طُفیلی سے کیسے نبٹا جائے (زندگی سے لطف اُٹھائیے!از محمد العریفی)

ساجد تاج نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏اپریل 22, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    طُفیلی سے کیسے نبٹا جائے


    زندگی سے لُطف اُٹھائیے!از محمد العریفی -مکمل کتابچہ (یونیکوڈ) - URDU MAJLIS FORUM



    کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ کا کوئی دوست بغیر اجازت آپ کا موبائل فون لیا ہے اور اس میں موجود پیغامات پڑھنا شروع کر دیتا ہے۔
    میرا دوست سہر کی ایک بڑی دعوت میں شریک تھا جس کا اہتمام قابلِ احترام جج نے کیا ھتا۔ یہ رات کا کھانا تھا۔ مجلس میں زیادہ تعداد مشائخ وفضلا کی تھی۔ میرا دوست بھی ان کے درمیان بیٹھ کر اِدھر اُدھر کی باتیں کرنے لگا۔ جیب میں ‌بھاری بھر کم موبائل فون کی موجودگی اسے اُلجھن میں ڈال رہی تھی۔ اس نے موبائل فون نکالا اور پاس پڑی میز پر رکھ دیا۔ قریب بیٹھے شیخ بھی اس سے باتوں میں مشغول تھے۔ انھوں نے اپنی عادے کے مطابق موبائل فون اُٹھایا لیکن جب ان کی نظر سکرین پر پڑی تو چہرے کا رنگ بدل گیا۔ انھوںنے موبائل فون فورا اُس کی جگہ پر رکھ دیا۔ میرے دوست نے بڑی مشکل سے ہنسی دبائی۔
    جب وہ دعوت سے نکلا تو میں بھی گاڑی میں اس کے ساتھ ہو لیا۔ موبائل فون اس نے ایک طرف رکھ دیا جسے میں نے شیخ کی طرح اٹھایا اور اس کی سکرین دیکھر ہنس پڑا۔ جانتے ہیں کیوں؟
    لوگوں میں یہ چلن ہے کہ وہ اپنے موبائل فونوں‌کی سکرینوں پر مختلف عبارتیں لکھ دیتے ہیں۔ کوئی اپنا نام لکھ دیتا ہے تو کوئی “اللہ کا ذکر کریں۔“ لکھ کر ذکر اللہ کی ترغیب دیتا نظر آتا ہے ۔ میرے دوست نے موبائل فون کی سکرین پر لکھ رکھا تھا:“ابے او طُفیلی! مابائل فون اس کی جگہ واپس رکھ دو۔“
    اس نوع کے بہت سے لوگ دوسروں کے ذاتی معاملات میں دخل دیتےہیں۔ یہ عام سی بات ہے کہ ایک آدمی آپ کے ساتھ گاڑی میں بیٹھتا ہے، پھرسامنے کی دراز کھول کر کھود کرید کرنے لگتا ہے۔ یا ایک خاتون ہونٹوں پر سُرخی لگانے کے لیے خاتون کا پرس کھولتی ہے ۔ آپ سفر پر ہیں اور کوئی دوست آپ کے موبائل فون پر رابطہ کرکے پوچھتا ہے کہ آپ کہاں ہیں؟آپ کہتے ہیں کہ میں سفر میں پر ہوں۔ تھوڑی دیر میں پہنچتا ہوں وہ پوچھتا ہے آپ کہاں ہیں؟ آپ کے ساتھ کون ہے؟ اور اسی طرح کے دیگر بے فائدہ سوال۔
    چند افراد جن سے ہمارا تال میل ہوتا ہے ہم سے یہی طرز عمل روار رکھتے ہیں۔ سوالیہ ہے کہ ہم ان سے کیسے نبٹیں۔
    اس سلسلے میں اہم ترین بات یہ ہے کہ آپ اپنا کوئی ساتھی ضائع مت کریں۔ کسی سے ٹکر لینے کی کوشش نہ کریں۔ کوئی آپ سے ناراض نہ ہونے ہائے ۔ پیچیدہ صورتِ حال سے نکلنے میں‌ہوشیاری اور ذہانت کا مظاہرہ کریں۔ آپ کےاور اس کے درمیان کوئی مسئلہ کھڑا نہ ہو۔ دشمن بنانے اور دوست ہاتھ سے گنوانے میں جلد بازی نہ کریں۔ سبب کچھ بھی ہو ، احتیاط سے کام لیں۔ طفیلیوں سے نمٹنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سوال کا جواب سوال میں دیں یا مکمل طور پر موضوع بدل لیں تاکہ اہ اپنا سوال ہی بھول جائے۔ مثلا طفیلی آپ سے سوال کرے کہ آپ کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے تو آپ مسکراتے ہوئے لطیفانہ جواب دیں:

    “کیوں آپ نے میرے لیئ کوئی پُرکشش ملازمت ڈھونڈ رکھی ہے؟“

    وہ کہے گا:“نہیں، بس یونہی پوچھا تھا۔“
    آپ کہیں :“تنخواہوں کی کی حالت آج کل پتلی ہی ہے ۔ شاید پڑول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، اس لیے۔“
    آپ کہیں:“اس کے دیگر اسباب بھی ہیں۔ دنیا میں ہر طرف جنگیں چھڑی ہوئی ہیں۔۔۔۔“
    اب تک وہ اپنا پہلا سوال بُھول چُکا ہو گا۔ کیا خیال ہے۔ آپ ذرا اسی ذہانت استعمال کرکے اس صورتِ حال سے بآسانی نکل سکتے ہیں۔
    اسی طرح طفیلی آپ سے پوچھے کہ آپ کیا کام کرتے ہیں یا آپ کہاں کا سفر کررہے ہیں تو آپ کہیں:“کیوں آپ بھی میرے ساتھ سفر کریں گے؟“
    وہ کہے گا:“نہیں، میں نہیں جانتا لیکن مجھے بتائیے کہ آپ کہا جارہے ہیں؟“
    آپ کہیں:“لیکن اگر آپ میرے ساتھ سفر کریں گے تو ٹکٹ آپ کے ذمے ہوں گے۔“
    یوں ٹکٹ کی بات شروع ہو جائے گی اور وہ اپنا پہلا سوال بھول جائے گا۔ ہم اس جیسی صورتِ حآل سے کسی مشکل کے بغیر اور دوسروں سے تعلقات خراب کیے بنا نکل سکتے ہیں۔

    وقفہ

    “آپ کاپالا طفیلی سے پڑ جائے تو آپ بھی طفیلی نہ بنیں بلکہ اس زچ کیے بغیر صورتِ حال سے باہر نکل آئیں۔“


    زندگی سے لُطف اُٹھائیے! (تبصرے ) - URDU MAJLIS FORUM
     
  2. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    زبردست ------------دوسرے لفظوں میں یوں بھی کہ سکتے ہیں ناں کہ سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے
     
  3. mahs

    mahs --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2012
    پیغامات:
    332
    لیکن کچھ لوگ ہوتے ہیں‌ وہ نہیں‌ بھولتے،
    وہ بار بار ایک ہی سوال دہراتے ہیں‌ بھلے جتنا بھی گھما پھرا لو، ان کے ساتھ کیسے نمٹا جائے؟؟؟
     
  4. ملک 17

    ملک 17 -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 18, 2012
    پیغامات:
    68
    بہت خوب جناب عالی
     
  5. عاصم خان

    عاصم خان -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 3, 2010
    پیغامات:
    396
    طفیلی کو ہم اپنی روزمرہ کی زبان میں کیا بولتے ہیں؟؟؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں