بچوں کو سردی سے کیسے بچایا جائے

حکیم ضیاء الرحمن سندھو نے 'صحت و طب' میں ‏دسمبر 18, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حکیم ضیاء الرحمن سندھو

    حکیم ضیاء الرحمن سندھو محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 17, 2013
    پیغامات:
    255
    السلام علیکم
    بدلتے موسم کے ساتھ ساتھ سرردی کے اثرات بھی شروع ہو چکے ہیں اس سردی کے موسم میں بچوں کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانا اشد ضروری ہوتا ہے کیونکہ والدین کی ذراسی بھی غفلت بچوں کیلئے بیماری اور ان کیلئے پریشانی کا موجب بن سکتی ہے

    اس موسم میں نزلہ، زکام، بخار، نمونیہ، گلے کی خراش وغیرہ معمول کی بات ہے یہی وجہ ہے کہ اکثر سردیوں کے موسم میں ڈاکٹروں کے پاس ننھے منے بچوں کی قطاریں نظر آرہی ہوتی ہیں ۔ ایسے بچے جو اپنی عمر میں پہلی بار سردی کا موسم دیکھ رہے ہوتے ہیں ماحول اور آب و ہوا کی تبدیلی سے متاثر ہو جاتے ہیں کیونکہ ایسے بچے اپنی ناتواں قوت مدافعت کے باعث موسم کی سختی برداشت نہیں کر پاتے ہیں

    اکثر بچوں کو سردی کی وجہ سے نزلہ ، زکام اور گلے میں خراش کی شکایت ہوجاتی ہے۔ نزلہ زکام بظاہر تو بہت معمولی نظر آتا ہے مگر اس کی وجہ سے بچوں کے ناک میں ورم کے باعث سانس لینے میں دشواری ہو تی ہے۔ زکام میں ننھے بچوں کو گرم پانی پیلانا بہت مفید ہے ۔

    شیر خوار بچوں کوسردی کے زکام سے بچانے کی چند احتیاتی تدابیر

    ١۔ دودھ میں 2عدد پیپل کے پتے، 2 عدد چھوہارے یا پھر 4کھجوروں میں سے کوئی ایک چیز دودھ میں اُبال کر پلائیں۔

    ٢۔ ادرک کے رس کو شہد میں ملاکر چٹائیں۔

    ٣۔ گاجر ، پالک یا پھر موسمی کا جوس پلائیں۔

    ٤۔ اُبلے ہوئے چنوں کا پانی پلائیں۔

    ٥۔ پانی میں سو ُنٹھ اور گڑ ُ ڈال کر اُبال لیں اور وقفے وقفے سے پلائیں ۔

    ٦۔ جائفل کو پانی میں گھس کر شہد میں ملائیں اور اسے صبح و شام بچے کو چٹائیں۔

    ٧۔ بچوں کو ‘آملے کا مربہ بنا کر دیں۔

    ٨۔ ٹھوس غذا کھانے والے بچوں کو زکام میں گڑ ُاور سیاہ تل کے لڈو کھلائیں۔

    ٩۔ منقیٰ، امرود اور کچی پیاز کھانے سے بھی زکام ٹھیک ہو جاتاہے۔

    ان تمام احتیاتی تدابیر سے بچوں میں زکام ‘وغیرہ کی شکایات د ُور ہوجائیں گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ہمیشہ کی طرح موقع ومناسبت کو مدںظر رکھتے ہوئے بہترین شئیرنگ
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا، ادرک اور شہد والی ترکیب کا بہت فائدہ ہوا۔
     
  4. بنت عبد الغفور

    بنت عبد الغفور نوآموز

    شمولیت:
    ‏دسمبر 16, 2016
    پیغامات:
    8
    وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته،
    تین ماہ تک کے بچوں کو ٹهنڈ ہوجانے پر کیا گھریلو علاج اختیار کیا جائے ؟
    برائے مہربانی رہنمائی کریں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اردو مجلس میں خوش آمدید بنت عبدالغفور
    شیر خوار بچوں کے لیے احتیاطی تدابیر موجود ہیں مضمون میں۔ تین ماہ کے بچے انفینٹس ہی ہوتے ہیں نا؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. بنت عبد الغفور

    بنت عبد الغفور نوآموز

    شمولیت:
    ‏دسمبر 16, 2016
    پیغامات:
    8
    جزاك الله خیر بہنا
    جی میری نظروں سے یہ مضمون گزرا تو ہے شاید پڑہا بهی ہے لیکن ایک دینی بہن نے ایک علاج بتایا تها شہد سے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    حکیم ضیا الرحمن بھائی بوجوہ مصروفیات آن لائن نہیں آسکے ۔ ان شاءاللہ ،فرصت میں جواب دیتے ہیں ۔ حکیم صاحب اگر پوسٹ کرنے میں کوئی مسئلہ ہو تو ضرور بتائیے گا ۔ شکریہ
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
  9. حکیم ضیاء الرحمن سندھو

    حکیم ضیاء الرحمن سندھو محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 17, 2013
    پیغامات:
    255
    السلام علیکم
    جی کونسا علاج اگر وہ لکھ دیں تو آسانی ہوجائے گی جواب دینے میں
    دوسرا بچے کی عمر کتنی ہے اور مسلہ کیا یے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. حکیم ضیاء الرحمن سندھو

    حکیم ضیاء الرحمن سندھو محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 17, 2013
    پیغامات:
    255
    السلام علیکم
    اس عمر میں بچوں کو سردی سے بچانا چاہیے
    ویسے اس عمر میں بچوں کو سہاگہ سفید اور سفید پھٹکری بریاں کرکے شہد میں ملا کر دن میں 3 سے 4 مرتبہ چٹائیں
    اور ادرک کا رس شہد ملا کر چٹانا بھی بہتر ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 2
  11. بنت عبد الغفور

    بنت عبد الغفور نوآموز

    شمولیت:
    ‏دسمبر 16, 2016
    پیغامات:
    8
    وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته

    جزاك الله خير.
     
  12. Akram Naaz

    Akram Naaz رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 15, 2017
    پیغامات:
    11
    جزاک اللہ
    بہت عمدہ شیئرنگ کی ہے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں