حیدرآباد دکن: ہنگاموں کے بعد کرفیو

ابومصعب نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏مارچ 30, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,062
    حیدرآباد دکن: ہنگاموں کے بعد کرفیو


    بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدرآباد دکن کے کچھ علاقوں میں ہندو مسلم فسادات کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

    یہ فرقہ وارانہ کشیدگی ہفتہ کی رات اس وقت شروع ہوئی تھی جب بعض ہندو افراد نے حیدرآباد کے پرانے شہر میں مسلمانوں کی جانب سے عیدمیلادالنبی کے موقع پر لگائے گئے ہرے جھنڈے ہٹاکر ہنومان کے جنم دن پر اپنے جھنڈے لگانے کی کوشش کی تھی۔

    یہاں یہ خبر اسلئے تھوڑی سی اہمیت کی حامل رہے گی کہ۔۔۔حیدرآباد میں بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ وہاں کے مسلمز کسی نہ کسی حد تک ہندووں‌کو منہ توڑ جواب دیتے ہیں۔۔

    پھر گجرات کے فسادات کے بعد۔۔یہ کہا تھا کہ ۔۔۔گجرات تو ایک تجرہ ہے اور ہم حیدرآباد کو بھی دوسرا گجرات بنادینگے۔

    حیدرآباد شہر کئی ایک لحاظ سے بیچارہ شہر ہے۔۔۔۔
    پہلے تو نظام کے دور کے ورثہ میں نوابی انہیں ورثے میں‌ملی، پھر۔۔۔اسکے نتائج کے طور پر نوجوانوں کی اکثریت، کام کرنے کے قابل نہیں رہی، اور بالآخر جب گلف کے دروازے کھلے تو گلف میں‌ کیرالا کے بعد۔۔۔حیدرآباد اور اس کے آس پاس کے لوگوں کو گویا کہ جنت مل گئی۔۔۔

    لیکن یہ ٹائم بئینگ جنت کے دور رس اثرات اس طرح سے مرتب ہورہے ہیں‌کہ۔۔۔حیدرآباد میں‌خود حیدرآباد کی شناخت محفوظ نہ رہی، اور رفتہ رفتہ ہندووں کا ڈامینیشن بڑھ رہا ہے۔۔۔۔ویسے بھی حیدرآباد کی آبادی میں مسلم ریشیو۔۔۔۔50 سے بڑھکر ایک زمانہ میں کبھی ہوا کرتا تھا ، لیکن ایک پلان کے تحت وہاں دوسرے ریجنس سے لوگ شفٹ رہے۔۔۔

    حیدرآباد جس کے بارے میں‌مشہور ہے کہ ۔۔۔جب پاکستان بن رہے تھے تب پاکستان کی کرنسی ویلیو کے لئے ایک خطیر سونا۔۔سوئیس بنک میں نظام کی جانب سے پاکستان کے لئے تحفہ رکھایا گیا۔۔۔۔

    لیکن رفتہ رفتہ یہ دولت عیش و عشرت کی نظر ہوکر۔۔۔آج حیدرآباد معصوم عوام کی دلدوز آہوں سے بلک رہا ہے ، کیونکہ پارشیل پولیس کے سپورٹ پر ہندووں اور نہتے مسلمانوں کا مقابلہ 90 کے دہے کے بعد سے تو معمول سا بن گیا ہے۔۔۔۔

    اللہ سارے عالم میں امۃ‌مسلم کو اپنی حفظ و امان میں‌رکھے۔۔۔آمین
     
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    کہیں ان فسادات میں کچھ ہاتھ ثانیہ مرزا کی شادی والی خبر کا بھی تو نہیں؟؟؟
     
  3. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,412
    جہاں مسلمانوں‌ کی اچھی خاصی اکثریت ہے اور جس کے تعلق سے ایسا سمجھا جاتا تھا کہ حیدرآباد میں کبھی ایسے واقعات رونما نہیں ہو سکتے، وہاں کے لیے ایسی خبر ایک چبھتی ہوئی خبر ہے۔
     
  4. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    ابھی حیدرآباد میں تلنگانہ بنانے کی مانگ زوروں پر چل رہی ہے یہ فسادات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں تلنگانہ کی مانگ کرنے والے حکومت کومجبورکرناچاہتے ہیں کہ وہ تلنگانہ کی مانگ کو قبول کرے۔
    تلنگانہ بننامیری رائے اورخیال میں حیدرآباد کے مسلمانوں کیلئے نقصاندہ ہوگا۔میں نے جہاں تک محسوس کیاہے کہ حیدرآباد کے آس پاس کے علاقے جن کوتلنگانہ کہاجاتاہےاورجن کو لے کر ایک الگ ریاست بنانے کی مانگ چل رہی ہے۔وہاں کے بندئوں میں تعصب مسلمانوں کے خلاف زیادہ ہے جب کہ برخلاف اس کے رائلسیمااورساحلی آندھراکے ہندئوں میں مسلمانوں کے خلاف تعصب نہیں ہے یابہت کم،اورچونکہ اہل اقتدار زیادہ تر ساحلی آندھرااوررائلسیماکے ہی ہوئے ہیں اس لئے حیدرآباد کے مسلمانوں کیلئے معاملہ غنیمت رہا۔لیکن تلنگانہ بننے کے بعد کیاہوگا؟وہ صرف سوچاجاسکتاہے ٹی آرایس کے سربراہ پر زیادہ اعتماد نہیں کیاجاسکتاکہ وہ مسلمانوں کے حق میں مخلص ہوں گے۔
     
  5. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,062
    بہرحال ، یہاں‌ہم بہت زیادہ تبصرے اس حوالے سے نہیں‌کرسکتے۔

    یہ فرقہ وارانہ فسادات ہیں، جہاں پولیس کئے سپورٹ پر ہندوز کچھ شواپ کرتے ہیں‌، ورنہ جاہل مسلمز جاہل ہندوز کو سبق سکھانے کے لئے کافی ہیں۔

    البتہ یہ سمجھنا کہ حیدرآباد کے بارے میں‌یہ سمجھنا کہ یہاں کبھی ایسے واقعات رونما نہیں‌ہوسکتے، چھوتی سی غلط فہمی ہے، کیونکہ بابری مسجد کی شہادت کے بعد، حیدرآباد میں جو نقصان مسلمانوں‌کا ہوا تھا (بعد میں مسلمانوں‌نے اسکو کمپنزٹ بھی کیا) وہ ابھی تک تازہ زخم ہے۔

    البتہ ایسے فسادات صرف اور صرف پولٹیکل لہر کو ادھر سے ادھر کرنے کے لئے ہے، ورنہ عام ہندوز اور عام مسلمان دونوں‌بھی ایسے فسادات کا حصہ نہیں ہوتے، اور دونوں کے لئے ایسے فسادات نقصاندہ ہیں۔البتہ سیاسی پارٹیاں ایسے ماحول کا فائدہ اٹھاتی ہیں۔

    ثانیہ مرزا کا ذکر اس اندوہناک ذکر کے ساتھ غلط ہے، وہ بیچاری خود مسلمانوں‌پر ایک بدنما داغ ہے، جس کو شعیب نے ملکر شئیر کرنا ہے۔
     
  6. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,062
    بہرحال ایک حد تک آپکی بات صحیح ہے کہ تلنگانہ کے اشیو پر سیاسی پارٹیاں ایک موقعہ سے ہنگامہ آرائیوں کا فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔

    لیکن فساد کی بنیاد وہی ہمیشہ والا شدت پسندی والا مذہبی رجحان رہا، جہاں‌میلادالنبی کے نام پر مجلس کی سرپرستی میں جس قدر شور شرابہ ہوا، تو دوسری سیاسی پارٹیاں انکے تہواروں کو اپنے سیاسی مفاد کے لئے کیوں‌نہ استعمال کرے۔

    اب ایسے معاملوں‌میں پولیس کا سپورٹ البتہ ہمیشہ سے ایک ڈساسٹر رہا۔

    پولیس کا جانبدارانہ رویہ نہ رہے، یا کم از کم پولیس تماشائی بنکر رہے، (دونوں‌ فریقین کے لئیے) تب، خاص طور پر حیدرآباد میں‌پلڑہ ہمیشہ مسلمز 70 اور ہندوز 30 رہے گا۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں