والقلم بالقلم

محمد اکبر فیض نے 'شعری مجلس' میں ‏ستمبر 2, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    والقلم بالقلم​
    سن کے دیکھو زمانے کے اہل قَلَم​
    تم سے کیا کہتی ہے سورۃ " وَالقَلم "​
    شانِ محبوب میں کیوں ہوں گستاخیاں​
    حق تعالٰی نے کھائی ہے قسم " وَالقَلم "​
    اے قلم کار عُشّاق آگے بڑھو​
    کردو اُنؐ پر نثار آج اپنے قلم​
    حِفظِ ناموس آقاؐ و مولا ئے کل​
    ہے تقاضائے " تعلیمِ حق" " بِالقَلَم"​
    گونج جاری رہے گی " یُصَلُّون " کی​
    لکھ گیا حکم " صَلُّوا عَلَیہِ" قلم​
    ہائے گستاخ ، خاکہ ہے اُنؐ کا لیے​
    جن کی صورت پہ نازاں ہیں لوح و قلم​
    جن کو حاصل بلندی ہے معراج کی​
    جن کے کانوں میں آئے " صَریفِ قلم"​
    مرتکب اس اہانت کا آئے نظر​
    ایسے سرکش کا کردیں گے ہم سر قلم​
    خوں کے آنسو بہانے نہ کیوں اے ولیؔ​
    آج توہینِ آقا پر ہر اک قلم​
    (ولی اللہ ولی عظیم آبادی)​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  2. انصاری الماس

    انصاری الماس نوآموز

    شمولیت:
    ‏فروری 9, 2019
    پیغامات:
    2
    سبحان اللہ سبحان اللہ


    کیا خوب ہے نگارشِ قلم
    ممکن نہیں ہے ستائشِ قلم
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں