پارلیمنٹ ہاوس کے قریب فائرنگ

عائشہ نے 'خبریں' میں ‏اگست 15, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مسلح شخص نے گاڑی میں اہلخانہ سمیت پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش کی اور روکنے پر اُس نے وہاں پر موجود پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی۔
    مسلح شخص کے پاس دو کلاشنکوف ہیں جن سے وہ وقفے وقفے سے فائرنگ کر رہا ہے۔
    ملزم ایک گاڑی میں اپنے بیوی اور بچوں سمیت سوار ہیں اور ملزم کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں بظاہر نہ تو بچے اور نہ ہی ان کی بیوی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔
    واضح رہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس ریڈ زون میں واقع ہے جس کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
    ‮پاکستان‬ - ‭BBC Urdu‬ - ‮اسلام آباد: مسلح شخص کی فائرنگ، مذاکرات جاری‬
    اس کی کسر رہ گئی تھی ۔
     
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ہیٹس آف ٹو زمرد خان!

    جن کی بہادری کی وجہ سے اس شخص پر قابو پا لیا گیا ہے۔
     
  3. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    یه کویی پاگل تها. ..پی پی پی کے زمرد خان کی کوشش سے اس پر قابو پا بیا گیا.
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پاگل کا ڈرامہ پاگل اور غیر ذمہ دار میڈیا نے لائیو نشر کیا اور ایک دوسرے پاگل نے ڈراپ سین کر دیا ۔
    اگر زمرد کی حرکت سے کوئی جان چلی جاتی تو یہی ڈراپ سین خونی ہو جاتا ۔
    ہمارے ملک میں عجیب ڈرامے ہوتے ہیں : جرنیل سیاست میں گھس آتے ہیں اور سیاست دان گنج پر ہیلمٹ لیے بغیر کمانڈوایکشن میں گھس جاتے ہیں اگر سب اپنا اپنا کام کریں تو زیادہ اچھا ہو۔
    بوگس میڈیا ایک کلین شیو شخص اور بے پردہ عورت کو نفاذ اسلام کا مطالبہ کرتے دکھاتا رہا ۔ جھوٹے ڈراموں کی حد ہے ۔
     
  5. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    وہ حضرت گاڑی کے باہرٹہل رہے تھے رفع حاجت بھی فرمارہے تھے لیکن کسی پولیس اسنائپرکویہ توفیق نہ ہوئی کہ اسکی ٹانگ یاہاتھ وغیرہ پرگولی مارکراسے پکڑے بس پانچ گھنٹے مذکرات مذکرات کھیلتے رہے۔
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    میڈیا اور سیفما کے ایجنٹ اب اس کو پراپیگینڈے کے طور پر اسلامی ذہن رکھنے والوں کے خلاف پھیلائیں گے۔

    حد ہے ویسے کہ پولیس کے پاس نہ کوئی کمانڈو تھا، نہ سنائپر۔ سبحان اللہ۔

    ویسے ڈرامہ اور تماشا اچھا تھا
     
  7. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    میں بات اپنے ایک سالہ پروفیشنل تجربے کی بنیاد پر کروں گا کہ یہ شخص جسکو میڈیا پاگل، ذہنی مریض یا پھر شرابی و جواری پیش کرتی رہی کل، چاہے وہ شریعت کا مطالبہ کرے یا پھر اپنی کسی دنیاوی ضرورت کا مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہاں جو بات مجھے پریشان کررہی ہے وہ ہے سیفٹی و سکیورٹی (امن و امان)۔
    یہ شخص ایک حساس جگہ پر کیسے ہتھیار لےکر پہنچا! یہ بات میرے لیے بہت عجیب ہے، اس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی شخص ہتھیار اور بم لےکر اس حساس ترین علائقہ میں پہنچ سکتا ہے اور جو چاہے کاروائی کرسکتا ہے اور اس ایک شخص نے پورے دن وفاقی شہرکوایک قسم کا مفلوج بناکررکھدیا تھا۔
    میرے ذہن میں کئی باتیں ہیں جوکہ ایک پولیس آفسر ہونے کے ناتے ذہن میں گھوم رہی ہیں۔

    1- یہ شخص کون ہے اور اسکے اصل مقاصد کیا تھے؟
    2- یہ کاروائی کیوں کی گئی اور اس کاروائی کے مقاصد کیا تھے؟
    3- اس کھیل کا فائدہ کس کو جائے گا؟
    4- اس کھیل میں کیا سبق دیا گیا اور کس کو دیا گیا؟
    5- اگر ایک بندہ اس طرح کی کاروائی کرکے پورے شہر کی سکیورٹی کو مفلوج کرسکتا ہے تو دھشتگرد کیا نہیں کرسکتے؟
    6- پاکستان کی سکیورٹی سسٹم کا اندازہ ہوگیا کہ وہ کس قدر طاقتور اور محفوظ ہے؟


    سکیورٹی فورس پورا دن کچھ نہ کرسکی اور ایک نہتا ڈرامے باز آیا اور اس شخص پر کنٹرول کرگیا، واہ کیا بات ہے، اس سارے کھیل کا فائدہ کس کوہوگا، یہ بہت جلد معلوم ہوجائے گا۔

    پاکستان کے سکیورٹی ادارےمفلوج ہوچکے ہیں اور ان کا مورال بہت حد تک نیچے گرگیا ہے اور یہ ہی وہ لوگ چاہتے تھے اور اب آہستہ آہستہ اصل کھیل شروع ہونے والا ہے۔
    اب انتظار کریں اور فلم دیکھیں جو شروع ہونے والی ہے۔
     
  8. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    ایسی کوئی بات نھی ہے. اس کو مار گرانا قطعن مشکل نہ تھا.اداروں کا مقصد اس کو زندہ پکڑنا تھا. اور ایک زمرد کی بیوقوفانہ بہادری سے فائرنگ کی نوبت آئی.
    باقی اسلحہ لے جانے کی بات ہے وہ تو لوگ وائٹ ہائوس تک بھی لے جاتے ھیں.
     
  9. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    اس ڈرامہ کی ایک اور کہانی بھی سنیں۔

    یہ مسلح شخص جس کا پورا نام ملک سکندر ہے کوئی اور نہیں بلکہ آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور کا باڈی گارڈ رہ چکا ہے اور پکا پی پی پی کا جیالا ہے۔
    اور آج کی میڈیا کا نام نہاد ہیرو زمرد خان ملک سکندر کا دوست ہے، اور دونوں ایک دوسرے کو بہت قریب سے جانتے ہیں اسی وجہ سے زمرد خان کوآگے لایا گیا بلکہ یوں کہیں کہ یہ بہادری کا کام زمرد خان نے خود لیا ہیرو بننے کے لیے کیونکہ اسے پتہ تھا کہ ملک سکندراس کا دوست ہے اور ملک سکندر کی بیوی زمرد خان کو بہت اچھی طرح سے جانتی ہے کیونکہ ایک تقریب میں آکر زمرد خان سے بیت المال کا پیسہ بھی وصول کرچکی ہے۔
    اور نہ صرف زمرد خان بلکہ قمر زماں کائرہ کو بھی اس سے ملنے کے لیے آگے آنے کی کوشش کی گئی تھی مگر انہوں نے انکار کردیا تھا۔
    واہ واہ واہ کیا ڈرامہ تھا، دونوں دوستوں کی ملی بھگت کا ڈرامہ جس میں ان کی بیوی نے بھی کیا خوب کردار ادا کیا۔
    ان کی زمرد خان اور فردوس عاشق اعوان کے ساتھ لی گئی تصویر میرے فیس بک کے پیج پر دیکھ سکتے ہیں۔
    https://www.facebook.com/photo.php?fbid=10152102065290130&set=a.10151945788390130.1073741835.627335129&type=1&theater
    والسلام علیکم
     
  10. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بهت شکریه منهج سلف بهایی
     
  11. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    یقینا۔
    شائید لوگ آجکل سٹیج، ٹھیڑ وغیرہ سے تھک کر ایسے ڈرامے ہی پسند کرتے ہوں۔۔۔۔
     
  12. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    بھائی آپ سے درخواست ہے کہ ایک بار مزید تحقیق کر لیں۔ کہیں یہ سعودی سفیر کی بیوی تو نہیں،
    میں فورم کی انتظامیہ سے پیشگی معذرت چاہوں گا کہ میری یہ پوسٹ فورم کے معیار کے مطابق نہیں لیکن مجھ سے رہا نہ جا سکا۔
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بالکل درست ۔ سیکیورٹی اداروں کے اہلکار پروفیشنل لوگ تھے انہیں زمرد کی طرح صرف ہیرو نہیں بننا تھا بہت سی حساس باتوں کو مدنظر رکھنا تھا ۔ یہ بات تو یقینی تھی کہ تنہا شخص چند گھنٹے ہی یہ ڈرامہ کر سکتا ہے ۔ اس کے بعد جلد یا بدیر اس نے قابو آ جانا تھا۔
    ایسے واقعات ساری دنیا میں ہوتے ہیں ، پاکستانی سیکیورٹی ادارے انتہائی کٹھن حالات میں کام کر رہے ہیں ۔ مغربی ممالک میں مسلح شخص کی ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کے واقعات عام ہیں ، یونیورسٹیوں اورہائی سکولز تک میں ایسی باتیں ہو جاتی ہیں ۔ فرق اتنا ہے کہ وہاں چینلز ایسے پاگلوں کی فائرنگ لائیو نشر نہیں کرتے ۔
    ان سب چینلز کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے جنہوں نے خوف و ہراس پھیلانے میں اس شخص کا ساتھ دیا ۔
     
  14. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    مجھے سب سے زیادہ غصہ اس میڈیا پر ہے، اصل فساد کی جڑ یہ میڈیا ہے، پاکستان کا سب سے بڑا ڈان، غدار میڈیا۔ پیسے کا پجاری، کسی طرح بھی خوش نہ ہونے والامیڈیا۔ اگر اس شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جاتا تو چیف جسٹس نے رات کو جیو دیکھتے ہوئے سوئے موٹیو لے لینا تھا۔
    ڈرامے بازیاں محض
     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جی یہ محترمہ الجوہرہ عبداللہ العریفی ہیں میں انہیں کچھ تقریبات میں دیکھ چکی ہوں اس لیے پہچانتی ہوں ۔ لیکن طالب علم بھائی ہم دونوں اور سعودی سفیر کی اہلیہ مل کر بھی برطانوی پولیس افسر کی دانش مندی کا مقابل نہیں کر سکتے ۔ برطانوی پولیس کی ذہانت اور ہماری ذہانت کا کیا مقابلہ ؟
    اچھے لطیفے کتنے نایاب ہو گئے ہیں ؟
     
  16. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    چھڈو جی زمرد خان سے اچھی جپھی عمران خان کے سیکورٹی گارڈ نے ماری تھی اسے لے کے ہی گرا تھا :00003:
     
  17. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    ھیں ؟؟؟؟ یہ بھی لائیودکھایا ؟؟؟؟ :kya:
     
  18. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ہہہہہہ اس کا معاملہ تو کھلا نہیں مگر یہاں پرانی دوستیاں سامنے آ رہی ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
     
  19. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    ہوسکتا ہے بھائی آپ کی بات بلکل درست ہو، دراصل میں نے واقعی تحقیق نہیں کی کیونکہ مجھے جس نے یہ لنک بھیجا وہ پنجاب کا ایڈیشنل آئی جی پولیس ہیں اور جس نے اس کی کنفرمیشن کی وہ لاھور کا ڈی آئی جی پولیس ہے تو میں نے سوچا بات پکی ہوگی اب مجھے کیا پتہ کہ اتنے بڑے پاکستانی پولیس کے افسران بھی بغیر تحقیق کے خبر آگے پہنچائيں گے، خیر ان سے میرے ذاتی مراسم ہیں اس لیے ان کو تو میں کچھ نہیں کہ سکتا مگر آئندہ احتیاط برتی جائے گی کہ کوئی بھی پاکستانی خبر لائے تو اپنی تحقیق ضرور کرنی چاہیے۔ ان شاءاللہ
    بہت بہت شکریہ نشاندہی کرنے کا بھائی۔
    جزاک اللہ خیر
    والسلام علیکم
     
  20. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    انا للہ وانا الیہ راجعون
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں