سعودی عرب کا مودی کو سب سے بڑا سیویلین ایوارڈ

انا نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏اپریل 5, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    انڈیا کے پرائم منسٹر مودی کو ان کی انڈیا روانگی سے قبل کنگ سلمان بن عبدالعزیز نے سب سے بڑے سویلین اعزاز سے نوازا ہے۔

    http://indianexpress.com/article/in...i-arabia-king-abdulaziz-sash-civilian-honour/

    سعودی عرب کی تمام مصلحتوں کے باوجود ، اس خبر پر بہت افسوس ہو رہا ہے۔ بہرحال یقینا انہوں سوچ سمجھ کر اتنا بڑا قدم اٹھایا ہے۔ آپ لوگوں کی اس معاملے میں کیا رائے ہے؟
     
    Last edited: ‏اپریل 5, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    یہ جنرل پرویز مشرف اور جنرل راحیل شریف کو بھی مل چکا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    بہت خوب۔آپ کی بات سے ساس بہو کا ایک لطیفہ یاد آ گیا ۔ ابھی موقع محل نہیں ہے پھر کبھی سہی۔
    بہرحا ل ابھی کچھ دیر پہلے ایک اور خبر پڑھنے کو ملی تو افسوس کچھ کم ہوا۔ مجھے اب لنک نہیں مل رہا بعد میں دیتی ہوں۔خبر کا خلاصہ یہ تھا کہ سعودی عرب اس خطے میں انڈیا کو تیل مہیا کرنے والا سب سے بڑا سپلائر ہےاور آج کل ایران ان کوششوں میں ہے کہ انڈیا کو تیل سپلائی کرنا شروع کرے۔ اس کے علاوہ مودی نے اس دورے میں پانچ معاہدے کیے ہیں صنعت اور معیشت کو بہتر بنانے کے لیے۔اسی طرح کے دو چار اقدامات وغیرہ۔
    بظاہر تو بہت ہی برا لگ رہا ہے یہ فیصلہ۔ مودی کو ایوارڈ دے دینے سے وہ دشمن سے دوست بننے سے تو رہا۔اس کی اسلام دشمنی ڈھکی چھپی نہیں ۔ ایوارڈ کے بعد ایران کو تیل بیچنے کا فیصلہ کر لے۔ اس کا کیا بھروسہ۔ لیکن سعودی حکومت نے یقینا سوچ سمجھ کر ہی یہ قدم اٹھایا ہو گا۔ اس کے پیچھے کیا مفادات ہیں وہی بہتر جانتے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    یقینا اس کے پیچھے بڑے سیاسی مقاصد ہوں گے..
    جو جلد ہی سامنے آبھی جائیں گے شاہ سلمان کوئی بھی قدم نا عاقبت اندیشی سے نہیں اٹھاتے، تاہم انسان ہے خطاکار بھی ہے.

    Sent from my ALE-L21 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    یہ ایوارڈ کئی لوگوں کودیےجاچکے ہیں ـاگرلسٹ دیکھیں تو کئی لوگ نااہل نظرآئیں گے ـلیکن اسکی کوئی ناکوئی مصلحت ضرور ہوتی ہے ـ انڈیا کے پرائم منسٹر مودی کوجوا یوارڈدیاگیا،اسکی کی بھی ایک سے زیادہ وجوہات ہوسکتی ہیں ـ ـ ایک تو پاکستان کاحدسے زیادہ ایران کیطرف جھکاؤ ہے ـ اوردوسری وجہ آپ نے ذکرکی ـ یعنی صنعت و معیشت کی بہتری کیطرف تعاون بھی ہے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    انڈیا کے مسلمان باشندوں کی تعداد پاکستان کی کل آبادی سے زیادہ ہے۔ مسلم ممالک کی امداد سے ان پر اچھا اثر پڑتا ہے۔ چائنہ جیسا کافر ہمارا دوست ہو سکتا ہے تو سعودیہ انڈیا سے اچھے تعلقات کیوں نہیں رکھ سکتا؟
     
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    محترم دانی صاحب، آپ کا کیا خيال ہے کہ ان اچھے تعلقات کی وجہ وہاں پر رہنے والے مسلمان ہیں؟
     
  8. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    چائنہ یا پاکستان ان دونوں ممالک کا اس سارے قصہ میں کوئی خاص کردار نہیں ۔ سوائے اس روایت کے کہ دوست کا دوست بھی دوست اور دوست کا دشمن بھی دشمن۔ لیکن بات ملک چلانے کی ہو یا کوئی بھی ادارہ چلانے کی ،یہ والی روایت کام نہیں آتی۔ملک چلاتے وقت یہ چیزیں اتنی اہمیت نہیں رکھتیں اس لیے ان ممالک کو تو بیچ میں نہ ہی لائیں۔ میں نے اچھے تعلقات رکھنے پر افسوس نہیں کیا ۔ مودی کو سب سے بڑا ایوارڈ دینے پر افسوس ظاہر کیا تھا۔ جو کہ ابھی بھی باقی ہے لیکن آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔تو بات کو غلط رخ پر لے کر جانے سے پہلے سمجھ تو لیں ۔
    جی معیشت کافی بڑی وجہ ہے ۔تیل کے جو آج کل پوری دنیا میں حالات چل رہے ہیں ان کی وجہ سے کئی ممالک کی معیشت پر بہت برا اثر پڑا ہے۔ سعودی عرب کو اتنا نقصان نہیں ہوا لیکن پرافٹ کم ہو گیا ہے ۔اور تیل کے حوالے سے باقی ممالک کا جائزہ لیا جائے تو انڈیا بہت تیزی سے انرجی کا استعمال بڑھا رہا ہے۔ 2015 تک انڈیا کا سب سے زیادہ تیل استعمال کرنے والوں کی فہرست میں چوتھا نمبر تھا ۔ اور اسی سال انڈیا نے جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔ امریکہ پہلے نمبر پر ہے لیکن چونکہ وہ خود تیل بناتا ہے تو اسے کسی سپلائر کی کوئی خاص ضرورت نہیں۔اس کے بعد چائنا کا نمبر ہے لیکن2015 میں ہی روس نے سعودی عرب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چائنا میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔اس بات نے بھی سعودی عرب پر پریشر ڈالا تھا۔تو امریکہ اورچائنہ کے بعد انڈیا سے تعلقات اچھے رکھنا سعودی عرب کے حق میں یقینا مفید ہے۔ باقی وہی کے ایران سے بھی پابندیاں ختم کر دی گئیں تھیں تو اس کا بھی خطرہ ہے کہ وہ سپلائر نہ بن جائے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    نہیں ،میرا خیال ہے کافی نقصان ہوا ہے ۔ حال میں نائب وزیر داخلہ کی طرف سے کئی ایسے بیانات آئے ہیں ،سعودیہ کی کوشش ہے کہ آنے والے پندرہ سے بیس سالوں میں تیل پر ا نحصار ختم کیاجائے ۔گرین کارڈ کے نام سے ایک نیا نظام میں بھی متعارف کروایا گیا ہے جس سے غیر ملکی سرمایاکاروںکو بہت سی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں