adobe کے پروڈکٹس اسلام آباد میں کہاں سے خریدیں؟

انا نے 'گرافک کی دنیا' میں ‏مارچ 17, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    اسلام علیکم

    adobe illustrator ،فوٹوشاپ وغیرہ اسلام آباد میں کہاں سے اور کتنے تک کے دستیاب ہیں؟
     
  2. sfahad10

    sfahad10 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 27, 2010
    پیغامات:
    265
    ایڈوبی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    وہ تو آن لائن مل جاتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    جزاک اللہ خیرا ۔ میں نے ڈاؤن لوڈنگ پر لگا دیے ہیں ۔امید ہے انشااللہ جلد کام ہو جاے گا۔

    جی بلکل الحمدللہ آن لائن ہی مل گئے۔

    جزاک اللہ خیرا ۔ نمبر دکان کا؟
     
  6. sfahad10

    sfahad10 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 27, 2010
    پیغامات:
    265
    پوسٹ میں دیے گئے لنک پرانے ہیں۔
    پر دیے گئی پروڈکٹس بھی پرانے ہیں۔www.shophive.com

    ایڈوبی پر اکاؤنٹ بنائیں۔مفت ہے
    جو ایپلی کیشن بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں ان کے ٹرائل انسٹال کر لیں۔ ایک ماہ تک ٹرائل چلتا رہے گا۔
    نئے ورژن استعمال کرنے کے بعد ، پرانے ورژن استعمال کرنے کو آپ کا دل ہی نہ کرے گا۔

    سب نئے ورژن اس طرح ہیں adobe_product_CC_2014
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. sfahad10

    sfahad10 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 27, 2010
    پیغامات:
    265
    اگر آپ کو اسی طرح کے نئے ورژن کے لنک چاہئے تو بتا دیں۔مگر چند لوگوں کے غضب کےبھی منتظر رہیں۔:confused:

    ایڈوبی ٹرائل پروڈکٹس ڈائرکٹ لنکس
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میں پہلے ہی سوچ رہی تھی کہ کتنی دیدہ دلیری سے سرقے کے لیے ربط دئیےگئے ہیں۔
    جب ٹرائل میسر ہے تو ایسے ویسے ورژن کی کوئی ضرورت نہیں۔
     
  9. sfahad10

    sfahad10 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 27, 2010
    پیغامات:
    265
    اگر آپ نے کوئی ایپلی کیشن استعمال ہی نہ کرنی ہو تو کسی بھی قسم کے ورژن کی ضرورت نہیں۔o_O
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    الحمدللہ ایڈوب کی کچھ پروڈکٹس کا لائسنس خریدنے کا جرم ہو چکا ہے۔ باقی اہم سوفٹوئیرز بھی خریدے ہیں۔ کچھ ہماری یونیورسٹی دے دیتی ہے۔
    جب کوئی چیز پروفیشنل کام کے لیے استعمال کرنا ہو تو اخلاقا جیب ہلکی کرلینی چاہیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    بھائی صاحب آپ کو چوری شدہ چیزیں شئیر کرنی ہیں شوق سے کیجیے۔
    مگر ہر بار ہماری رائے پر ایسے بے کار تبصرے کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ اپنی رائے میں آزاد ہیں ہم اپنی میں۔
    معذرت کے ساتھ، آپکے اس طرح کے کمنٹس پڑھتے ہوئے محسوس ہوتا ہے جیسےکوئی کسی شخص غلط کام کو کرنے سے پہلے گلٹی محسوس کرے اور اس کی مخالفت کرنے والے کے انتظار میں ہو کہ رد عمل آئے تو ہم اپنی صفائی پیش کردیں۔
    ہم نے پہلے کسی پر غضب ڈھایا ہے نہ اب ایسا کوئی ارادہ ہے۔ آفٹر آل ہم ان میں سے کسی کمپنی کے اجارہ دار یا سپورٹر نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    دراصل مجھے امید نہین تھی کہ ٹرایل ورژن کی مدت ختم ہونے کے بعد مجھے وہ پھر دستیاب ہوں گے یا پرانے ورژن کی طرف جانا پڑے گا۔ اسی لیے سوچا کہ ایک مرتبہ ہی ٹھیک کام کروں۔ بہت شکریہ ۔ابھی تو میں نے کافی وقت پہلے ہی لگا دیا ہے لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ڈاون لوڈنگ کرنے میں ۔ کام کی ڈیڈ لائین قریب ہی ہے۔ لیکن دو چار مہینے بعد ضرورت محسوس ہوئی تو پھر آپ سے رابطہ کرتی ہوں۔ویسے بھی جتنا ممکن ہو سکے نئے ورژن میں کام کرنا ہی مناسب رہتا ہے۔
    ویسے یہ جملہ کہ کر تو آپ نے دعوت خود ہی دے دی۔ اور پھر دعوت قبول بھی کر لی گئی اور کافی خاطر تواضع بھی ہو گئی ہے۔ میں امید کرتی ہوں کے مزید جوابی کاروائی نہ کی جائے کہ اس بحث کا کوئی فائدہ نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں