االلہ کا قرب

صدف شاہد نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏مارچ 12, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

    کیا اللہ کی نزدیکی یا اللہ کے قرب کے حق دار صرف دین دار لوگ ہیں؟ یا جن کا تعلق دینی گھرانوں سے ہو صرف اللہ کا قرب اُنہی لوگوں کو حاصل ہو گا دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ۔۔۔۔؟
    جو بندہ کسی کا حق نہیں مارتا، جہاں تک ممکن ہو دینی احکامات پر عمل بھی کرتا ہے اور مسلسل اپنی ذات میں بہتری کی جدوجہد میں ہے۔ نماز، روزہ، زکوۃ ، حج و عمرہ ان سب کی ادائیگی بھی کر رہا ہے ۔ جہاں اُسے کوئی دینی بات معلوم ہوتی ہے اُس کے مطابق اپنی اصلاح بھی کر رہا ہے ۔۔۔۔جب وہ لا علم تھا اُس سے جو گناہ یا غلطیاں سر زد ہوئیں
    اُس سے ماضی میں ہوئیں جیسے دینی ہدایت حاصل ہوئی اُس نے اُنہیں ترک کر دیا، مصمم ارادہ بھی کیا کہ وہ آئندہ یہ غلطی نہیں دہرائے گا۔۔۔جہاں ممکن ہو ازالہ بھی کر رہا ہو ۔۔۔۔تو کیا ایسے بندے کو اللہ کا قرب حاصل نہیں ہو گا ؟
    اِس معاملے میں میری رہنمائی فرما دیں ۔۔
     
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    جو بھی حتى المقدور اللہ کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے، وہ اپنی کوشش کے مطابق اللہ کا قرب پا لیتا ہے۔
    اور اللہ کا قرب فرائض کی پابندی اور نوافل کی کثرت سے حاصل ہوتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں