رمضان میں عمرہ

بنت امجد نے 'ماہِ رمضان المبارک' میں ‏جون 24, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​

    رمضان میں عمرہ

    رمضان کے مہینے میں جن نیک اعمال کے وسیلے سے اللہ کے تقرب کا حصول ممکن ہوتا ہے ان میں سے ایک عمرہ بھی ہے ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

    '' رمضان کا عمرہ حج کے برابر ہے۔ "(بخاری)

    ایک اور روایت میں ہے :

    "رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنے کی مانند ہے ۔" (ابو داود)

    اس کا مطلب یہ ہے کہ جس نے رمضان میں عمرہ کرنے کے لیے مکہ کا سفر کیا ، اس کے لیے حج کا اجر و ثواب ہے۔ یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ اس عمل کا ثواب بہت بڑا ہے ۔ تا ہم رمضان میں عمرہ کرنے والے سے حج کی فرضیت ساقط نہیں ہو سکتی۔

    کتنی ہی بہتر بات ہے کہ اگر استطاعت ہو تو ہماری مسلم خواتین بھی اپنے گھر والوں کے ساتھ رمضان میں چند دنوں کے لیے بیت اللہ شریف کا ایمان افروز سفر کریں ، کیونکہ یہ ایسا سنہری موقع ہے جس کی قیمت نہیں لگائی جا سکتی۔

    رمضان میں عمرہ کرنے کا اللہ رحمن رحیم کی طرف سے جو اجر عظیم حاصل ہوتا ہے وہ تو ایک مسلم حقیقت ہے ، مید برآں یہ مسلم خواتین کے لیے عبادت کی تربیت بھی ہے اور اطاعت کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے زاد راہ کا کام بھی دیتا ہے ۔ایسا کیوں نہ ہو جبکہ وہاں مقدس مقامات کی زیارت بھی ہوتی ہے ، مثلا کعبہ کا طواف ، صفاہ و مروہ کے درمیان سعی کرنا ، زم زم کا پانی پینا ، اور مسجد حرام میں نماز پڑھنا جس کے کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد ہے :

    " میری اس مسجد میں ( ادا کی گئی ) ایک نماز مسجد حرام کے سوا ، دیگر تمام مساجد کی ہزار نمازوں سے بہتر ہے ۔" (بخاری ومسلم)

    اس لیے ہماری خواتین کو چاہیئے کہ اگر ان کے پاس استطاعت ہو تو وہ رمضان میں بیت اللہ کی زیارت ضرور کریں ۔
    خواتین اور رمضان المبارک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 8
  2. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    جزاکِ اللہ خیر !
    نیت تو ہے ان شاء اللہ
     
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
    نیت تو ہر سال ہوتی ہے رش کا سن کر رک جاتے ہیں کبهی.
    ہاں ان شاءاللہ مدینہ کے لیے تیاری ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں