یمن کی صورت حال پر پاکستانی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس

dani نے 'خبریں' میں ‏اپریل 3, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    اسلام آباد—پاکستان کی وفاقی حکومت نے یمن کی صورت حال پر مشاورت کے لیے چھ اپریل کو پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں جمعرات کو ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

    اجلاس کے بعد جاری ہونے والے سرکاری بیان کے مطابق اجلاس میں ایک مرتبہ پھر حکومت کے اس موقف کو دہرایا گیا کہ اگر سعودی عرب کی سلامتی کو کوئی خطرہ ہوا تو پاکستان کی طرف سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جائے گا۔

    بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی طرف سے کسی بھی فیصلے میں قومی مفاد کو ترجیح دی جائے گی۔

    سرکاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان یمن میں غیر ریاستی عناصر کی طرف سے یمن کی منتخب حکومت کو ہٹانے کی مذمت کرتا ہے، جب کہ یمن میں لڑائی میں مصروف تمام فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے مسائل پرامن طریقے سے حل کریں۔

    سعودی عرب کی قیادت میں اُس کے اتحادی ممالک کی طرف سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کی جانے والی فضائی کارروائیوں کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں سعودی عرب کا دورہ کر کے واپس آنے والے پاکستانی وفد نے اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

    خواجہ آصف نے وطن واپسی پر ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع سے ملاقات کے بعد پاکستانی وفد کو یمن کے تنازع اور سعودی حکومت کے تحفظات کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملی۔

    یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے لیے قائم اتحاد میں شمولیت کے لیے سعودی حکومت نے پاکستان سے بھی رابطہ کیا تھا۔

    لیکن پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اس جنگ کے لیے فوجیں بھیجنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    حزب مخالف کی ایک بڑی جماعت پیپلز پارٹی کی قیادت میں بدھ کو پانچ سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں یمن کی صورت حال اور اس کے پاکستان اور خطے پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    اجلاس میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ حکومت فوری طور پر کل جماعتی کانفرنس اور پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا کر تمام صورت حال پر قوم کو اعتماد میں لے۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت یمن اور خطے کی صورت باعث تشویش ہے۔

    ’’آج صورت حال یہ ہے کہ ہمارے 15 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں کام کرتے ہیں، تین لاکھ خلیجی ممالک میں کام کرتے ہیں۔ سارے خطے کا استحکام اس وقت خطرے میں ہے۔ اس میں بہت اہم کردار پاکستان کو ضرور ادا کرنا چاہیئے لیکن اُس اہم کردار کا مطلب صرف جھگڑے میں حصہ لینا نہیں بلکہ اُس میں یہ بھی ہے کہ سب کو میز پر بٹھائیں اور اُن سے بات کریں‘‘۔

    پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف یہ کہہ چکے ہیں وہ یمن کے مسئلے کے حل کے لیے اسلامی ممالک کی قیادت سے رابطہ کریں گے تاکہ تنازع کے حل کے لیے راہ تلاش کی جائے

    http://www.urduvoa.com/content/pak-yemen-discussion/2703737.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے مسئلے پر ایوان حکومت کی رہنمائی کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے یمن کی صورتِ حال کے بارے میں کوئی بات پوشیدہ نہیں رکھی ہے اور اسی لیے ہم پارلیمان سے رہنمائی چاہتے ہیں۔

    پاکستان کی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی کمان میں جاری عسکری آپریشن میں پاکستان کے کردار پر بحث کی جا رہی ہے۔

    اجلاس کے دوسرے دن وزیرِاعظم نے ایوان سے خطاب میں کہا کہ اُن کی حکومت اراکین ِ پارلیمان کے مشوروں کو نیک نیتی کے ساتھ پالیسی کا حصہ بنائے گی، کیونکہ یمن کا مسئلہ ایک حساس مسئلہ ہے۔

    نواز شریف کے مطابق ’حکومت نے کوئی فیصلہ خفیہ طور پر نہیں کرنا بلکہ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس تجاویز کے لیے طلب کیا ہے اور ان تجاویز سے ہی پالیسی ترتیب دی جائے گی۔‘

    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2015/04/150407_pak_parliament_joint_session_day_2_rwa
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    یہ جو گندی مچھلیاں پاریلمنٹ میں تیر رہی ہیں ان سے اچھے کام کی کوئی توقع نہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ابھی بحث چل رہی ہے ان شاءاللہ نتیجہ اچھا ہی ہو گا۔
     
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    اللہ کرے آپ کی بات درست ہو۔ لیکن مشاہدہ تو یہ ہے کہ یہ سیاستدان مفاہمت کے بجاۓ ہر مسئلے کو سیاست کی نظر کر دیتے ہیں۔
    ادھر ایران کے وزیر خارجہ بھی میرے خیال میں آج تشریف لاچکے ہیں اور ان کی آمد کا مقصد ہر کوئ جانتا ہے۔ وہ بھی پاکستانی حکومت پر اپنا پورا زور ڈالنے کی کوشش کریں گہ کہ ہم اس معاملے سے الگ رہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    یہ اجلاس صرف تالیاں بجانے کے لئے ہے ۔ فیصلہ تو وہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی پہلی ملاقات میں ہو چکا ۔ منقول ۔
    اس کے علاوہ اس اہم اجلاس کے پہلے دن خوجہ آصف کے رویہ ،وزیراعظم کی خاموشی ۔ اعتزازحسن صاحب کی محتاط گفتگو سے بھی ثابت ہوتا کہ یہ صرف کاروائی ہے ۔

     
  7. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    یہاں ایرانی گرائپ واٹر کے اثرات بہت گہرے ہیں، ہماری نام نہاد سنی سٹیٹ، محرم کے دنوں میں واضح ہو جاتا ہے جب سنیوں کے بچوں کے ان کے مدرسے میں ہی گلے کاٹ کر پھر ان کے سر پر سنگینوں والے سوار کر دئیے جاتے ہیں۔
    یہاں مزاروں کی حرمت کی خاطر کٹ مرنے کی تو اجازت ہے جیسا کہ یہ 7 پاکستانی مردار ہوئے۔۔۔
    https://twitter.com/warreports/status/586211198544306176
    لیکن سعودیہ کی مدد نہیں کرنی۔
    بہرحال یہی جمہوریت کی خوبصورتی ہے۔۔۔
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    سعودی فوج کے ترجمان أحمد عسيري نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی طرف سے اس جنگ میں شمولیت کا کوئی رسمی اعلان جاری نہیں ہوا ـ لیکن انہوں نے کہا کہ سعودی کے اپنے اتحادیوں کی معاونت سے حوثیوں کے خلاف حملے جاری رہیں گے ـ پاکستان کے اس فیصلہ سے کوئی اثر نہیں پڑے گا ـ
    http://sabq.org/CA3gde

    اس خبر پر تبصرے پڑھنے والے ہیں ـ

    نطلب العون من الله عز وجل
    ما دام حنا على حق الله معنا .
    الله جل وعلا أعظم معين من البشر على الظالمين المجرمين اذناب الفرس
    الظاهر لعبو بعقولهم ايران ؟؟؟؟!!
    ماعاد نعرف الصديق من العدو. الله يعطينا خير ذا الزمن .ويحفظ بلادنا ويديم علينا الأمن والأمان .
    الله معكم ومادام ان الله معكم لاخوف عليكم
    اهم شي انكم ماتعتقدون الا في الله ولاتستعينون الابالله سبحانة فهو خير معين.
    من الافضل الاتشارك باكستان لان ممكن تخسر دولتها ايران مثل السرطان
    أنضمت باكستان أم لم تنضم ... فنحن متوكلين على الله عز وجل ومنه سبحانه نستمد قوتنا


    مزید لنک پر جا کر پڑھ لیں ـــ

    لیکن اگر کبھی سعودیہ کی مجلس شوری یہ فیصلہ کرلیتی تو کہ سعودیہ غیر جانبدار رہے گا ـ پاکستان اور ایڈیا کی جنگ میں تو پاکستانیوں کے کیسے تبصرے آتے ـ کون بتائیے گا ؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایسی کوئی بات نہیں کہ پاکستان ایران کے اثرو رسوخ کو قبول کر لے۔ پاکستان اتنے بڑے بڑے مگر مچھوں کے درمیان اپنی پہچان کے ساتھ کھڑا ہے۔ اللہ کے کرم سے اس ملک نے بڑے بڑے طوفانوں کا مقابلہ کیاہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    سائیں تالیاں بجانے کے لیے ایک اور صنف بھی ہوتی ہے۔ انہی سے بجوالی جاتیں۔ ثابت یہ ہوا کہ یہ لوگ کوئ جرائت مند فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں۔
     
  11. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    درست فرمایا سسٹر لیکن یہ بھی ایک المیہ ہے کہ ہم کوئ واضح فیصلہ کرنے سے ڈرتے ہیں۔ اور مصلحتوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پاکستانی پارلیمنٹ نےوہی کہا ہے جو پہلے ہی وزیراعظم کہہ چکے ہیں۔ یمن آپریشن کی سفارتی اور سیاسی حمایت پاکستان کر چکا ہے البتہ ساتھ میں خواہش ظاہر کی گئی تھی کہ معاملہ مذاکرات سے حل ہو جائے۔ خلیج سے باہر غیر عربی ممالک یہی کر سکتے تھے۔ ایران کے موقف کو کوئی پذیرائی نہیں ملی۔ یہ اوربات کہ رافضی پروپیگنڈسٹ خبر کو ٹوسٹ کر کے کچھ نکال لیں۔
    پاکستان اپنی فوجیں موجود ہ صورت حال میں نہیں بھجوا رہا لیکن سعودی سرحدوں پر خطرے کی صورت میں ترکی اور پاکستان دونوں نے کارروائی کا وعدہ شروع دن سے کیا ہے۔ یہ بالکل ویسے ہے جیسے یمنی وزیر خارجہ شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ فضائی آپریشن کافی نہیں اتحادی مسلم ممالک اپنی زمینی فوج اتاریں۔ لیکن اب تک سعودیہ یا کسی ملک نے زمینی فوج کے لیے ایک سپاہی بھی نہیں بھیجا بلکہ یمنی حکومت کو حامی قبائل کی مدد لینے کا مشورہ دیا گیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جمہوریت بھی پاکستان میں آکر مر گئی : ) پاکستان اپنے پہلے موقف پر قائم ہے اور ابھی تک اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی کہ حرمین کے تقدس پر کوئی آنچ آئی تو پاکستان سعودیہ کے ساتھ ہے ،یمن میں فوج بھیجوانے کا معاملہ تو بعد میں سامنے آیا ہے ـ اور سعودیہ کی طرف سے اس خواہش کا اظہار کیا گیا ہے کہ انہیں یمن میں پاکستان کی شرکت کی ضرورت ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. x boy

    x boy رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اپریل 8, 2015
    پیغامات:
    42
    الحمدللہ
    اچھی بات ہے خون خرابا کے بغیر کوئی گرہ کھل جائے،
    ورنہ جو لوگ ان خوثیوں کو ورغلا رہے ہیں ان کے صدیوں پرانی تاریخ خون سے رنگی ہوئی ہے
    اور اس بات کو تو تمام لوگ جان چکے ہیں جیسے ایک فلم بنی تھی ہالی وڈ میں جسکانام " 300" تھا
    اس میں بھی دجال جیسا ایک ایرانی شخص کا اقتدار دکھایا گیا تھا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    عربی اور عجمی مسلم ممالک کے درمیان ایک واضح بیریئر ہے ہمیشہ سے۔ یہ اسی کے نتائج ہیں کہ خبرکچھ سے کچھ ہو جاتی ہے۔
     
  17. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    نہایت ہی منافقانہ رویہ تھا پارلیمنٹ میں
    ایک طرف غیر جانبدرانہ موقف اختیار کرنے کا مشورہ
    اور دوسری طرف سعودی عر ب کے دفاع کیلئے پر عزم
    پاکستان ایک ایسے موقف سے ہٹ گیا جبکہ ساری دنیا تقریبا سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے
     
  18. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بہرحال میں اس ردعمل کو کسی اور نظر سے دیکھتا ہوں اس کی وجہ یہ ہے کہ یو ائے ای کا ایک مخصوصہ طبقہ یمن میں سعودی مداخلت کا مخالف ہے اور اس کی ہمدردیاں امریکہ اور ایران کے ساتھ ہیں ۔ اگرچہ وہ اس کا اظہار نہیں کرتے ۔ اس کے برعکس وزیردفاع کے ترجمان کا ردعمل انتہائی مناسب تھا ۔ اس سے معاملہ کسی حد تک سمجھ میں آتا ہے ۔


    مزید سعودی آرمی کے ایک شخص سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے یہ جواب دیا ۔
    hazm.GIF
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  19. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    اگر چہ پاکستان کا موقف غیر جانبدرانہ ہے لیکن پاکستان نے پہلے بھی حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی مدد کی ہے اور اب بھی پاکستان اور سعودی آرمی مل کر مشقیں کررہی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    یمن کی صورت حال پرپاکستانیوں کی کلاس لیتے ہوئے ایک اچھا پروگرام، خوشی ہوئی کہ ایک آدھا بندہ ہی سہی میڈیا میں لیکن ہے توجو کچھ سمجھ بوجھ رکھتا ہے۔ ملاحظہ کیجئے احمد قریشی کا پروگرام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں