میں جو سوچتا ہوں

اجمل نے 'گپ شپ' میں ‏مئی 22, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    ***تقدیر***
    وہ پکا دہریہ تھا اور مولویوں کا کٹر دشمن بھی، پھر ایک دن اس کی ماں مرجاتی اور تقدیر اسے مولوی کے پاس لے آتی ہے۔ (تحریر: انجنئیر #محمد_اجمل_خان)
     
  2. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    اس دنیا میں سب سے خوبصورت مخلوق انسان ہے " فی انفسکم افلا تبصرون " اپنے اندر جھانک کر دیکھو، تم غور کیوں نہیں کرتے؟ (انجنئیر #محمد_اجمل_خان)
     
  3. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    زندگی کی شام ہونے کو ہے اور آگے اندھیری رات ہے' بس رب سے دعا ہے کہ اندھیری رات روشن بنا دے۔ آمین
     
  4. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    بعض یاروں کے محفل میں بھی تنہا ہوتے ہیں اور بعض تنہائی میں بھی یاروں کے محفل سجا لیتے ہیں، (ماضی کی یادوں کے دیئے جلا کر)۔
    یاد ماضی عذاب ہے یارب
    چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
     
  5. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    جوانی میں موت کا ڈر نہیں ہوتا اور بڑھاپے میں موت کا ڈر سونے نہیں دیتی۔ (انجنئر #محمداجملخان )۔
     
  6. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    ×× × ثبوت ×××

    "تمہارے سینے میں تو دل ہے ہی نہیں" ساری زندگی لوگ جسے یہ کہہ کر طعنہ دیتے رہے، آج وہ "ہارٹ اٹیک" سے مر گیا اور اس بات کا ثبوت دے گیا کہ اس کے سینے میں بھی دل تھا لیکن لوگ اسے سمجھے ہی نہیں۔ (انجنئیر #محمد_اجمل_خان )
     
  7. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    مثبت سوچ ہار کو بھی جیت بنا دیتی ہے جبکہ منفی سوچ جیت کو بھی ہار میں تبدیل کر دیتی ہے۔
     
  8. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    اچھے دوست آئنہ کے مانند ہوتے ہیں اور ہمیں ہماری اچھائی اور برائی سے آگاہ کرتے۔ میرے دوست تو بہت کم ہیں لیکن بیوی کی روپ میں جسے پایا وہ اچھی دوست ثابت ہوئی۔ اللہ تعالٰی اس آئنے کو ٹوٹنے سے بچائے۔ (تحریر: انجنئیر محمد اجمل خان)
     
  9. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    آئنہ پر گرد پڑا ہوتو چہرہ صاف نظر نہیں آتا
    اور اگر چہرہ گندہ ہوتو آئنہ کی صفائی سے کام نہیں چلتا۔
    دونوں کی صفائی ضروری ہے۔
    دل بھی پاک ہو اور کردار بھی صاف ہو۔
    (تحریر: انجنئیر محمد اجمل خان)
     
  10. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    "دل کے پھپھولے جل اٹھے سینہ کے داغ سے
    اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
    "
    ۔ ۔ ۔ سقوط ڈھاکہ کے بعد مدتوں والد مرحوم یہ شعر گنگنایا کرتے تھے۔ میں اس وقت 10 سال کا تھا۔ سقوط ڈھاکہ کی وجہ سے ہر پاکستانی کے سینےمیں جو پھپھولے بن گئے تھے، اس کا مرہم شاید اس شعر کو گنگنانا ہی تھا۔ اس لئے والد صاحب اس دور میں یہ شعر گنگنایا کرتے تھے اور اپنے دل کے پھپھولے پر مرہم لگایا کرتے تھے۔ آج جب ملک کی حالت زار کو دیکھتا ہوں تو آج بھی مجھے ہر طرف آگ ہی آگ نظر آتا ہے اور یہ آگ لگانے والے آج بھی اسی گھر کے چراغ ہی ہیں۔ آج وہ کون سی آگ ہے جو وطن عزیز میں لگی ہوئی نہ یو۔
    ۔ یہاں بے روزگاری کی آگ نوجوان نسل کو جھلس رہی ہے
    ۔ مہنگائی کی آگ ہر ماہ غریب عوام کے سینے جلا دیتی ہے
    ۔ کرپشن، حرام خوری و رشوت خوری کی آگ ملک کی معیشت کو جلا کر بھسم کر چکی ہے
    ۔ امن و امان کا فقدان، معاشرتی بد نظمی و بے چینی کی آگ عوام کی نیند حرام کر چکی ہے۔
    یہ سب آگ لگانے کیلئے پڑس کے دشمن ملک سے کوئی نہیں آیا۔
    یہ سب آگ لگانے اور اسے بھڑکانے والے اس گھر کے چراغ ہی تو ہیں،
    لیکن ان سے کون نمٹے؟
    تحریر: انجنئیر #محمد_اجمل_خان
     
  11. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    خرابی
    مچھلی ہمیشہ سر کی جانب سے سڑتی ہے، اور خرابی سب سے پہلے اہل اقتدار میں پیدا ہوتی ہے۔
    اہل اقتدار ہی ہوتے ہیں جو عوام کو راہ راست پر رکھتے ہیں، اگر وہی بگڑ جائیں تو انہیں راہ راست پر کون لائے؟
    لہذا جب اہل اقتدار میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے تو وہ نیچے کی طرف سفر کرتی ہے پھر ہر طبقہ اس خرابی کی لپیٹ میں آجاتا ہے اور ملک ڈیفالٹ کر جاتا ہے۔
     
  12. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    نفرت علم کے ذریعے نہیں پھیلتی، نفرت جہالت سے پھیلتی ہے اور معاشرے کو اس کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    جہالت سے بڑی کوئی بدبختی نہیں۔
     
  14. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    صرف متوسط طبقے کے لوگ ہی معاشرے کا اصل چہرہ دیکھ سکتے ہیں۔
     
  15. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    غریبی اور امیری کے دن صرف متوسط طبقے کو ہی نصیب ہوتے ہیں اور وہی لوگ غربت اور امارت دونوں کے مزے لوٹتے ہیں
     
  16. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    اگر آپ زندگی کی حقیقی تصویر دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو متوسط طبقے کے ساتھ رہنا ہوگا
     
  17. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    دنیا کی زیادہ تر کامیابی متوسط طبقے کی مرہون منت ہے۔
     
  18. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    معاشرے میں متوسط گھرانوں کے لوگ ہی زیادہ مستحکم ہوتے ہیں۔
     
  19. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    "اگر عورتیں باتیں نہیں کرتیں تو سارے مرد گونگے ہوتے"
     
  20. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    جھوٹ کی سب سے خطرناک پہلو یہ ہے کہ وہ "سچ" کی قیمت پر بولا جاتا ہے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں