نئے دوستوں میں یہ مکالمہ کیسا؟

ساجد تاج نے 'گپ شپ' میں ‏مئی 25, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    [​IMG]


    [​IMG]
    نئے دوستوں میں یہ مکالمہ کیسا؟

    [​IMG]




    س : السلام علیکم

    ع : وعلیکم السلام (who is dis)

    س:

    آپ تو ہمیں‌ بھول ہی گئے ہیں‌اویں ہمیں بھول کر ہماری محبت کی توہین کر دی۔

    اِک اِک لمحے پہ اُس کی حفاظت کرنا اے میرے اللہ
    خوبصورت دل کا انسان ہے اُداس ہو تو اچھا نہیں لگتا

    ع:

    روز روز نمبر بدلنا اچھا نہیں اے دوست
    سیانے کہتے اولڈ از گولڈ

    س:

    اولڈ از گولڈ کی رسم ہوئی پُرانی
    جب مل جائے نئی چیز تو بھول جاتے ہیں‌ پُرانی‌


    ع:

    ہاہاہاہا
    جب نئے دوست مل جاتے ہیں ، پُرانے بھول جاتے ہیں

    بدل بدل کے آئو گے بس آیا کرو
    ہمت ہے تو نام بھی بتا کے آیا کرو

    زمانہ بدل گیا پھر بھی ہم نہ بدلیں

    س:

    ہم دوست اب بنے ہیں تو اتنی جلدی بدل گئے کیسے
    گھبرائیں مت دوست بنانے میں‌کون سے لگتے ہیں‌پیسے

    نام جان کر کیا ہاتھ نہ بڑھائو گے
    رات کو تارے نظر نہ آئے تو کیا دن میں ہی سو جائو گے

    ع :

    دوست تو ابھی نہیں بنے پرانی بات ہے
    نمبر بدلنا آپ کی پرانی عادت ہے

    (پوسٹنگ کی خبر ہے آپ کو)


    س:

    پوسٹنگ کی خبر اب کہاں‌ ہم رکھ پاتے ہیں
    دن میں کام کر کے رات کو جلدی سو جاتے ہیں

    ع:

    آپ کے ہاں لائٹ نہیں جاتی؟

    س:

    لائٹ جاتی ہے تبھی جلدی سو جاتے ہیں
    لائٹ آئے تو جانے کے غم سے کمپیوٹر آن کرنا بھول جاتے ہیں

    ع:

    آپ نے فیس بُک کی آئی ڈی ائر سکائپ کی نہیں‌ بھیجی، آج ابھی سینڈ کر دیں ابھی آنلائن ہوں گا

    (نوٹ کیجیئے )

    ابھی تک جان پہچان نہیں‌ہوئی کہ س ہے کون ، کیا یہ ایک دوسرے کو جانتے ہیں ابھی تک نہیں جانتے پھر بھی میسجز چلتے گئے اور چلتے ہی گئے مزید آگے۔۔۔۔۔۔

    س:

    جب تک نہیں‌ پہچانے گے تب تک کوئی بھی آئی ڈی نہیں دوں گا
    پہلے ہمارا نام بتائیں پھر کچھ بتانے کا سوچوں گا

    ع:

    حسین احمد

    س:

    ہمیں پہچاننے میں آپ کھا گئے ہیں دھوکا
    ہم تو سیدھے سادھے ہیں نہیں نام اتنا اوکھا

    ع :

    اچھا جی ، آپ کو اگر نام نہیں آتا تو قریب بیٹھے کسی اور سے پوچھ کر بتا دیں

    س :

    ہم ساتھ بیٹھنے والوں کو نہیں بلکہ دل میں رہنے والوں کو قریب سمجھتے ہیں
    لگتا ہے آپ ہمیں اپنی دوستی کے قابل نہیں سمجھتے ہیں


    کچھ دیر یہ ع کی طرف سے میسجز آنا بند ہو گئے ، لیکن پھر اچانک س کو کسی اَن نون نمبر سے فون آجاتا ہے ، س فورا سمجھ جاتا ہے کہ یہ ع ہی ہے جو ابھی ان سے میسجز پر بات کر رہا تھا ، اور ایسا ہی ہوا، فون اُٹھایا سلام دُعا کے بعد فون کرنے والے بھائی صاحب نے آواز سُن کر کوئی نام لے کر مخاطب کیا ، مگر س نے کہا کہ نہیں میں وہ نہیں ، س نے کنفرم کیا کہ کیا آپ وہ (ع) ہیں؟؟؟؟ تو دوسرے دوست نے جواب دیا کہ جی میں وہی ہوں تو پہلے دوست نے کہا کہ دیکھیں ہم نے آپ کو پہچان لیا مگر آپ نے ابھی تک نہیں پہچانا یہ کوئی اچی بات نہیں ہے ۔ بہرحال کچھ تنگ کرنے کے بعد پہلے دوست نے بتایا کہ وہ س ہے تو وہ ع پھر حیرت میں پڑھ گئے کہ س کون ہیں ، یہ سُن کر س کو اور بھی غصہ آگیا کہ ابھی تک پہچانا نہیں، نام بتا دیا پھر بھی کہہ رہے ہیں کہ س کون اُففففففففففففففففففففففففففففففففففف۔ کچھ دیر بھائی ع نے خودی کہہ دیا کہ اچھا اچھا آپ س ت ہیں ، تو س نے کہا کہ جی اب پہچانا آپ نے ، یوں باتوں کا سلسلہ شروع ہوا ماشاءاللہ ع بھائی تو کمال شخصیت کے مالک نکلے اور کیا پُر مزاح طبیعت ہے ان کی ، ماشاءاللہ اللہ تعالی انہیں ہمیشہ خوش رکھے اور ان کی ہر مشکل کو دور کر دے آمین۔

    ع بھائی نے س سے کہا !

    کہ س بھائی اگر مجھے معلوم ہو جاتا کہ یہ آپ ہیں تو ایس ایم ایس مُلاقات زیادہ دلچسپ ہو جاتی۔


    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    واہ جی ..... س بھائی ، کیا سین دیا ہے ...کہ عین اس وقت پڑھتے پڑھتے بجلی چلی گئی.
     
  3. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    بہت اچھا مکالمہ ہے سین بھائی!
     
  4. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    ساجد بھائی!شکر ہے نام نہیں بتایا آپ نے،کہ اس آدھی سے ذرا زیادہ ملاقات میں ع کون ہے؟ورنہ آپ نے جو تعریف کا پل پاندھنے کی کوشش کی ہے کمزور بھی پڑ سکتا ہے۔انسان ضعیف اور خطا کا پتلا کہلاتا ہے،سوایس ایم ایس ملاقات میں کوئی بات گراں گزری ہو تو معاف کیجئے گا۔ جزاک اللہ
     
  5. mahs

    mahs --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2012
    پیغامات:
    332
    س بھائی بہت ہی خوب مکالمہ، ویسے آپ کسی نیوز پیپررکے لیے بھی لکھا کریں، اچھے لکھاری ہیں۔
     
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بھائ عطاء الرحمن منگلوری اب پہیلیاں تو نہ بجھوایۓ۔ بتا بھی دیجیۓ کہ وہ "ع" کون حضرت ہین۔
     
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بھائ عطاء الرحمن منگلوری اب پہیلیاں تو نہ بجھوایۓ۔ بتا بھی دیجیۓ کہ وہ "ع" کون حضرت ہین۔
     
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    عطاءالرحمن منگلوری بھائی اب میں خودی بتا دیتا ہوں کہ یہ س اور ع کون ہیں‌۔

    بابر بھائی س سے ساجد ، اور ایک جگہ س ت لکھا ہے تو س سے ساجد اور ت سے تاج لو جی یہ بن گیا ساجد تاج۔

    اب دوسرے حضرت ہیں‌ہمارے عطاءالرحمن منگلوری بھائی صاحب ، ع عطا بنتا ہے

    اب اس سارے مکالمے کو ساجد اور عطاءالرحمن کے نام سے پڑھتے جائیں :00003:
     
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    بابر بھائی آپ کا بھی جواب نہیں ویسے ، پہچان تو لیا آپ نے ویسے ، ویسے ایک حیرت کی بات ہے میرے لیے میں جب بھی کوئی ڈھکی چھپی بات کرتا ہوں تو سب سے پہلے آپ پہچان لیتے ہیں کہ میں کس کی بات کر رہا ہوں :00002: اب اپنی اوپر والی لائن میں‌ آپ نے ع کو ہائی لائٹ کر دیا، ایک طرف یہ بتا بھی دیا کہ اوپر ذکر کردہ ع کا تعلق عطا الرحمن بھائی سے ہے اور نیچے دوسری طرف اُن سے بھی سوال کر لیا ہے کہ ع حضرت کون ہیں :00009::00001:
     
  10. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    ،،عین،، ممکن ہے وہ بھائی یہی ،،ع،، ہوں.
     
  11. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    حوصلہ افزائی کرنے کا شکریہ

    ہم تو کسی نیوز والے کو ڈھونڈ رہے ہیں مگر سانوں کوئی لفٹ کرواندا ہی نئی :00002: کتنے لوگوں نے حامی بھری کہ آپ کی تحاریر کو کسی اخبار میں شائع کرواتے ہیں مگر بعد میں بھول جاتے ہیں ، ویسے عطاءالرحمن بھائی بھی کسی اخبار کے چیف ایڈیٹر رہ چُکے ہیں تو ان سے مدد لی جا سکتی ہے ، کیوں عطا بھائی کوئی چانس مل سکتا ہے ہم جیسے لوگوں کو ؟:00013:
     
  12. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    ویسے بھی نیوز والوں کو ،سین،ع، ک، کی خبریں چاھیں ہوتی ھیں. ابتسامیہ
     
  13. mahs

    mahs --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2012
    پیغامات:
    332
    آپ مستقل مزاج آدمی ہیں کوشش کرتے رہیں، ایک دن ضرور انشاءاللہ کامیابی ہوگی۔
     
  14. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بھائ اس جملہ کے بعد میرے خیال میں بات واضح ہوچکی تھی کہ آپ کا روۓ سخن کس جانب ہے۔
     
  15. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    چلو اسی بات پہ ع بھائی مانسہرہ کی، اور س بھائی لاھور کی سیر کی دعوت دیں سب کو .
     
  16. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ویسے سوچ رہا ہوں اگلی بار مکالمہ س ع سے ہٹا کر الف اور ب سے شروع کروں‌:00003:

    ان شاءاللہ بھائی ، اللہ تعالی سے نا اُمید کبھی نہیں ہوتا کیونکہ جانتا ہوں کہ سب اُسی کے ہاتھ میں‌ہے جب عزت دینے پر آتا ہے تو انسان پریشان ہو جاتا ہے کہ خوشیاں کہاں کہاں سے اُسے مل رہی ہیں اور جب غم دیتا ہے تو شکر ادا کرنے کی پوری کوشش کرتا ہوں اور یہی سوچتا ہوں کہ شاید میرا امتحان ہو

    ہمممممممم:00016:

    ع سے مانسہرہ جا کر ملنے کی ضرورت نہیں‌ہمیں ، یہ بھائی حضرت لاہور کی ایک جگہ والٹن میں ہی رہائش پذیر ہیں اور یہ جگہ میرے سسرال کے بلکل قریب ہے تو اسی بہانے ان سے مُلاقات کر کے مُلاقاتی تھریڈ لکھنے کی کوشش کروں گا
     
  17. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    بابربھائی،آپ نے بال دھوپ میں تو سفید نہیں کئے،یہ پہیلی آپ پہلی نظر میں بوجھ چکے تھے۔:00039:
     
  18. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔
    اچھا لگا پڑھ کے
     
  19. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    واہ ساجد بھائی یہ س ع کا مکالمہ کی خوب بنایا ہے۔
     
  20. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    ہم حاضر ہیںاسحاق بھائی،جب چاہیں مانسہرہ کی سیرکے لئے حکم کیجئے۔
    لاہور کی سیر کے لئے تو یہ موسم خوب ہے۔مزا نہ آجائے تو لاہور لاہور نہیں۔:00006:
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں