ایک جملہ دل سے ۔۔۔

عائشہ نے 'اہلِ مجلس : دکھ سکھ کے سانجھی' میں ‏فروری 25, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​

    یہاں ہم سب دل سے ایک جملہ اپنی پیاری بہن ام ثوبان کے لیے لکھا کریں گے۔ یہ ان دعاؤں کے علاوہ ہو گا جو ہم کر رہے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    [GLOW]پیاری بہن مسلمان ہونے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ مشکل خواہ کتنی ہی بڑی ہو ہمیں یاد رہتا ہے کہ اللہ سب سے بڑا ہے۔ عرش عظیم کا مالک آپ کو مکمل شفا دے۔[/GLOW]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
    بہت اچها سلسلہ جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  4. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    اس بیماری میں آپ پر جو پریشانیاں اور مشکلیں گذریں اس پرصبر پران شاءاللہ اللہ تعالی بہترین اجر دے گا.
    کیونکہ اللہ تعالی محسنین کے اجر ضائع نہیں کرتا.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مومن کو ایک کانٹا بھی چبھتا ہے تو اس کے لیے اجر لکھا جاتا ہے۔یہ حدیث مجھے بتاتی ہے کہ بیماری اللہ کی رحمت کا ایک بہروپ ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    پیاری بہن میرے پاس الفاظ نہیں کہ آپ کے لیئے دعاوں کے لیے شکریئے کے لیئے بیان کر سکوں اللہ هر نعمت هر خوشی هر وہ اجر آپ کو دنیا اور آخرت میں عطا فرمائے کہ کبھی دنیا اور آخرت میں کبهی کوئ غم اور کبهی کوئ آزمائش اللہ نہ دکهاے اللہ همیشہ همیشہ خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  7. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    آمین یا رب
    ہم تقریبا ہر درس میں اکٹهے جاتے تهے اور آپ ہی مجهے لینے آتی تهیں زیاده تر .
    انشا ءاللہ آپ کے صحت مند ہونے کے بعد ہم پهر مل کر دروس میں جایا کریں گے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  8. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    مصیبت ، تکلیف ، بیماری میں کثرت سے اللہ کی یاد یقینا دلی سکون کا آسان راستہ ھے۔ ان شاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آپ تنہا نہیں ہیں۔۔
    -
    -
    -
    -
    -
    - ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔۔۔
    -
    -
    -
    - اور اللہ ۔۔
    -
    -
    -
    -
    - آپ کے سب سے قریب ہے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    رات جتنی گہری کالی ہوتی ہے، ستاروں کی چمک اتنا ہی بڑھ جاتی ہے، مشکل نہ آئے تو ہم اپنوں کی محبت کے انداز کیسے دیکھیں؟ : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  11. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    ان شاءاللہ .. ان شاءاللہ دعا کیجیئے کہ اللہ وہ دن لاے کہ آپ کو پهر سے گهر سے لیا کروں اور هم درس پر جایا کریں اور دین سیکهیں اور سکهایئں یارب وہ پہلے والے دن دوبارہ نصیب فرما دے آمین یارب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  12. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    لا تحزن ان اللہ معنا
    ان شا ءاللہ اللہ همارے ساته هے ...
    واقعی پیاری بہنا کبهی بهی هم خوشی میں اپنوں کی پہچان نہیں کرسکتے جتنا هم دکه میں پہچان سکتے هیں ..اللہ نہ کرے کبهی کسی پر آزمائش آے اور اگر آجاے تو جتنے اپنے هیں سب کا پتہ چل جاتا هے یہ زندگی کیا هے یہ دنیا کے لوگ کیا هیں سب کا پتہ چل جاتا هے یارب کسی کو آزمائش میں نہ ڈالنا اپنے پرائے سب کهل کر سامنے آ جاتے هیں اپنے پراے اور پراےاپنوں سے بهی بڑه کر عزیز هو جاتے هیں . مجهے پردیس میں سب مجلس کے بہن بھائیوں نے بہت ساته دیا میرے پاس الفاظ نہیں کہ ان کا شکریہ ادا کر سکوں ان کو جزا صرف اللہ دے سکتا هے اللہ ان کو بہترین جزادے آمین یا رب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے دن بہ دن زرد ہوتے چہرے کو دیکھنے والا کوئی نہیں ہوتا، وہ اکیلے ہی اپنی بیماری سے لڑتے ہیں اور خدا کی رحمت سے جیت جاتے ہیں۔ تو آخر وہ کیوں نہ جیتے جس سے اتنے سارے لوگ محبت کرتے ہیں، اس کے لیے دعائیں کرتے ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  14. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    آپ بهت خوش قسمت هیں ام ثوبان سسٹر ۔ماشاءالله اتنی پرخلوص دعائیں آپکے ساتھ هیں۔الله تعالی آپکو همت اور حوصله دے اور همیشه آپکو اپنی رحمت کے ساۓ میں رکھے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  15. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    یہ واقعی حقیقت ہے کہ بہت مخلص اور دیندار لوگ ام ثوبان کے لیے دعا کرتے ہیں میں نے نہیں سنا کہ کسی سےدعا کے لیے کہا ہواور اس نے یہ نہ کہا ہو کہ وہ تو ہماری دعاؤں میں ہیں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  16. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    عین سسٹر بعض لوگ ایسے بهی هیں جو کہتے هیں همارے اپنے گناہ هیں جن کی سزا ملتی هے
    اور کچه کچه لوگ ایسے هی جو کہتے هیں آپ دین کا کام کرتے هیں جن کی سزا مل رہی ہے بہت کچه سننے کو ملتا هے هر طرح کے لوگ هیں بس اللہ همیں معاف کر دے اور هم سے ایسے کام لے لے جس سے وہ راضی ہو جائے آمین یا رب العالمین
    اب کل ڈاکٹر کی اپانمنٹ هے اور پرسوں بده کو کیمو هے برائے مہربانی سب بہن بهایئوں سے درخواست ہے کہ اپنی بہن کے لیئے بہت دعا کیجئے گا اللہ مجه گنہگار کو معاف کردے اور مجهے همت حوصلہ اور طاقت دےدے آمین یا رب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  17. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    آمین یا رب
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 11, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    زندگی میں ہر شخص نشیب و فراز دیکھتا ہے لیکن مومن اپنی مصیبت میں صبر کرتا ہے اور اجر پاتا ہے اور خوشی میں شکر کرتا ہے اور اجر پاتا ہے۔
    ۔۔۔(اقوال سلف سے)​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    لوگوں کی باتیں بھی آزمائش کا ایک حصہ ہوتی ہیں، اور ہر بات اہم نہیں ہوتی، ایک کان سے سن کر دوسرے سے اڑا دیا کریں۔ نہ کبھی تردید کریں نہ وضاحت، اللہ وقت آنے پر سب کو ٹھیک کر دیتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  20. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
    هسپتال میں دیر هونے کی وجہ سے آپ کو فون نہ کر سکے کل ان شاءاللہ کریں گے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں