مومن ہے تو رمضان کی الفت کے مزے لوٹ

ابوعکاشہ نے 'حُسنِ کلام' میں ‏مئی 15, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    حیرت بستوی

    مومن ہے تو رمضان کی الفت کے مزے لوٹ
    تقوی کے سمن زار کی نکہت کے مزے لوٹ

    سحری کی چہکتی ہوئی برکت کے مزے لوٹ
    پیغمبر اسلام کی سنت کے مزے لوٹ

    افطار کی بے مثل مسرت کے مزے لوٹ
    اللہ کے دیدار کی، چاہت کے مزے لوٹ

    دن بھر کی حسین تشنہ لبی کا ہے یہ پیغام
    کوثر کی طراوت کی لطافت کے مزے لوٹ

    آئے جو شب قدر جگا قسمتِ ایمان
    خیر من ألف شهر کی طاعت کے مزے لوٹ

    دشنام سے بچ، جھوٹ سے، غیبت سے نہ کر پیار
    تہذیب کی عفت کی نزاکت کے مزے لوٹ

    رحمان کی رحمت کی نظر تجھ پہ کرے ناز
    یہ شرط ہے عصیان کی، ندامت کے مزے لوٹ

    رمضان کے، قرآن کے احسان کو نا بھول
    محشر میں طرب ناک شفاعت کے مزے لوٹ

    حیرت سے بہ صد شوق یہ سُن مژدہ رمضان
    ریان کے جلووں کی نفاست کے مزے لوٹ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • اعلی اعلی x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بہت اعلٰی!
     
  3. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    بہت عمدہ
    اللہ ہمیں ان لوگوں میں شامل فرمائے۔ آمین!!

    جزاک اللہ خیرا
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت خوب جزاک اللہ خیرا
     
  5. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    بہت خوب. واقعی رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے اور اجرو ثواب کی لوٹ سیل لگی ہوتی ہے.
    پاکستانی قوم سیل سیل اور لوٹ لوٹ کے اشتہارات دیکھ کے ٹوٹ پڑتی ہے.کاش کہ رمضان میں نیکیوں اور عبادات پر بھی ٹوٹ پڑے.اورثمرات و فوائد لوٹ لے.
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں