الولا ولبرا پر آل تکفیر کے دلائل کے متعلق سوال

خطاب نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏مئی 13, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. خطاب

    خطاب -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 1, 2015
    پیغامات:
    74
    سوال۔ کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا موجودہ حکام مندرجہ ذیل دلائل کی وجہ سے کفرِ اکبر کے مرتکب ٹھہرتے ہیں یا نہیں ۔۔۔؟

    آیت ولایت کی بنیاد پر تشریح میں علماء کے اقوال یہ رہے ؛

    1۔صحابی عبد اللہ بن عتبہ کا اس آیت کی بناء پر یہودی ، عیسائی نہ بننے کی تنبیہ ۔

    2۔ امام جریر طبری کا اس آیت کے تحت حربی کفار کی مدد کرنے والے کو مرتد کہنا ۔

    3۔· امام قرطبی کا بھی اسی طرح کہنا ہے ۔

    4۔ ابن حزم ابوبکر جصاص کا بھی اس آیت سے کفار کا ساتھ دینے والوں کو مرتد کہنے کی دلیل لینا۔

    5۔· ابن قیم ، ابن شوکانی ، جلال الدین قاسمی ، صدیق حسن خان ، احمد مصطفی مرغی ، امین شنقیطی ، سید قطب وغیرہ نے اس آیت کی تفسیر سے حربی کفار سے دوستی موالات کرنے والوں کے ارتداد پر استدلال کیا ہے ۔

    6۔· امام محمد بن عبد الوہاب ، سلمان بن عبد اللہ آل شیخ نے بھی مسلمانوں کے خلاف کفار کے تعاون کو اتداد کہا اور عثمانی خلافت کی مدد کرنے والوں کو کہا کہ جو کوئی بھی حملے کا سبب بنا وہ کافر ہے ۔

    7۔· عبد الرحمن آل شیخ نے بھی مشرک سے موالات کو نواقضِ اسلام کہا ۔

    8۔· شیخ حمد بن عتیق نے بھی اس معاونت کفر کو ارتداد کہا ۔

    9۔· احمد شاکر نے مسلمانوں کے خلاف انگریزوں کا تعاون کرنے والوں کو کافر کہا اور کہا کہ ان کا کوئی عذر بھی قابلِ قبول نہیں ۔

    10۔· عبد اللہ بن حمید نے بھی اس کو کفر اکبر کہا ۔

    11۔· ابن باز اور شیخ امین اللہ نے حربی کفار کا ساتھ سینے والے کو مرتد کہا ۔


    کافروں سے تعاون کے کفر ہونے پر تاریخی دلائل :

    12۔ غزوہ بدد میں کفار کے لشکر میں شامل مسلمانوں کے بارے میں سورۃ النساء : 94 میں مذمت ۔

    13۔ صحابہ کرام کا مسیلمہ کذاب کے لشکر میں شامل مسلمانوں کا مرتد کہنا ۔

    14۔ بابک خیری کا مشرکین کی سرزمین میں جا کر مسلمانوں پر حملہ کرنے پر احمد بن حنبل کا اس کی تکفیر معین کرنا

    15 ابن حزم کا حربی کفار کے کلرک بننے والوں تک کی تکفیر کرنا ۔

    16۔ کفار کے حملہ کرنے پر ان سے تعاون کرنا اور پناہ مانگنا کفر ہے ۔

    17۔ ابن حزم کا کفار مدد پر تکفیر کرنے والا قول ۔

    18 حدیث بنو قریظہ سے استدلال ۔

    19۔ مالکی علماء کا سپین میں حاکم کافر ان سے مدد لینے پر تکفیر کرنا ۔

    20۔ ابن تیمیہ کا تاتاریوں کے لشکر میں شامل لوگوں کے ارتداد و قتل کا حکم لگانا ۔

    22۔ ابن کثیر کے دور کے فقہاء کا تاتاریوں کے ساتھ دینے والے حاکم مغیث کو مرتد کہنا ۔

    23۔ 13ویں صدی میں میں خلافت عثمانیہ کا ساتھ دینے والوں کو علماء کا کوئی عذر قبول کیے بغیر مرتد کہنا جن میں حمد بن عتیق سرفہرست ہے

    24۔ 14ویں صدی میں الجزیرہ میں فرانس کا ساتھ دینے پر افریقی عالم مفتی عبد الحسن نے ارتداد کا حکم لگایا ۔

    25۔ احمد شاکر کا مصر پر صلیبی حملہ پر کفار کا ساتھ دینے والوں کو مرتد کہنا چاہیے ، وہ ساری عبادت کریں ۔

    26۔ اشتراکی انقلاب کا ساتھ دینے والوں کے ارتداد پر بن باز کا فتوی ۔

    27۔ افغان جہاد میں روسیوں کا ساتھ دینے والوں پر شیخ امین اللہ کا فتوی ۔

    موجودہ دور کے علماء کے فتوے :
    · حمود بن عقلاء ، عبد الرحمن بن ناصر ، سلمان بن ناصر عوان ، علی بن خزیر ، عبد اللہ بن عبد الرحمن سعد ، عبد اللہ بن عثیمین ، بشر بن فہد ، سفر الحوالی ، ناصر علی فہد ، اور پاکستان کی سرحد کے 6 چوٹی کے علماء اور شیخ امین اللہ کا فتوی ۔
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    کون سے چھ علماء ؟ اگر ہو سکے تو ان کے نام بھی ذکرکردیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. خطاب

    خطاب -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 1, 2015
    پیغامات:
    74
    امین اللہ پشاوری حفظہ اللہ
    عبد السلام رستمی رحمہ اللہ
    عبد العزیز نورستانی حفظہ اللہ
    غلام اللہ رحمتی حفظہ اللہ

    اس کے علاوہ دو اور کے نام یاد نہیں ... دیکھ کر بتاتا ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    چونکہ یہ سارے دلائل دے کرموجودہ حکمرانوں کو کافر ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ لہذا پہلے موجودہ حکمرانوں کی کافروں کے ساتھ تولی ثابت کریں
    حقیقت تو یہ ہے کہ انہوں نے الحرب خدعہ کے تحت کفار سے دوستی ظاہر کرکے انہیں خوب نقصان پہنچایا ہے ۔
     
  5. خطاب

    خطاب -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 1, 2015
    پیغامات:
    74
    آل تکفیر کا ایک اعتراض یہ بھی ہے.....

    یہ کیسا "خدعہ" ہے کہ نیٹو سپلائی یہاں سے جاتی ہے اور اسکی بنیاد پر امریکہ نے افغانیوں کو قتل کیا...!!

    کیا شریعت میں جائز و ناجائز "خدعہ" کی بھی کوئی تقسیم ہے یا کوئی نہیں؟؟
     
  6. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    ان جاہلوں سے پوچھو کہ خدعہ کہتے کسے ہیں ؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں