ایصال ثواب کے مقابل ایک اورایصال۔۔۔۔۔۔۔ !

کفایت اللہ نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏مارچ 16, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    ایصال ثواب اور ایصال گناہ۔

    السلام علیکم و رحتہ اللہ و برکاتہ،
    ایصال ثواب کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیۓ مختلف ویب سايٹ براؤز کر رہا تھا۔ ایک جگہ مندرجہ ذیل تحریر پڑھنے کو ملی ۔ آپ کی خدمت پیش کر رہا ہوں
    -----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


    لوگوں کے پاس ثواب اتنا زیادہ ہوگیا ہے کہ وہ اس کا بعض حصہ دوسروں کو ایصال کررہے ہیں ، کیا یہ لوگ قیامت کے دن بھی اپنی سخاوت دکھا سکیں گے۔
    جس کا نقشہ قرآن نے یوں کھینچاہے۔

    { يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ (34) وَأُمِّهِ وَأَبِيهِ (35) وَصَاحِبَتِهِ وَبَنِيهِ (36) لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ } [عبس: 34 - 37]
    اس دن آدمی بھاگے گا اپنے بھائی سے،اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے،اور اپنی بیوی اور اپنی اولاد سے،ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر (دامن گیر) ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی ۔

    میں پریشان ہوں کہ میرے پاس نیکیاں بہت کم ہیں ، اگرمیں نے انہیں بھی کسی اورکو بخش دیا توقیامت کے دن میرا کیا ہوگا وہاں توکسی سے مانگنے سے بھی نیکی نہیں ملیں گی ،چہ جائے کہ کوئی خودسے ایصال کرے !
    اس لئے سوچتاہوں‌ کہ اپنے گناہ ہی کسی کو ایصال کردوں !

    چلو میں اپنے سارے گناہ اہل بدعت کے امام کو ایصال کرتا ہوں وہ بھی کیا یاد کریں گے ۔

    کوئی یہ نہ کہے کہ گناہ کا ایصال نہیں ہوتا ہے بلکہ صرف ثواب کا ایصال ہوتا ہے ، کیونکہ میں پلٹ‌ کرسوال کروں گا کہ:
    اگرگناہ کے ایصال کی دلیل نہیں ہے تو ثواب کے ایصال کی کیا دلیل ہے؟

    اگرکہا جائے کہ بہت ساری روایات میں اس بات کی دلیل ہے زندوں کی بعض نیکیوں‌ کا ثواب مردوں کو پہنچتاہے تو :

    میں بھی کہوں گا کہ بہت سی ایسی روایات ہیں جن میں اس بات کی دلیل ہے کہ زندوں کی بعض برائیوں کا گناہ مردوں کو پہنچتاہے۔

    مثلا ملاحظہ ہو یہ حدیث:
    لا تقتل نفس ظلما إلا کان علي ابن آدم الأول کفل من دمها، لأنه أول من سن القتل [أخرجه البخاري: (11/ 493) رقم 3335]
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (جب بھی دنیا میں) کوئی ناحق قتل ہوتا ہے تو اس کے گناہ کا ایک حصہ آدم کے بیٹے (یعنی قابیل) پر ضرور ہوتا ہے کیونکہ اسی نے قتل کا طریقہ ایجاد کیا۔

    بلکہ ایک وہی حدیث ملاحظہ ہو جس سے ایصال ثواب کی دلیل لی جاتی ہے ، اگرواقعی اس حدیث کے ابتدائی ٹکڑے میں ایصال ثواب کی دلیل ہے ، تو بے شک اس کے آخری ٹکڑے میں ایصال گناہ کی بھی دلیل ہے، حدیث یہ ہے:

    ... من سن في الإسلام سنة حسنة فله أجرها وأجر من عمل بها بعده من غير أن ينقص من أجورهم شيء ومن سن في الإسلام سنة سيئة کان عليه وزرها ووزر من عمل بها من بعده من غير أن ينقص من أوزارهم شيء [أخرجه مسلم (2/ 704) رقم1017]
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے اسلام میں کوئی اچھا طریقہ رائج کیا پھر اس کے بعد اس پر عمل کیا گیا تو اس کے لئے اس عمل کرنے والے کے برابر ثواب لکھا جائے گا اور ان کے ثواب میں سے کچھ کمی نہ کی جائے گی اور جس آدمی نے اسلام میں کوئی برا طریقہ رائج کیا پھر اس پر عمل کیا گیا تو اس پر اس عمل کرنے والے کے گناہ کے برابر گناہ لکھا جائے گا اور عمل کرنے والوں کے گناہ میں کوئی کمی نہ کی جائے گی۔

    کیا خیال ہے یارو!
    ایصال گناہ کی دلیل ہے یا نہیں ؟

    لوگ اپنے اقرباء تک ثواب ایصال کررہے ہیں ۔
    میں اپنے دینی دشمنوں تک اپنے گناہ ایصال کروں گا ، میرے یہ دشمن جوابا اپنے گناہ میرے سر لاد نہیں سکتے ، کیونکہ وہ مرچکے ہیں۔



    لیکن ان کے پس ماندگان تو کہیں گے کہ وہ قبرمیں جانے کے بعد بھی زندہ ہیں !

    مجھ پر یہ دھمکی بھی اثرہونے والی نہیں ہے کیونکہ ان کے پسماندگان کا جہاں یہ عقیدہ ہے کہ ہمارے یہ دشمن زندہ ہیں وہیں ان کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ ان سے پوری زندگی میں کبھی کوئی گناہ ہوا ہی نہیں !

    اب جب ہمارے دشمنوں کے پاس کوئی گناہ ہے ہی نہیں ، تو وہ بیچارے جوابا ہم تک کیا ایصال کریں ، ثواب توبھیجنے سے رہے۔


    اگر کوئی میرے خوفناک ارادے سے پریشان ہوکر یہ کہنے لگے احادیث میں مردوں تک زندوں کے جن جن گناہوں کے پہنچنے کی بات ہے صرف وہی گناہ پہنچیں گے بس !

    تو میں‌ بھی یہ کہہ سکتا ہوں کہ جن جن اعمال کے ثواب پہنچنے کی بات ہے صرف انہیں‌ اعمال کا ثواب پہنچے گا بس ! ایسی صورت میں ہم دونوں‌ کو اپنے اپنے ارادے سے باز آجانا چاہئے۔
    لنک۔ ایصال ثواب اور ایصال گنا ہ ۔ | Tafreeh Mela - Pakistani Urdu Forum | urdu shayari | Urdu Novel | Urdu Islam
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بھائ ابو عبد اللہ صغیر، معافی چاہتا ہوں کہ یہ تحریر میری نظر سے نہیں گذری۔ افسوس تو اس بات کا ہے کہ وہاں کسی دوسرے صاحب نے یہ تحریر اپنے نام سے شئر کی ہے۔
     
  4. mujeeb_86

    mujeeb_86 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 27, 2011
    پیغامات:
    198
    جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ما شاءاللہ بہت عمدہ تحریر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    ماشا اللہ دل خوش ہو گیا تحریر پڑ ھ انداز بیاں کمال ہی کا ہے کہ اگر کوئی نہ بھی چاہے تو پڑھنے پر مجبور کر لیتا ہر پہلی بات دوسری سے زیادہ اپنی طرف بلاتی نظر آتی ہے اللہ اجر دیں اور ایصال والوں کو ھدایت دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
  8. T.K.H

    T.K.H رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2014
    پیغامات:
    234
    جس طرح شفاعت کے غلط تصور نے انسان کی عملی زندگی میں شدید منفی اثرات مرتب کیے ہیں اسی طرح ایصال ِ ثواب کے تصور نے بھی مسلمان کی دینی حالت کی تباہی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ایسے تصورات کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
     
  9. ممتاز قريشی

    ممتاز قريشی نوآموز

    شمولیت:
    ‏دسمبر 3, 2015
    پیغامات:
    29
    محترم اسلامی بھائیوں کہ لیئے ایصال ثواب پر ایک تفصیلی مدلل مضمون پیش خدمت ہے۔
    عام پڑھنے والوں کو تصویر کہ اس دوسرے رخ پر بھی غور و فکر کرنا چاھیئے۔

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]

    اللہ پاک ہم سب کو دین کی صحیح سمجھہ دے۔ آمین۔
     
    • غیر متفق غیر متفق x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. Sharif Munir

    Sharif Munir نوآموز

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2017
    پیغامات:
    3
    جزاک اللّٰہ خیر
     
  11. رضوان المكي

    رضوان المكي رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 9, 2017
    پیغامات:
    22
    جزاك الله خير
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں