مسلمان کو نصیحتیں

باذوق نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏مئی 3, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ

    آج ۔۔۔
    مسلمان اگرچہ مختلف گروہ اور جماعتوں میں منقسم ہیں۔ پھر بھی باہمی تفاوت کے باوجود قرآن و سنت کی خالص راہ اپنانے والے تمام ہی مسلمانوں میں کچھ ایسی مشترکہ صفات ہیں جو انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں۔
    فضیلۃ الشیخ ناصر بن عبدالکریم العقل نے انہی ایک درجن صفات کا سادہ اور عام فہم الفاظ میں ذکر کیا ہے۔

    دعا ہے کہ ان تمام صفات کو ہم اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کریں اور اپنی مخلصانہ کوششوں میں اللہ عز وجل ہمیں کامیابی عطا فرمائے ، آمین۔
    ***

    ﴿1﴾
    کتاب الله کے حفظ نیز تفسیر وبیان کرنے کا اہتمام کیا جائے ، اس کے ساتھ حدیث کی معرفت ، صحیح اور ضعیف کی پہچان اور علم پر کاربند رہا جائے۔

    ﴿2﴾
    پورے دین کو اختیار کیا جائے ، پورے قرآن پر ایمان لایا جائے جس میں خوشخبری اور پکڑ دونوں شامل ہیں۔ بیک وقت الله تعالیٰ کے اسماء وصفات کا اثبات بھی کیا جائے اور اسے ہر عیب سے مبرا بھی جانا جائے۔ الله کی تقدیر پر ایمان رکھا جائے مگر اس بات کے بھی قائل رہا جائے کہ بندہ خود اپنا ارادہ بھی رکھتا ہے اور اختیار بھی۔ اور فعل بھی اپنے اختیار سے کرتا ہے۔ اسی طرح علم کی اہمیت کو اپنی جگہ مانا جائے اور عبادت و ریاضت کی اہمیت اپنی جگہ۔ الله کی قوت کو بھی تسلیم کیا جائے اور رحمت بھی۔ اسباب اختیار کرنے کو بھی ضروری سمجھا جائے اور زہد کو اپنانا بھی۔

    ﴿3﴾
    بدعت اختیارکرنے کی بجائے نبی (صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم) اورصحابہ (رضوان اللہ عنہم اجمعین) کی پیروی کو اپنایا جائے اور دین میں اختلاف وافتراق کی بجائے اتفاق اور اجتماعیت اختیار کی جائے۔

    ﴿4﴾
    علم وعمل اور تبلیغ میں قابلِ اقتدا ائمہ کرام کے طرز کو اپنایا جائے ، ان سے راہنمائی حاصل کی جائے اور ان کے مخالفین سے کنارہ کش رہا جائے۔

    ﴿5﴾
    عقائد ، اعمال اور اخلاقیات میں افراط وتفریط کے درمیان راہِ اعتدال اختیار کی جائے۔

    ﴿6﴾
    مسلمانوں کوحق پرمجتمع رکھنے اور توحید و اتباع میں انہیں منظم رکھنے کیلئے کوشاں رہا جائے اور ہر قسم کے اختلافات اور نزاع کو ختم کیا جائے۔ اسلام و راہ سنت کے علاوہ کسی اور تعلق کی بنا پر نہ دوستی رکھی جائے اور نہ ہی عداوت۔

    ﴿7﴾
    دعوت الی الله ، امر بالمعروف ، نہی عن المنکر ، جہاد ، راہِ سنت کا احیاء اور تجدیدِ دین کا کام کیا جائے ، ہر چھوٹے بڑے معاملے میں الله کی شریعت اور حاکمیت کو قائم کرنے کی کوشش کی جائے۔

    ﴿8﴾
    عدل وانصاف کے دامن کو تھامے رکھا جائے ، اپنے گروہ یا ذات کی بجائے حقوق الله کا پاس رکھا جائے۔ نہ دوستی میں غلو کیا جائے اور نہ دشمنی میں حدیں پھلانگی جائیں۔ اور ہر اہلِ فضیلت کو قابلِ احترام سمجھا جائے۔

    ﴿9﴾
    زمان ومکان کے اختلاف کے باوجود صحابہ کرام جیسے فہم کو اپنانے کی کوشش کی جائے اور ملتے جلتے موقف کو اختیار کیا جائے۔

    ﴿10﴾
    تما م لوگوں سے حسن خلق ، ہمدردی اور خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے۔

    ﴿11﴾
    الله ، آسمانی کتاب ، اس کے رسول ، مسلم حکمران اور عوام الناس کی خیر خواہی کی جائے۔

    ﴿12﴾
    مسلمانوں کیلئے فکر مند رہا جائے ، تمام مسلمانوں سے بھلائی کی جائے اور ان کے حقوق ادا کئے جائیں اور انہیں اذیت پہنچانے سے اجتناب کیا جائے۔
     
  2. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
  3. انصاری آفاق احمد

    انصاری آفاق احمد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2010
    پیغامات:
    405
    السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
    اچھی معلومات کے لئیے جزاک اللہ
     
  4. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  5. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
  6. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاک اللہ خیرا باذوق بھائی۔

    اللہ ان تمام صفات کو ہمیں اپنے اندر پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنی مخلصانہ کوششوں میں اللہ عز وجل ہمیں کامیابی عطا فرمائے ، آمین۔
     
  7. ابو طلحہ السلفی

    ابو طلحہ السلفی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    555
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں