جمہوریت دنیا کا بہترین نظام

نعیم یونس نے 'نقطۂ نظر' میں ‏اپریل 12, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    اس وقت جمہوریت کو دنیا کا بہترین نظام قرار دے دیا گیا ہے۔
    عزیز بھائیو۔ دنیا میں یہ لہر اتنے زور سے چل رہی ہے کہ اس کے خلاف بات کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے حتی کہ دیندار لوگ بھی اسی لہر میں بہہ گئے ہیں۔ اہل حدیث جو کتاب و سنت کے علاوہ کسی چیز کو مانتے ہی نہیں اہل حدیث ہوتے ہوئے جمہوریت کو برحق ثابت کر رہے ہیں اور اس کے حق میں دلائل تیار کرتے رہتے ہیں۔ اہل حدیث کا ایک عظیم رہنما یہ کہتا ہے کہ جمہوریت تمام سیاسی نظاموں میں اسلام کے قریب تر ہے۔ حالانکہ یہ بدترین سیاسی نظام ہے اور صرف بدترین سیاسی نظام ہی نہیں بلکہ ایک بدترین دین ہے جو سراسر اسلام کی ضد ہے۔
    اقتباس از "جمہوریت و خلافت" مولف عبدالسلام بن محمد
     
  2. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    جی ہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس نظام میں لوگوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے۔جب کہ اسلام کے شورائی نظام میں لوگوں کو تولا جاتا ہے۔
    موجودہ جمہوریت میں محض اکثریت کو دیکھا جاتا ہے ،چاہے وہ سارے کے سارے جاہل و ناسمجھ ہی کیوں نہ ہون۔یہی وجہ ہے کہ اچھے لوگ اقتدار میں نہیں آسکتے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    شیئرنگ کاشکریہ
     
  4. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    بھائی وقت ملنے پر شورائی و جمہوری نظام میں فرق کے لیے تولنے اور گننے کی مثال کی مزید وضاحت کردیجیے۔ مجھے سمجھ نہیں آیا۔
     
  5. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    جمہوریت کفار کا نظام ہے اور انہیں کے ملک میں کامیاب ہے ، البتہ نام نہاد اسلامی ملک جو اسلامی کم اور غیراسلامی زیادہ لگتے ہیں وہاں جمہوریت کیا سیکولرازم ، سوشلزم سبھی کچھ کامیاب ہے ، کیونکہ وہاں کے لوگوں کا رجحان اسلامی نہیں ۔۔۔۔پس وہ معاشرہ جو اسلامی نہ رہے وہاں کوئی بھی کافرانہ نظام کامیاب ہے ، مادر پدر آزاد معاشروں کے لیے یہی نظام بہتر ہے ۔۔۔جیسے لوگ ویسا نظام
    البتہ وہ ملک جو اپنے آپ کو اسلامی کہتا ہو، اور وہ معاشرہ جس میں کچھ نہ کچھ اسلامی اقدار باقی ہو یا اسلامی شعار کو اپنانا چاہتا ہو ، وہاں اسلامی نظام ، خلافت بمطابق شرعیت کے علاوہ کوئی نظام قابل قبول نہیں

    پاکستان کا معاملہ نصف نصف کا ہے ، بہت کم تعداد ہے لوگوں کی جو اسلامی نظام کے حامی ہو ، جبکہ اکثریت جمہوریت والی ہے ، اور مزے کی بات یہ ہے کہ جس مقصد کے لیے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا ، وہ مقصد اب نہ تو حکمران کا ہے نہ عوام کا ہے ۔۔۔
    اس لیے ایسے لوگوں کے لیے ایسا جمہوری نظام ہی بہتر ہے جہاں ان سے چن چن کر بدلہ لیا جائے ، اور ایسا ہی ہورہا ہے ۔۔۔ شائد یہ لوگ اسی کے مستحق ہیں
    خود جمہوریت پسند حکمران عوام کو بار بار یہ کہہ چکے ہیں "جمہوریت بہترین انتقام ہے" ، سو وہ انتقام عوام سے لیتے ہیں انکی اس بدعہدی کا جو انہوں نے حصول پاکستان کے بعد کیا ۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ملک 17

    ملک 17 -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 18, 2012
    پیغامات:
    68

    گننے کا عمل تو تقریبا سبھی جانتے ہیں کہ جمہوری طریقہ انتخاب میں جن امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے ان کے لئے بلیٹ باکس میں پرچیاں ڈالی جاتی ہیں جن پر اپنے اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں مہر ثبت کی جاتی ہے۔ جس امیدوار کے نام کی پرچیاں زیادہ نکلیں وہ کامیاب و کامران دیگر ناکام۔

    جبکہ اسلامی نظام خلافت میں تولنے کا عمل اس طرح سے ہوتا ہے کہ کس شخص کے قول و عمل میں قرآن و حدیث کی نصوص زیادہ ہیں اور اس بنیاد پر کس کا پلڑا دیگر مشورہ دینے والوں سے زیادہ وزنی ہے۔ جس کا پلڑا وزنی ہو گا اسی کی بات اللہ کے حکم سے قابل عمل ہو گی، پوری امت میں بھلے وہ ایک ہی شخص ہو۔

    مثلا زکوۃ ادا نہ کرنے کی صورت میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اکیلے فیصلہ کیا اور دیگر تمام صحابہ کرام کی رائے اس وقت مختلف تھی۔

    امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اکیلے ہی فتنہ خلق قرآن کے حامیوں سے جنگ لڑی اور اللہ کے حکم سے فتح یاب ہوئے۔ آج اسی وجہ سے ہم بھی قرآن کو مخلوق نہیں بلکہ کلام اللہ اور اللہ کی صفت سمجھتے ہیں۔

    امید واثق ہے کہ نفس مضمون سمجھ میں آ گیا ہو گا۔
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اگر کفر کا نظام ہے تو پھر ان کے ملک میں کامیاب کیوں ہے ؟ ہمارے ملکوں میں کیوں نہیں‌؟ کسی چیز کو کامیاب یا ناکام بنانے کا کام رعایا کا ہے ۔ اب عوام میں اتنا شعور ہی نہیں اور نہ ہی ان کے پاس دین ہے اور نہ ہی دین کی سمجھ ہے تو پھر کیسے کوئی نظام کامیاب ہو سکتی ہے ؟اگرچہ یہ نظام ناپسندیدہ ہے ۔لیکن ایسے حالات میں کوئی بھی نظام کامیاب نہیں‌ہوسکتا ۔
     
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    شیئرنگ کا شکریہ
     
  9. ملک 17

    ملک 17 -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 18, 2012
    پیغامات:
    68
    شاعر انور صاحب کہتے ہیں


    ہے آپ کے ہونٹوں پر جو مسکان وغیرہ
    قربان گئے اس پہ دل و جان وغیرہ

    بلی تو یونہی مفت میں بدنام ہوئی ہے
    تھیلے میں تو کچھ اور تھا سامان وغیرہ

    بے حرص و غرض فرض ادا کیجیے اپنا
    جس طرح پولیس کرتی ہے چالان وغیرہ

    اب ہوش نہیں کوئی کہ بادام کہاں ہے
    اب اپنی ہتھیلی پہ ہیں دندان وغیرہ

    کس ناز سے وہ نظم کو کہہ دیتے ہیں نثری
    جب اس کے خطا ہوتے ہیں اوزان وغیرہ

    جمہوریت اک طرزِ حکومت ہے کہ جس میں
    گدھوں کی طرح بکتے ہیں انسان وغیرہ
     
  10. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    محترم نعیم یونس بھائی اسلام میں کونسا نظامِ حکومت صراحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے؟ ذرا اس پر بھی روشنی ڈالئے گا!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں