قرآن کریم کے متعلق اشعار

عائشہ نے 'شعری مجلس' میں ‏مارچ 1, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بسم اللہ الرحمن الرحيم
    السلام عليكم ورحمت اللہ وبركاتہ​

    شعرى مجلس ميں كسى لفظ سے متعلق اشعار کے كئی موضوع موجود ہیں۔ اس موضوع ميں آپ كو قرآن كريم سے متعلق اشعار ارسال كرنا ہیں۔ شاعر كا نام ذكر ہو تو اچھا ہے فارسى اور عربى اشعار كا ترجمہ ضرور كريں۔

    ابتدا كرتے ہیں علامہ اقبال كے شہرہ آفاق شعر سے ۔

    گر تو می خواہی مسلماں زیستن
    نیست ممکن جز بہ قرآں زیستن ​
    اگر تم مسلمان كى زندگی گزارنا چاہتے ہو تو قرآن كريم كو زندگی کا حصہ بنائے بغير ايسا ممكن نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    يا الہی روز و شب توفيق احساں دے مجھے
    خوف اپنا ظاہر وباطن ميں يكساں دے مجھے

    حب سنت يا الہی حب قرآں دے مجھے
    نعمت دارين اعنى نور ايماں دے مجھے

    كام ميرا زندگی بھر خدمت قرآن ہو
    فہم قرآں دے الہا نور عرفاں دے مجھے

    مناجات منظوم از مولانا داؤد راز دہلوی رحمہ اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    یہ راز کسی کو نہیں‌ معلوم کے مؤمن
    قاری نظر آتا ہے، حقیقت میں‌ ہے قرآن​


    شاعر: علامہ اقبال
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,017
    وہ معززتھے زمانہ میں مسلماں ہوکر
    اور تم خوار ہوئے تارک قراں ہوکر​

    (علامہ اقبال)

    قال عمررضي الله عنه أما إن نبيكم صلى الله عليه و سلم قد قال إن الله يرفع بهذا الكتاب أقواما ويضع به آخرين
    [صحيح مسلم 1/ 559 رقم( 817 ) ]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب
     
  6. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    قرآن کی فریاد

    ماہرالقادری

    قرآن کی فریاد

    طاقوں میں سجایا جاتا ہوں،آنکھوں سے لگایا جاتا ہوں
    تعویذ بنایا جاتا ہوں، دھو دھو کے پلایا جاتا ہوں

    جز دان حریر و ریشم کے اور پھول ستارے چاندی کے
    پھر عطر کی بارش ہوتی ہے، خوشبو میں بسایا جاتا ہوں

    جس طرح سے طوطا مینا کو کچھ بول سکھائے جاتے ہیں
    اس طرح پڑھایا جاتا ہوں ۔ اس طرح سکھایا جاتا ہوں

    جب قول و قسم لینے کیلئے تکرار کی نوبت آتی ہے
    پھر میری ضرورت پڑتی ہے، ہاتھوں پہ اٹھایا جاتا ہوں

    دل سوز سے خالی رہتے ہیں، آنکھیں ہیں کہ نم ہوتی ہی نہیں
    کہنے کو میں اک اک جلسے میں پڑھ پڑھ کے سنایا جاتا ہوں

    نیکی پہ بدی کا غلبہ ہے، سچائی سے بڑھ کر دھوکا ہے
    اک بار ہنسایا جاتا ہوں، سو بار رلایا جاتا ہوں

    یہ مجھ سے عقیدت کے دعوے، قانون پہ راضی غیروں کے
    یوں بھی مجھے رسوا کرتے ہیں، ایسے بھی ستایا جاتا ہوں

    کس بزم میں مجھ کو بار نہیں، کس عرس میں میری دھوم نہیں
    پھر بھی میں اکیلا رہتا ہوں، مجھ سا بھی کوئی مظلوم نہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  8. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب
     
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ویری نائس شیئرنگ آل آف یو
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  11. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    ایک خدا، ایک کعبہ ہے، قران ایک
    کلمہ حق سے اپنی ہے پہچان ایک


    صابر علی پوری
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاكم اللہ خيرا۔
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اہل مغرب كى "تصانيف" پہ دم ديتے ہیں
    اور "قرآن" ہے لپٹا ہوا جزدانوں میں ​

    بیکل یزدانی​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    امتِ مسلم ز آیاتِ خداست
    اصلش از ہنگامہء قالوا بلٰی ست

    اقبالؔ

    مفہوم : امت مسلمہ كا وجود آيات خدا (قرآن مجيد ) ہی کے سبب ہے۔ اس امت كى بنياد عہد الست ک وقت ہی پڑ گئی تھی جب بنى آدم كى تمام روحوں نے "بلٰى" كہا ۔
    " قالوا بلى " اس آيت كا حصہ ہے:
    وَإِذْ أَخَذَ رَ‌بُّكَ مِن بَنِي آدَمَ مِن ظُهُورِ‌هِمْ ذُرِّ‌يَّتَهُمْ وَأَشْهَدَهُمْ عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ أَلَسْتُ بِرَ‌بِّكُمْ ۖ قَالُوا بَلَىٰ ۛ شَهِدْنَا ۛ أَن تَقُولُوا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّا كُنَّا عَنْ هَـٰذَا غَافِلِينَ ﴿١٧٢﴾
    ور جب آپ کے رب نے اوﻻد آدم کی پشت سے ان کی اوﻻد کو نکالا اور ان سے ان ہی کے متعلق اقرار لیا کہ کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ سب نے جواب دیا کیوں نہیں! ہم سب گواه بنتے ہیں۔ تاکہ تم لوگ قیامت کے روز یوں نہ کہو کہ ہم تو اس سے محض بے خبر تھے (172) سورة الاعراف : ترجمہ مولانا محمد جونا گڑھی رح

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    دنيا كى خرافات ميں مغرور ہوئے ہیں
    ہم لوگ تلاوت سے بہت دور ہوئے ہیں
    گھر گھر نظر آتے ہیں طاقوں ميں قرآن
    ہم کیسے مسلمان ہیں ہم کیسے مسلمان ؟​

    ہم کیسے مسلمان ہیں؟ - URDU MAJLIS FORUM
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آں کتابِ زندہ قرآنِ حکیم
    حکمتِ او لایزال است و قدیم

    نسخہء اسرارِ تکوینِ حیات
    بے ثبات از قوتش گیرد ثبات

    اقبال​

    مفہوم : حكمت والا قرآن وہ كتابِ زندہ ہے جس كى حكمت لازوال اور قديم ہے۔ يہ كتاب زندگی كی تکوین یا بناوٹ كے رازوں كا خزانہ ہے اور اس كى قوت سے بے ثبات (فانى ) بھی ثبات (بقا ) حاصل كر سكتے ہيں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  17. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    ماشاء اللہ
    لاجواب
    چھوٹی آپی
     
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484

    میں قرآں پڑھ چکا تو اپنی صورت ہی نہ پہچانی
    میرے ایمان کی ضد ہے مرا طرز مسلمانی

    احمد ندیم قاسمی
     
  19. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    بارک اللہ لکم فی الدنیا والآخرۃ
     
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہم پہ دروازے کھلیں گے دانش و ادراک کے
    ہو گئی جب آشکارا حکمتِ قرآنِ پاک

    نسیم سحر​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں