ضرب عضب --- اپ ڈیٹس

اہل الحدیث نے 'خبریں' میں ‏جولائی 13, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ضرب عضب کے متاثرین کی باعزت واپسی کے لیے جامع بحالی پلان تیار
    13 جولائی 2014

    اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے آپریشن ضرب عضب کے بعد شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی گھروں کو باعزت واپسی کیلئے ایک جامع بحالی پلان تیار کرلیا گیا ہے‘ وفاقی حکومت نے آئی ڈی پیز کو تقریباً آٹھ ارب روپے فراہم کئے ہیں جبکہ 35 کروڑ 82 لاکھ 36 ہزار روپے پہلے ہی 29 ہزار 853 خاندانوں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ تازہ اعدادو شمار کے مطابق 80 ہزار 302 خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 9 لاکھ 29 ہزار 859 آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کی رجسٹریشن کا عمل 15جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا۔ وفاقی حکومت پہلے ہی اپنے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ آئی ڈی پیز کیلئے عطیہ کرچکی ہے جوکہ 20 کروڑ روپے بنتی ہے۔ فاٹا سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور موبائل فون کمپنی زونگ کے درمیان آئی ڈی پیز میں شفاف اور بہتر طریقے سے مزید نقد رقوم کی تقسیم کا عمل یقینی بنانے کیلئے ایک معاہدہ طے پاچکا ہے۔ اب تک 34 ہزار سمیں متاثرین کو فراہم کردی گئی ہیں۔ بجلی‘ عارضی مساجد‘ ڈاکٹرز اور ادویات سمیت طبی سہولیات آئی ڈی پیز کے کیمپوں میں فراہم کردی گئی ہیں۔ صاف پانی اور برف کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔ ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) نے اب تک ایک لاکھ پی پی آر ویکسی نیشن فراہم کی ہیں تاکہ متاثرین اور ان کی میزبانی کرنے والوں میں بیماریوں کو پھیلنے سے بچایا جاسکے۔ پی پی آر وہ بیماری ہے جو زندہ جانوروں اور مرغیوں میں پائی جاتی ہے۔ پاک فوج اور متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عالمی ادارہ خوراک پروگرام کے تعاون سے اب تک خوراک کے ایک لاکھ تھیلے بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔ رمضان پیکیج کے تحت دئیے گئے 20 ہزار روپے کے علاوہ ہر متاثرہ شخص کو خوراک اور غیر خوراک کی اشیاءپرمشتمل حکومتی ریلیف پیکیج کے تحت ماہانہ 20 ہزار روپے دئیے جارہے ہیں۔ 110 کلوگرام کے 5 ہزار فوڈ پیکیجز روزانہ ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر متاثرین میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔ ہفتہ کے روز سے خیبر پختونخواہ کے چھ اضلاع ہنگو‘ بنوں‘ لکی مروت‘ ڈی آئی خان‘ کرک اور ٹانک میں تین روزہ پولیو مہم بھی شروع کی گئی ہے جہاں متاثرین عارضی طور پر رہائش پذیر ہیں۔ تین روزہ مہم کے دوران چار ہزارٹیمیں کیمپوں کے دورے کریں گی اور متاثرہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ وفاقی حکومت کے علاوہ حکومت پنجاب نے متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کئی ایک اقدامات اٹھائے ہیں۔ پنجاب حکومت نے 50 کروڑ روپے جمع کروائے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی نے اس فنڈ میں اپنی ایک مہینے کی تنخواہ عطیہ کی ہے۔ متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے شہباز شریف رضاکار فورس بھی تشکیل دی گئی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا، اللہ کرے کہ سب لوگوں تک درست طریقےسے امداد پہنچے اور وہ دوبارہ معمول کی زندگی شروع کر سکیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
    ضرب عضب: وادی شوال میں فضائی کارروائی ، 35شرپسندمارے گئے
    16 جولائی 2014 (11:24)

    میرانشاہ ، راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وجنوبی وزیرستان کی سرحد پر واقع وادی شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں آپریشن سے بچ کر بھاگنے کی کوشش کرنیوالے 35شرپسند مارے گئے ہیں ۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شوال میں بڑی تعدادمیں شدت پسندوں کے قیام پذیر ہونے کی انٹیلی جنس اطلاعات تھیں جس پر کارروائی کیلئے طیاروں کو فضاءمیں دیکھتے ہی دہشتگردبھاگنے لگے ۔اعلامیہ کے مطابق بدھ کی صبح بھاگنے کی کوشش کے دوران ہی جیٹ طیارے متعلقہ مقامات پر پہنچ گئے اور بمباری سے 35شرپسند مارے گئے ۔
    یادرہے کہ گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث اور بنوں جیل سے فرار ہونیوالے تحریک طالبان کے عدنان رشید کو ساتھیوں سمیت زخمی حالت میں پکڑلیا۔

    http://dailypakistan.com.pk/zarb-e-azb/16-Jul-2014/123462
     
  4. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
    ضرب عضب: عدنان رشید سمیت 4 شدت پسند کمانڈر گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل، طالبان نے گرفتاری کی تصدیق کر دی

    16 جولائی 2014 (11:16)

    پشاور (نیوز ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر اور سابق صدر پرویز مشرف پر قاتلانہ حملہ کے مرکزی ملزم عدنان رشید سمیت 4 عسکریت پسند کمانڈروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عدنان رشید کو شکئی سے زخمی حالت میں گرفتار کر کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔کالعدم تحریک پاکستان نے عدنان رشید کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ڈان نیوز کے ذرائع کے مطابق عدنان رشید کے ساتھ القائدہ کمانڈر مفتی زبیر اور دو گارڈز بھی گرفتار ہوئے ہیں۔

    عدنان رشید نے چار روز قبل شمالی ویزرستان میں فوج کے محاصرے سے بھاگنے کی کوشش کی تھی اور شدید زخمی ہو گیا تھا۔اس دوران وہ جنوبی وزیرستان پہنچنے میں کامیاب رہا لیکن فورسز نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جس علاقے سے عدنان رشید کو گرفتار کیا گیا وہاں کے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد طالبان کی جانب سے پمفلٹ تقسیم کیے گئے جن میں چند مقامی کمانڈرز کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بدلے کی دھمکی دی گئی۔

    عدنان رشید کیساتھ ساتھ تین مزید کمانڈرز فہیم، انور اور القاعدہ کے مفتی زبیر مروت کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ مفتی زبیر مروت القاعدہ کے کمانڈر مفتی سجاد منصور کا چھوٹا بھائی ہے،چاروں شدت پسند کمانڈر شکئی میں مقیم تھے۔ عدنان رشید کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی کے گاوں "چھوٹا لاہور " سے تھا اور 1997 میں جوانی کے دنوں میں اس نے پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔اسی دوران 2014 میں 24 سال کی عمر میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں گرفتار ہوا اور 2005 میں سزا موت دی گئی،بنوں جیل میں سزا پر عملدرآمد کے منتظر تھا کہ اپریل 2012 میں اس کےساتھی چھڑا کر لئے گئے۔اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور جیل میں داخل ہوتے ہی پھانسی گھاٹ کی طرف بڑھے اور باآواز بلند عدنان رشید کو پکارنا شروع کیا، اس حملے میں طالبان نے 384 قیدی چھڑائے تھے۔رہائی کے بعد عدنان نے ملالہ یوسف زئی کو ایک خط لکھا جس میں اس پر حملے کی وضاحت کی اور اسے واپس آکر اسلامی و پختون روایات کے مطابق پڑھنے کا مشورہ دیا لیکن طالبان نے عدنان کے اس خط کو اس کی ذاتی رائے قرار دیا تھا۔اس کے بعد عدنان رشید نے قیدیوں کی مدد کیلئے ایک تنظیم "انصار الاسیر" قائم کی، پچھلے سال جولائی میں ڈیرہ اسمٰعیل خان جیل پر حملے کا واقعہ پیش آیا جہاں اس حملے کا ماسٹر مائنڈ عدنان رشید کو ہی قرار دیا گیا۔ اس واقعہ میں دو سو تینتالیس قیدی فرار ہوئے۔

    http://dailypakistan.com.pk/zarb-e-azb/15-Jul-2014/123216
     
  5. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جب خوارج نے 1979 میں بیت اللہ پر حملہ کیا۔ درجنوں حاجیوں کو شہید اور سیکنڑوں کو یرغمال بنایا تو پاک فوج نے انکو مٹایا، اب پھر پاک فوج اپنی خوارج سے قتال والی روایت کو زندہ کرتے ہوئے قبائلی علاقوں میں خوارج کی ٹھکائی میں مصروف عمل ہے
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    متاثرین کو امداد بھیجنے کے لئے
    No PR140/2014-ISPR Dated: June 22, 2014
    Rawalpindi - June 22, 2014:
    To assist displaced brethren from North Waziristan, donation camps have been established by Pakistan Army at Karachi and Lahore. At Karachi donations collection points have been established at COD Karachi, DHA Golf club, Malir Cantt gate. At Hyderabad and Pano Aqil,doation collection point has been established at respective cantonment gates. Contact numbers for further details are 03212532699, 03006420542, and 03213789526.

    At Lahore donation collection points have been established at Fortress Stadium Lahore, Masjid Chowk E-Block DHA Phase I, Beacon House School Z Block DHA Phase 3, Wateen Chowk DHA Phase5. More details can be obtained from following contacts 042-66993281, 042-37017375, 03216812531, 111-929-909, 0494-310005 ( Chonia Cantt).

    Donation can also be deposited in Askari Bank Limited GHQ Branch Account no- 00280100218255

    https://www.ispr.gov.pk/front/main.asp?o=t-press_release&date=2014/6/22#pr_link2590
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اس سلسلے میں ہمارے ایک استاد سر عمران سعید کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو توفیق بخشی ہے کہ پاکستان بھر میں جہاں کہیں ہمارے بہن بھائی کسی تکلیف میں مبتلا ہوتے ہیں وہاں پہنچ کر ان کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سیلاب، قحط سالی، اور ہر طرح کی مصیبت میں اپنے ہم وطنوں کا درد محسوس کرتے ہوئے ان کی مدد کو تیار رہتے ہیں۔ اور سب سے بڑی بات کہ سچے محب وطن ہیں اور جہاں جاتے ہیں پاکستان سے محبت اور تفرقے سے اجتناب کا پیغام پہنچاتے ہیں۔
    انہوں نے 'احساس' AIHSAAS کے نام سے ایک چھوٹا سا پلیٹ فارم ترتیب دیا ہے جس کے تحت وہ اپنے دوستوں اور شاگردوں کے ساتھ مل کر فنڈز اکھٹے کرتے ہیں اور بذات خود جا کر متاثرہ علاقوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے 'معمار ویلفئیر ٹرسٹ' کے ساتھ الحاق کر لیا ہے اور انہی کے ساتھ اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
    مزید تفصیلات کے لیے ان کی آفیشل ویب سائٹ: http://www.aihsaas.org/
    فیس بک پیج: https://www.facebook.com/aihsaas.official
     
    Last edited: ‏جولائی 27, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    پاک فوج نے میران شاہ، بویا اور دیگان کو دہشتگردوں سے کلیئرکرالیا، آئی ایس پی آر
    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ”ضرب عضب“ کامیابی سے جاری ہے، فورسز نے میران شاہ، بویا اور دیگان کو دہشتگردوں سے کلیئر کرالیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب کی اہداف کے مطابق پیش رفت جاری ہے اب تک پاک نے میران شاہ، بویا اور دیگان کو مکمل جب کہ میرعلی اور مضافات کے 70 فیصدعلاقے کو دہشت گردوں سے کلیئر کرالیا جس کے بعد میرعلی اور نواحی علاقوں میں گھر گھرسرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

    پاک فوج کے مطابق میرعلی دہشت گروں کا دوسرا بڑا ٹھکانا تھا جسے کلیئر کرایا گیا ہے جب کہ وہاں سے اسلحہ اور بارود بنانے والی 2 بڑی فیکٹریاں بھی پکڑی گئیں، اس کے علاوہ آپریشن کے دوران بویا سے 5 ہزار کلو گرام وزنی بارودی سرنگیں برآمد ہوئی جسے ناکارہ بنا دیا گیا جب کہ 2 زیر زمین سرنگوں سے بھی دھماکا خیز مواد کے 30 بیرلز ملے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے گزشتہ ماہ 14 جون سے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے نام سے شروع ہونے والے آپریشن میں اب تک 500 سے زائد ملکی اور غیر ملکی دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔
    http://www.express.pk/story/274867/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    [​IMG]
     
  10. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    شمالی وزیرستان: تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں اہم طالبان کمانڈر سمیت 23 دہشت گرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے مداخیل میں کی گئی جس میں طالبان کے اہم کمانڈر اور غیر ملکیوں سمیت 23 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گردوں کے اسلحے اور بارود کا ذخیرہ اور زیر زمین ٹنل سسٹم بھی تباہ کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے جاری آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ میں اب تک سیکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانوں اور اسلحہ مراکز کو تباہ کردیا ہے۔


    http://www.express.pk/story/313328/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  11. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    اللہ تعالٰی ہمارے ملک پاکستان، اور تمام عالم اسلام کی حفاظت فرمائے۔ ایسے لوگوں کا صفایا بہت ضروری ہے۔ بہت بدنامی ہو گئی بس۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں