مقلد کے لئے حق اپنانا واجب نہیں بلکہ امام کی تقلید کرنا واجب ہے۔ مباحث

راجپوت نے 'نقطۂ نظر' میں ‏فروری 3, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. راجپوت

    راجپوت -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 28, 2009
    پیغامات:
    116
    مقلد کے لئے حق اپنانا واجب نہیں بلکہ امام کی تقلید کرنا واجب ہے۔
    مولانا محمو د الحسن سابقہ شیخ الحدیث دیوبند لکھتے ہیں:-
    ”حق و انصاف یہ ہے کہ امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کے مذہب کو اس مسئلہ (بیع خیار) میں ترجیح خاص ہے لیکن ہم مقلد ہیں اس لئے ہم پر اپنے امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کی تقلید واجب ہے “
    (تقریر ترمذی ، جلد 1، صفحہ 49)
    یعنی مقلد کے لئے حق اپنانا واجب نہیں بلکہ امام کی تقلید کرنا واجب ہے۔
    جب کہ امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے کہیں بھی اپنی تقلید کرنے کا حکم نہیں دیا بلکہ فرمایا:-۔ ۔۔۔۔۔


     
  2. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    اس پوسٹ کو اس تھریڈ سے یہاں منتقل کیا گیا ہے ۔ مزید اگر کسی کو گفتگو جاری رکھنی ہو تو یہاں‌رکھ سکتا ہے ۔ انتظامیہ

    ایک جگہ جب کسی نے ایک اعتراض دوہرادیااوراس کاجواب بھی دےدیاگیااس کے باوجود پھر کسی دوسرے تھریڈ میں اسی اعتراض کو دوہراتے چلے جانا ’’مخصوص عقل وفہم ‘‘کی نشانی ہے۔
    ذرا اسے بھی دیکھئے
    یں تویہ سمجھتاہوں کہ یہ ان کے عین انصاف کی دلیل ہے کہ انہوں نے یہ بھی وسعت قلبی سے اعتراف کیاکہ اس مسئلے میں دوسرے امام کی رائے قوی ہے وہ غیرمقلدتونہ تھے کہ ہٹ دھرم ہوتے ۔کتنابھی سمجھادو لیکن ایک ہی ضد پر اٹکے ہیں کہ تقلید کی جامع مانع تعریف کردو،تعریف کردی گئی تو اعتراض شروع لیکن اعتراض اتناطویل کہ نفس اعتراض کیاہے وہ اس طوالت میں گم ۔
    دوسری بات کسی کلام کو سمجھنے کیلئے عقل وفہم کی بھی ضرورت پڑتی ہے اسے بھی ذرا کام میں‌لائیں ایسابھی کیاکہ کبھی اس میں خرچ ہی نہ کریں۔
    انہوں نے کہاکہ حدیث کی رو سے امام شافعی کا مذہب راجح ہے یانہیں کہاکہ وہ صحیح ہے اورہمارامسلک غلط ہے ۔اگرصحیح اورغلط کی بات ہوتی توایک حد تک آنجناب کا اعتراض صحیح ہوسکتاہے لیکن یہاں صرف راجح اورمرجوح کا مسئلہ ہے۔
    مثال کے طورپرایک شخص کو دلائل کی روشنی میں لگتاہے کہ آمین بالسر راجح ہے لیکن بعض وجوہات کی بناء پروہ آمین بالجہر پر عمل کرتاہے تواس کو کتاب وسنت کی مخالفت نہیں کہتے۔یہ وجوہات بہت سی ہوسکتی ہیں اورایک قوی وجہ تو یہی ہے کہ خواہ مخواہ اس کے اس نئے طرز عمل سے کوئی انتشار پھیلے۔جیساکہ اس کی صراحت حافظ ذہبی نے بھی کی ہے۔
    جیساکہ نچلے درجہ کا فقیہہ اورعامی جوقرآن کاحافظ یااکثر حصے کاحافظ ہے اس کیلئے قطعاًاجتہاد کی گنجائش نہیں ہے۔وہ کیوں کر اجتہاد کرے گا اورکیاکہے گا اورکس پر (اپنی باتوں کی)بنیاد رکھے گا اورکیسے اڑسکتاہے جب کہ اس پر ہی نہیں ہیں۔تیسری قسم فقہ میں گہرے رسوخ کا حامل،بیدارمغز،فہیم،محدث جس نے فروعات میں مختصرات کوحفظ کررکھاہواوراصول میں لکھی گئی کتابوں پر نگاہ ہو،اورنحوپڑھی ہواوران سب کے ساتھ اللہ کی کتاب کا حافظ ہو،اوراس کے معنی ومراد سے واقفیت ہو تویہ وہ ہے جواجتہاد مقید کے درجے پر فائز ہے اوریہ اس کی صلاحیت رکھتاہے کہ آئمہ کے دلائل میں غورکرے اورکسی مسئلہ جس جانب حق نظرآئے اوراس میں نص ثابت ہو،اوراس پر ائمہ میں سے کسی امام نے عمل کیاہو۔جیسے ابوحنیفہ،یاجیسے مالک یاثوری یااوزاعی یاشافعی یاابوعبیداوراحمداوراسحاق ،تووہ اس مین حق کی پیروی کرے اوررخصت کی راہ پر نہ چلے اورپرہیزگاری کاطریقہ اختیار کرے اوراس پر حجت قائم ہوجانے کے بعد تقلید کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔اگراس کو خوف ہو کہ کہ وقت کے فقہاء ا س کی روش پر شوروغوغاکرین تووہ اپنے نظریات کو چھپائے رکھے اوراپنے نظریات وخیالات کو عام نہ کرے ۔(سیراعلام النبلائ8/191-192)
    خداجنہیں مقاصد دین کا فہم اورشریعت کی روح کا علم دیتاہے وہ سمجھتے ہیں کہ دوچیزوں میں کیافرق ہے۔انتشاربین المسلمین بہتر ہے یاپھر مذکورہ مرجوح مسئلہ اورپھر اس کے مطابق عمل کرتے ہیں۔
    بات اگرباطل اورغلط کی ہوتو پھر اس میں کسی لومہ لائم کی پرواہ نہیں کرتے لیکن اگر بات راجح اورمرجوح کی ہوتو شریعت کے بڑے مقاصد کو سامنے رکھتے ہیں اورنوافل کیلئے فرائض قربان نہیں کرتے۔
    اس کی بہترین مثال خود حضورپاک صلی اللہ علیہ وسلم کا طرز عمل ہے ۔آپ نے کفر وشرک اورحرام وحلال کے مسئلہ میں توذرہ اوربال برابر کوئی رعایت نہیں کی لیکن جب بات اس سے ہلکی ہوئی توباوجود خواہش کے حطیم کو کعبہ میں شامل نہیں کیااورحضرت عائشہ کے استفسار پر جواب دیاکہ ابھی قریش کے لوگ نئے نئے ایمان لائے ہیں ۔
    پتہ نہیں غیرمقلدین سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسے واقعات سے کیاسمجھتے ہیں یاوہ سیرت کے مطالعہ بھی غیرمقلدانہ انداز میں کرتے ہیں۔اوربارخاطرنہ ہوتواسے بھی دیکھئے۔اورجہاں تک بات ائمہ مجتہدین کی اپنی تقلید کی ممانعت سے ہے تواس کیلئے یہ پڑھئے۔
    اذاصح الحدیث فھومذہبی پر ایک نظر
    اللہ ہم سب کو صحیح سمجھ اورفہم کی توفیق دے (آمین(
     
  3. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    لیکن مجھے ایک بات تاحال سمجھ نہیں آئی ناظمین کا یہ رویہ کہ صرف ایک مخصوص گروپ اورطبقہ کے تھریڈ پر اگراعتراض کئے جائیں تواس کیلئے الگ سے ایک تھریڈ مباحث کے نام پر قائم کردیئے جاتے ہیں جب کہ دوسروں کے تھریڈ میں ہی یہ بحث ومباحثہ جاری رہتاہے۔خود میرے بہت سارے تھریڈ مثلا فقہ اجماع حافظ ذہبی کی نگاہ میں اوردوسرے تھریڈ میں ہی مباحث ہوئے ہیں کسی نے اس وقت زحمت نہ کی کہ اس کیلئے الگ سے مباحث کے نام سے ایک تھریڈ قائم کردیتا۔سمجھ نہیں آتاکہ اس کو ہم کیاسمجھیں اورکیاسمجھ کر خود کو سمجھائیں۔
     
  4. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,017
  5. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    ریڈ ہائی لائیٹیڈ میں‌ہی بہت کچھ فہم ہی فہم ہے۔۔، مزید نہ سمجھانے کی ضرورت ہے، اور نہ سمجھنے کی۔۔۔:00003:
     
  6. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    میں نے صراط الہدی پر اس تھریڈ کے بارے میں کمنٹس دیے ہیں۔
    اللہ تعالیٰ دین اسلام کو سمجھنے کا فہم و شعور عطا فرمائے آمین۔
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    بھائی کسی انسان کو ناشکر نہیں ہونا چاہے ۔ من لم یشکر الناس لم یشکر اللہ ۔۔ میں حیران ہوں ۔ کہ انتظامیہ ہماری پوسٹس اور تھریڈز کو تو جیسے مرضی مووو کرتی رہتی ہے ۔ اور ہم نے آج تک شکوہ تک نہیں کیا۔ اور الطحاوی دوراں کو کھلی چھٹی دی پھر بھی ناشکری ۔ اسے کہتے ہیں الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ۔

    اب ہمارے محترم ، معزز ، مکرمی ، الطحاوی دوراں بلاوجہ ہی دل پر لے گئے ، ورنہ اس طرح‌تو پہلے بھی ایکشنز لیے گئے ہوں گئے ۔ اگر میں یوں‌کہوں تو ناراض نہ ہونا واپس آجانا ۔ اب کہنے کو کچھ بچا ہی کیا ہے ۔ جو لوگ اللہ کے ، اس کے رسول کے ، اسلام کے اپنے امام کے نہ بن سکے ۔ وہ کسی کے کیا بنیں گئے ۔
    الوداع عزیزم۔ واپسی کا انتظار رہے گا ۔
    URDU MAJLIS FORUM
    بھائی ۔۔ مجھے ابوطلحہ بھائی سے دلی لگاؤ ہے ۔۔ ایموشن کا جس طرح یہ بروقت موقع کی مناسبت سے استعمال کرتے ہیں ۔ کمال ہے ۔ گڈ بلکہ بیسٹ ۔۔ کچھ نہ دیا ۔ جاتے جاتے ہمارے خفا بھائی کو ایک شکریہ ہی دے دیا ۔ ایک شکریہ ہم نے بھی ادا کردیا ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں