عرش بڑا ہے یا اللہ

قرطبی نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏مارچ 12, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. قرطبی

    قرطبی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 23, 2015
    پیغامات:
    59
    اگر اللہ عرش پر مستوی ہے تو

    مکان ہمیشہ مکین سے بڑا ہوتا ہے اسی لئے تو آدمی اس کے اندر بیٹھتا ہے ۔ کیا عرش خدا تعالیٰ سے بڑا ہے اور وہ خدا کو گھیرے ہوئے ہے؟

    اگر اس کا جواب ہاں میں ہے تو بھر ہم اللہ اکبر کیو ں کہتے ہیں
     
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    اگر مکیں نے مکاں کے اندر بیٹھنا ہو تو مکان بڑا ہوتا ہے لیکن اگر مکیں نے مکاں پر بیٹھنا ہو مکاں چھوٹا بھی ہوسکتا ہے۔ جیسے چھوٹی سی کرسی پہ سات فٹ کا آدمی بیٹھ جاتا ہے۔ اور جیسے کبھی صرف پاؤں اڑانے کی جگہ بھی مل جائے تو بندہ بس پہ سفر کر لیتا ہے۔ اور جیسے ۔۔۔۔ الخ
    اور اللہ تعالى عرش پر مستوی ہے نہ کہ عرش میں!
    خوب سمجھ لیں!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  3. قرطبی

    قرطبی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 23, 2015
    پیغامات:
    59
    وَکَانَ عَرْشُهٗ عَلَى الْمَاءِ
    لیکن پہلے اللہ کا عرش پانی پر تھا ۔ آج ماجود سائنس نے اتنی ترقی کرلی ہے ،کہ
    ہماری زمین بہت ہی جھوٹا سیارہ ہے ۔ اس کائنات کی مقابلہ میں ۔ اگر اللہ کو عرش پر مان لیا جائے۔اس صورت میں اللہ کو ہمارے نظام شمشی سے بھی چھوٹا ماننا پڑھے گا۔یہاں تک کے سورج سے بھی چھوٹا
    اللَّـهُ الصَّمَدُ (اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے) اللہ بے نیاز ہے۔تو اگر اللہ کو عرش پر مستوی مان لیا جائے تو اللہ کو عرش کا متاج ماننا پڑھے گا۔جبکہ عرش مخلوق ہے

     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    عرش اور پانی کسی بھی چیز کی تخلیق سے قبل موجود تھے ۔ یہ پانی زمین پر نہیں بلکہ ساتویں آسمان کے اوپر موجود ہے ۔ اس کے اوپر عرش ہے ۔ زمین و آسمان کی تخلیق کے بعد عرش پرمستوی (بلند ) ہے ۔
    مزید تفصیل کے لئے -- تفسیر سعدی دیکھیں ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں