دار ارقم سکولز میں تعلیم قرآن کا نیا نصاب

عائشہ نے 'ميرى درس گاہ' میں ‏مارچ 7, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    دار ارقم سکولز فیصل آباد میں تعلیم قرآن کے لئے نیا نصاب متعارف کرایا جا رہا ہے جس میں معھداللغۃ العربیۃ اسلام آباد کے مدیر ڈاکٹر عبیدالرحمٰن بشیرحفظہ اللہ کی کتاب معلم القرآن شامل تدریس ہوگی۔ اللہ کرے کہ یہ قدم نئی نسل کو قرآن مجید کے قریب لانے کا ذریعہ بنے اور ان تمام افراد کی آخرت کے لئے توشہ بنے جو اس میں شریک ہیں۔ معھد اللغۃ العربیہ کے بانی مدیر مولانا محمد بشیر سیالکوٹی رحمہ اللہ کا یہی خواب تھا کہ معہد قرآن مجید اور علوم اسلامیہ کی عربی زبان میں معیاری تعلیم کے لیے مفید نصاب اور ماہرین تیار کرکے ملت اسلامیہ کی خدمت کرے۔ اللہ تعالی کا کرم ہے کہ یہ قافلہ دعوت ان کی وفات کے بعد بھی جاری و ساری ہے۔
    اس موقع پر مصنف کا پیغام
     
    Last edited: ‏مارچ 8, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    118
    کیا یہ "دار أرقم اسکول" حکیم اشرف صاحب کے تعلیمی ادارے کے ماتحت چلنے والا اسکول کا نام ہے؟
     
    • متفق متفق x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مجھے علم نہیں،آپ پتہ کروائیں اور تعارف اسی زمرے میں ارسال کر دیں ثواب کا کام ہے۔
     
  4. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    ان کے چئیرمین، بورڈ آف ڈائریکٹر، اور بڑے عہد داروں کی فہرست کے مطابق، دار ارقم سکول سسٹم جماعت اسلامی سے وابستہ شخصیات کا ہے۔
    مثلا پرفیسر عرفان صاحب چئیرمین ہیں۔ اس کے علاوہ سید وقاص انجم جعفری، ڈاکٹر اشتیاق گوندل صاحب ہیں۔
     
    Last edited: ‏مارچ 8, 2019
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سب قرآن کریم سے وابستہ ہیں۔
    میرے خیال میں یہ صرف فیصل آباد ریجن کے متعلق ہے اس کے ذمہ داران کے نام تو کچھ اور ذکر ہوئے ہیں ویڈیو میں
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں