رویے میرے حضورﷺ کے اور اندلس کے یہودی

m aslam oad نے 'مطالعہ' میں ‏جنوری 25, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    امیر حمزہ

    امریکا کا ایک یہودی جس کا نام ڈیوڈ ہے۔ اس نے ایک فلم بنائی ہے جس کا آغاز ”اندلس“ کے مسلمانوں سے کیا گیا ہے۔ میں کمپیوٹر کی سکرین پر امریکا کا ایک پروگرام دیکھ رہا تھا۔ اس پروگرام میں امریکا کا یہ مشہور دانشور، صحافی، فلمساز اور مورخ انٹرویو دیتے ہوئے بولتا چلا رہا تھا، وہ کہہ رہا تھا!
    اندلس کے مسلمان انسانیت کے اساتذہ تھے۔ جو سائنسی ترقی انہوں نے کی، سائنسی اداروں کی بنیادیں رکھیں، لائبریریاں بنائیں، کتابیں عام ہوئیں، ریسرچ کی، لیبارٹریاں وجود میں آئیں.... پھر ایجادات کی دنیا کا اظہار ہوا.... ڈیوڈ کہتا جا رہا تھا کہ آج کی جدید سائنس کی ساری بنیادیں ہی اندلس کے مسلمانوں نے رکھیں۔
    ڈیوڈ بولتا چلا جا رہا تھا.... مسلمانوں کے رویے بڑے فراخ تھے، وہ حوصلے اور برداشت والے تھے، جس قدر یہودی وہاں پھلے پھولے اس کی مثال اور کہیں نہیں ملتی۔ عیسائیوں کو بھی آزادی حاصل تھی، آج پھر ویسے ہی رویوں کی ضرورت ہے۔
    قارئین کرام! ڈیوڈ کی یہ باتیں سن کر مجھے اپنی لکھی ہوئی کتاب ”رویے میرے حضورﷺ کے“ یاد آ گئی۔ اس کتاب کے اردو زبان میں درجنوں ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ دسیوں ہزار شائع ہو چکی ہے اور شائع ہوتی جا رہی ہے۔ (بحمدللہ)
    روزنامہ جنگ میں عطاءالحق قاسمی صاحب نے پورا کالم لکھا، نوائے وقت میں ڈاکٹر اجمل نیازی، علامہ اصغر علی کوثر، جناب اسرار بخاری نے لکھا۔ روزنامہ ایکسپریس میں جناب اسداللہ غالب نے کالم لکھا اور زور دیا کہ اس کتاب کا انگریزی، فرانسیسی، عربی، چینی، ہندی، اسپینی، جاپانی وغیرہ میں ترجمہ ہونا چاہئے.... جناب مجیب الرحمن شامی اور حامد میر صاحب نے خصوصی طور پر کتاب منگوائی۔ جناب طاہر اشرفی نے خصوصی طور پر کتاب منگوائی اور کہا آج کل بیورو کریسی میں یہ کتاب مقبول ہے۔ اس دور کے آئی جی پنجاب جناب شوکت جاوید نے مطالعہ کرنے کے بعد اپنے بیوروکریٹ دوستوں کو کتاب پڑھنے کا مشورہ دیا۔ پنجاب اسمبلی میں علماءکی مجلس تھی، میں بھی موجود تھا، صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان بھی موجود تھے۔ اجلاس کے بعد کتاب کی بات چل نکلی، پنجاب کے سیکیورٹی چیف آفیسر نے کتاب کا تذکرہ شروع کر دیا، چنانچہ رانا صاحب نے کتاب طلب کی۔ ان کو اور آئی جی پنجاب کو بھی کتاب فراہم کر دی گئی.... سول بیوروکریسی کی طرح فوجی بیوروکریسی میں بھی مقبول ہوئی، علماءنے اس کی تحسین کی، عام لوگوں کے فونوں کے تانتے بندھے رہے.... ان ساری باتوں کے ساتھ ساتھ ایک مطالبہ یہ بھی تھا کہ اس کتاب کا فوراً انگریزی ترجمہ ہونا چاہئے.... بیرون ملک سے اس کی ڈیمانڈ تھی۔ بعض تاجروں نے کہا ہم یہ کتاب خرید کو انگریزوں کو دینا چاہتے ہیں اور بتلانا چاہتے ہیں.... اے خاکے بنانے والو! یہ ہیں ہمارے حضور محمد کریمﷺ.... ذرا پڑھو اور ملاحظہ کرو آپﷺ کے رویے۔
    قارئین کرام! بحمداللہ! اس کتاب کا انگریزی میں ترجمہ ہو گیا.... اور اتنا سارا وقت اس لئے لگا کہ انگریزی کے ایک ماہر نے اسی طرح ترجمہ کیا جو اسلوب اردو میں اپنایا گیا ہے۔ ترجمہ مکمل ہونے کے بعد کمپوزنگ بھی ہو گئی ہے اور پیسٹنگ ہو کر پریس میں چھپنے کے لئے تیار ہے۔
    اب ہم ڈیوڈ یہودی اور ان جیسے انصاف پسند لوگوں کو یہ کتاب دے کر کہہ سکتے ہیں کہ مسلمانوں کی جس عظمت، حوصلے، برداشت اور حلم و اخلاق کا تم لوگ اعتراف کر رہے ہو وہ سارا کچھ جس مرکز و منبع سے پھوٹا ہے وہ مسلمانوں کے انتہائی محبوب پیغمبر حضرت محمد کریمﷺ کے رویے ہیں اور یہ رویے اب ہم ساری دنیا کے سامنے پیش کر کے کہہ سکتے ہیں کہ ان خوبصورت رویوں کے حامل محمد کریمﷺ کے خاکے بنانے کی جن لوگوں نے جسارت کی انہوں نے انسانیت کے چاند کا کچھ نہیں بگاڑا، انہوں نے اپنے منہ پر ہی تھوکا ہے۔
    قارئین کرام! ڈیوڈ یہودی نے اندلس کی بات کی، بحمداللہ دارالاندلس کے عظیم اشاعتی ادارے نے اس کتاب کو تیار کیا ہے۔ دارالاندلس کے مدیر حاجی عثمان بٹ جو دانشور شخصیت ہیں وہ اس ادارے کے مدیر ہیں جبکہ ریسرچ کے شعبہ کے مدیرحاجی جاوید الحسن ہیں۔ ان کے ہاتھوں سے خوبصورتی کے مراحل طے کرتے ہوئے اس کتاب کو اب دنیا بھر کے غیر مسلموں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔
    قارئین کرام! آپ یہ کر سکتے ہیں کہ آپ کے جو عزیز اور دوست باہر کی دنیا میں رہتے ہیں، ان کے ہاں اس کتاب کو بھیجیں اور امریکہ و کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ اور باقی دنیا میں رہنے والوں تک اس تحفہ کو پہنچائیں۔ نہ جانے کہ پیارے حضورﷺ کی اس سیرت کو پڑھ کر کتنے لوگ مسلمان ہو جائیں.... اگر ایک بندہ بھی مسلمان ہو گیا تو حرمت رسولﷺ کا فریضہ بھی ادا ہو گیا اور آخرت میں بیڑا بھی پار ہو گیا۔ ان شاءاللہ۔
    برطانیہ کے میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ یورپ میں تیزی کے ساتھ لوگ مسلمان ہو رہے ہیں، خاص طور پر خواتین مسلمان ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں ٹونی بلیئر جو اسلام دشمنی میں بش کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، اس کی سالی لورین بوتھر نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ وہ معروف صحافی بھی ہیں۔ جرمنی کی ایک معروف خاتون مسز لائنے اور یوگا ٹیجر کمیلا نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ ذرائع ابلاغ بتلا رہے ہیں کہ چوٹی کی معروف خواتین اسلام قبول کر رہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق جاپان میں 15ہزار عورتوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ جرمنی میں پچاس ہزار خواتین اور اسی طرح سارے یورپ میں.... آیئے ہم اس رفتار کو اور تیز کریں.... پیارے حضورﷺ کے رویے پھیلا کراس رفتار میں اتنی تیزی لائیں کہ یہ رفتار اگر آج سڑک پر دوڑنے والی ٹریفک کی رفتار ہے تو ہم اس کو فضاﺅں میں اڑنے والے جہازوں کی رفتار بنا دیں.... اور پھر موت کے بعد اپنے اللہ کا جب دیدار ہو....



    اردو میں کتاب ڈاؤنلوڈ کریں
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 25, 2011
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
  3. یاسر عمران مرزا

    یاسر عمران مرزا -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 15, 2010
    پیغامات:
    205
    السلام علیکم جناب

    میں نے یہ کتاب اپنے بلاگ پر ڈاؤن لوڈ کے لیے پیش کر دی ہے۔۔۔۔۔
    رویے میرے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ازامیر حمزہ | Yasir Imran Mirza
    چونکہ کتاب انگریزی میں ہے اس لیے اس کی مارکیٹنگ بھی انگریزی میں ہی ہونی چاہیے۔۔۔۔ اردو کی بجائے اگر انگریزی بلاگز اور فورمز پر اسکی پوسٹس ہوں تو بہت عمدہ رہے گا۔

    شکریہ
     
  4. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
  5. یاسر عمران مرزا

    یاسر عمران مرزا -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 15, 2010
    پیغامات:
    205
    اگر مجھے کوئی صاحب پوسٹ کا مواد اچھی طرح کا لکھ دیں تو میں اسے دی پاکستانی سپیکٹیٹر بلاگ پر پوسٹ کر سکتا ہوں جو کہ ایک مشہور انگریزی پاکستانی بلاگ ہے۔
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    جزاكم اللہ خيرا وبارك فيكم على بھائى ، اميد ہے اركان اسى جذبے سے ماہ تحفظ ناموس رسالت ميں شراكت كرتے رہیں گے۔
    يہ خوش خبرى يہاں بھی موجود ہے۔۔توہین آمیز خاکوں کے جواب میں لکھی گئی کتاب کا انگریزی ایڈیشن - URDU MAJLIS FORUM اس تھریڈ كو مطالعہ ميں منتقل اور مثبت كرديا ہے۔
    انگریزى كتاب ہاتھ آئے گی تو تعارف ان شاء اللہ زمرہ اسلامى كتب ميں ارسال كرديا جائے گا۔
     
  7. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,051
    انگریزی کتاب پہلے ہی موجود ہے
    یہاں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    الحمدللہ،
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں