ہیں، جب کہ مرد ذات عورت کی عبرت کے لیے ۔ فاعتبرن یا اولات الابصار ۔ {ترجمہ: عبرت حاصل کرو اے صاحبات بصیرت خواتین }
    مرد ذات کے گھمبیر مسائل کا حل یہ ہے کہ مائیں اپنے مذکر بچوں کا دودھ دو سال کی عمر میں چھڑا دیں اور ان کو عالی ہمت مردوں کے قریب رکھیں ، تا کہ ان میں خالص مردانہ صفات پنپ سکیں، بصورت دیگر دنیا میں خالص مردوں کی نسل ناپید ہونے کا خطرہ ہے ۔
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 2, 2013
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. نعمت اللہ

    نعمت اللہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 25, 2012
    پیغامات:
    261
    اپنی اپنی قسمت ہے کہ کس کے حصے میں مرد آتا ہے اور کس کے حصے میں مرد ذات۔۔۔۔
     
  3. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    متفق .....ابتسامیہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں