آسیہ کیس کا فیصلہ ملک بھر میں مذہبی تنظیموں کا احتجاج

عائشہ نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏اکتوبر، 31, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پاکستان آج پھر عالمی خبروں کا موضوع ہے، جس کے جج مقدموں کو برسوں تک لٹکائے رکھنے اور تضاد بھرے فیصلے لکھنے کی تنخواہ لیتے ہیں، جس کے نام نہاد مذہبی رہنما عدالت میں ثبوت دینے میں ناکام رہتے ہیں، مگر سڑکیں بند کر دینے کے ماہر ہیں، علمی شعور کا یہ عالم ہے کہ آزاد ملک میں برطانوی غلامی کے زمانے کے غازی علم الدین کیس کے حوالے دیے جاتے ہیں۔ محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی #محبت میں یہ قوم مقدمے کی پیروی میں محنت نہیں کرسکتی، لیکن چوک میں ٹائر جلا کر زہریلا دھواں پھیلانے کو پیش پیش ہے۔ نجانے کتنی جانوں کو نگلنے والا کیس آج پھر سڑکوں کی ویرانی کا سبب بن رہا ہے۔ جہالت بال کھولے اس ملک کی عدالتوں سے سڑکوں تک بین کرتی پھر رہی ہے۔ اہل دانش کو عرصہ ہوا ہم دیوار سے لگا چکے۔ اب ہر سمت جاہل انقلابیوں کا راج ہے، اور #انقلاب میں ہر چیز تلپٹ ہوتے دیکھتے رہنا عام سی بات ہے۔
     
    Last edited: ‏اکتوبر، 31, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • متفق متفق x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایک وقت تھا جب ممتاز قادری کی پھانسی جیسے حساس مسئلے پر پی ٹی آئی نے سیاست کی اور آج دوسری جانب سے وہی رویہ سامنے آ رہا ہے۔ ملک کے بگڑتے حالات کی کسی کو پرواہ نہیں۔ بے حسی کی کوئی حد ہوتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    رضوی میڈیا نامی یوٹیوب چینل پر فخریہ اعلان کیا جا رہا ہے کہ کہاں کہاں انہوں نے روڈ بند کر دیے ہیں۔ یہ سب مذہب کے نام پر ہو رہا ہے۔ اور ایجنسیاں یہ سب ہونے دے رہی ہیں کیوں کہ یہ الیکشن تھوڑی ہیں جن پر قابو پانا ان کی ڈیوٹی ہے۔

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    افسوس، اہم یہ ہے کہ چیف جسٹس صاحب نے مبلغہ آسیہ مسیح کو بری کرنا تھا. کردیا. ورنہ اس فیصلے میں کئی سقم ہیں.کسی شہر کو علی اعلان بند کرنے کی رسم اس سے پہلے موجودہ صدر و وزیراعظم پاکستان نبھا چکے.یہ تو عام بات ہے. فرق صرف پہ ہے کہ فیض آباد میں دھرنے میں پاور خاموش تھی. یہاں کاروائی کی دھمکی دی جارہی ہے.تاکہ حالات مزید خراب ہوں. اب شاید رینجر کے پاس تقسیم کے لیے فنڈز نہیں رہے.
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سمجھ نہیں آتا ہماری عدلیہ نے پہلے کون سا مثالی عدل کی نظیریں پیش کی ہیں جو لوگ اس کیس کے فیصلے پر صدمے کا شکار ہو رہے ہیں۔ یہاں مقدمہ ایسا لٹکایا جاتا ہے کہ مرنے کے بعد انسان بری ہوتا ہے، اور جب کسی کیس میں اچانک پھرتی دکھائی جاتی ہے تو وہ تاریخی نظیر بن جاتا ہے۔
    عدلیہ تو عدلیہ ہے اس کو کیا کہہ سکتے ہیں لیکن سب سے دلچسپ نظریاتی لوٹے پن کا ثبوت نام نہاد لبرل دے رہے ہیں جو اپوزیشن میں ہوتے تھے تو 126 دن تک دھرنے میں ناچنا گانا، گالیاں بکنا، پورے پاکستان کو بند کرنے کی دھمکیاں دینا، قریبی پارکس کو تباہ کرنا، پولیس پر حملے کرنا، لاؤڈ سپیکر پر سارے علاقے کو انقلابی نغمے سنوانا اپنا حق سمجھتے تھے، آج انہیں ریاست کی رٹ شریف بہت زور سے یاد آ رہی ہے۔ یعنی حزب اختلاف میں ہو تو لبرل بن جاؤ حکومت میں آتے ہی فاشسٹ بن کر سب کو کچل دو۔ اتنی جلدی کینچلی سے باہر آگئے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میڈیا پر مذہبی جماعتوں کے موقف کی کوریج پر پابندی ہے اس لیے افواہیں پھیل رہی ہیں۔ ایک بات یہ اڑی کہ حافظ محمد سعید احتجاج سے الگ رہے ہیں۔
    حقیقت میں انہوں نے نہ صرف سپریم کورٹ کے فیصلے کی مذمت کی ہے بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ وہ احتجاج، تحریک اور دباؤ کے ذریعے مجبور کریں گے کہ حکومت نظرثانی کی اپیل کرے، اگر حکومت نہیں کرے گی تو جماعت الدعوۃ کرے گی۔ گویا انہوں نے قانونی راستہ خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    البتہ یہ ضرور ہے کہ دوسرے بہت سے علمائے کرام کی طرح انہوں نے تحریک لبیک جیسے توڑپھوڑ والے احتجاج کی مذمت کی۔ یہ باتیں یہاں سنی جا سکتی ہیں۔
     
  7. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    اے کاش اہل توحید کو اتنی ایمانی طاقت مل جائے کہ وہ امام کعبہ کو " جھلے' کا خطاب دینے والے خادم رضو ی کے پیچھے نہ چلیں،
    اللہ سے دعا ہے کہ پیر افضل قادری اور خادم رضوی کا اصل چہرہ ہمارے دین دار طبقے کے سامنے کھل کر سامنے آ جائے، یا اللہ اہل توحید کو اتنی طاقت عطا فرما کہ وہ ان قبر پرستوں کے پیچھے نہ چلیں،
    کیا تحریک لبیک 'حب رسول' کی ٹھیکیدار ہے یا اس کو ٹھیکیدار بنایا جا رہا ہے، کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  8. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960

    خادم رضوی کا خبث باطن دیکھیں
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سیدھی سی بات ہے جیسے کچھ جہاد کے ٹھیکے دار پیدا کیے گئے ویسے ہی عشق کے ٹھیکے دار ہیں۔ وقتی طور پر یہی تاثر دیا جاتا ہے کہ ان کے سوا سب اہل پاکستان جہاد و عشق کے منکر ہیں۔ جنہوں نے تاریخ پڑھی ہےانہیں معلوم ہے کہ ہر دور میں دینی طبقے سے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ کا ٹشو پیپر بنے۔ یہ وقتی شہرت بلبلے کی مانند پھوٹ جاتی ہے، پیدا کیے گئے زبردستی تباہ بھی کر دیے جاتے ہیں۔
     
    • مفید مفید x 1
  10. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    حکومت اور ان اہل دھرنا کے مابین معاہدہ طے پا گيا۔۔ پچھلی بار ان کا دھرنا 20 دن سے زائد جاری رہا تھا۔ اس کی وجوہات جو بھی رہی ہوں لیکن اس بار تین دن کے اندر ہی یہ دھرنا ختم کر دیا گيا۔ لیکن میرے خیال میں یہ مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ حکومت کو اس طرح کے دھرنوں کے خلاف قانون سازی کرنی پڑے گي۔ اور اس طرح کے دھرنوں کے ذمہ داروں کی سزا مقرر کرنی ہوگي۔ ورنہ یہ دوبارہ ایسا کریں گے۔ لوگوں کی املاک جلانا، لوٹنا کہاں کا اسلام ہے۔ یہ کونسی اسلام کی خدمت ہے؟۔
    اصولا فیصلہ آںے کے بعد احتجاج کرنے کے بجاۓ انہیں خود عدالتی کاروائ کا حصہ بننا چاہیے تھا۔ اور آسیہ کے خلاف کیس کی پیروی کرنی چاہیے تھی۔ لیکن میرے خیال میں اس وقت بھی ان کی مرضی کا فیصلہ نہ آنے کی صورت میں ان کا رد عمل یہی ہونا تھا۔
    بہر حال حکومت وقت کو اس مسئلہ کا کوئ مستقل حل ڈھونڈنا ہی پڑے گا۔ ورنہ یہ ملک ہمیشہ انتشار کا شکار رہے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    دھرنے والوں نے اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے اور مذہبی لوگوں کو بدنام کرنےکی ڈیوٹی پوری طرح نبھائی۔ اب وفاقی وزرا ہوبہو پرویز مشرف کے الفاظ میں بڑھکیں مار کر اصل مسئلے کو گول کرنے کی کوشش میں ہیں، لیکن آنکھیں بند کرنے سے خطرہ نہیں جاتا۔اصل مسئلہ وہیں کا وہیں ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ ملک کی تمام مذہبی جماعتوں نے عدالتی فیصلے کی شفافیت پر شک کا اظہار کیا ہے، عوام میں بھی بے یقینی اور مایوسی ہے۔ عدلیہ توہین عدالت کے نوٹس بھیج کر اپنا وقار بلند نہیں کر سکتی جب اس کے متنازعہ فیصلوں کی تاریخ ستر سال پر محیط ہو۔
     
  12. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جی بات تو درست ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں ایک عدالتی نظام موجود ہے۔ اور تمام فیصلے چاہے ہم انہیں پسند کریں یا نا کریں وہیں ہوتے ہیں۔ تو اس صورت میں کیا ہماری مذہبی جماعتوں کی یہ ذمہ داری نہیں بنتی تھی کہ وہ بھی اس عدالتی کاروائ کا حصہ بنتے۔
    دوسری اہم بات یہ کہ اس احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کا سلسلہ تین دن جاری رہا لیکن محسوس ایسا ہو رہا تھا کہ انہیں سب کچھ کرنے کی اجازت ہے۔ پولیس یا دوسرے اداروں نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کچھ نہیں کیا۔ بعد میں ان پر مقدمات چلانے کے بجاۓ انہیں قانون اپنے ہاتھ میں لینے سے روکنا ان اداروں کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے تھی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
    • مفید مفید x 1
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  14. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    عدالت عظمی نے آسیہ بی بی کیس پر نظر ثانی درخواست خارج کرتے ہوئے اکتیس اکتوبر 2018 کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
    اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اس وقت تین دن تک توڑ پھوڑ کی اجازت تھی، آج کل پرامن احتجاج کی مناسب کوریج کی بھی اجازت نہیں۔
    آج تقریبا تمام بڑی مذہبی جماعتوں نے نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ زمہ دار جماعتوں کے ایسے احتجاج کے لئے انتظامیہ سے پہلے اجازت لی جاتی ہے اور اس کے پرامن رہنے کی ذمہ داری جماعت کے اوپر ہوتی ہے خدا کرے کہ یہ پرامن رہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں