اف یہ لالچ!

dani نے 'طنزیہ و مزاحیہ کلام' میں ‏دسمبر 2, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,323
    دیارِغیر میں بیوی کا خط


    ملا ہے جب سے خط پیارے کہ چھٹی آرہے ہو تم
    مرے خوابوں میں صبح و شام اکثر چھا رہے ہو تم


    جب آؤ گے وہ دن میرے لیے عید کا ہوگا
    عجب منظر مرے پیارے تمہاری دید کا ہوگا


    بہت وزنی سے اک دو بیگ پیارے ہاتھ میں ہوں گے
    اٹیچی کیس دس بارہ یقیناساتھ میں ہوں گے:00026:


    کلر ٹی وہ تو ڈبے سے ہی پہچان جاؤں گی :00003:
    فرج بھی ساتھ لے آئے تو تم کو مان جاؤں گی :00005:


    میں ایرپورٹ پر آؤں گی اپنی جان کو لینے
    سوزوکی وین بھی لاؤں گی اس سامان کو لینے:00039:


    تمہارے ٹھاٹھ دیکھوں گی تو یہ دل مسکرائے گا
    کھلیں گے بکس جب گھر میں تو یہ دل گنگنائے گا


    بہارو پھول برساؤ مرا محبوب آیا ہے
    جاپانی ساڑھیاں میرے لیے کیا خوب لایا ہے:00006:


    مجھے تو کچھ نہیں‌لینا مگر دنیا بھی رکھنی ہے :00005:
    پوزیشن کچھ تو آخر اس موئی دنیا میں رکھنی ہے:00010:


    مجھے ،کچھ، چاہیئیے کپڑا نئے کپڑے بنانے کو
    کوئی چالیس گز کے۔ٹی بھی ہو دینے دلانے کو


    دو درجن جھانگیے رومال اور بنیان کافی ہیں
    دوپٹوں کے فقط اس مرتبہ دو تھان کافی ہیں


    وہاں سے لکس صابن بس کوئی دس بیس لے آنا
    گرم کوٹوں کے کپڑے کے ،صرف، پیس لے آنا


    میرے بھیا کی راڈو واچ اب بھول نہ جانا:00010:
    میری تو خیر ہے باجی کی ساڑھی بھول نہ جانا:00008:


    یہ ننھی نادیہ ابو کو ہر وقت یاد کرتی ہے
    منگادو بولتی گڑیا یہی فریاد کرتی ہے:00009:


    یہ کیا لکھا کہ ایگریمنٹ بس اب یہ آخری ہو گا:00008:
    تمہارا سال سعودیہ میں فقط یہ آخری ہوگا


    خدا کے واسطے پیارے کبھی ایسا نہ تم سوچو:00002:
    کروگے کام کیا آکر ذرا میرے صنم سوچو:00002:


    ابھی گلبرگ میں ہم کو نیا بنگلہ بنا نا ہے:00006:
    عزیزوں کو امارت کا ابھی جلوہ دکھانا ہے:00016:


    ابھی تو سیر کرنے کو ٹیوٹا کار بھی چاہیئے:00006:
    ابھی تو اپنے گھر میں ایک وی سی آر بھی چاہیئے


    کبھی دیکھوں گی میں اپنے گھر میں بھارتی فلمیں
    میرے محبوب کیا کیا حسرتیں ہیں جاگتی دل میں:00002:


    جدا رہ لیں گے کچھ دن اور جھوٹی شان کی خاطر
    وہاں کے غیر ملکی قیمتی سامان کی خاطر


    میرے دلبر مری باتوں پہ تھوڑا غور کرلینا:00038:
    اب ایگریمنٹ تم دو سال کا اک اور کر لینا:00009:


    بسایا ہے میں نے تمہیں اپنے خیالوں میں
    دعا یہ ہے کہ رہو تم کھیلتے ہر دم ریالوں میں:00016:


    خدا حافظ میرے جانی جواب اب جلد لکھ دینا
    کب آئیں گی میری چیزیں جواب اب جلد لکھ دینا!
    ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,323
    سمندر پار سے شوہر کا جواب!


    سمندر پار سے شوہر کا جواب


    تمہارا نامہ الفت مجھے مل گیا پیاری
    پڑھی جب لسٹ چیزوں کی کلیجہ ہل گیا پیاری:00039:


    وہی تکرار تحفوں کی وہی فرمائشیں سب کی:00002:
    لکھی ہیں خط میں گویا صرف تم نے خواہشیں سب کی


    سبھی کچھ لکھ دیا تم نے کسی نے جو لکھایا ہے
    فلاں نے یہ منگایا ہے فلاں نے وہ منگایا ہے:00008:


    کبھی سوچا بھی ہے تم نے روپے کیسے کماتا ہوں:00039:
    کڑکتی دھوپ سہتا ہوں پسینے میں نہاتا ہوں:00010:


    تمہیں شاید نہیں معلوم رہتا ہوں یہاں کیسے:00038:
    میں میس سے آوٹ رہ رہ کے کماتا ہوں یہاں پیسے ! :00008:


    مگر تم ہو کہ رشتے داریاں ملحوظ رکھتی ہو
    لٹا کر اپنے ہی گھر کو انہیں محفوظ رکھتی ہو؟


    جو پیسہ پاس ہو رشتے بھی سارے جاگ جاتے ہیں
    برا جب وقت آتا ہے تو پھر سب بھاگ جاتے ہیں!؀


    میں پہنچوں گا تو پھر تم دیکھنا اصلی لٹیروں کو :00008:
    گلے ملتے ہیں کیسے دیکھنا فصلی بٹیروں کو:00008:


    پہنچ جائیں گے یہ سب لوگ جھوٹی چاہ میں ایسے
    بھنڈارا بٹنے والا ہو کسی درگاہ میں جیسے :00002:


    کوئ کیسے کہے یہ بات ان موقع پرستوں سے:00002:
    روپے لگتے نہیں اس ملک میں قبلہ درختوں سے:00008:


    تمہاری خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے [​IMG]
    مگر کہنا خدا لگتی کبھی ناکام ہم نکلے؟ :00008:


    کہا تم نے مجھے جو بھی وہی کچھ کر دیا میں نے :00002:
    تمہارے اگلے پچھلوں کو بھی اب تو بھر دیا میں نے :00002:


    مجھے سعودیہ آئے اب تو دسواں سال ہے پیاری:00010:
    وطن سے دور ہوں کب سے شکستہ حال ہے پیاری :00002:


    مگر تم ہو کہ بس پھر بھی یہی تکرار کرتی ہو:00038:
    کرو اک اور اگریمنٹ یہ اصرار کرتی ہو :00008:


    ہوس زر کی خدا جانے کہاں لے جائے گی ہم کو؟
    خوشی مل جل کے رہنے کی نہ ملنے پائے گی ہم کو


    میرے بھی دل میں آتا ہے میری بھی عزت کریں بچے:00002:
    تھکا ہارا جو گھر لوٹوں میری خدمت کریں بچے:00002:


    میں ہوتا ہوں جو گھر پہ تو بہت ٹسوے بہاتے ہیں
    میرے جاتے ہی وہ کمبخت گلچھرے اڑاتے ہیں


    جسے بزنس کرانا تھا ،جواری،بنتا جاتا ہے!
    بنانا تھا جسے ،پائلٹ، شکاری بنتا جاتا ہے:00002:


    میرے اپنے ہی بچے مجھ سے یوں انجان رہتے ہیں
    بجائے مجھ کو وہ ابو کے وہ ماموں جان کہتے ہیں :00008:


    خدا کے واسطےپیاری یہاں سے جان چھڑوا دو
    میری اولاد کو للہ میری پہچان کروا دو


    تم اپنے آپ کو دیکھو جوانی ڈھلتی جاتی ہے
    تمہاری کالی زلفوں میں سفیدی بڑھتی جاتی ہے


    فراق و ہجر کے صدمےکو پتھر بن کے سہتی ہو
    سہاگن ہو کے بھی تم حیف بیوہ بن کے رہتی ہو


    ہُواچلنا بھی اب دشوار ڈھانچہ بن گیا ہوں میں
    کبھی سونا تھا پانسہ آج تانبہ بن گیا ہوں میں


    یہی حالت رہی تو ایک دن ایسا بھی آئے گا
    بجائے میرے سعودیہ سے میرا لاشہ ہی آئے گا:00038:


    خدارا مجھ کو میرے گھر سے اب تم دور مت کرنا
    مزید اب مجھے اور اگریمنٹ پر مجبور مت کرنا


    لٹانا چھوڑ کر دولت کفایت بھی ذرا سیکھو!!!
    بہت کچھ بن گیا گھر کا قناعت بھی ذرا سیکھو!


    دعا کرنا رِہا جلدی تمہارا خصم ہو جائے :00003:
    سزا ملک بدری کی میری اب ختم ہو جائے :00002:
    ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
  4. عاصم خان

    عاصم خان -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 3, 2010
    پیغامات:
    396
    زبردست
     
  5. المدنی

    المدنی -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 3, 2010
    پیغامات:
    315
    زبردست بھیا آخری چھانٹ کر لائے ھو
     
  6. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    واہ دانی بھائی،
    کیا زبردست نظم شیئر کی ہے۔ کافی حد تک ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتی ہے۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805
    بہت خوب دانی بھائی
     
  8. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    بہترین مزاہ آگیا۔
     
  9. saraah

    saraah -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 20, 2010
    پیغامات:
    61
    بہت اچھے :)
     
  10. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962

    بہت دکھ ہوا آپ کی اس حالت کو پڑھ کر
     
  11. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,750
    ہاہاہاہاہا

    بہت خوب برادر

    بھائی کہیں‌یہ خود کی کہانی تو نہیں‌سنائی جا رہی جیسے کہ سویٹی جی نے کہا
     
  12. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,323
    اپنی کہانی پہچان کر انجان بن رہے ہیں بھائی :00003:
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    واہ دس سال میں ایسے خطوط کا دیوان تیار ہو سکتا ہے ۔
     
  14. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    950
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,323
    نوازش
     
  16. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    زبر 10
     
  17. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,323
    آداب
     
  18. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    وعلیکم!!!!!!!!!!!!!!!!!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں