واٹس ہیک ہونے سے نصیحت ملی

مقبول احمد سلفی نے 'اردو آئی ٹی ٹِپس اینڈ ٹیوٹوریلز' میں ‏مئی 29, 2020 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    واٹس ہیک ہونے سے نصیحت ملی
    الحمدللہ آج واٹس ایپ ہیک ہونے کےسات دن بعد دوبارہ چالو ہوگیا اور یہ نصیحت دے گیا کہ اپنوں کے نام پر کسی کو بآسانی دھوکہ دیا جاسکتا ہے ۔معاشرہ میں دیکھا جاتاہےکہ اگر کسی کو یہ کہا جائے کہ آپ کا بھائی آپ کی غیبت اور برائی کررہا تھا تو آدمی بلاتحقیق بدگمانی میں مبتلا ہوجاتا ہے ، وہیں پر یہ کہا جائے کہ ایک آدمی ہے ہوسکتا ہے اسے آپ نہیں جانتے ہوں وہ آپ کو برابھلا کہہ رہا تھا تو اس بات پر یقین دیر سے ہوسکتا ہےمگر قریبی کے نام سے ہم بلاتحقیق اچھی بری /باتوں پر فورایقین کرلیتے ہیں ۔ بڑے بڑے سورما کوبھی اپنوں کی بے وفائی نے نقصان پہنچایا ۔ واٹس ایپ ہیک ہونے کا قصہ بھی میرے ساتھ کچھ اسی قسم کا ہے ۔
    ہفتہ دن قبل دیر رات دعوہ سنٹرمسرہ کے صدر کا واٹس ایپ میسیج آتا ہے کہ میں نے اپنے اشراف میں ایک گروپ تشکیل دی ہے ، اس میں شامل کرنا چاہتا ہوں ،میں نے بلاتامل ہاں کردی ، کچھ دیر بعد میرے نمبر پر واٹس کوڈ آتا ہے ، انہوں نے مجھ سے وہ کوڈ مانگا اور میں نے بلاتاخیر اور بغیر سوچے آفشیل معاملہ سمجھ کر کوڈ دے بیٹھا ۔ بہت دیر تک انتظارکیا کہ کوئی گروپ آئے گا مگر نہیں آیااور میں نے کئی دفعہ پوچھاکہ ابھی تک کوئی گروپ نظر نہیں آرہا ہے ، وہ کہتے ہیں آئے گا ۔ صبح ہوگئی اور کوئی گروپ نہیں آیا۔ فجر کی نماز کے بعد سوگیا اور ظہر سے پہلے بیدارہوا اور واٹس ایپ استعمال بھی کیا ۔ معاملہ ابھی تک ٹھیک تھا، عصر کی نماز کے بعد موبائل چھوڑ کرخریداری کے لئے اپنے ساتھی کے ساتھ بازار چلاگیا اور ایک سے ڈیڑھ گھنٹے بعد واپس آگیا۔ آتے ہی فورا واٹس ایپ چیک کیا تو پتہ چلا کہ میرا نمبر دوسرے موبائل میں استعمال ہورہا ہے اور ساتھ ہی دواختیارات نظر آئے ، ایک اوکے کا اور دوسرا ویری فائی کا۔ اللہ کا کرم دیکھیں کہ اس کا اسکرین شاٹ لیا اور بغیر سوچے جلدبازی میں ویری فائی پر کلک کردیا۔ یہ میرے اور میرے ساتھ جڑے ہوئے تمام ممبران کے حق میں سودمند ثابت ہوا۔ وہ اس طرح کہ ویری فائی کرنے سے ہیکر کے موبائل سے واٹس ایپ سائن آؤٹ ہوگیا اور پھر وہ کسی کو کوئی مسیج نہیں کرسکا۔ جب تک میں بازار میں تھا اسی دوران اس نے میرا واٹس ایپ استعمال کیا اور چونکہ میرے پاس کئی سو کی تعداد میں گروپز ہیں ، اس کا زیادہ وقت گروپ چیک کرنے میں گزرگیا ۔ میں جس جس گروپ کا اڈمن تھا اس نے اس گروپ کو ونلی اڈمن پر لگادیا اور اس گروپ کے دوسرے اڈمنز کو اڈمن سے نکال دیا۔ اتنا کرنے کے بعد اب وہ میرےنمبرسے لوگوں کو میسج کرنا شروع کیااور صرف دو لوگوں کو ہی میسیج کرسکا کہ میں نے نمبر ویری فائی پر لگادیا، ایک بھائی کو صرف سلام لکھا ، وہ بھائی جواب دینے کےبجائے میرے ایمو پر کال کرنے لگے اور دوسرے بھائی کو سلام کے ساتھ ہوبہو وہی میسج کیا جو میرے آفشیل ذمہ دار کے موبائل سے کیا تھا، اس بھائی نے تب تک میرا واٹس ایپ ہیکنگ میسج فیس بک پر پڑھ لیا تھا انہوں نے مجھے کمنٹ میں اطلاع دی ۔
    میں نے حقیقت حال کا پتہ لگانے کے لئے ذمہ دار سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ کسی نے ان کا نمبر ہیک کرلیا ہے اور اسی ہیکر نے مجھے میسیج کیا ہے۔اتنا سننے کے بعد مجھے اس بات کا بیحد خوف لاحق ہوا کہ نہ جانے وہ میرے نمبر سے کس کس کو دھوکہ دے اور کس کے ساتھ کیسا معاملہ درپیش ہوجائے اور گنہگار میں ٹھہروں ۔ مجھے ویری فائی کا فائدہ فورا محسوس نہیں ہوا بلکہ کم ازکم دوتین گھنٹے پریشان رہا پھر روم میٹ کو کہا اپنے واٹس ایپ سے میرے نمبر پر میسج کرے اور دیکھے وہ کیا جواب دیتا ہے مگر وہ میسج گیا ہی نہیں ۔ اس کے بعد مجھے خوشی ہوئی اور محسوس ہواکہ شاید میں نے ویری فائی کردیا تھا اس وجہ سے ہیکر کے موبائل سے میرا نمبر سائن آؤٹ ہوگیاہے۔ ہیکر بڑا چالاک تھا اس نے میرے نمبر پر ٹواسٹیپ کوڈ لگا دیا تھااس لئے بارہ گھنٹے کے بعد واٹس ایپ کوڈ کی سہولت میسر توہوگئی مگرہیکر کوڈ کی وجہ سے کمپنی نے کا مسیج ظاہر ہورہا تھا کہ یہ کوڈ چھ دن بعد آپ خود ختم ہوجائے اور دوربارہ واٹس ایپ چالو کرسکوں گا۔ اس طرح کل سات دن بعد آج دوبارہ میرا واٹس ایپ چالو ہوگیا۔الحمد للہ ، ہرقسم کے شر سے محفوظ رہا۔
    آخر میں ان بھائیوں کا بیحدمشکور ہوں جنہوں نے اس معاملے میں تکنیکی جانکاری دی بلکہ کئی بھائیوں نے واٹس ایپ نمبر لیکر معاملہ حل کرنے کی کوشش بھی ہے ، کچھ بھائی نے فون سے بھی رابطہ کیا ان کا بھی شکرگزار ہوں ۔ ساتھ ہی دوباتوں کی طرف اشارہ کرنا چاہتا ہوں ۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ جنہوں نےواٹس ایپ پہ ٹواسٹیپ کوڈ نہیں لگایا ہے وہ بلاتاخیر کوڈ سیٹ کرلیں بلکہ گھریلو موبائل میں یہ کوڈ ہونا بیحد ضروری ہے تاکہ ہیکر کے فراڈ سےبچ سکیں ۔ دوسری بات یہ ہے کہ اپنو ں کے موبائل سے بھی کسی نمبر یا کوڈ کا مطالبہ ہو یا لنک پرکلک کرنے کو کہاجائے تو ہرگز ایسا قدم نہ اٹھائیں حتی کہ اپنوں کے موبائل سے ہیکروں کے ذریعہ رقم کا بھی مطالبہ ہوتا ہے ۔اگر مسیج میں کوئی ضروری اور عجیب بات لگےتو فون سے رابطہ کرکے پہلے تحقیق کرلیں کیونکہ آواز سے پہچان سکتے ہیں کہ کس کی آواز ہے اور معاملہ کی حقیقت کیا ہے ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    الحمد للہ ۔ جس کو اچھی طرح پہچانتے ہیں تو انہیں جواب دیں ۔ باقی لوگوں کو فیسبک کے گروپ کا لنک دے دیا کریں ۔
     
    • متفق متفق x 1
  3. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    ان شاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں