لاہور واہگہ بارڈر پر خود کش دھماکا ، خواتین اور بچوں سمیت بیسیوں افراد ہلاک

dani نے 'خبریں' میں ‏نومبر 3, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    لاہور: واہگہ بارڈر کے قریب خودکش حملے میں بچوں، خواتین اور رینجرز اہلکاروں سمیت 57 افراد جاں بحق ہوئے جس میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں جبکہ رینجرز اہلکاروں سمیت 70 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق خودکش دھماکا واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب ختم ہونے کے بعد ہوا جس کے نتیجے میں بچوں، خواتین اور رینجرز اہلکاروں سمیت 57 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں، دھماکے میں رینجرز اہلکاروں سمیت 70 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ بارڈر کے قریب واقع کئی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی افراد کو گھرکی اور سروسز اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

    دھماکے کے بعد لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جب کہ گھرکی اسپتال جہاں لاشوں اور زخمیوں کو لایا گیا وہاں قیامت صغریٰ کے مناظر دیکھے گئے، لوگ اپنے پیاروں کی لاشوں سے لپٹ کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے جب کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی گئی، اسپتال میں جگہ کم پڑجانے کے باعث لاشوں کو پارکنگ ایریا میں رکھا گیا جنہیں بعد ازاں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا، حملے کی ذمہ داری کالعدم جند اللہ، کالعدم احرار الہند اور کالعدم تحریک طالبان کے محسود گروپ نے قبول کی ہے۔

    آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ واہگہ بارڈر کے قریب کئے جانےو الا حملہ خود کش تھا جس میں 12 سے 15 کلو بارودی مواد، بڑی تعداد میں بال بیئرنگز اور کیلوں کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب ختم ہوئی تو خودکش حملہ آور نے گھروں کو جانے والے افراد کے بیچ میں پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کی وجہ سے اتنی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے صوبے بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں لیکن انتظامات جیسے بھی ہوں خودکش حملے کا خطرہ ہمیشہ رہتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 5، 5 لاکھ، شدید زخمی ہونے والوں کے لئے 75، 75 ہزار اور معمولی زخمی ہونے والوں کے لئے 25، 25 ہزار روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

    http://www.express.pk/story/299977/
    اناللہ وانا الیہ راجعون
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    اللہ کی لعنت ہو یہ حملہ کرنے والے پرچاہے خودکش ہو یا نہیں !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    ان للہ وانا الیہ راجعون
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    انتہائی افسوسناک خبر ۔۔۔
    حملے کی پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی ، لیکن ہؤا وہی جو دہشتگرد چاہتے تھے ،
    مجھے کیوں ایسا لگتا ہے کہ جب بھی ایسا حادثہ ہوتا ہے ، پیشگی اطلاع ، احیتاط برتنے کے لیے نہیں بلکہ کھلے عام دھمکی دی جاتی ہے کہ لو ہم حملہ کرنے آرہے ہیں جو کرنا ہے کرلو۔۔۔۔چیلنج ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
    واہگہ بارڈرخود کش حملہ: ذمہ داری بیک وقت کالعدم جنداللہ، حکیم اللہ محسود گروپ اور جماعت الاحرار نے قبول کر لی
    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) واہگہ بارڈر کے قریب ہونے خود کش حملے کی ذمہ داری ملک میں کام کرنے والی تین کالعدم تنظیوں جنداللہ، جماعت الاحرار اور حکیم اللہ محسود گروپ نے قبول کر لی ہے۔ نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں جنداللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ خود کش حملہ شمالی وزیرستان میں جاری پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کا رد عمل ہے جس میں نشانہ رینجرز اہلکار تھے۔دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے والی جماعت الاحرار اور حکیم اللہ محسود گروپ نے بھی مختلف میڈیا گروپس کو فون کر کے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ واضح رہے اس خود کش حملے میں کم از کم پچاس افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد عام شہری ہیں۔
    http://dailypakistan.com.pk/national/02-Nov-2014/159090
     
  6. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
    اس وقت پاکستا ن ایک انتہائی تشویسناک صورتحال سے دوچار ہے۔طالبان کے دہشتگردوںاور ان کے ساتھیوں نے ہمارے پیارے پاکستان کو جہنم بنا دیا ہے،50 ہزار کے قریب معصوم اور بے گناہ لوگ اپنی جان سے گئے،پاکستان کی اقتصادیات آخری ہچکیاں لے رہی ہے اور داخلی امن و امان کی صورتحال دگرگوں ہے۔ مذہبی انتہا پسندی عروج پر ہے۔ انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں.دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان کی معشت کو ایک کھرب تین ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے جو کہ جاری ہے۔
    معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، بم دہماکے کرنا،خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا دہشتگردی ہے ،جہاد نہ ہے،جہاد تو اللہ کی راہ میں ،اللہ تعالی کی خشنودی کے لئےکیا جاتا ہے۔ کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے،اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے۔جہاد کا فیصلہ افراد نہیں کر سکتے،یہ صرف قانونی حکومت کر تی ہےلہذا طالبان اور دوسری دہشت گر جماعتوں کا نام نہاد جہاد ،بغاوت کے زمرہ میں آتا ہے۔ اسلام میں ایک بے گناہ کا قتل تمام انسانیت کا قتل تصور ہوتا ہے۔ چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔ معصوم اور بے گناہ لوگوں ، عورتوں اور بچوں کا قتل اسلام میں ممنوع ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بالکل بجا فرمایا بھائی
    اگر بے گناہوں کا قتل کرنا جہاد ہے تو پھر خوارج سب سے عظیم تر مجاہد ہوئے۔
    اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے۔ ان جیسے گروپوں نے ہمیشہ اسلام کا نام استعمال کرکے مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے۔
    ایک طرف کافر بے گناہ مسلمانوں کو قتل کررہے ہیں اور دوسری طرف یہ نام نہاد مجاہد اپنے ہی مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں۔
    چلو مان لیا کہ یہ غیر ملکی ایجنسیاں ہیں تو پھر تحریک طالبان پاکستان ذمہ داریاں کیوں قبول کرتی ہیں۔ اللہ تعالی مسلمانوں کو خوارج اور منافقوں سے بچائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    انا للہ وانا الیہ راجعون
    اللہ کی لعنت ہو ایسے کام کرنے والوں پر جو ایسی درندگی کر کے بے گناہ لوگوں کو قتل کرتے ہیں۔ اللہ کی پکڑ میں ضرور آئیں گے، ان شاءاللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    انا لله و انا الیه راجعون
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. توریالی

    توریالی -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2014
    پیغامات:
    434
    ان للہ وانا الیہ راجعون

    اللہ تبارک و تعالیٰ پاکستانی شہریوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین اور افسوسناک سانحہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں کی مغفرت فرمائے، آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  11. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    یہ لعنت ان لوگوں پر بھی کرے جو ڈالر کے لیے اپنی ماں تک بیچتے ہیں جو حربی کافرکے ساتھ مل کر ایک مسلمان ملک پر حملہ کروائے یا مدد کرے ، اور جو قبائیلی عوام کا صرف اس لیے خون بہائے تاکہ چند ڈالر ملے ،
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بھائی برابر ہیں وہ تمام لوگ جو بے گناہ مسلمانوں کا خون بہاتے ہیں چاہے وہ کفارکے ساتھ مل کر ہو یا اسلام کے نام پر۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    همارے جاننے والے انڈیا کے لوگ کہتے هیں پاکستانی واحد قوم دیکهی هے جو چند منٹ بهی نہیں گزرتے اور خد اپنے ملک کے لوگوں کا نام لینا شروع کر دیتی هے کہ هم نے هی یہ جرم کیا هے یہ سب تو نام لینے والے بدنام کرنے والے اور یہ سب جرم کرنے والے کون هیں اللہ جانتا هے لیکن هم کسی کا نام لیں سنی سنائ باتوں پر اور کام کسی اور نے کیا هو کیا هم بهی ایک اللہ کے هاں جرم نہیں کر رهے کیا قیامت والے دن هم ان الزام کو کیسے ثابت کریں گے جب تک اپنی آنکهوں سے نہ دیکھیں کیسے کسی پر الزام لگا سکتے هیں کیسے هم اللہ کے سامنے ثابت کریں گے کہ واقعی یہ کام کس کا هے اس لیئے اللہ سے ڈرتے هوے کسی کابهی نام لیئے بغیر دعا کریں کہ یارب تو همیں سہی مسلمان بنادے جب هم خو د صیح مسلمان هوں گے تو کسی دوسرے مسلمان کو کیسے تکلیف دے سکتے هیں ؟؟؟؟؟؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اتنے بڑے سانحے پر بھی تکفیریوں اور امریکی ایجنٹوں کو ترس نہیں آیا، اپنی اپنی ڈفلی لے کر اپنا راگ بجانے پہنچ گئے۔ عام پاکستانی انہی کی جنگ میں پس رہا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بال کی کھال نکالنی ہو تو پوچھا جا سکتا ہے کہ اس دعا میں دیہاتیوں اور پاکستانی فورسز کا ذکر کیوں نہیں؟ وفات پانے والے رینجرز اہلکار بھی پاکستانی ہی تھے! جو پاک فوج کو نکال کر پاکستان کی بات کرتے ہیں وہی پاکستان کے دشمن ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  16. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    انا لله و انا الیه راجعون
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. توریالی

    توریالی -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2014
    پیغامات:
    434
    محترم بہن بصد شوق بال کی کھال نکالنے کا شوق پورا کریں۔ دیہاتی شہریوں میں شامل ہیں۔ باقی باتوں کے جواب کا میں مکلف نہیں۔
     
  18. توریالی

    توریالی -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2014
    پیغامات:
    434
    جار دے شم لالیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں