ہفتے میں ایک بار ضرور رونا صحت کے لیے بے حد مفید

زبیراحمد نے 'صحت و طب' میں ‏نومبر 5, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ رونا :cry: انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ اس لیے مردو خواتین ، چھوٹے ، بڑے ہرایک کو ہفتے میں کم سے کم ایک بار ضرور رونا چاہیے۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جاپان میں‌کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رونے سے نفسیاتی دبائو اور روز مرہ زندگی کی تھکاوٹ دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔رونے والا شخص رونے کے بعد خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے۔

    تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ رونا ہنسے، سونے، آرام کرنے اور کافی کا ایک کپ پینے سے بہتر ہے۔رونے سے روز مرہ کا دبائو کم ہوتا اور زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ رونے کے لیے ماہرین تجویز پیش کرتے ہیں کہ رونے کی کوشش کے دوران آنکھوں سے آنسوئوں کا بہنا بھی ضروری ہے۔

    یہ تحقیق برطانوی اخبار "انڈی پینڈنٹ" میں شائع کی گئی ہے، جس میں بتایاگیا ہے کہ جاپان میں ایک شخص ھیدفومی یوشیدافی کے نام سے جانا جاتا ہے جو رولانے کاماہر ہے۔ وہ لوگوں کو رونے کےطریقے سکھانے کے ساتھ اس کے فواید کے بھی لیکچر دیتا ہے اور اپنے طلباء کو آنسو بہانے کے انداز سکھاتا ہے۔

    یوشیدا کا کہنا ہے کہ نیند کرنے اور ہنسنے سے روکنا صحت اور روز مرہ دبائو کم کرنے کے لیے زیادہ مفید ہے۔

    رولانے والے معلم کا کہنا ہے کہ اثر انگیز موسیقی سننا، دکھی فلمیں دیکھنا، رلا دینے والی کہاںیاں پڑھنا سب روز مرہ زندگی کا بوجھ کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔ اس سے انسانی مزاج میں نرمی، دل کی دھڑکن کی رفتار میں کمی اور دماغی صحت بہتر ہوتی ہے۔

    جاپانی ماہرنفسیات کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم سے کم ایک بار رونا پرسکون زندگی اور خود کو نفسیاتی دبائو سے بچانے کے لیے کافی ہے۔

    http://urdu.alarabiya.net/ur/editor...-ایک-بار-ضرور-رونا-صحت-کے-لیے-بے-حد-مفید.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    مفید معلومات شئیر کرنے کا شکریہ
     
  3. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    آنسو وہ خاموش دعا ہے جو اللہ کو بہت پسند ہے جب زبان ساتھ نہ دے آنسو بہانے پر بھی اللہ معاف کر دے گا
    ان شااللہ
     
    • متفق متفق x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خيرا۔ یعنی اگر رونا ہی ہے تو پھر اللہ تعالی سے مغفرت طلب کرتے ہوۓ روۓ۔
     
    • متفق متفق x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں