صحابہ کے گستاخ دائرہ اسلام سے خارج ہیں:سعودی علماء کونسل

اعجاز علی شاہ نے 'سیرت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا' میں ‏اکتوبر، 10, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    ام المومنین حضرت عائشہ کے فضائل مناقب پر مشتمل طویل بیان
    صحابہ کے گستاخ دائرہ اسلام سے خارج ہیں:سعودی علماء کونسل​



    سعودی حکومت کے زیر اہتمام علماء سپریم کونسل نے اپنے ایک تازہ فتوے میں گستاخ صحابہ کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا ہے۔ ریاض میں علماٰء کونسل کی جانب سے جاری فتوے میں کہا گیا ہے کہ تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ اجمعین اور ام المٶمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کا احترام اور اہل بیت رسول کا اکرام واحترام اہل سنت کی عیقدے کا جزو ہے۔ جو شخص صحابہ کرام یا امہات المومنین میں سے کسی ایک کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہو گا، اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور وہ دائرہ کفرمیں شمار ہو گا۔

    علماء کونسل کے بیان میں کہاگیا ہے کہ امہات المومنین اورآپ کی آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم اہل بیت میںشامل ہیں۔ اہل سنت والجماعت کا یہ عقیدہ ہے کہ صحابہ کے ساتھ بُغض رکھنے والے کا ایمان اوراسلام سلامت نہیں رہتا اور وہ دائرہ اسلام سے باہرہوجاتا ہے۔

    سعودی علماء کی جانب سے جاری اس متفقہ فتوے میں علماء کونسل کے تمام ممبران کے دستخط ثبت ہیں۔ نیز فتوے کی تیاری میں آیات قرآنی اور احادیث رسول کوبطور استنادشامل کیاگیا ہے۔

    فتوے کے مطابق جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک ہستی کی عزت وتکریم ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اسی طرح آپ کے صحابہ سے محبت اور عقیدت بھی جزو ایمان ہے۔ ازواج مطہرات اور آپ کی اولاد اہل بیت میں شامل ہیں جیسا کہ خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیث ثقلین میں تین مرتبہ اس کا ذکر فرمایا۔ اس کے علاوہ قرآن کی متعدد آیات بھی ازواج مطہرات کو اہل بیت رسول میں شامل کرنے کی دلیل ہیں۔


    ازواج رسول پر تہمت: گناہ کبیرہ

    العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی علماء کے متفقہ فتوے میں کہا گیا ہے کہ "جو شخص صحابہ کرام، امہات المومنین یا حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا پر کسی بھی قسم کی تہمت لگاتا ہے تو وہ گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوتا ہے۔

    حضرت عائشہ پر الزام تراشی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب بیوی پر الزام لگانا ہے اور نبی کی محبوب بیوی پر الزام [نعوذ باللہ ] نبی پر الزام تراشی کے مترادف ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ وسلم سے محبت اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتی جب تک آپ کے صحابہ، ازواج مطہرات اور اہل بیت رسول سے بلا امتیاز محبت اور عقیدت نہ رکھی جائے۔

    احادیث صحیحہ کی ایک کثیرتعداد ایسی موجودہےجن میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کے فضائل اور مناقب ملتے ہیں۔ ان میں سب سے اہم وہ حدیث قدسی ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا" اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئیں"۔

    حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی علیہ السلام کے پاس آیا اور سوال کیا کہ "اے اللہ کے رسول لوگوں میں آپ کو کون سب سے زیادہ پسند ہے، آپ نے فرمایا 'عائشہ صدیقہ" پھر پوچھا اس کے بعد کون ،آپ نے فرمایا اس کے ابو، یعنی ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ"۔


    حضرت عائشہ کے مناقب

    سعودی علماء کی جانب سے جاری تازہ فتوے میں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے احادیث میں وارد مناقب اور فضائل بیان کیے گئے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ حضرت عائشہ نبی اکرم می محبوب ترین اھلیہ تھیں، ان کے لیے اللہ کی طرف سے حضرت جبریل علیہ السلام بھی سلام لے کر آئے۔

    خو دحضرت عائشہ نے ایک مرتبہ نبی اکرم سے دریافت فرمایا کہ آپ کے ساتھ جنت میں آپ کی ازواج میں سے کون کون ہو گا۔ آپ نے فرمایا تھا کہ"عائشہ تم ان میں شامل ہوگی" پھر فرمایا کہ میری دوسری تمام بیویاں مطلقہ یابیوہ ہیں اور صرف تم ان میں کنواری ہو"۔

    بیان کے مطابق حضرت عائشہ پرجب ایک شخص نے تہمت لگائی تواللہ تعالیٰ نے اس کی صفائی بیان فرماتے ہوئے حضرت عائشہ کی پاکیزگی کی ایسی سند عطا فرما دی جو کسی اور کو نہیں مل سکی۔ خدا نے خود حضرت عائشہ کی پاکدامنی کی سورہ النور آیت 26 میں تصدیق کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی علماء کی جانب سے یہ فتویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ کچھ ہی عرصہ قبل کویت کے ایک شیعہ عالم دین نے لندن میں تقریب کے دوران حضرت عائشہ صدیقہ اور دیگر صحابہ کرام کی شان میں نازیبا زبان استعمال کی تھی۔ اس پر ایران کے مرشد اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی تمام صحابہ اور ازواج مطہرات کے تقدس کو لازمی قرار دیا تھا اور صحابہ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی شدید مذمت کی تھی۔


    http://www.alarabiya.net/articles/2010/10/10/121726.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    بے شک یہ کافر ہیں جو صحابیات کی شان میں گستاخی کرتے ہیں۔۔۔علماء کا یہ فتویٰ تو کب سے جاری ہو چکا ہے الحمدللہ
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاكم اللہ خيرا ۔
     
  4. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    جزاکم اللہ خیرا
     
    Last edited by a moderator: ‏اکتوبر، 11, 2010
  5. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    جزاك الله خير اعجاز بهائى
     
  6. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    جزاک اللہ خیرا اعجاز بھائی
    اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین

    بلکہ ایسے لوگوں پر سعودی عرب میں‌ تا حیات پابندی لگانی چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔ایسے پلید لوگوں‌ کا ناپاک قدم بھی اس مقدس دھرتی پر نہین‌ ہونا چاہیے۔

    بہت ہی اچھی خبر لائے ہیں‌ پیارے بھائی ۔۔۔۔۔اللہ ہم سب کو صحابہ کرام رضوان اللہ اجمیعین سے دل کی گہرایئوں‌سے محبت کرنے کی توفیق عطا فرمایے آمین۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
  8. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جزاک اللہ خیرا ۔
     
  9. ♥Royal♥

    ♥Royal♥ Guest

    جزاک اللہ خیر۔۔۔ا
    بہت اچھی معلومات ہیں بھائی۔۔
    بیشک تمام صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ کا احترام ھم پر فرض ھے۔
    یہ تو پھر ام المومنین ھیں۔۔جن کی پاکیزگی کی قرآن نے بھی گواہی دی ھے۔۔۔سلام ھو ان رضی اللہ تعالی عنہ پر۔۔
     
  10. ♥Royal♥

    ♥Royal♥ Guest

    صحابہ کرام کے گستاخ کسی رعایت کے مستحق نہیں. انہیں عبرت ناک سزاملنی چاہیے
     
  11. مطيع الحق

    مطيع الحق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2012
    پیغامات:
    67
    چاھے[ وه عالم هي کيوں نہ ہو.... جزاکم الله/size]
     
  12. محمد ابرار شاہ

    محمد ابرار شاہ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 2, 2012
    پیغامات:
    31
    ما شاء اللہ !
    بھائی محمد زاہد فیض نے لکھا کہ : ایسے پلید لوگو ں‌ پر سعودیہ میں پابندی ہونی چاہیے ۔
    میرے بھائی ! اگر گستاخی کرنے والا پاکستان میں ہو تو ؟ کیا اسے معاف کردینا چاہیے ؟ اور پھر ایسے دریدہ ذہن و دماغ کے اپنے آپ کو کتاب و سنت کا داعی کہتے ہیں ، اہل حدیث ہونے کے مدعی ، بلکہ مفتی و مجتہد اور ۔۔۔۔۔ علمی نگراں بھی ہے ۔
    تو ایسے ملعون جو بھی ہوں ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے ۔ اور ان کا منہ توڑ جواب دینا ہم پر فرض ہے ۔
    اور اسی اردو مجلس میں ایک موضوع "" ام المونین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا برساتی جھینگوں کے نرغے میں‌ "" محترمہ ام نور العین حفظھا اللہ تعالی کا بھی ملاحظہ فرمائیں ۔ جو اسی تناظر میں لکھا گیا تھا ، جس تناظر میں میں نے مندرجہ بالا عبارت پاکستان والی کہی ہے ۔
     
  13. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    اسکا سر قلم ہونا چاہیے۔ لیکن افسوس کی بات تو یہ ہے کہ پاکستان میں تو حکومت ہی یہی کافر لوگ کر رہے ہیں جو خود پر اسلام کا صرف پردہ لٹکائے ہوئے ہیں۔
    ہر ادارے کی ہر بڑی پوسٹ پر رافضی منتخب ہے۔ تو پاکستان میں ایسا قانون کون بنائے گا؟
    واللہ المستعان۔
     
  14. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    عبدالقہار محسن بھائی اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔ یارب العالمین۔
     
  15. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    العربیہ والا لنک کام نہیں کر رہا۔
    اگر کسی کے پاس فتوے کی کاپی یا لنک ہو تو عنایت فرمائیں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں