داعش کا حقيقی چہرہ

Fawad نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏اپریل 17, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    http://english.alarabiya.net/en/New...deadly-attack-on-Belgium-police-in-Liege.html


    داعش نے اپنی تشہيری مہم ميں گزشتہ ہفتے بيلجيم ميں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے ليے ناصرف يہ کہ ذمہ داری قبول کر لی ہے بلکہ اس کو اپنی "کاميابی" بھی قرار ديا ہے۔ اس حملے ميں دو خواتين اور ايک طالب علم ہلاک ہوۓ تھے۔

    ايک جانب تو داعش اپنے تشہيری مواد ميں سر گرم دہشت گردوں کے ليے "فوجی" کی اصطلاح استعمال کرتی ہے۔ ليکن يہ نام نہاد فوجی اپنے خونی ايجنڈے کی تکميل کے ليے ميدان جنگ کی بجاۓ شہری علاقوں کو ترجيح ديتے ہيں اور عورتوں او بچوں سميت طالب علموں کو نشانہ بنا کر اسے اپنی کاميابی گردانتے ہيں۔

    کوئ بھی سياسی اور مذہبی سوچ اور نظريہ جو اجتماعی سطح پر انصاف، امن اور خوشحالی کا پيغام دے، دانستہ عام شہريوں کی ہلاکت کو درست قرار نہيں دے سکتا ہے۔

    حقيقت يہی ہے کہ اپنے بلند وبانگ دعوؤں کے برخلاف داعش محض عادی مجرموں اور قاتلوں کا ايک گروہ ہے جو اپنے سياسی عزائم کی تکميل کے ليے دہشت، خوف اور بربريت کے استعمال پر يقين رکھتا ہے۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  2. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    "داعش تضادات کا مجموعہ ثابت ہوئ"

    جھوٹ در جھوٹ اور تضادات نے داعش کی حقيقت اور ايجنڈے کو بالکل واضح کر ديا۔

    تونيزيا سے تعلق رکھنے والا داعش کا ايک جنگجو سيرين ڈيموکريٹک فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوا اور اپنے بيانات ميں اس نے اس بات کا اعتراف کيا کہ اس دہشت گرد تنظيم کی سوچ اور طرز فکر تضادات کا مجموعہ ہے۔ انھی وجوہات کی بنياد پر اس نے تنظيم سے عليحدگی کا فیصلہ کيا۔

    يہ ايک ناقابل ترديد حقیقت ہے کہ داعش اور اس کے سرغنہ عام لوگوں پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے ليے دہشت اور خوف کو استعمال کر رہے ہيں، اور يہ طرز عمل اسلام سميت دنيا کے تمام مذاہب کی بنيادی تعلميات اور اصولوں کے خلاف ہے۔

    ايک قابل فہم پيغام کا فقدان اور ان کے تشہيری بيانات ميں تسلسل کے ساتھ پاۓ جانے والے تضادات اس حقيقت کو آشکار کر رہے ہيں کہ سياسی اثر ورسوخ کا حصول اور دھونس کے ذريعے اپنی سوچ دوسروں پر مسلط کرنا ہی اس تنظيم کا ہدف اور مقصد ہے۔

    دہشت، خوف اور دھونس ان مجرموں کے ترجيحی ہتھيار ہيں اور انسانيت کے خلاف اپنے جرائم کی توجيح کے ليے مذہبی نعروں کا استعمال ان کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  3. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    "کھيلوں کے دم سے زندگی حسين ہے"

    https://nowthisnews.com/videos/spor...on-is-once-again-a-functioning-soccer-stadium


    رقہ ميں داعش کے دہشت گردوں نے فٹ بال اسٹيڈيم کوجيل بنا رکھا تھا جہاں عام شہريوں کو تشدد کا نشانہ بنايا جاتا تھا۔ علاقے ميں داعش کی شکست کے بعد اب کھيلوں کی سرگرمياں بحال ہو چکی ہيں اور مقامی ٹيموں کے درميان فٹ بالوں ميچوں سے مقامی آبادی ايک بار پھر صحت مند تفريح سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔

    فٹ بال کا حاليہ عالمی مقابلہ اور اس ميں دنيا بھر کے ممالک اور شہريوں کا تاريخی جوش وخروش اور دلچسپی اس حقيقت کو اجاگر کر رہی ہے کہ کھيلوں کے مقابلے ايک ايسی عالمی يکجعتی کا مظہر ہيں جو سياسی، ثقافتی اور سرحدوں قيود سے بالاتر ہے۔ کھيلوں سے وابستہ صحت مند تفريح ہميشہ سے دنيا بھر کی عوام کے ليے جوش وخروش اور خوشی کا محرک رہی ہے۔

    بدقسمتی سے دہشت گرد گروہوں نے ہميشہ کھيلوں کے ميدانوں اور ان مقابلوں کو خوف اور دہشت پر مبنی اپنی مہم جوئ کے ليے استعمال کيا ہے۔

    چاہے وہ لاہور ميں سری لنکا کی ٹيم پر حملہ ہو، افغانستان ميں کرکٹ اسٹيڈيم پر خون ريزی يا صوماليہ ميں تماشائيوں سے بھرے ہوۓ اسٹيڈيم پر دہشت گردی کا حاليہ حملہ – دہشت گردوں نے ہر جگہ عوامی مقامات کو اپنے مکروہ ايجنڈے کی تکميل کے ليے استعمال کيا ہے۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  4. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    داعش کی جانب سے مساجد کی بے حرمتی

    مساجد ميں اسلحے کے ذخائر اور خلافت کے کھوکھلے دعوے


    ستم ظريفی ديکھيں کہ آئ ايس آئ ايس کی جانب سے اسلامی خلافت کے قيام کے پرفريب نعروں کا سہارا ليا جاتا ہے اور خود کو مسلمانوں کے نجات دہندہ کے طور پر پيش کيے جانے کی خواہش کا اظہار بھی کيا جاتا ہے ليکن اپنی مخصوص سوچ کے مخالف ہر آواز کے خلاف پرتشدد کاروائ کی روش نے انھيں اس بات سے نہيں روکا کہ وہ اپنے خونی حملوں کی منصوبہ بندی کے ليے مساجد کو استعمال کريں۔

    تازہ رپورٹ کے مطابق اتحادی افواج نے داعش کے ٹھکانوں کو غير فعال کر ديا جو انھوں نے مساجد کے اندر بنا رکھے تھے۔

    https://www.cnn.com/2018/10/22/politics/us-struck-isis-mosques/index.html


    مسجد کی بے حرمتی اور تھوڑ پھوڑ کی ذمہ داری انھوں دہشت گردوں پر عائد ہو تی ہے جنھوں نے ايک عبادت گاہ ميں اسلحہ جمع کيا اور اسے حملے کے لیے مورچے کے طور پر استعمال کيا۔

    مساجد کو دانستہ اپنی مکروہ کاروائيوں کے ليے استعمال کرنے سے ايک بار پھر يہ بات تو واضح ہو گئ ہے کہ دہشت گرد "شريعت" اور "جہاد" جيسے پرجوش نعرے محض نوجوانوں کے ذہنوں کو ايک خاص رخ دے کر اپنے مقصد کے لیے استعمال کرتے ہيں۔ درحقيقت انکی نام نہاد "جدوجہد" کا مذہب سے کوئ تعلق نہيں ہے۔ بصورت ديگر مسجد کے اندر اسلحے کے ذخائر اکھٹے کر کے عام شہريوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کی کيا توجيہہ پيش کی جا سکتی ہے۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں