17 اپریل کو کویت میں آنے والا طوفان

جاسم منیر نے 'موسم' میں ‏اپریل 20, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    السلام علیکم ۔۔۔
    یہ خبر آپ لوگوں کے ساتھ کچھ دیر سے شیئر کر رہا ہوں ، جسکے لیے معذرت:00013: ۔ ممکن ہے آپ لوگوں نے خبروں میں دیکھا ہی ہو۔۔
    17 اپریل بروز ہفتہ صبح تقریبا 8 بجے اچانک یہاں کویت میں تیز ہوا چلنے لگی اور ایک دم کالی گھٹا چھا گئی۔ جب میں‌ کھڑکی کی طرف گیا تو اس وقت مجھے دیکھ کر بالکل یقین نہ آیا کہ باہر کی فضا کا رنگ بالکل لال تھا، اب میں‌ کیسا لال رنگ بتاؤں، بس اتنا سمجھ لیجیے کہ ایسا لگ رہا تھا جیسے قیامت کا منظر ہے۔ یہ سماں تو تھوڑی دیر ہی رہا، اور پھر بالکل اندھیرا ہو گیا۔ ایسا اندھیرا جو رات کو 9-10 بجے ہوتا ہے۔ یہ ویڈیو ملاحظہ کریں :
    [ame="http://www.youtube.com/watch?v=PmaLj9PR5xU"]http://www.youtube.com/watch?v=PmaLj9PR5xU[/ame]

    اس وقت دل ہی دل میں توبہ استغفار بھی جاری تھی، اور یہ بھی خیال آ رہا تھا کہ اگر یہ قیامت ہے تو توبہ کا دروازہ تو بند ہو گیا ہو گا۔۔۔ :00002:
    زندگی اتنی مصروف ہو گئی ہے کہ ہمیں‌ وقت کے گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوتا۔ ایک ہفتہ شروع ہوتا ہے، ساتھ ہی ختم، مہینہ شروع ہوتا ہے اور ساتھ ہی ختم، اپنا تزکیہ کرنے کا وقت ہی نہیں‌ ملتا۔۔۔۔ ہمممممم نہیں یہ بات غلط ہے کہ وقت نہیں ملتا، ہم لوگوں نے خود ہی اپنے آپ کو ایسی مصروفیات میں‌ پھنسا دیا ہے کہ بس وقت نہ ہونے کا رونا روتے رہتے ہیں اور جب مجھ جیسے گناہگار ایسا طوفانی منظر دیکھتے ہیں تو اس وقت توبہ یاد آ جاتی ہے۔

    اللہ ہم سب کا خاتمہ ایمان پر فرمائے۔ آمین۔
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 20, 2010
  2. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    ایسا ہی ایک منظر۔۔۔ریاض شہر میں ایک سال قبل دیکھا گیا تھا۔۔۔اور جب بھی ایسا ہی کچھ لوگوں نے سوچا تھا۔۔
    یہ مناظر قیامت کی یاد دہانی ہی ہے۔۔۔اور ہم سبکے لئے۔۔۔اپنے اپنے طرز زندگی و فکر کو صراط مستقیم کی جانب گامزن کرنے کا ایک نادر اور سنہری موقع۔۔۔
    پتہ نہیں‌ایسے ہی کب اور کہاں ہمیں‌کیسی کیسی حالتوں‌میں موت دبوچ لے یا قیامت بھی آجائے۔۔۔
    اللہ ہمیں‌عمل صالح‌کی توفیق بخشے۔۔
    زندہ رکھے تو ایمان پر۔۔۔
    اور ہم اپنے گناہوں‌کیی معافی مانگتے ہیں۔۔۔یا اللہ۔۔۔تو ہمیں اپنی رحمت کی آغوش میں‌لے لے۔۔۔اور ہمیں۔۔۔اپنی بہترین جنتوں‌میں‌داخل فرما۔۔۔۔آمین
     
  3. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    یقین نہیں آتا کہ ہفتہ کے روز جہاں ریاض میں صبح سورج کی دھوپ اپنے شباب پر تھی
    ویسے ریاض میں بارش کا سماں خمیس کے دن سے ہی بندھا ہوا تھا
    میں مستشفی سے لوٹ رہا تھا اور جگہ جگہ پانی بھر جانے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا
    لیکن جمعہ اور سبت کی صبح اچھی تھی اور دھوپ بھی خوب تھی
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    خوفناک ہے ۔
     
  5. انصاری آفاق احمد

    انصاری آفاق احمد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2010
    پیغامات:
    405
    السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
    اچھا سبق ہے۔
    جزاک اللہ فی الدارین
    سبحان اللہ وبحمدہ
    سبحان اللہ العظيم
     
Loading...
Similar Threads
  1. فرهاد أحمد سالم
    جوابات:
    3
    مشاہدات:
    1,845
  2. فرهاد أحمد سالم
    جوابات:
    1
    مشاہدات:
    1,213
  3. سیما آفتاب
    جوابات:
    3
    مشاہدات:
    1,245
  4. سیما آفتاب
    جوابات:
    5
    مشاہدات:
    1,008
  5. ابو حسن
    جوابات:
    3
    مشاہدات:
    1,075

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں