کیا حجاب کے لیے دستانے پہننا لباس شہرت میں سے ہے؟

عائشہ نے 'مجلس علماء' میں ‏دسمبر 23, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ
    کیا حجاب کے لیے دستانے پہننا لباس شہرت میں سے ہے؟یاد رہے پاکستان میں ایسی خواتین کی تعداد بہت کم ہے۔ امید ہے یہاں موجود علما و عالمات مدد فرمائیں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
    حجاب کے لیے دستانے پہننا ضروری نہیں ہاتھوں کو چھپانا ضروری ہے۔ دستانے تو محض اس عمل میں آسانی کا ذریعہ ہیں۔ اس اعتبار سے انکا استعمال مستحسن ہے۔ رہی بات انہیں لباس شہرت قرار دینے کی تو وہ بالکل غلط ہے۔ کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم اس سے منع فرما دیتے۔ جبکہ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے صرف حج کے موقع پر خواتین کو دستانے پہننے اور نقاب کرنے سے منع فرمایا تھا۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عام حالات میں دستانے پہننا معمول میں شامل تھا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • مفید مفید x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیراوبارک فیک اخی۔
    مجھے حیرت ہوتی ہے کہ خود کو مصلح کہنے والے کچھ لوگ بے حیائی کی مذمت کے وقت گونگے بن جاتے ہیں لیکن اگر امت مسلمہ کی کچھ بیٹیاں عفاف کی راہ اختیار کریں تو یہ دینی اصطلاحات کا مبالغہ آمیز استعمال شروع کر دیتے ہیں۔ایسے "سکالر" شیطان کی خدمت بڑی مکاری سے کر رہے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کیا گرم موسم میں اس معمول کی کوئی دلیل ملتی ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں