کم کھانے سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے

مشتاق احمد مغل نے 'صحت و طب' میں ‏جولائی 20, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مشتاق احمد مغل

    مشتاق احمد مغل -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2007
    پیغامات:
    1,216


    لندن (اے پی پی) طبی ماہرین کے مطابق یہ بات سچ ہے کہ کم کھانے سے طبعی عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ جانوروں میں بھی یہ فارمولا درست ثابت ہوا ہے۔
    برطانوی سائنس دانوں نے اس بات کو ثابت کرنے کیلئے مختلف تجربات کئے اور ثابت کیا کہ کم خوراک کھانے کی عادت بڑھاپے کے عمل کو روک دیتی ہے۔ خوراک جتنی زیادہ کھانے کے بعد ہضم کرنا پڑے گی۔ زندگی کا سائیکل اتنی تیزی سے آگے بڑھتا چلائے گا جس سے عمر کم ہو جائے گی۔
    اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیٹ بھر کر کھانے سے جسم کے اندر موجود سینکڑوں خلیے جو قوت مدافعت میں حصہ لیتے ہیں کام کرنے کے قابل نہیں رہتے جس کی وجہ سے زندگی کا معیار کمتری کی جانب گامزن ہو جاتا ہے۔
     
  2. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    جزاک اللہ
     
  3. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    حیرت ہوئی یہ خبر پڑھ کر بہت!
     
  4. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    بالکل درست
     
  5. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  6. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    ہاہاہاہاہا
    ماشاءاللہ یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے 1400 سال پہلے ہی کہی تھی کہ کم کھانا کھایا جائے۔
    اور ان جاہلوں کو اب پتہ چلا ہے۔
    والسلام علیکم
     
  7. ثانیہ

    ثانیہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 14, 2010
    پیغامات:
    165
    بھائی صاحب یہ لوگ کچھ تو کر رہے ہیں۔ ذرا پاکستان میں ایک سروے کیجیئے کہ کتنے لوگ اس سنت سے واقف ہیں۔ راتوں کو ریسٹورنٹ میں جاکر دیکھئےجو رات دو تین بجے تک کھچا کھچ بھری ہوتی ہے۔
     
  8. مشتاق احمد مغل

    مشتاق احمد مغل -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2007
    پیغامات:
    1,216
    اور پھر اس کا انجام بھی چکھتے ہیں
    موٹاپا،ٹینشن،ہارٹ پرابلم،گیس ٹربل،بلڈ پریشر،شوگر وغیرہ وغیرہ
     
  9. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  10. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805
    مشتاق صاحب جیتنا مجھے قرآن حدیث کا علم ہے اس کے مطابق اللہ رب العزت نے موت کا وقت مقرر کر رکھا ہے اس کو کوئی بھی فورٹ یا غذا یا کوئی بھی حکیم یا ڈاکٹر گھٹا یا برھا نہیں سکتا۔اس کی افادیت اپنی جگہ
     
  11. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672

    میرے بھائی آپ کی بات تو حق ہے مگر اللہ تعالی نے یہ بھی تو کہا ہے کہ "وَلَا تَقْتُلُوا أَنفُسَكُمْ ۚ إِنَّ اللَّـهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا" سورة النساء ﴿٢٩﴾ ترجمہ: اور اپنے آپ کو ہلاک نہ کرو کچھ شک نہیں کہ خدا تم پر مہربان ہے
    بس تو اسی طرح اپنی نفسوں پر ظلم نا کرو جیسے اللہ سبحان وتعالی نے بیماری پیدا کی ہے اس نے اس بیماری کی تشخیص کے لیے دماغ بھی عطا کیا ہے یہ حقیقت ہے کہ ایسی کوئی بیماری نہیں‌جس کی شفاء اللہ تعالی نے نا پیدا کی ہو ، وہ الگ بات ہے کہ ان کو معلوم ابھی ہو رہا ہے۔
    اسی لیے دین کامل، اسلام پر پوری طرح عمل کیا جائے کیونکہ یہ دین اسی کا ہے جس نے انسان کو بنایا ہے اور وہ بہتر جانتا ہے، اسی لیے محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کم کھانے کی تعلیم دیتے تھے اور خود کی سنت بھی یہی تھی جبکہ میں نے تویہ بھی پڑھا ہے کہ محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اوکڑو بیٹھ کر کھانا کھاتے اور اس میں‌وجہ یہ تھی کہ میدہ دبنے سے کھانا کم کھایا جاتا ہے ، اور دوسرا فائدہ یہ ہے کہ پیٹ بھی باہر نہیں‌نکلتا یہ بات میری آزمائی ہوئی ہے،

    ویسے اگر کسی کو اس بارے میں کوئی حدیث‌معلوم ہو جس میں محمد کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کھانے کا طریقہ ہو یعنی کیسے بیٹھ کر کھانا کھایا کرتے تھے ، تو یہاں‌ضرور شیئر کریں تا کہ ہمیں‌حوالہ معلوم ہو جائے


    جزاک اللہ خیرا
     
  12. مشتاق احمد مغل

    مشتاق احمد مغل -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2007
    پیغامات:
    1,216
    جسم و جان صحت و تندرستی ہماری اپنی نہیں ہے برادرjunaid bin shahid
    یہ اللہ رب العزت کی دی ہوئی ایک بہت بڑی نعمت اور امانت ہے جس کا خیال رکھنا ہم پر لازم ہے۔
     
    Last edited by a moderator: ‏جولائی 29, 2010
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں